Welcome to my blog!

Meet the Author

Blessed with the best _ Alhumdulillah!a million times for every blessing in my life.

Looking for something?

Subscribe to this blog!

Receive the latest posts by email. Just enter your email below if you want to subscribe!

Pages

سب پر ظاہر کردیتی تھی بھید اپنا

 

 

سب پر ظاہر کردیتی تھی بھید اپنا

سب سے اک تصویر چھپائے رکھتی تھی

 

 

 

میں چاہتی ہوں کہ مجھ پر زندہ عذاب نازل هو

 

 

میں چاہتی ہوں کہ مجھ پر زندہ عذاب نازل هو۔۔مجھے موت نا آئے۔۔میں ترسوں۔۔۔تڑپوں۔۔ روؤں ۔۔چلاؤں۔۔اور موت دور کھڑی مجھے دیکھ کر کھلکھلا کر ہنستی جاۓ ۔۔

 

 

 

ہاں میں خاموش محبت کا بھرم رکھ نہ سکا

 

 

اور سب کہتے ہیں انسان میں کیا رکھا ہے

یوں بظاہر تو دیا میں نے بجھا رکھا ہے

درد نے دل میں الاؤ سا لگا رکھا ہے

منصفو! کچھ تو کہو، کیوں سرِ بازار حیات

مجھ کو احساس نے سولی پہ چڑھا رکھا ہے

جس کے ہر لفظ سے ھو حشرِ صداقت پیدا

میں نے وه گیت قیامت پہ اٹھا رکھا ہے

کتنا مجبور ھوں ، حسنِ نظر کے ھاتھوں

.مجھ کو ہر شخص نے دیوانہ بنا رکھا ہے

ہاں میں خاموش محبت کا بھرم رکھ نہ سکا

ہاں ، خُدا کو تیرا نام بتا رکھا ہے

اور تو کوئی چمکتی ھوئی شے پاس نہ تھی

تیرے وعدے کا دیا راه میں لا رکھا ہے

لاکھ فرزانگیاں میرے جنوں کے قرباں

میں نے لٹ کر بھی غمِ عشق بچا رکھا ہے

میری امید کی پتھرا گئی آنکھیں لیکن

میں نے اس لاش کو سینے سے لگا رکھا ہے

گھومتی پھرتی ہیں لیلائیں بگولوں کی طرح

قیس نے دشت میں اک شہر بسا رکھا ہے

حسنِ تخلیق کی دھرتی میں جڑیں کیا پھیلیں

تم نے انسان کو گملے میں سجا رکھا ہے

کیا تمہیں چپ چاپ لوگ اچھے نہیں لگتے؟ -



کیا تمہیں چپ چاپ لوگ اچھے نہیں لگتے؟ -
.لگتے ھیں، پر کرید سی لگ جاتی ھے -
کہ وہ اندر ھی اندر کیا سوچ رھے ھیں



اے اللہ۔۔۔


اے اللہ۔۔۔
میری بخشش کی آڑ میں 
میرے گناہوں کی جو دیوار کھڑی ہے 
وہ میری کوتاہیوں اور خطاؤں کی بنیاد پر ہے 
تو مالک ہے 
رحمٰن ہے 
رحیم ہے 
اس گناہوں کی دیوار کو گرا دے 
میں نادم ہوں 
❤ میری ندامت کو بخشش کا سبب بنا دے

آمین



عجیب لوگ ہیں


عجیب لوگ ہیں
ہم اہل اعتبار کتنے بد نصیب لوگ ہیں
جو رات جاگنے کی تھی وہ ساری رات
ـــــ خواب دیکھ دیکھ کر گزارتے رہے
جو نام بھولنے کا تھا اُس ایک نام کو
ــــــ گلی گلی پُکارتے رہے
جو کھیل جیتنے کا تھا وہ کھیل ہارتے رہے
عجیب لوگ ہیں
ہم اہل اعتبار کتنے بد نصیب لوگ ہیں
-
کسی سے بھی تو قرضِ آبرو ادا نہیں ہوا
لہولہان ساعتوں کا فیصلہ نہیں ہوا
برس گزرگئے ہیں کوئی معجزہ نہیں ہوا
وہ جل بجھا کہ آگ جس کے شعلہ نفس میں تھی
وہ تیر کھا گیا کمان جس کی دسترس میں تھی
سپاہِ مہر کا فصیل شب کو انتظار ہے
کب آئے گا وہ شخص جس کا سب کو انتظار ہے
ہم اہلِ انتظار کتنے بد نصیب لوگ ہیں
عجیب لوگ ہیں
ہم اہل اعتبار کتنے بد نصیب لوگ ہیں



‏یہ جو تمھارہ نفس ہے



‏یہ جو تمھارہ نفس ہے 
‏اگر تم اسے خیر میں مصروف نہیں کرو گے 
‏تو یہ تمہیں شر میں مصروف کر لے گا 
-
تیری بارگاہ میں اے خدا میری روز و شب ہے یہی دعا
تو رحیم ہے، تو کریم ہے، ہمیں مشکلوں سے نکال دے
-
آمین



ہرمحبت کے نصیب میں منزل نہیں ہوتی


ہرمحبت کے نصیب میں منزل نہیں ہوتی اس لئے محبت کو پا لینے کی لگن کے ساتھ کھو دینے کا ظرف بھی ہونا چاہئیے
کیونکہ 
کبھی کبھی محبت آپ کو ایسے درد سے نواز دیتی ہے کہ اگر آپ کی آنکھوں کے سامنے آپ کے جسم کے ٹکڑے ٹکڑے بھی کر دیے جائیں
تو بھی آپ درد کی وہ شدت محسوس نہیں کر سکتے جو آپ کے چاھنے والوں کے لہجہ بدلنے سے آپ کو ہوتی ہے
کبھی کبھی انسان اپنے وجود سے ہی تنگ آجائے تو اُسے اپنا وجود ہی کائنات پر بوجھ محسوس ہونے لگتا ہے
ایسے میں کوئی خوشی کوئی دکھ متاثر نہیں کرتا آنکھیں خشک سیلاب بن کر ویران ہو جاتی ہیں
سوچ کے دریچوں پر جیسے قفل پڑ جاتے ہیں دل کِسی پرانے کھنڈر کی طرح ہو جاتا ہے



کچھ لوگ ہمارے کبهی نہیں ہوتے


کچھ لوگ ہمارے کبهی نہیں ہوتے بس وقت چند پل کے لئے انہیں ہمارے پاس لے آتا ہے نہ جانے کیوں یہ وه لوگ ہوتے ہیں
جو ہماری زندگی میں تو ہر جگہ موجود ہوتے ہیں ہماری یادوں میں ، ہماری سوچوں میں ہماری ڈائری کے صفحات میں بس نہیں ہوتے تو ہماری تقدیر میں نہیں ہوتے وه ایک خوبصورت احساس کی طرح ہمارے اندر ہمیشہ رہتے ہیں ہم ہمیشہ ان کا ہونا محسوس کرتے ہیں
اپنے اردگرد ایسے جیسے ساون میں جب خشک مٹی پر بارش کے قطرے پڑتے تو ایک خوشبو پیدا ہوتی مٹی کے بهیگ جانے کی کون بهول سکتا وه خوشبو ہاں وه لوگ ہمیشہ خوشبو کی طرح آپ کے پاس رہتے ہیں ان کا احساس آپ کے حافظے میں ہمیشہ قائم رہتا ہے ان کی آواز آپ ہمیشہ سنتے ہیں وه لوگ ہمیشہ سے ہی آپ کی ﺫات میں موجود رہتے ہیں ان کی یادیں دل میں نشونما پاتی رہتی ہیں جیسے دهوپ تلے پودے نشونما پاتے کتنے خوبصورت ہوتے ہیں وه لوگ جو دلوں میں بسیرا کرتے
کیا ہی خوش نما احساس ہوتا ان کے ساتھ کا ، ان کے پاس کا
شاید یہ وه لوگ ہوتے۔
جن سے آپ محبت کرتے ہیں خاموشی کے ساتھ چپکے چپکے۔۔ 



بہت اسرار پوشیدہ ہیں اس تنہا پسندی میں


بہت اسرار پوشیدہ ہیں اس تنہا پسندی میں 
یہ مت سمجھو کہ دیوانے جہاندیدہ نہیں ہوتے
-
تعجب کیا اگر صاحب. دنیا مجھ سے نا خوش ہے
بہت سے لوگ دنیا میں پسندیدہ نہیں ہوتے
_______________