Welcome to my blog!

Meet the Author

Blessed with the best _ Alhumdulillah!a million times for every blessing in my life.

Looking for something?

Subscribe to this blog!

Receive the latest posts by email. Just enter your email below if you want to subscribe!

Pages

کبھی تم نے وہ کوئلہ دیکھا ہے


کبھی تم نے وہ کوئلہ دیکھا ہے جو بظاہر تو بجھ گیا ہو ، لیکن اس کے اندر ایک چنگاری سلگتی ہو ۔اس کوئلے کے اوپر سفید راکھ کا غلاف چڑھ جاتا ہے ، ایسا ہی ایک غلاف میرے احساسات پر چڑھ گیا ہے ، راکھ جیسا غلاف اور ایسی ہی ایک چنگاری میرے اندر دہکتی ہے جو کسی کو دکھائی نہیں دیتی۔جس کی تپش ایک میری رگِ جاں کے سوائے کسی تک نہیں پہنچتی۔جو سلگتی ہے ، بجھتی ہے ، پھر سلگتی ہے ، جیسے کوئی اسے اپنے آنچل سے ہوا دیتا ہو۔ جیسے کوئی اسے بھڑکنے اور بھڑکتے رہنے پر مجبور کرتا ہو۔ سنو ! یا تو میں ایسا بھڑکوں گی کہ ہر شے کو جلا کر راکھ کر ڈالوں گی یا ایسا بجھوں گی کہ میرا پورا وجود سفید راکھ میں تبدیل ہو جائے گا


میری آرزو محمدؐ… میری جستجو مدینہ


🌸💚🌸میری آرزو محمدؐ… میری جستجو مدینہ
میں گدائے مصطفٰی ہوں… میری عظمتیں نہ پوچھو
مجھے دیکھ کر جہنم کو بھی آگیا پسینہ

مجھے دشمنو نہ چھیڑو… میرا ہے کوئی جہاں میں
میں ابھی پکار لوں گا… نہیں دور ہے مدینہ

سوا اِس کے میرے دل میں… کوئی آرزو نہیں ہے
مجھے موت بھی جو آئے تو ہو سامنے مدینہ

میرے ڈوبنے میں باقی… نہ کوئی کسر رہی تھی
کہا المدد محمدؐ تو ابھر گیا سفینہ

میں مریض مصطفٰی ہوں مجھے چھیڑو نہ طبیبو
میری زندگی جو چاہو مجھے لے چلو مدینہ

کبھی اے شکیل دل سے نہ مٹے خیال احمد
🌸💚🌸 اسی آرزو میں مرنا… اسی آرزو میں جینا

میں صدقے یا رسُول اللہ ۔
❤ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ۔



انا پرست ہونا کوئی بچوں کا کھیل نہیں۔۔

 

 

انا پرست ہونا کوئی بچوں کا کھیل نہیں۔۔

خود پر کنٹرل رکھنا پڑتا ہے ۔۔۔ دل چیخ چیخ کر کچھ مانگ رہا ہوتا اور آپ کو اسے ڈانٹ ڈپٹ کر چپ کروانا پڑتا ہے۔۔۔ دل ودماغ میں چھڑی سرد جنگ سے لڑنا پڑتا ہے ۔۔۔ برداشت کرنا پڑتا ہے۔۔۔۔ صبر لازم ہو جاتا ہے ۔۔۔ میرا یقین کیجئے۔۔۔ انا پرست ہونا بہت تکلیف دہ

ہے۔

میں نے دھیمی سسکیوں میں سجدوں کے دوران

 

 

میں نے دھیمی سسکیوں میں سجدوں کے دوران آنسووں کی آغوش میں بار ہا بار عزت نفس کی قبریں کھود کر اپنی خواہشات اور خلوص کو وہاں دفنایا ہے اور تدفین سے فارغ ہو کر مسکراتے ہوئے الحمدللہ کہا ہے۔

 

 

 

قرآن نے مجھ سکھایا


قرآن نے مجھ سکھایا 
"اور کوئی پتہ نہیں گرتا مگر وہ اسے جانتا ہے پھر کیسے وہ بے خبر ہو سکتا ہے تمھارے حال سے تمھاری آنکھ کے آنسو سے بلکہ کیسے وہ بے خبر ہوسکتا ہے تمھارے ان سجدوں سے جو رات کے اندھیروں میں تم اس سے سرگوشیاں کرتے ہو   اور وہ تمہیں سنتا ہے 



رمضان المبارک عبادت کی چین


#رمضان_ایکٹیوٹی 🌸🍃 #رمضان المبارک عبادت کی چین  😍 
مجھے اس بات کی بے حد خوشی ہوتی ہے جب آپ سب ساتھ بنائے رکھتے ہیں 🍃 اور ڈے ون سے ہی ایسا ہے مجھے امید ہے کہ ہمارا رمضان خالص اللہ کریم کی عبادت کے لئے رہے گا اور ہم سب کوشش کریں گے کہ ہم سب دگنا اجر و ثواب پائیں اسی حوالے سے آپ سب سے امید ہے کہ اس قدم میں بھی ساتھ رہیں گے اور اس میں برکت ڈالنا رب کریم کے ہاتھ ہے میرا مقصد ہمارا وقت برباد کرنا نہیں ہے جو بھی اس چین کا حصہ بننا چاہے خوش آمدید 

🌸


اَلسَّلاَمْ عَلَيْــكُمْ وَ رَحْمَةُ اللہِ وَبَرَكَاتُهُ احباب!🌸


اَلسَّلاَمْ عَلَيْــكُمْ وَ رَحْمَةُ اللہِ وَبَرَكَاتُهُ احباب!🌸 
رمضان نیکیاں سمیٹنے کا مہینہ ہے، تزکیہ نفس کا مہینہ ہے، روح کی صفائی ہو جاتی ہے۔ ہم خوش قسمت ہیں کہ اللہ عزو جل نے ہمیں یہ ماہ مبارک نصیب کیا۔ مگر کل سے اب تک اتنی ایسی پوسٹس اور سٹیٹس نظر سے گزرے جس میں روزے جیسی عظیم عبادت کی تضحیک محسوس ہوتی۔ چند لایکس یا کمنٹس کے لیے پوسٹ کرتے ہوئے سوچیں ضرور کہ ہم کیا کر رہے ہیں۔ جیسے ہر بات کو سیریس نہیں لیا جاتا ویسے ہی ہر بات پر مراثی ازم کا ثبوت بھی لازم نہیں۔ عزت والے مہینے کی عزت کریں۔ اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو۔



تمہیں پتا ہے تمہار مسلئہ کیا ہے۔۔۔؟؟؟

 

 

تمہیں پتا ہے تمہار مسلئہ کیا ہے۔۔۔؟؟؟

تم نے اپنے فیصلے اللہ پہ چھوڑ تو دیئے ہیں مگر۔۔۔ دل سے نہیں چھوڑے۔۔۔ تم اب بھی چاہتے ہو کہ کاش فیصلہ وہی ہوئے جو تمہاری خواہش ہے۔۔۔یہ کیسا اعتبار ہے بھلا؟؟ سمندر کے بیچ کھڑے شخص کو اس بات سے کیا غرض کشتی آر لگے گی یا پار، اسے تو بس یہ یقین ہونا چاہیے۔۔۔ میں ڈوب بھی گیا تو یہ میرے لیئے آر یا پار جانے سے بہتر ہوگا۔۔۔ یہی تو اعتبار کا امتحان ہے۔۔۔ اللہ جتنی محبت اپنے بندے سے کرتا ہے۔۔۔ وہ آپکے گمان سے بھی آگے ہے۔۔۔ہم صرف وہ دیکھتے ہیں جو ظاہری خوبصورت ہے۔۔۔جبکہ اللہ یہ بھی جانتا ہے۔۔۔ آپ کے لیئے کیا خوبصورت ہے۔۔۔یقین کرو۔۔۔ جس دن اس اعتبار پہ فیصلہ اللہ پہ چھوڑو گے کہ جو بھی ہوا میرے لیئے وہی بہترین ہوگا۔۔۔ اس دن نہ صرف آپ بےچینی سے نکل آئیں گے۔۔۔بلکہ فیصلہ آپ کے یقین سے ذیادہ بہترین ہوگا۔۔۔کیونکہ اللہ ساری دنیا اور لوگوں کے دلوں سمیت انکی سوچ کے رخ تک بدلنے پہ قادر ہے۔

سنو....یہ پاکیزگی کیا ہوتی ہے؟.



سنو....یہ پاکیزگی کیا ہوتی ہے؟... چائے کا کپ میز پر رکھ کر عجیب سے انداز میں پوچھا اس نے.....غیر ارادی طور پر میں نے جواب دیا....پاکیزگی یہ ہے کہ آپکا دامن ہر اس عمل سے محفوظ ہو جس سے اللہ نے منع کیا ہے....کچھ دور وہ میری آنکھوں میں دیکھتی رہی پھر شیشے سے سڑک پر گاڑیوں کو دیکھتے بولی.....پتہ ہے میں تمھاری آنکھوں میں دیکھتی ہوں نہ تو مجھے کچھ ہونے لگتا ہے میں خود پر قابو نہیں رکھ پاتی............اور..........اور تم سے اسطرح ملنا میری بے چینیوں میں اضافہ کرتا ہے.....کیا تمھیں نہیں لگتا کہ ہمیں ملنا نہیں چاہئے...................کیوں؟؟ میرے منہ سے نکل گیا...........کیوںکہ تم میرے لئے ابھی نا محرم ہو...نا محرم کو دیکھنے سے آنکھوں کا نور ختم ہو جاتا ہے.......میں نہیں چاہتی کہ جو احساس تمھاری محبت نے مجھے دیا جو چمک میری آنکھوں میں تمھاری محبت سے آئی وہ ختم ہو جائے....................................میں نے آج تک اسے اتنا جذباتی ہو کر نہیں دیکھا......
ایک طویل وقفے کے بعد بولی................سنو..... 
آج کے بعد ہم نہیں ملینگے..............مجھ سے نکاح کر لو کہ..............اب تم سے نظریں چرانا بھی تمھیں کھونے کے برابر تکلیف دیتی ہے



ہاں یہ تو سچ ہے میں محبت کو جس خوب صورتی سے کاغذ پہ رقم کرنے میں ماہر ہوں


ہاں یہ تو سچ ہے میں محبت کو جس خوب صورتی سے کاغذ پہ رقم کرنے میں ماہر ہوں اتنی ہی بدصورتی سے میں اسے کرنے میں ان پڑھ ہوں 
مجھے محبت کرنا نہیں آتی 
میں محبت کے آداب سے واقف ہی نہیں ہوں 
مجھے نہیں پتہ جب کسی کے سر میں درد ہو تو اس کے ماتھے پر لبوں کو دھر کے اس کا دھیان درد سے کیسے ہٹایا جاتا ہے- 
میں نہیں جانتی جب غصے میں کوئی آپ پر چیخ چِلا رہا ہو تو دھیرے دھیرے چل کے اس کے قریب جاتے ہی اس کے ہونٹوں پہ ہاتھ دھر کہ یہ کیسے کہا جاتا ہے کہ 
اچھا نہ ہوگئی غلطی اب ایسے ڈانٹیں گے تو میں رو بھی جاتی ہوں پھر-
مجھے نہیں خبر کے جب کوئی تھکا ہارا گھر کو لوٹتا ہے تو کیسے اس کے گلے لگ کر اس کے سینے پر آڑھی ترچھی لکیریں کھینچ کر سکون بخشا جاتا ہے- 
مجھے اندازہ ہی نہیں کہ خاموشی سے کسی کو اپنی جھوٹی چائے پلا دینے
سے کیسا لطف آتا ہے 
مجھے ادراک ہی نہیں صبح کو گیلے بالوں سے ٹپکتا پانی کسی پر پھینک کر کیسے نیند سے جگایا جاتا ہے 
مجھے پتہ ہی نہیں ...محبت کیا ہے محبت کا ہونا کیا ہے ...مگر مجھے تم سے صرف اتنا کہنا ہے کہ اگر تمھیں مجھ سے محبت ہوگئی تو - 
تو میں تمھیں تمھارا اپنا آپ بھلوا دوں گی 
تمھاری آنکھوں کی چمک سے لے کر تمھارے ہونٹوں کی مسکراہٹ تک سےمیں چھلکنے لگوں گی 
تمھارے سگریٹ کے دھوئیں میں صرف اور صرف میرا عکس ہوگا 
میں تمھاری سنسان راتوں میں روشنی بکھیر دوں گی
تمھارے اداس دنوں کو قوسِ قزاح کے ست رنگوں سے سجادوں گی 
خزاں کے موسم میں تمھارے لیے بہار کو کھینچ لاؤں گی 
تمھارے سارے وجود پر صرف اپنے نام کا ورد جاری کردوں گی تمھیں پور پور محبت میں ڈُوبو کر خود بھی مجسم محبت بنی رقص کرنے لگوں گی مگر تمھیں مجھ سے محبت ہوگئی تو اور اگر مجھے تم سے محبت ہوگئی تو ؟