Welcome to my blog!

Meet the Author

Blessed with the best _ Alhumdulillah!a million times for every blessing in my life.

Looking for something?

Subscribe to this blog!

Receive the latest posts by email. Just enter your email below if you want to subscribe!

Pages

وہ مان جاتا ہے۔۔


وہ مان جاتا ہے۔۔
یہ اس کی سب سے خوبصورت صفت ہے۔۔ہم مجبور ہو کر اس کی نہیں مانتے، وہ بااختیار ہو کر ہم سے مان جاتا ہے!
جب ہم گمراہیوں اور غفلتوں کے ٹوکرے اٹھا کر اس کے در پر جاتے ہیں، وہ دھتکار نہیں دیتا، پھٹکار نہیں دیتا۔۔ پچھلی توبہ یاد نہیں دلاتا۔۔ گناہوں کا حجم نہیں بتاتا۔۔ رد نہیں کرتا، اٹھا نہیں دیتا، بھگا نہیں دیتا۔۔۔
دل میں اترتا ہے، نیتوں کو پڑھ لیتا ہے، ندامت کو دیکھ لیتا ہے بندگی کو بھانپ لیتا ہے۔۔!
خوش ہوجاتا ہے، احسان کرتا ہے، معاف کردیتا ہے۔۔!!
فَبِأَيِّ آلَاءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَان
ِ السَّلَامُ عَلَيْكُمْ وَرَحْمَةُ اللَّهِ وَبَرَكَاتُهُ.



تیری آہٹ


تیری آہٹ 

سلگتی دوپہر کو 
اک پل میں شام کرتی ہے

اترتی ہے سوادِ ہجر میں
کچھ اس طرح جیسے 

صدائے آشنا کوئی 
گھنے ، گہرے ، اندھیرے 
جنگلوں کی بے یقینی میں
رخِ منزل دکھاتی ہوئی

روشنی کا کام کرتی ہے ۔۔۔۔


رشتوں کے بازار میں


رشتوں کے بازار میں آج کل وہ لوگ ہمیشہ اکیلے ہی پائے جاتے ہیں جو دل اور زبان کے سچے ہوتے ہیں۔ انسان وہ لڑائی کبھی نہیں جیت سکتا جس میں دشمن اسکے اپنے ہوں۔



یسرا عشرہ شروع ہو چکا ہے۔


الحمداللہ رمضان المبارک کا #تیسرا عشرہ شروع ہو چکا ہے۔

تیسرا عشرہ نہایت اہم اور نتیجہ خیز عشرہ ہے۔ نتیجہ خیز اس طرح کہ اس عشرے میں اللہ تبارک و تعالیٰ کی اپنے بندے پہ تمام نعمتوں کا عملی نزول ہوتا محسوس ہونے لگتا ہے۔ رحمتوں اور بخششوں کے پہلے دو عشروں میں ہماری عبادتیں و ریاضتیں اس تیسرے عشرے میں دوزخ سے #نجات کے حصول تک پہنچ جاتی ہیں۔ 
#دعا اللہ تبارک و تعالیٰ کا پسندیدہ عمل ہے اور جب تک دعا نہیں کی جاتی، عبادت کا اجر بھی معلق رہتا ہے۔ دعا کو بھی عبادت کا درجہ حاصل ہے، دعا عبادت کا نچوڑ ہے۔ دعا کا حاصل بھی یہی ہے کہ ہم مانتے ہیں کہ ہم اللہ عالیٰ کے محتاج ہیں، ہماری احتیاج اللہ کا کرم ہے۔ دعا بندے اور مالک کے رشتے کی پہچان دیتی ہے کہ وہ ذات الٰہی داتا ہے۔ وہی دینے والا ہے۔ وہی آقا و مولیٰ ہے۔ ہم اسکی بارگاہ کے سوالی ہیں۔ ہم اسی کے محتاج ہیں۔ دعا بندے کی بندگی ہے‘ دعا ذات الٰہی کی ربوبیت کا اقرار ہے۔ رمضان کے آخری عشرے میں کی جانیوالی دعائیں رب کریم کے حضور قبولیت کے زیادہ قریب آ جاتی ہیں۔

"اے اللہ! مجھے دوزخ کی آگ سے بچا۔" آمین



I want to live simply


I want to live simply. I want to sit by the window when it rains and read books I'll never be tested on. I want to paint because I want to, not because I've got something to prove. I want to listen to my body, fall asleep when the moon is high and wake up slowly, with no place to rush off to. I want not to be governed by money or clocks or any of the artificial restraints that humanity imposes on itself. I just want to be, boundless and infinite.



خاموشی ہمیشہ اچھی ثابت نہیں ہوتی


خاموشی ہمیشہ اچھی ثابت نہیں ہوتی کیونکہ بہت سے رشتے ایسے ہوتے ہیں جو جز بات کا اظہار چاہتے ہیں۔۔اسی لیے خاموشی کبھی کبھی تعلق کی موت کا سبب بھی بن جایا کرتی ہے۔۔



یہ ایف بی ہے ۔۔۔۔۔ جو ہوابھول جاؤ




یہ ایف بی ہے ۔۔۔۔۔ جو ہوابھول جاؤ

اکثر سننے میں آتا ہے ۔۔۔یہ ایف بی ہے یہاں ایسے ہی ہوتا ہے بھول جاؤ۔!

کیوں ہوتا ۔۔۔؟ اور کیسے بھولیں ۔۔؟

کسی کا دل دکھایا، توڑا اور پھر کہا بھول جاؤ یہ ایف بی ہے 

کسی کے جزبات کے ساتھ کھیلا، اس کے احساس کو مارا پھر کہا یہ ایف بی ہے 

کسی کے مان کو کچل دینا ، اس کے زندگی بھر کے لیے کسی پہ بھی اعتبار کرنے کو ٹکڑے ٹکڑے کر دینا پھر کہہ دینا ایف بی ہے بھول جاؤ!

کسی کے ساتھ محبت کے دعوے کرنا، میں تم سے بھت پیار کرتا ہوں محبت ہو گئی ہے مجھے تم سے،
پھر اسے باقی لوگوں کے سامنے ہنس ہنس کے رسوا کرنا کہ یہ مجھ سے محبت کرتی ہے ۔یار خدا کا واسطہ دیااسے کہ مجھے چھوڑ دو جینے دو۔
ارے آدم زاد جب وہ اپنی زندگی میں خوش تھی تو اس کی زندگی میں کیوں گئے ۔اب تمہیں اپنی زندگی، اپنے جینے، اپنی خوشی کی بڑی فکر ہے اس حوا زادی کا کیا ۔۔۔؟

دوستی کا رشتہ باندھ لینا، پھر باقی دوستوں کے سامنے اسے رسوا کرنا، شرمندہ کرنا یہ کہنا کہ یہ مجھ سے دوستی کا حق مانگتی ہے !میری زندگی ہے، مجھے جینے کا حق ہے ۔
کیا اس حوا زادی کی زندگی نہیں، کیا اسے جینے کا حق نہیں ۔۔؟

چھوٹی چھوٹی باتوں پہ جھگڑا کرنا، پھر سب کے سامنے ان کا تماشا بنانا، 
لوگوں کے ساتھ مل کر ان کا مذاق اڑانا، وہ لوگ جو سچائی نا بھی جانتے ہوں ان کو ساتھ ملا کر ،قہقے لگوا کر گناہ گار ٹھہرانا، 
ان سب باتوں سے جس کو نشانہ بنا رہے ہو اسے کتنی تکلیف ہوئی جانتے ہو تم؟ کیاتمہیں اپنا رب یاد نہیں ۔؟

کسی کی ذات کو کھلونے کی طرح توڑنا جوڑنا، جب اپنا مفاد پورا ہو گیا تو دور کر دینا اسے دکھ دے کر روتا تڑپتا چھوڑ کر، خود اپنی خوشیاں منانا ،

یہ ایف بی ہے ۔۔۔۔کیا، ایف بی والے ۔۔۔۔!

کیا ایف بی والے اللہ کو نہیں جانتے۔۔؟
کیا ایف بی والوں کا رب نہیں ۔۔؟

کیا ایف بی والے اپنے گھروں میں رشتوں کا وجود نہیں رکھتے۔۔؟

کیا ایف بی والے گھروں میں ماں، بہن، بیٹی کی صورت میں عورت کا وجود نہیں رکھتے ۔

کیا ایف بی والوں کا خدا نہیں ۔۔۔۔؟

دوسروں کو دکھ دے کر خود کیسے خوش رہا جاتا ہے ۔۔۔؟
کیوں بھول جاتے کہ خدا گواہ ہے ہر بات کا ۔۔۔۔؟ خدا گواہ ہے ہر بات کا ۔۔


کچھ لوگ صرف دکھ ہی دکھ دینا جانتے ہیں


ہیں نا؟
کچھ لوگ صرف دکھ ہی دکھ دینا جانتے ہیں ، انہیں یہ بهی نہیں پتہ ہوتا کہ ان کی عام سی بات بهی کتنی خاص ہوتی ہے جو ان کے نزدیک مذاق ہوتی . ان کو لگتا ہے کہ صرف وہ ہی ہرٹ ہوتے ہیں دوسروں کی باتوں سے ،جن کے لیے وہ اہم ہیں ان کو تو جیسے ان کے روئیے سے کچھ نہیں ہوتا، کتنا م معصوم ہوتے ہیں ایسے لوگ جو خود تو ہرٹ ہوتے ہیں دوسروں کا پتہ نہیں ہوتا 



محبتیں تو زندگی میں مان بنا کر رکھی جاتی ہیں


محبتیں تو زندگی میں مان بنا کر رکھی جاتی ہیں
اتارے تو بوجھ جاتے ہیں
زندگی سے بھی
اور دل سے بھی


اوڑھ کر شال اک تبسم کی


اوڑھ کر شال اک تبسم کی
ہم رہے اشک بار اندر سے