Welcome to my blog!

Meet the Author

Blessed with the best _ Alhumdulillah!a million times for every blessing in my life.

Looking for something?

Subscribe to this blog!

Receive the latest posts by email. Just enter your email below if you want to subscribe!

Pages

کبھی تو شہرِ ستمگراں میں


کبھی تو شہرِ ستمگراں میں
کوئی محبت شناس آئے
وہ جس کی آنکھوں سے نور چھلکے
لبوں سے چاہت کی باس آئے


میرے قرب سے میرے وجود تک



میرے قرب سے میرے وجود تک
اسےاختلاف تو سدا کا تھا
میرےغم سے میرے جنون تک
یہ فاصلہ بس انا کا تھا 
میری زندگی سے میری سانس تک
وە فلسفہ بس دعا کا تھا.
میری بات سے تیرے ذکر تک
اک سلسلہ جو ھوا کا تھا.
میری حقیقت سے میرے خواب تک
وە بے خبر انتہا کا تھا
میرے وہم سے میرےگمان تک
اک مر حلہ وفا کا تھا
میری طلب سے میرےنصیب تک
یہ معاملہ بس خدا کا تھا


\

انسان بھی کتنا عجیب ہے


انسان بھی کتنا عجیب ہے نا، جب کسی سے جی بھر جاتا ہے تو اس میں خامیاں تلاش کرنے لگ جاتا ہے، اور دل ہی دل میں کتنے ہی الفاظ جمع کرنے لگتا ہے، کہ جن کو سہارا بنا کر اس سے جان چھُڑا سکے، اور گمان کی دیوار اتنی اونچی کر لیتا ہے کہ جیسے سامنے والا کچھ جانتا ہی نہیں اور کتنی آسانی کے ساتھ تعلق توڑ دیتا ہے اور خود بھی غموں کی بھٹی میں جلتا ہے اور دوسروں کو بھی جلنے کے لیئے چھوڑ دیتا ہے شاید یہ زندگی ہی عجیب ہے



اور کبھی ایسا بھی ہوتا ہے


اور کبھی ایسا بھی ہوتا ہے کہ آپ کو کسی کے لفظوں سے پیار ہو جاتا ہے
ایسی صورت میں آپ کو اُس کی شخصیت پرسنیلٹی شکل صورت اسٹیٹس سے کوئی لینا دینا نہیں رہتا بس اس کے لکھے لفظ آپ کی زندگی بن جاتے ہیں
addict  آپ 
سے ہو جاتے ہیں جب تک اس کے الفاظ ملتے رہیں زندگی کا زندہ رہنے کا احساس رہتا ہے جہاں بریک آئی وہیں سانس رکتی محسوس ہوتی ہے



عید مبارک


السلامُ علیکم و رحمۃ اللہ وبرکاتہ
-
عید مبارک کہنا یا عید کی خوشی کا اظہار کرنے کا بھی ہر ایک کا الگ الگ انداز ہوتا ہے ۔ کچھ لوگ ڈھونڈ ڈھونڈ کر اتنے ثقیل الفاظ کا چناؤ کرتے ہیں اپنی نیک خواہشات اور جذبات کے اظہار کے لئے کہ پڑھنے والے کو بھی پڑھنے ڈال دیتے ہیں۔۔۔ اس کے بعد آتے ہیں وہ عقل مند لوگ جو دوسروں کے بھیجے گۓ پیغامات کو جوں کا توں آگے روانہ کر دیتے ہیں شائد بنا پڑھے ہی ، پیغام وصول کرنے والا جب پیغام پڑھتا ہے تو ایک شدید حیرت کا شکار ہوجاتا ہے کہ میرا/ میری کوئی تمہارا/تمہاری بھی ہے اور میں ہی لاعلم ہوں
اور کچھ لوگ بس جب دیکھو ہر کسی پر تنقید کرتے رہتے ہیں حتی کہ عید کے پرمسرت موقع پر بھی! 
آپ لوگ میری طرف ایسے کیوں دیکھ رہے ہیں 
میں تو بس کہ رہی تھی ۔۔۔۔۔
“عید مبارک”
کہنا بھی اک فن ہے 
سو عید کا تیسرا دن بہت بہت مبارک ہو 


ہم میں سے ناگزیر کوئی نہیں ہے


ہم میں سے ناگزیر کوئی نہیں ہے۔ ہم میں سے امر کوئی کوئی نہیں ہے۔ جو آپ سے محبت کرتے ہیں ان سے بڑھ کر محبت کیجیے۔ جو آپ کا خیال رکھتے ہیں۔ ان کا زیادہ خیال رکھیے۔ اپنے دل کا کھل کر اظہار کیجیے۔ مکمل کوئی نہیں ہے۔ ہر شخص کہیں نہ کہیں ادھا ادھورا ہے۔ ساری محبتیں کچی پکی ہیں۔ اکثر رشتوں میں کہیں نہ کہیں مفاد لالچ دھر آتا ہے۔ انسان کو انسان سمجھیے۔ اسے ان کمزوریوں کے ساتھ قبول کیجیے۔ اسے بتا دیجیے کہ اس کی کس عادت، کس بات سے آپ کو تکلیف پہنچتی ہے۔ ایک بات مگر طے ہے کہ نفرت کے لئے یہ زندگی بہت مختصر ہے




ہمـــارا ایــک دوســــرے کیـلیئـــے دعـــــائیــں مـــانگنـــا


ہمـــارا ایــک دوســــرے کیـلیئـــے
دعـــــائیــں مـــانگنـــا
اللّــــہ تعــــالٰــی کـــو بہــــت پسنــــد ہـــے
اور دل ســــے نکلــــی ہـــوئـــی دعـــا
تقـــدیــر بــدل دیتـــــی ہـــے
لہــــٰذا دعـــــاؤں میـــــں یـــاد رکھیــــں
♥♥!!....خـــوش رہیــــں خــــوشیــــاں بـــانٹیــــں



خوشیاں اور غم ہر ایک کے نصیب میں ہیں


خوشیاں اور غم ہر ایک کے نصیب میں ہیں
بھلا خوشیوں میں کیا مگن ہونا یا غم سے کیا گھبرانا
!!دونوں چیزیں قبول ہیں ہر وقت ہر دم



!عید


!عید

مصنوعی طور پر ہنستے مسکراتے ہوئے سورج کے ساتھ عید بھی ڈوب گئی۔۔۔۔۔۔۔۔!
ان آنسوؤں کے ساتھ جن میں اپنوں کی کمی انتظار اور کھو جانے کا دکھ درد تکلیف شامل ہیں ۔۔۔۔۔ 
جب کوئی عید مبارک کہے ۔۔۔۔۔ دل کو چیر کر خیر مبارک نکالنے میں بہت تکلیف ہوتی ہے۔۔۔۔۔۔۔!

عید تو ہے....اپنی نا سہی اپنوں کی یادوں کی سہی
عید تو ہے...ماضی کے ان لمحوں کی جو حال کو بے حال کر دیتے ہیں
!عید تو ہے....اس مسکان میں جو فقط مسکان نہیں نمی سے تر بھی ہے۔۔۔۔
عید تو ہے....گلے سے لگے ہوئے ان لمحوں کے ساتھ میٹھے درد کی آواز بن کر۔۔۔۔۔۔

!عید ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

!...آخر گزر گئی 



انسان کو تھوڑا افسانوی ہونا چاہے


زندگی میں ضرورت سے زیادہ پریکٹیکل ہونا بھی نقصان دہ ہے۔ انسان کو تھوڑا افسانوی ہونا چاہے۔ آپ کی زندگی میں کچھ ایسے خواب بھی ہونے چاہیے کہ جب کبھی آپ زندگی کی بھاگ دوڑ سے تھک جائیں تو آنکھیں بند کرنے پر یہ خواب آپ کے اندر معطر احساس پیدا کریں۔۔