Welcome to my blog!

Meet the Author

Blessed with the best _ Alhumdulillah!a million times for every blessing in my life.

Looking for something?

Subscribe to this blog!

Receive the latest posts by email. Just enter your email below if you want to subscribe!

Pages

محبت کے حوالے سوچ لینا


محبت کے حوالے سوچ لینا
بچھڑ کر جانے والے! سوچ لینا

تری ہے زندگی رب کی امانت
وہ جانے کب اٹھالے سوچ لینا



عجب واویلا تھا کہ ' عید ہو گی پھر اُنکی دید ہو گی


عجب واویلا تھا کہ ' عید ہو گی پھر اُنکی دید ہو گی
عید رخصت ؛ نصیب ناقص ؛ انتظار ضائع ؛ اُمید قائم



کبھی تو شہرِ ستمگراں میں


کبھی تو شہرِ ستمگراں میں
کوئی محبت شناس آئے
وہ جس کی آنکھوں سے نور چھلکے
لبوں سے چاہت کی باس آئے


میرے قرب سے میرے وجود تک



میرے قرب سے میرے وجود تک
اسےاختلاف تو سدا کا تھا
میرےغم سے میرے جنون تک
یہ فاصلہ بس انا کا تھا 
میری زندگی سے میری سانس تک
وە فلسفہ بس دعا کا تھا.
میری بات سے تیرے ذکر تک
اک سلسلہ جو ھوا کا تھا.
میری حقیقت سے میرے خواب تک
وە بے خبر انتہا کا تھا
میرے وہم سے میرےگمان تک
اک مر حلہ وفا کا تھا
میری طلب سے میرےنصیب تک
یہ معاملہ بس خدا کا تھا


\

انسان بھی کتنا عجیب ہے


انسان بھی کتنا عجیب ہے نا، جب کسی سے جی بھر جاتا ہے تو اس میں خامیاں تلاش کرنے لگ جاتا ہے، اور دل ہی دل میں کتنے ہی الفاظ جمع کرنے لگتا ہے، کہ جن کو سہارا بنا کر اس سے جان چھُڑا سکے، اور گمان کی دیوار اتنی اونچی کر لیتا ہے کہ جیسے سامنے والا کچھ جانتا ہی نہیں اور کتنی آسانی کے ساتھ تعلق توڑ دیتا ہے اور خود بھی غموں کی بھٹی میں جلتا ہے اور دوسروں کو بھی جلنے کے لیئے چھوڑ دیتا ہے شاید یہ زندگی ہی عجیب ہے



اور کبھی ایسا بھی ہوتا ہے


اور کبھی ایسا بھی ہوتا ہے کہ آپ کو کسی کے لفظوں سے پیار ہو جاتا ہے
ایسی صورت میں آپ کو اُس کی شخصیت پرسنیلٹی شکل صورت اسٹیٹس سے کوئی لینا دینا نہیں رہتا بس اس کے لکھے لفظ آپ کی زندگی بن جاتے ہیں
addict  آپ 
سے ہو جاتے ہیں جب تک اس کے الفاظ ملتے رہیں زندگی کا زندہ رہنے کا احساس رہتا ہے جہاں بریک آئی وہیں سانس رکتی محسوس ہوتی ہے



عید مبارک


السلامُ علیکم و رحمۃ اللہ وبرکاتہ
-
عید مبارک کہنا یا عید کی خوشی کا اظہار کرنے کا بھی ہر ایک کا الگ الگ انداز ہوتا ہے ۔ کچھ لوگ ڈھونڈ ڈھونڈ کر اتنے ثقیل الفاظ کا چناؤ کرتے ہیں اپنی نیک خواہشات اور جذبات کے اظہار کے لئے کہ پڑھنے والے کو بھی پڑھنے ڈال دیتے ہیں۔۔۔ اس کے بعد آتے ہیں وہ عقل مند لوگ جو دوسروں کے بھیجے گۓ پیغامات کو جوں کا توں آگے روانہ کر دیتے ہیں شائد بنا پڑھے ہی ، پیغام وصول کرنے والا جب پیغام پڑھتا ہے تو ایک شدید حیرت کا شکار ہوجاتا ہے کہ میرا/ میری کوئی تمہارا/تمہاری بھی ہے اور میں ہی لاعلم ہوں
اور کچھ لوگ بس جب دیکھو ہر کسی پر تنقید کرتے رہتے ہیں حتی کہ عید کے پرمسرت موقع پر بھی! 
آپ لوگ میری طرف ایسے کیوں دیکھ رہے ہیں 
میں تو بس کہ رہی تھی ۔۔۔۔۔
“عید مبارک”
کہنا بھی اک فن ہے 
سو عید کا تیسرا دن بہت بہت مبارک ہو 


ہم میں سے ناگزیر کوئی نہیں ہے


ہم میں سے ناگزیر کوئی نہیں ہے۔ ہم میں سے امر کوئی کوئی نہیں ہے۔ جو آپ سے محبت کرتے ہیں ان سے بڑھ کر محبت کیجیے۔ جو آپ کا خیال رکھتے ہیں۔ ان کا زیادہ خیال رکھیے۔ اپنے دل کا کھل کر اظہار کیجیے۔ مکمل کوئی نہیں ہے۔ ہر شخص کہیں نہ کہیں ادھا ادھورا ہے۔ ساری محبتیں کچی پکی ہیں۔ اکثر رشتوں میں کہیں نہ کہیں مفاد لالچ دھر آتا ہے۔ انسان کو انسان سمجھیے۔ اسے ان کمزوریوں کے ساتھ قبول کیجیے۔ اسے بتا دیجیے کہ اس کی کس عادت، کس بات سے آپ کو تکلیف پہنچتی ہے۔ ایک بات مگر طے ہے کہ نفرت کے لئے یہ زندگی بہت مختصر ہے




ہمـــارا ایــک دوســــرے کیـلیئـــے دعـــــائیــں مـــانگنـــا


ہمـــارا ایــک دوســــرے کیـلیئـــے
دعـــــائیــں مـــانگنـــا
اللّــــہ تعــــالٰــی کـــو بہــــت پسنــــد ہـــے
اور دل ســــے نکلــــی ہـــوئـــی دعـــا
تقـــدیــر بــدل دیتـــــی ہـــے
لہــــٰذا دعـــــاؤں میـــــں یـــاد رکھیــــں
♥♥!!....خـــوش رہیــــں خــــوشیــــاں بـــانٹیــــں



خوشیاں اور غم ہر ایک کے نصیب میں ہیں


خوشیاں اور غم ہر ایک کے نصیب میں ہیں
بھلا خوشیوں میں کیا مگن ہونا یا غم سے کیا گھبرانا
!!دونوں چیزیں قبول ہیں ہر وقت ہر دم