Welcome to my blog!

Meet the Author

Blessed with the best _ Alhumdulillah!a million times for every blessing in my life.

Looking for something?

Subscribe to this blog!

Receive the latest posts by email. Just enter your email below if you want to subscribe!

Pages

چھت پہ کھڑا شام کو ڈوبتے دیکھ رہا ہوں


میری طرح اُسے بھی ڈوبتی شام کا فسوں خیز منظر جھلا کردیتا ہے ، بتایا تھا اُس نے مجھے "چھت پہ کھڑا شام کو ڈوبتے  
"دیکھ رہا ہوں ، اِس منظر سے عشق ہے مجھے 
_!!! وہ آج بھی شام کو ڈوبتا دیکھ رہا ہوگا
_!!!کتنی خوش قسمت ہے نا شام کی لالی ، اُسکی آنکھوں کے رستے اندر تک اُتر جاتی ہے، اُسکی ڈھیروں باتیں سُنتی ہے
کاش
میں بھی کسی شام کا منظر ہوتی ، میرا بھی وہ انتظار کرتا، مجھے بھی وہ اپنی آنکھوں کے رستے دل میں اُتار لیتا ، میں بھی اُس کا عشق بن جاتی، مجھ سے بھی وہ اپنے دل میں چھپائی ڈھیروں باتیں کہہ دیتا، میرے بھی ڈوبنے پر وہ پھر آنے کا وعدہ  کر کے لوٹ جاتا
کاش میں بھی کوئی شام ہی ہوتی ، جس سے کم از کم وہ کبھی اُکتا تو نا جاتا، منہ تو نہ موڑ لیتا، روٹھ تو نہ جاتا
_!!!


محبت میں دعویدار ہزاروں مل سکتے ہیں


محبت میں دعویدار ہزاروں مل سکتے ہیں
لیکن آپ کے لیئے دعا کرنے والا بندہ ملنا بڑا مشکل ہے
آپ سے رابطہ کرنے والے آپ سے حال احوال پوچھنے والے ہزاروں ہوں گے...
لیکن آپ کے لیئے اللہ سے رابطہ کرنے والا آپ کا حال اللہ کے سامنے بیان کر کے دعا کرنے والا کوئی نہ ہوگا۔۔۔

اور اگر کوئی زندگی میں ایسا مل جائے تو اپنی زندگی اس کے نام کر دیں کیونکہ
وہ ہمارے اندر کی روشنی ہے



‏میں یہ ماننے کو تیار ہی نہیں



‏میں یہ ماننے کو تیار ہی نہیں کے کوئی شخص کسی کی دعاؤں کا محور ہو
اور 
اُسے یہ بات محسوس ہی نا ہو۔
___________________
_____________________



اِتنے بہرے کیوں ہو جاتے ہیں


کبھی کبھی سوچتی ہوں کہ لوگ اِتنے بہرے کیوں
ہو جاتے ہیں؟؟
لیکن نہیں، لوگ بہرے نہیں ہوتے،بلکہ وہ صرف وہی سُنتے ہیں جو وہ سُننا چاہتے ہوں،باقی سب آوازیں، دیواروں سے ٹکرا کر مر جاتی ہیں,
بات ساری ترجیحات کی ہے, ہم جو سُننا چاہیں وہ کِسی کی خاموش نظر میں بھی سُن لیتے ہیں, اور جو نہ سُننا چاہیں وہ کِسی کی چیخوں میں بھی نہیں سُنائی دیتا, کِسی کی خاموشی بھی الفاظ بن بن کر سماعتوں میں اُترتی ہے,
اور کِسی کے بلند الفاظ بھی گُونگے ہو جاتے ہیں



میرا دل میرے رب کے سامنے سجدہ میں جھک گیا


زندگی کی اس انجان مسافت میں آج بہت عرصے کے بعد میں نے تمہیں پھر سے اپنے قریب محسوس کیا تو طویل مدت کے بعد اک ٹھنڈی سانس لی اور میرا دل میرے #رب کے سامنے سجدہ میں جھک گیا... میں نے تمہیں اپنے سامنے بٹھایا اور بہت دیر اپنے اس جہان کو خاموشی سے دیکھتی رہی جس کے لئیے میں نے ہمیشہ سے اپنے رب کے سامنے ہاتھ اٹھائے...ایسا لگا کہ شاید میری ہر دعا تمہاری صورت میں میرے سامنے اتر آئی ہے




ﺍﮎ ﺯﺭﺍ ﮔﺮﺩﺵ ﺣﺎﻻﺕ ﻧﮯ ﺁ ﮔﮭﯿﺮﺍ ﮬﮯ


ﺍﮎ ﺯﺭﺍ ﮔﺮﺩﺵ ﺣﺎﻻﺕ ﻧﮯ ﺁ ﮔﮭﯿﺮﺍ ﮬﮯ
ﺗﻢ ﺑﮩﺮﺣﺎﻝ ﮬﻤﺎﺭﮮ ﮬﻮ، ﺗﻤﮭﯿﮟ ﯾﺎﺩ ﺭﮬﮯ



سورۃ یونس


السلامُ علیکم و رحمۃ اللہ وبرکاتہ
-
میرا دل بہت بے چین تھا 
ایسے بکھرا ہوا تھا
💔جیسے تسبیح گرتے اور اسکے دانے ٹوٹ ٹوٹ کر بکھیرتے جاتے ہیں
تو گیارہویں سپارے کی اس خوبصورت آیت نے مجھے روک لیا
سورۃ یونس

يَآ اَيُّـهَا النَّاسُ قَدْ جَآءَتْكُمْ مَّوْعِظَـةٌ مِّنْ رَّبِّكُمْ وَشِفَـآءٌ لِّمَا فِى الصُّدُوْرِۙ وَهُدًى وَّرَحْـمَةٌ لِّلْمُؤْمِنِيْنَ  57)

اے لوگو! تمہارے رب سے نصیحت اور دلوں کے روگ کی شفا تمہارے پاس آئی ہے، اور ایمان داروں کے لیے ہدایت اور رحمت ہے۔
❤❤دلوں کے روگ کی شفاء 💕 کیا اس خوبصورت کوئی بات ہوسکتی ہے  
 ♥بس پھر میرا دل ٹھر گیا اور تسبیح کے دانے جیسے ایک مالا میں جڑ نہیں جاتے ویسے جڑ گیا 

اور پھر ایک اور خوبصورت آیت نے میرے دماغ میں جگہ بنائی اور دل میں سکون اتارا 
💕

اَلَّـذِيْنَ اٰمَنُـوْا وَتَطْمَئِنُّ قُلُوْبُـهُـمْ بِذِكْرِ اللّـٰهِ ۗ اَلَا بِذِكْرِ اللّـٰهِ تَطْمَئِنُّ الْقُلُوْبُ   28
!!وہ لوگ جو ایمان لائے اور ان کے دلوں کو اللہ کی یاد سے تسکین ہوتی ہے۔۔۔۔



زندگی میں ایک گولی ایسی بھی ہونی چاہیے


زندگی میں ایک گولی ایسی بھی ہونی چاہیے جسے کھانے کے بعد انسان اس شخص چیز اور یاد کو فوری طور پر بھول جائے جسے وہ بھولنا چاہتا ہے ۔ آپ اسے کھا کر سوئیں اور جاگیں تو آپ کے پورے وجود اور ذہن کے سسٹم میں صرف وہ شخص وہ چیز وہ یاد نکل چکی ہو جس سے آپ جان چھڑانا چاہتے ہوں جو آپ کے لیے تکلیف کا باعث ہو




وہ میری پہلی شکست


وہ میری پہلی محبت
وہ میری پہلی شکست
ایسی شکست کہ جس کے آثار اب تک میری روح پر نظر آتے ہیں. اس شکست کے بعد آج تک مجھے کوئی شکست نہیں ہوئی مگر پھر بھی اس شکست کے گھاؤ ہیں جو بھرنے کا نام ہی نہیں لیتے اور شاید مرتے دم تک مجھے احساس دلاتے رہیں گے کہ کبھی نہ ہارنے والی کو بھی کبھی شکست ہوئی تھی



اس دنیا میں سب سے آسان کام ھے کسی کو ٹُھکرانا


اس دنیا میں سب سے آسان کام ھے کسی کو ٹُھکرانا ، مگر اُسی ٹُھکرائے ھوئے شخص کو پانے کی تمنا جاگ اُٹھے تو اس دنیا کا سب سے مُشکل کام ھے اُسے پانا