Welcome to my blog!

Meet the Author

Blessed with the best _ Alhumdulillah!a million times for every blessing in my life.

Looking for something?

Subscribe to this blog!

Receive the latest posts by email. Just enter your email below if you want to subscribe!

Pages

لطف تو جب تھا وہ خود کرتا محبت محسوس



لطف تو جب تھا وہ خود کرتا محبت محسوس
کہہ کر احساس دلانا نہیں آیا مجھ کو



عشق جب دل کے صحیفے پر آیت بن کر اترتا ہے


عشق جب دل کے صحیفے پر آیت بن کر اترتا ہے تو من کا نگر اوجالا اور پوترآستان بن جاتا ہے اور تن آپو آپ نکھرنے لگتا ہے جیسے بن میں بہار آئے تو خود بخود سبزہ و پھول کھلنے لگتے ہیں، عشق کی پاک مٹی سے کچھ مخصوص انسانوں کے دل گوندھے جاتے ہیں ، تو ان کی خشبو الگ ہوتی ہے، اس لیے اہل عشق کے درجات بھی رب دو جہاں نے الگ رکھے ہیں اور ان کا عشق پردے میں محصور ایسے جیسے جنت کی حور ، جیسے سیپ میں موتی ، آبدارکارخانہ قدرت کی صناعی عجیب ہوتی ہے۔
عشق ایک قدرتی امر ہے انسان کی فطرت میں جو ہے
وہ اس کے برعکس نہیں جا سکتا جیسے توشا گل میں خوشبو عشق و جدان کے جھروکے سے آنے والی خوشبو کا وہ جھونکاجس سے معطر ہونے کے بعد تازگی کا اور خوشبو کے منبع کی تلاش کا پہلا سفر شروع ہو تا ہے اس سفر کا پہلا وسیلہ عشق مجازی وہ پہلی سیڑھی پر پہلا قدم جہاں آگے قدم بہ قدم بے انت سفر عشق مجازی کی انتہا عشق حقیقی کا



کسی کو خود سے محبت کرنے سے ۔روکنا ہو ۔تو


کہتے ہیں ۔ کسی کو خود سے محبت کرنے سے ۔روکنا ہو ۔تو اسکو دُکھ دو۔۔۔ اپ کی طرف سے ملا دُکھ ۔اور دھتکار ۔ آہستہ آہستہ ۔اسکو آپ سے ۔دور کر دے گئ۔۔۔ 
ارے میاں ۔۔۔ محبت کو سمجھتے بھی ہو؟؟؟ جانتے بھی ہو کہ یہ کیسا جذبہ ہے؟؟؟ اگر سمجتے ہوتے تو ایسی بچوں جیسی باتیں نا کرتے۔۔۔۔۔ 
انسان نا تو کسی کے دل میں محبت کا جذبہ جگانے کا اختیار رکھتا ہے ۔ اور نا ہی مٹانے کا۔۔۔ 
جو لوگ روح میں جذب ہو کر وجود کا حصہ بن چُکے ہوں اُن لوگوں کی محبت ۔ ایسی باتوں کی محتاج نہیں ہوا کرتی۔ 
ہاں۔۔۔۔۔ شاید اپکی دھتکار اُنکی عزتِ نفس پر ضرب لگاۓ اور وہ اپ سے اظہار کرنا چھوڑ دیں۔۔۔۔ یا ظاہر کرنا۔۔۔۔ 
مگر محبت کرنا ۔۔۔۔۔ محبت نا کرنا 
بس کی بات نہیں۔



کسی سے خاموش محبت کرنا


کسی سے خاموش محبت کرنا کوئی بہت بڑی بات نہیں مگر کسی سے محبت کر کے اسے بتا کر اک طرفہ محبت کرنا کمال ہے_ جب آپ کے جذبات کو روندا جاتا ہے ان کا مذاق بنایا جاتا ہےتب بھی ہنس کے محبت کرتے جانا کمال ہے_

خاموش محبت میں تو کوئی دکھ تکلیف نہیں ہوتی مگر جب بتا دیا جاتا ہے تب شروع ہوتی ہے اصل تکلیف ، اذیت جب اگلا بندہ یہ جان جاتا ہے
آپ اس کے بغیر زندہ نہیں رہ سکتے تو وہ اس کا فائدہ اٹھاتا ہے اور آپ کو جی بھر کر اپنی راہ میں ننگے پاؤں دوڑاتا رہتا ہے



محبت کے سفر میں انسان بہت سے مقامات سے گزرتا ھے۔



محبت کے سفر میں انسان بہت سے مقامات سے گزرتا ھے۔ ایسا کون ھو گا جس نے واش بیسن کا نل کھولے بہتے پانی کے ہمراہ اپنے آنسو نا بہائے ھوں گے۔۔۔۔ نل سے بہتے پانی کے شور میں اپنی سسکیوں کو دبایا نا ھو گا۔۔۔۔ 
ایسا کون ھو گا جس نے کسی کے ساتھ کی خاطر اپنی عزتِ نفس کو کچلا نا ھو گا۔۔ 
مگر اِس سفر میں کچھ لوگ ایک ایسے مقام تک بھی پہنچتے ہیں جہاں فرق پڑنا بند ھو جاتا ھے۔۔۔ ازیتوں کے نشتر بھی اپنا زہر کسی کی رگوں میں اُتار نہیں پاتے۔۔ جب انسان نا ڈر ھو جاتا ھے، اُسے کسی چیز کا خوف باقی نہیں رہتا ۔۔ نا اس چیز کا کہ کوئی جو بڑا اپنا ھے ہم سے دور نا چلا جائے۔۔۔ کیونکہ تب وصال و فرق سے انسان آزاد ھو چُکا ھوتا ھے۔۔۔ 
کیا ھو گا ؟؟ ہمارا جان سے پیارا انسان ہم سے بات نہیں کرئے گا ؟؟ بات کرنے کے لیے زبان کی ضرورت کس کو ھے۔۔۔ 
ہمیں نظر نہیں آئے گا۔۔۔۔ اسے دیکھنے کے لیے آنکھ کی شرط باقی کب ھے ؟؟ 
دور چلا جائے گا۔۔۔۔ تو اسکو محسوس کرنے کے لیے ، اسکا حال جاننے کے لیے اسکا پاس ھونا ضروری بھی نہیں۔۔۔۔ 
وہ مقام کہ جب وجود کی طلب اور ضرورت سے انسان آزاد ہو جائے تب کوئی چیز اسے ڈرا نہیں سکتی۔۔۔ اُسے کچھ بھی کہنے اور کرنے سے روک نہیں سکتی ۔۔۔۔ سوائے ۔۔۔۔ 
اس احساس کے۔۔۔۔۔ کہ اُسکو ۔۔۔ وہ جو رگِ جاں ھے۔۔۔ وہ جو عزیز تر ھے۔۔۔۔ ہاں ۔۔۔ اُسکو۔۔۔ 
اسکو "دُکھ" نا پہنچ جائے۔۔ 
ہمارے کسی روئیے۔۔۔۔ کسی بات سے
یقین جانو۔۔۔۔ ایک ایسا مقام بھی اتا ھے



محبت ہی تو صبر سکھاتی ہے.



محبت ہی تو صبر سکھاتی ہے.. انا میں تو سب جبر ہے .. محبوب کو جب محبت کہے.. صبر کرو .. تو محبت محبوب کو اپنی عطااپنے قرب کا اشارہ دیتا ہے.. مشکلوں میں اپنی آسانیوں کا دلاسہ.. اشکوں میں قوس قزح کی امید، بنجر زمیں بارش سے جل تھل ہو جانے کا یقین.... محبت سے بڑی عطا کوئ نہیں ... زمان ومکان کو جگمگا دینے والی معصوم سی محبت 

صبر نفس کی پاکیزگی .. نفس کی پرہیزگاری کا وسیلہ ہے.. صبر محبت کے دروازے کی چابی ہے.. جس کو محبت چاہے تھما دے.. اور آغوش میں بھر لے.. صبر چپ چاپ تکلیف سہنے کا نام کب ہے .. صبر تو محبت کی وہ ادا ہے جو تنہائ کو خلوت اور ہجوم کو جلوت کرتا .. خلوت کو احساسِ محبت سےجلوت کر دیتا ہے .. صبر ہی تو معیت کا بہانہ ہے. پاک ہونے کا رمز.. شکرگزاری کا بہانہ.. صبر تو امید سے استقامت رکھتے اپنی راہِ محبت میں ڈٹے رہنے کا نام ہے .. جو اپنے تئیں آسان بہرطور نہیں. جسے محبت ہی آسان کرتی ہے 
ان اللہ مع الصابرین
واستعینوا بالصبر والصلوہ



تمہیں بد دعا سے ڈر نہیں لگتا ؟؟


تمہیں بد دعا سے ڈر نہیں لگتا ؟؟
تم کیسے ہر کسی کے ساتھ محبت کے دعوے دار بن جاتے ہو ؟؟
میں نے اپنی زندگی کے کئی سال تم جیسے انسان کی چاہ میں برباد کیے مجھے تم سے گلہ تھا کہ تم پیار نہیں دے سکے پر اب نہیں ہے. جانتے ہو کیوں؟؟ کیوں کہ انسان دوسروں کو وہی چیز عطا کرتا ہے جو اسکے پاس موجود ہو جو تمہارے پاس خود موجود نہ تھی مجھے کہاں سے دیتے تم ؟ 💯
مجھ جیسی انا پرست لڑکی کے لیے یہی دکھ کافی ہے کہ میں نے ایک ایسے انسان کے لیے اپنی زندگی کے کئی سال برباد 
کیے جو میرے ایک لمحے کے قابل نہ تھا



سو مجھے دعا دو


سنو مجھے دعاوں کی ضرورت ہے ایسی ضرورت جیسے کسی مرتے ہوے کو زندگی کی ہوتی ہوگی۔ ازل سے تھی شاید پر میں سمجھ نہیں پائی سر ٹکراتی رہی اور چوٹ کھاتی رہی۔ تمہاری واہ واہ سے آگے بہت آگے سینے سے نکلتی ہوئی اجلی سی دعا، وہ جو نکلے تو قبولیت کا یقین لئے شان سے چلتی ہو۔
سنو میرے اجنبی دوستو اب کی بار مجھے لفظ نہیں اثر چاہئے سمجھو تو یہ بہت ضروری ہے بالکل سانس جیسا ضروری ۔
سو مجھے دعا دو ، دل سے دو اور بہت دو ۔۔



ﺩﯾﮑﮭﻮ ﺍﮔﺮ ﺗُﻢ ﭘﮍﮪ ﺭﮨﮯ ﮨﻮ


ﺩﯾﮑﮭﻮ ﺍﮔﺮ ﺗُﻢ ﭘﮍﮪ ﺭﮨﮯ ﮨﻮ ﺗﻮﺩُﻋﺎ ﮐﺮ ﺩﻭ ﮐﮧ ﻣُﺠﮭﮯ ، ﺗُﻤﮩﺎﺭﯼ ﻣُﺠﮫ ﺳﮯ ﮐﺒﮭﯽ ﻧﮧ ﮐﯽ ﮔﺊ ﻣُﺤﺒﺖ ﺳﮯ ﺁﺯﺍﺩﯼ ﻣﻞ ﺟﺎﮰ ۔۔۔۔ ﻣﯿﮟ ﺑﮩﺖ ﺍﺫﯾﺖ ﻣﯿﮟ ﮨﻮﮞ ۔۔۔۔۔ ﻭﮦ ﻣُﺤﺒﺖ ﮨﻮ ﺗُﻢ ﺟﻮ ﮐﺒﮭﯽ ﻣﯿﺮے تھے ﮨﯽ ﻧﮩﯿﮟ ....ﺗُﻢ ﺗﻮ ﺑﺲ ﺁﮰ ﺗﮭﮯ ، ﺑﺎﻗﯽ ﮐﮯ ﻣﻔﺮﻭﺿﮯ ﺗﻮ ﻣﯿﮟ ﻧﮯ ﺧُﻮﺩ قائم ﮐﺮ ﻟﯿﮯ ﺗﮭﮯ ۔ ﺗُﻢ ﺗﻮ ﮐِﺴﯽ ﺍﻭﺭ ﮐﯽ ﺫﺍﺕ ﮐﮯ ﺍﺳﯿﺮ ﺗﮭﮯ ۔ ﺗُﻢ ﭼﻠﮯ ﮔﺌﮯ ، ﺟﺎﻧﺎ ﮨﯽ ﺗﮭﺎ ﺗُﻤﮩﯿﮟ ﺗﻮ ۔۔۔ ﻣُﺠﮭﮯ ﻣﻌﻠﻮﻡ ﺗﮭﺎ ﭘﮩﻠﮯﺩِﻥ ﺳﮯ ﮨﯽ ﮐﮧ ﺗُﻤﮩﯿﮟ ﺟﺎﻧﺎ ﺗﮭﺎ۔۔۔۔۔ ﻣُﺠﮭﮯ ﮐﯿﻮﮞ ﺍِﺗﻨﺎ ﺩﺭﺩ ﮨﻮﺍ .؟ ﻣﯿﮟ ﻧﮯ ﺣﺎﺻﻞ ﮐﻮ ﺑﮭﯽ ﭼﮭﻮﮌ ﺩﯾﺎ ﻻ ﺣﺎﺻﻞ ﮐﮯ ﻟﯿﮯ ۔ ﺍﺏ ﻣﯿﺮﺍ ﮐﻮﺋﯽ ﻣﺮﮐﺰ ﻧﮩﯿﮟ ، ﻣﯿﮟ ﺳﺐ ﮐُﭽﮫ ﭼﮭﻮﮌ ﺩﯾﻨﺎ چاہتی ﮨﻮﮞ ۔ ﻣﯿﺮﮮ ﺍﻧﺪﺭ ﻭﺣﺸﺖ ﭘﻞ ﺭﮨﯽ ﮨﮯ ۔۔۔۔ ﮨﺮ ﺟﮕﮧ ﺳﮯ ﺗُﻢ ﺟﺎﺗﮯ ﺟﺎﺭﮨﮯ ﮨﻮ ، ﻣﮕﺮ ﺩﻣﺎﻍ ﭘﮧ ﻗﺎﺑﺾ ﮨﻮ ..... ﺩِﻝ ﺗﻮ ﻧﺎﮐﺎﺭﮦ ہو ﮔﯿﺎ ﺍﺏ ﻣﯿﺮﺍ ... ﻣُﺠﮭﮯ ﮐﻮﺋﯽ ﺻﻼﺡ ﺩﻭ ، ﻣﯿﮟ ﮐِﺲ ﻃﺮﺡ ﺍُﺱ ﮨﻮﻧﯽ ﮐﮯ ﺁﺯﺍﺭ ﮐﻮ ﺟﮭﯿﻠﻮﮞ۔۔۔؟
ﮐِﺲ ﻃﺮﺡ ............؟؟؟؟


اور اس سے نرمی سے بات کرنا شاید وہ غور کرے یا ڈر جائے

اور اس سے نرمی سے بات کرنا شاید وہ غور کرے یا ڈر جائے

]طه: 44[

کیا آپ جانتے ہیں یہ اللہ کسے نصیحت کر رہے ہیں اور کس کے بارے کر رہے ہیں...؟

اللہ پاک موسی علیہ السلام کو نصیحت کر رہے ہیں اور فرعون کے بارے کر رہے ہیں کہ اے موسی)علیہ السلام( فرعون کے پاس جاو ۔
وہ سرکش ہو رہا ہے اس سے نرمی سے بات کرنا

ایک شخص جو اللہ کی زمین پر رہ کر اللہ کو چیلنج کر رہا ہے اور لوگوں سے کہتا ہے میں سب سے بڑا رب ہوں ۔
اللہ پاک پھر بھی اپنے نبی سے کہہ رہے ہیں کہ اس سے نرمی سےپیش آنا۔

یہی اللہ پاک کی سنت ہے
اب ذرا ہم سب اپنے اپنے گریبانوں میں جھانکیں۔

کیا ہم اس معاشرے میں کسی کی چھوٹی سی غلطی کے بعد بھی اس سے نرمی سے پیش آنے کو تیار ہیں...؟

ہمارے سامنے تو کسی سے اسلام کے معاملے غلطی ہو جائے مثلا قرآن پڑھتے ہوئے ،نماز پڑھتے ہوئے۔حدیث بیان کرتے ہوئے یا کسی اسلامی مسئلہ پر کسی سے کوئی غلطی ہو جائے
ہم تو اس کا جینا حرام کر دیتے اسے خوب ذلیل کرتے ہیں۔
لاعلم جاہل کہتے ہیں ۔

ایسے اعمال کے بعد کیا ہم اس اللہ کے فرمانبردار بندے کہلانے کے لائق ہیں جو فرعون جیسے سرکش سے بھی نرمی سے پیش آنے کی تاکید کرے...؟

خدارا دنیاوی معاملہ ہو یا دینوی معاملہ ہو ذرا سی برداشت پیدا کر لیں اپنے اندر۔

اللہ پاک ہم سب کو عمل کی توفیق عطاء فرمائے ..آمین