.ﺗﻤﮩﺎﺭﯼ ﮐﺎﺭ ﺑﮩﺖ ﺧﻮﺑﺼﻮﺭﺕ ﮬﮯ
ﺍﯾﮏ ﺁﺩﻣﯽ ﻧﮯ ﺍﯾﮏ ﭼﮭﻮﭨﮯ ﺳﮯ ﻏﺮﯾﺐ ﻟﮍﮐﮯﮐﻮ ﺩﯾﮑﮭﺎ ﺟﻮ ﺍﺱ ﮐﯽ ﺑﯿﺶ ﻗﯿﻤﺖ ﮐﺎﺭ ﮐﻮ ﺑﮍﮮ ﻏﻮﺭ ﺳﮯ ﺩﯾﮑﮫ ﺭﮬﺎ ﺗﮭﺎ .. ﻭﮦ ﻟﮍﮐﮯ ﮐﻮ ﺍﭘﻨﮯ ﺳﺎﺗﮫ ﮈﺭﺍﺋﯿﻮ ﭘﺮ ﻟﮯ ﮔﯿﺎ
ﻟﮍﮐﮯ ﻧﮯ ﮐﮩﺎ ..ﺗﻤﮩﺎﺭﯼ ﮐﺎﺭ ﺑﮩﺖ ﺧﻮﺑﺼﻮﺭﺕ ﮬﮯ .. ﯾﮧ ﯾﻘﯿﻨﻨﺎ ﺑﮯ ﺣﺪ ﻗﯿﻤﺘﯽ ﮬﻮ ﮔﯽ .. ﮐﺘﻨﮯ ﮐﯽ ﮬﮯ ﯾﮧ .. ؟
ﺁﺩﻣﯽ ﻧﮯ ﺟﻮﺍﺏ ﺩﯾﺎ .. " ﻣﺠﮭﮯ ﻧﮩﯿﮟ ﻣﻌﻠﻮﻡ .. ﻣﯿﺮﮮ ﺑﮭﺎﺋﯽ ﻧﮯ ﺗﺤﻔﮧ ﺩﯼ ﮬﮯ ..
ﻟﮍﮐﺎ ﺣﺴﺮﺕ ﺳﮯ ﺑﻮﻻ ..ﻭﺍﮦ ﮐﺘﻨﺎ ﺍﭼﮭﺎ ﮬﮯ ﺁﭖ ﮐﺎ ﺑﮭﺎﺋﯽ ﺁﺩﻣﯽ ﻧﮯ ﭘﻮﭼﮭﺎ .. " ﺗﻢ ﮐﯿﺎ ﺳﻮﭺ ﺭﮨﮯ ﮬﻮ .. ؟ ﮐﯿﺎ ﺗﻢ ﺍﯾﺴﯽ ﮬﯽ ﮐﺎﺭ ﻟﯿﻨﺎ ﭼﺎﮬﻮ ﮔﮯ .. ؟
ﻟﮍﮐﮯ ﻧﮯ ﺟﻮﺍﺏ ﺩﯾﺎ .. ﻧﮩﯿﮟ .. ﻣﯿﮟ ﺍﯾﺴﺎ ﮬﯽ ﺑﮭﺎﺋﯽ ﻟﯿﻨﺎ ﭼﺎﮬﻮﮞ ﮔﺎ
--------------------------------------
ﺩﯾﻨﮯ ﻭﺍﻟﮯ ﺳﮯ ﮐﭽﮫ ﻣﺎﻧﮕﻨﺎ ﮬﻮ ﺗﻮ ﺳﺐ ﺳﮯ ﺑﮩﺘﺮ ﮬﮯ ﮐﮧ ﺍﺳﮯ ﮬﯽ ﻣﺎﻧﮓ ﻟﻮ ﮐﯿﻮﻧﮑﮧ ﭘﮭﺮ ﺳﺐ ﮐﭽﮫ ﻣﻞ ﺟﺎﺋﮯ ﮔﺎ
ﮐﯿﻮﮞ ﻧﺎ ﮬﻢ ﺑﮭﯽ ﺍﻟﻠﮧ ﺳﮯ ﺩﻧﯿﺎ ﮐﯽ ﭼﯿﺰﯾﮟ ﻣﺎﻧﮕﻨﮯ ﮐﯽ ﺑﺠﺎﺋﮯ ﺍﻟﻠﮧ ﮐﻮ ﮬﯽ ﻣﺎﻧﮓ ﻟﯿﮟ .. ﮐﯿﻮﮞ ﮐﮧ ﺟﺲ ﮐﻮ ﺍﻟﻠﮧ ﻣﻞ ﮔﯿﺎ ' ﺳﻤﺠﮭﻮ ﺍﺳﮯ ﺳﺐ ﮐﭽﮫ ﻣﻞ ﮔﯿﺎ
بہت سی باتیں انسان کے دل میں رہ جاتی ہیں
بہت سی باتیں انسان کے دل میں رہ جاتی ہیں
اور وہ ساری عمر تلاشتا رہتا ہے کہ شاید کوئی ایسا انسان مل جائے کہ وہ
, وہ ساری باتیں اس انسان سے کہہ سکے
اور بہت سے انسان ملتے ہیں زندگی میں
جن کو دیکھ کر جن سے بات کر کے لگتا ہے کہ یہ وہی انسان ہے جن سے وہ ساری باتیں کی جائے کہہ دی جائیں
لیکن پھر پاس جانے پے پتہ چلتا ہے نہی یہ وہ انسان نہیں ہے
اور انسان ساری زندگی اس ایک انسان کی تلاش میں سوچتا ڈھونڈتا گزار دیتا ہے
لیکن وہ انسان نہی ملتا
وہ تلاش نہی ختم
بلکہ موت دستک دینے لگتی ہے
اور دل کی بہت ساری باتیں دل میں ہی لے کر انسان چلا جاتا ہے
کوئی نہی جانا پاتا کہ اُس انسان کے دل میں کتنی تھکن تھی
کتنی چاہ تھی کہ کوئی اسے چاہے
کتنی وحشت تھی کہ کوئی اسکی تنہائی دور کرے
دل دریاں سمندر ڈونگے
Subscribe to:
Comments (Atom)









