Welcome to my blog!

Meet the Author

Blessed with the best _ Alhumdulillah!a million times for every blessing in my life.

Looking for something?

Subscribe to this blog!

Receive the latest posts by email. Just enter your email below if you want to subscribe!

Pages

کام بس اتنا ہے کہ اُس انسان کو اللّه کے ہونے کا احساس دلانا ہے



جب کبھی کبھار کوئی زندگی کا مسافر اپنے ضبط کا دامن پھسلتا دیکھ کر، ٹوٹے دل کے ساتھ__ گناہوں کی پوٹلی لے کر آپ کے پاس آجاۓ اور سامنے پھینک کر کہے کہ بس۔۔۔! اب اور نہیں اٹھائی جاتی __ تو کوشش کیا کریں، اسکو تسلّی تشفی دیں، اسکی ہمّت بندھائیں
اور سمجھیں کہ آپ نےغرور میں نہیں پڑنا، آپ میں اور اُس میں بس اتنا فرق ہے کہ آپکی برائیاں چھپی ہیں اور اسکی کھل گئی ہیں _ بس صرف اتنا سا فرق ۔۔۔
ایک انسان، جب اپنے کردار کے راز آپ کے سامنے کھول دے نہ _ تو آپ پر بڑی زمہ داری آجاتی ہے ۔۔۔
وہ اللّه کا بندا تو اپنا بوجھ ہلکا کرلیتا ہے پر آپ کی آزمائش بڑھ جاتی ہے ۔۔۔
ایک سخت گیر قسم کے خدا کا نقشہ نہ کھینچنے بیٹھ جائیے گا __ اور نہ ہی جہنم کے قصے سنانے لگ جائیے گا ۔۔۔
آپکا میرا کام بس اتنا ہے کہ اُس انسان کو اللّه کے ہونے کا احساس دلانا ہے اور اللّه کے ہونے کا سب سے بڑا احساس ___ اُس کو رحیم اور رحمان ماننا ہے ۔۔۔
بس یہ احساس اُس کے اندر پیدا کرنا ہے کہ کوئی ہے __ کوئی ہے، جو بس محبت ہی محبت ہے ۔۔۔
اُس کے دل کے اندر بس ایک پودا "محبت" کا لگا دیں ____ اللّه سے محبت اور اس کی مخلوق سے محبت کا پودا _ اور بس ____ بس پھر اُس کا سفر آسان ہوجاۓ گا ۔۔۔
اور شاید اُس کے صدقے، آپکا اور میرا بھی ۔۔۔


ﺟﺲ ﻃﺮﺡ ﭨﻮﭦ ﮐﮯ ﮔﺮﺗﯽ ﮨﮯ ﺯﻣﯿﻦ ﭘﮧ ﺑﺎﺭﺵ


ﺟﺲ ﻃﺮﺡ ﭨﻮﭦ ﮐﮯ ﮔﺮﺗﯽ ﮨﮯ ﺯﻣﯿﻦ ﭘﮧ ﺑﺎﺭﺵ
اﺱ ﻃﺮﺡ ﺧﻮﺩ ﮐﻮ میں نے #چائے ﭘﮧ ﻣﺮﺗﮯ ﺩﯾﮑﮭﺎ۔



ﺭﺏ


ﺍﭘﻨﮯ ﺭﺏ ﮐﮯ ﺁﮔﮯ 
ﺳﭽﮯ ﺩﻝ ﺳﮯ ﺍﭘﻨﯽ
ﮐﻤﺰﻭﺭﯾﺎﮞ ﺑﯿﺎﻥ ﮐﺮ ﺩﯾﺎ ﮐﺮﻭ
ﻭﮦ ﺍﻧﮩﯿﮟ
ﺗﻤﮩﺎﺭﯼ ﻗﻮﺗﻮﮞ ﻣﯿﮟ
ﺗﺒﺪﯾﻞ ﮐﺮ ﺩﮮ ﮔﺎ
ﺑﯿﺸﮏ ﻭﮦ ﮨﺮ ﭼﯿﺰ ﭘﺮ ﻗﺎﺩﺭ ﮨﮯ
اللہ سے مانگتے رہنا چاہئیے
دعا ایک دستک ہے اور مستقل دستک سے 
کوئ بھی دَر کھل سکتا ہے مگر اخلاص شرط ہے


تتلیوں کا جہان بساتی ہوں۔


#تتلیوں کا جہان بساتی ہوں۔۔

میں اپنے لئے #خوش_رنگ لاتی ہوں۔۔۔
🦋🌹🦋🌹🦋🌹🦋🌹🦋🌹🦋🌹🦋



نمل


نمل میں تھا

 🍃_کہ آپ کا #مسیحا صرف ایک شخص ہوتا ہے اور وہ آپ #خود ہوتے ہیں



میں بہت زیادہ باتیں بھی کرتا ہوں


میں جیسا دِکھتا ہوں نا
میں بلکل ویسا ہی ہوں 
کوئی بناوٹ نہیں ہے مجھ میں 
چنچل پن اور شوخیاں مجھ میں بھی ہے
پر میرے اندر سنجیدگی زیادہ ہے
میں بہت زیادہ باتیں بھی کرتا ہوں
لیکن صرف ان سے جو مجھ سے ہم کلام 
ہونا پسند کرتے ہیں 
میں مذاق بھی بہت کرتا ہوں
لیکن صرف اتنا جتنا میں سہہ سکتا ہوں
میرے اندر عجیب سی ایک درد بھری اداسی ہے
لیکن اس کا مطلب ہرگز یہ نہیں کے میں نا شکرا ہوں


_اور پھر محبت کی خوش فہمی غبارے میں سے ہوا کی طرح نکل گئی


_اور پھر محبت کی خوش فہمی غبارے میں سے ہوا کی طرح نکل گئی
!!! _اور پیچھے رہ گئی یکطرفہ محبت
!!!_یار
جب خوش فہمی ریت بنتی ہے ناں تو یکطرفہ محبت کے تمانچے سے بچنے کیلئے کئی کئی دن ہم خود سے منہ چھپائے پھرتے ہیں
!!!_سچ میں 

یعنی وہ جو محبت تھی وہ یکطرفہ تھی
!!!_ہم نے پالا تھا خوامخواه کا دکھ
💔


اعتبار ایک دفعہ کا ہوتا ہے


اعتبار ایک دفعہ کا ہوتا ہے, ہزار معافیاں تلافیاں ہوجائیں , ہزار رنجشیں ہو جائیں, ہزار عذر قبول کر لئے جائیں, لیکن
_ جس کا اعتبار ایک دفعہ ٹوٹ جائے, وہ ہمیشہ کیلئے چوکس اور چوکنا ہوجاتا ہے
_👇بقول شاعر
رات کیا سوئے کہ باقی عمر کی نیندیں گئیں
_خواب کیا دیکھا کہ دھڑکا لگ گیا تعبیر کا
💔👌🍁


خاص یا احساس


پینسل یا کاغذ اٹھانے کی زحمت گوارا نہ کریں بس پڑھ لیں اگر آپ جواب نہیں دے سکتے تو پرواہ نہیں، پڑھنا جاری رکھیں
 دنیا کے پانچ امیر ترین لوگوں کے نام بتائیں
 گزشتہ پانچ فیفا ورلڈ کپ جیتنے والے ملکوں کے نام بتائیں
 حسینہ امریکہ کا مقابلہ جیتنے گزشتہ پانچ خواتین کے نام بتائیں
 ان دس افراد کے نام بتائیں جنھوں نے طب میں نوبل اعزاز حاصل کیا ہے
 بہترین اداکار یا اداکارہ کا آسکر ایوارڈ جیتنے والے آخری پانچ اداکاروں کے نام بتائیں
آپ کس حد تک کامیاب رہے؟
بات یہ ہے کہ ہم میں سے کوئی بھی کل کی شہ سرخیاں یاد نہیں رکھ سکتا یہ دوسرے درجے کے کامیابی حاصل کرنے والے افراد نہیں ہیں، یہ اپنے اپنے شعبوں میں بہترین ہیں، لیکن تالیوں کی گونج ماند پڑ جاتی ہے اعزازات پر زنگ یا میل کی تہہ چڑھ جاتی ہے کارنامے فراموش کر دیے جاتے ہیں خطابات اور اعزازات ان کے مالکوں کے ساتھ دفنا دیے جاتے ہیں

اب ذیل میں ایک اور سوال نامہ دیا جا رہا ہے دیکھتے ہیں کہ آپ اسے کس طرح حل کرتے ہیں

 ایسے تین اساتذہ کے نام بتائیں جنھوں نے اسکول کے سفر میں آپ کی مدد کی تھی
ایسے تین دوستوں کے نام بتائیں جنھوں نے مشکل وقت میں آپ کی مدد کی تھی
ایسے پانچ افراد کے نام بتائیں جنھوں نے آپ کو ایسی بات کا درس دیا جو آپ کے لیے واقعی اہم تھا
 چند ایسے لوگوں کے بارے میں سوچیں جنھوں نے آپ کو یہ احساس دلایا کہ آپ خاص ہیں، اور آپ کی حوصلہ افزائی کی
پانچ ایسے افراد کے نام بتائیں جن کے ساتھ وقت گزارنے میں آپ کو بے حد لطف آیا
یہ سوال زیادہ آسان تھے نا؟
جو لوگ آپ کی زندگی میں تبدیلی لاتے ہیں وہ لوگ، وہ نہیں ہوتے جن کے پاس سب سے زیادہ اسناد ہوں، سب سے زیادہ دولت ہو، یا سب سے زیادہ اعزاز ہوں
وہ لوگ وہ ہوتے ہیں جو آپ کا خیال رکھتے ہیں۔۔۔


رہ گزرِ خیال میں , دوش بدوش تھے جو لوگ


رہ گزرِ خیال میں , دوش بدوش تھے جو لوگ
وقت کی گرد باد میں , جانے کہاں بکھر گئے