Welcome to my blog!

Meet the Author

Blessed with the best _ Alhumdulillah!a million times for every blessing in my life.

Looking for something?

Subscribe to this blog!

Receive the latest posts by email. Just enter your email below if you want to subscribe!

Pages

بعض اوقات ہم جن سے محبت کرتے ہیں


بعض اوقات ہم جن سے محبت کرتے ہیں
ان کے ہاتھ میں اپنا ہاتھ دیتے ہیں وہ ہمارے ہاتھ کاٹ دیتے ہیں.
بعض اوقات جن سے ہم ڈرتے ہیں
وہ ہمارے راستے کے کانٹے ہٹا دیتے ہیں.
 بھروسہ کرنے کا کوئی پیمانہ نہیں لیکن بھروسا کرنا 
چاہیے



، کوئی مکمل کسی دوسرے جیسا نہیں بن سکتا


 ، کوئی مکمل کسی دوسرے جیسا نہیں بن سکتا
،اور بدلنا ضروری بھی نہیں 
، ایک دوسرے کو سمجھنا ضروری ہے
!!...ایک دوسرے کا احترام ضروری ہے

#محبت_ضروری_ہے



!کبھی کبھی کیوں زندگی ایک نقطے سے آگے بڑھ ہی نہیں رہی ہوتی


 !کبھی کبھی کیوں زندگی ایک نقطے سے آگے بڑھ ہی نہیں رہی ہوتی 
سوچیں مفلوج ہونے لگتی ہیں. 
اور عمل معذور ! 
 !بہت تکلیف دہ ہوتے ہیں ایسے لمحاتِ زندگی



‏جو خیال سے بندھ جائے


‏جو خیال سے بندھ جائے 
اسے دنیا کے کسی کونے میں بھی 
!!....آزادی نصیب نہیں ہوتی
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ



کہتے ہیں


کہتے ہیں
'کچھ باتیں بس کتابوں میں اچھی لگتی ہیں عملی محبت کے بدلے محبت درکار ہوتی ہے
___چاہئے تھوڑی ہی کیوں نہ ہو
___کیونکہ انسان کا اتنا ظرف نہیں کہ ساری عمر یکطرفہ محبت نبھائے
___راستہ موڑنا پڑتا ہے زبردستی موڑا جائے یا دل سے
___



تلاوتِ_قرآن_پاک


4:45 Am´~
❤#تلاوتِ_قرآن_پاک 
_بارش کی ٹپ ٹپ گرتی بوندوں کی آواز
_بارش سے دُھلی مٹی کی سوندھی مہک_
جسم سے ٹکراتی ٹھنڈی نم ہوائیں_
_قرآن پاک کی تلاوت کرتی میں خود_
_فجر کے وقت قرآن کی تلاوت ایک خوبصورت سا ماحول پیدا کردیتی ہے_
_خاموشی میں جذب کے عالم میں قرآن پڑھے جانا دنیا کا سب سے پیارا احساس_
یوں جیسے خدا سُن رہا ہے_
بس ایک ہی دعا ہے اللہ سوہنا مجھے قرآن پڑھ کر سمجھنے کی سمجھ کر عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے_
❤_ آمین

🌹


.عید کا دوسرا دِن مبارک


!!...السلامُ علیکم و رحمۃ اللہ وبرکاتہ
-
اللہ نے سکھوں کا انبار لگایا ہوا ہوتا ہے لیکن انسان کسی ایک دکھ کے پیچھے ان سب سکھوں کو نظر انداز کیے رکھتا ہے اگر وہ تھوڑا سا اللہ کی حکمتوں پر غور کرلے تو اس کے اپنے دکھ کا ازالہ بھی بآسانی ہو جاۓ۔۔۔!!

!!...عید کا دوسرا دِن مبارک



کچھ لوگوں کے تعلقات اس قدر مضبوط ہوتے ہیں



کچھ لوگوں کے تعلقات اس قدر مضبوط ہوتے ہیں ، کہ تعلق کی مضبوطی کا ثبوت دینے کی خاطر ، بس سال بعد "عید مبارک‛‛ کا ایک میسج روانہ کر دیتے ہیں ، اور اس میسج کے اندر اپنے زندہ ہونے کا اشارہ بھی دیتے ہیں ۔



کبھی کبھی رشتوں میں فاصلہ لانا شاید ضروری ہو جاتا ہے


کبھی کبھی رشتوں میں فاصلہ لانا شاید ضروری ہو جاتا ہے تاکہ آپکو اندازہ ہو سکے کہ آپکی اہمیت وہاں ہے یا آپ خواہ مخواہ ہی ان پر بوجھ بنے ہوئے ہیں۔
اگر سامنے والا پلٹ کر آپکی خبر لیتا ہے تو آپ ضروری تھے اگر نہیں تو آپ بوجھ تھے۔۔




تم بھی گھائل ہو


مجھے لگتا ہے تم بھی گھائل ہو اندر سے میری طرح اور اسی لئیے ایک دائرے میں خود کو قید رکھتے ہو کسی کو پاس نہیں آنے دیتے کہ کوئ زخم دیکھ کر ہمدردی نہ کرنے لگے ـ میری طرح تمہیں بھی تماش بینوں سے نفرت ہے نا