جھے فیری ٹیلز میں وہ شہزادیاں پسند نہیں
جھے فیری ٹیلز میں وہ شہزادیاں پسند نہیں جو ایک زہریلا سیب کھانے سے مر جاتی ہے، یا بارہ بجتے ہی اپنے خوابوں کی تقریب چھوڑ کر بھاگ جاتی ہیں، جنھیں کوئی بھی بھیڑیا دادی کہ کپڑے پہن کر بیوقوف بنا سکتا ہے، یا جو ٹاور میں قید ہو کر کسی شہزادے کہ انتظار میں زندگی گزار لیں کہ وہ انکو آ کر اس قید سے نکالے گا۔۔۔۔
مجھے تو وہ شہزادیاں پسند ہیں جو زہر کی بو کو میلوں دور سے سونگھ لیں، جو اپنا گلاس سلپر خود محل سے کھینچ کر واپس لاتی ہیں، جو اپنے جسم سے سوئیاں نکلنے کیلئے شہزادے کا انتظار نہ کریں، جو اپنی ہر شے کو برف بنا دینے کی صلاحیت سے خوفزدہ نہ ہوں، جو ونڈر لینڈ میں خود کو جان بوجھ کر گم کر لیں حالانکہ انکو سارے راستے آتے ہوں، جب وہ کسی بیسٹ کہ قلعے میں داخل ہوں تو انکو اچھے سے معلوم ہو کہ اندر کیا انکا منتظر ہے، وہ ٹاور میں سے نکلنے کیلئے خود کوئی طریقہ نکا لیں، اور جب کسی جنگ کیلئے صرف لڑکوں کو میدان میں اتارا جاتا ہو وہ بھیس بدل کر اس جنگ میں
حصہ لیں اور جیت بھی جائیں۔۔۔۔۔۔
❤
"سو میں پیاری لڑکی ہوں نا بننا چاہتی ہوں"
میں وہ ظالم لڑکی بننا چاہتی ہوں جو ایک دن اپنے محل میں راج کرے گی اپنی مرضی کی شہزادی بن کر۔۔۔۔
💕❤
😊😊😊
🍂🌺اے رنگریز میرے🌺🍂
🍂🌺اے رنگریز میرے🌺🍂
ﺗﺠﻬﮯ ﺍﺟﺮﺕ ﻣﯿﮟ ﺩﻭﮞ یہ ﺁﻧﺴﻮ
کہ ﻣﯿﺮﮮ ﺯﺧﻤﻮﮞ ﮐﻮ ﺭﻧﮓ ﺩﮮ
تُو ﺗﻮ مہاﺭﺕ ﺭﮐﻬﺘﺎ ہے ﺭﻧﮕﺎئی ﻣﯿﮟ
ﮐﭽﮫ ﯾﻮﮞ ﺍﭘﻨﺎ ہنر ﺩﯾﮑﻬﺎ
کہ ﻟﺒﺎسِ ﺯﯾﺴﺖ ﻣﯿﮟ کہیں ﮐﻮئی
ﭘﯿﻮﻧﺪ ﺩﮐﻬﺎئی نہ ﺩﮮ
ﺩﯾﮑﻬﻨﮯ ﻭﺍﻻ ﺩﯾﮑﻬﺘﺎ ﺭہے
کہ ﺯﺧﻢ ﺳﺎﺭﮮ ﮔﻼﺏ ﺩﮐﻬﺎئی ﺩﮮ
ﺍﮮ ﺭﻧﮓ ﺭﯾﺰ
ﺟﺴﻢ پہ ﺟﻮ ﯾﺎﺩ ﮐﮯ ﻧﯿﻞ ہیں
ﺁﺳﻤﺎﮞ ﮐﮯ ﺗﺎﺭﮮ ﺩﮐﻬﺎئی ﺩﮮ
کہ ﺗﺠﻬﮯ ﺍﺟﺮﺕ ﻣﯿﮟ
ﻣﯿﮟ یہ ﺑﯿﺶ ﻗﯿﻤﺖ ﺩﻭﮞ ﺁﻧﺴﻮ
ﺍﮮ ﺭﻧﮓ ﺭﯾﺰ
ﺗﯿﺮﮮ ﭘﺎﺱ ﺗﻮ ﺗﻤﺎﻡ ﺭﻧﮓ ہیں
ﺳﻮ ﻣﺠﻬﮯ ﯾﻮﮞ ﺭﻧﮓ کہ
ﮐﺴﯽ ﮐﻮ ﮐﭽﮫ ﺩﮐﻬﺎئی نہ ﺩﮮ
ﺍﮮ ﺭﻧﮓ ﺭﯾﺰ
ﻣﯿﺮﯼ ﺁﻭﺍﺯ ﮐﻮ ﮐﺎﻻ ﮐﺮ ﺩﮮ
کہ ﮐﺴﯽ ﮐﻮ ﮐﭽﮫ ﺳﻨﺎئی نہ ﺩﮮ
کہ ﻣﺠﻬﮯ ﺟﺎﻧﺎ ہے بہت ﺩﻭﺭ
ﺁﺳﻤﺎﮞ ﮐﺎ ﺭﻧﮓ ہو ﻣﺪﻫﻢ
ﺍﺱ ﺳﮯ پہلے ﺗﻮ ﻣﯿﺮﯼ ﺁﻧﮑﻬﻮﮞ ﻣﯿﮟ
ﮐﻮئی ﺍﺟﻼ ﺭﻧﮓ ﺑﻬﺮ
کہ کہیں ﺍﻧﺪﻫﯿﺮﺍ ﺩﮐﻬﺎئی نہ ﺩﮮ
ﺍﮮ ﺭﻧﮓ ﺭﯾﺰ
Subscribe to:
Comments (Atom)











