Welcome to my blog!

Meet the Author

Blessed with the best _ Alhumdulillah!a million times for every blessing in my life.

Looking for something?

Subscribe to this blog!

Receive the latest posts by email. Just enter your email below if you want to subscribe!

Pages

اے ایمان والو ! بہت سے گمانوں سے بچو ، بعض گمان گناہ ہوتے ہیں




یٰۤاَیُّہَا الَّذِیۡنَ اٰمَنُوا اجۡتَنِبُوۡا کَثِیۡرًا مِّنَ الظَّنِّ ۫ اِنَّ بَعۡضَ الظَّنِّ اِثۡمٌ وَّ لَا تَجَسَّسُوۡا وَ لَا یَغۡتَبۡ بَّعۡضُکُمۡ بَعۡضًا ؕ اَیُحِبُّ اَحَدُکُمۡ اَنۡ یَّاۡکُلَ لَحۡمَ اَخِیۡہِ مَیۡتًا فَکَرِہۡتُمُوۡہُ ؕ وَ اتَّقُوا اللّٰہَ ؕ اِنَّ اللّٰہَ تَوَّابٌ رَّحِیۡمٌ ۱۲

اے ایمان والو ! بہت سے گمانوں سے بچو ، بعض گمان گناہ ہوتے ہیں ، ( ٦ ) اور کسی کی ٹوہ میں نہ لگو ( ٧ ) اور ایک دوسرے کی غیبت نہ کرو ۔ ( ٨ ) کیا تم میں سے کوئی یہ پسند کرے گا کہ وہ اپنے مرے ہوئے بھائی کا گوشت کھائے؟ اس سے تو خود تم نفرت کرتے ہو ، اور اللہ سے ڈرو ، بیشک اللہ بڑا توبہ قبول کرنے والا ، بہت مہربان ہے ۔




اُداس ہونا چاہیے


اُداس ہونا چاہیے, جس کے پاس دل ہوتا ہے اُس کو اُداسی کے لیے تیار رہنا چاہیے
ابن انشاء




اور میں نے آزاد کر دیا


اور میں نے آزاد کر دیا
ہر وہ رشتہ
ہر وہ انسان جو بیزار ہے مجھ سے 
مجھے نہ اب کسی کی خواہش ہے
نہ ہی کسی کی خواہش کا احترام کرنا ہے 
نہ ہی جانے والے کو روکنا ہے
نہ ہی آنے والے کا استقبال کرنا ہے 
آنے والا اپنی حالت کا خود ذمہ دار
اور جانے والا خود اپنے فیصلے کا 
اختیار رکھتا ہے۔۔!!ا


قاصد کے ہاتھ میں ہیں خط کے ہزار ٹکڑے


قاصد کے ہاتھ میں ہیں خط کے ہزار ٹکڑے
میرے ایک سوال کے وہ کتنے جواب لایا ہے


پتا نہیں اب میں مظبوط ہو گئی یا کمزور


پتا نہیں اب میں مضبوط ہو گئی یا کمزور
اب میرے اندر ابال اٹھتے ہیں۔۔۔میں باتوں کو پی جاتی ہوں
مجھے اب کوی حال۔پوچھے تو ہنس کر کہتی ہوں ٹھیک ہوں
اب مجھ سے کوئی کتنے پیار سے بھی پوچھے اداس ہو میں مسکرا دیتی ہوں__نہیں تو!
اب میں اپنے پاس بیٹھے انسان کو بھی پتہ نہیں چلنے دیتی میرے اندر کیا چل رہا ہے
اب میرے لیے باتیں بے معنی ہو گئی ہیں__کسی کیلۓ اب میری نظر ہی کافی ہے
مجھے ایسے لگتا ہے جیسے مویز میں دیکھتے ہیں نا ایک انسان کو بہت زیادہ مظبوط بنانے کیلئے کتنی تکلیف دینی پڑتی ہے پھر وہ ہمیشہ کیلئے مظبوط ہو جاتا ہے۔۔۔ہر ڈر کے
آگے__ہر ہار کے__آگےشاید میں بھی اس مقام پر پہنچ جاؤں



کسی بھی موڑ پر اس سے مجھے ملا دے ۔۔


کسی بھی موڑ پر اس سے مجھے ملا دے ۔۔
کہانی کار۔۔۔۔۔۔۔تیرے ہاتھ میں تو سب ھے۔۔۔




بڑھاپا خوبصورت ہے



کسی کو آپکے بالوں کی چاندی سے محبت ہو
کسی کو آپکی آنکھوں پہ اب بھی پیار آتا ہو
لبوں پہ مسکراہٹ کہ گلابی پھول کھل پائیں
جبیں کی جھریوں میں روشنی سمٹی ہوئی تو
💕بڑھاپا خوبصورت ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔




ابھی ابھی جو فلک پار سے گزارے گئے


ابھی ابھی جو فلک پار سے گزارے گئے
تمہاری آنکھ سے ایسے کئی ستارے گئے

پہل پہل تو وہ ہونٹوں سے دیکھے جاتے رہے
پھر اُس کے بعد مری آنکھ سے پُکارے گئے

تمہارے جانے سے کُچھ خاص تو نہیں ہُوا، بس
چراغ رکھے گئے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ آئینے اتارے گئے

وسیم تاشِف


طاقت یہ ہے


طاقت یہ ہے کہ انسان آنسو بہانے کی بے شمار وجوہات ہونے کے باوجود
 !مسکرانے کو ترجیح دے۔۔۔۔



اللّٰه سے محبت


اس نے مجھ سے پوچھا تھا کہ کیا مجھے خدا سے محبت ہے؟ میں نے کہا تھا ‘ پتہ نہیں۔آج ‘ اتنی ٹھوکریں کھا کر بھی میں نہیں جان سکی کہ اللّٰه سے محبت کسے کہتے ہیں۔وہ کیسے کی جاتی ہے۔ میں لوگوں کو دھوکے نہ دینے کی کوشش بھی کرتی ہوں‘ مگر ابھی تک میں اللّٰه تعالیٰ سے وہ محبت نہیں کر سکی جو کرنا چاہیے تھی ۔ میں سمجھتی تھی کہ آخر میں جا کر میں اس محبت کو سمجھ جاؤں گی مگر ایسا نہیں ہو سکا۔ اور میں یہی بتانا چاہتی ہوں آپ کو۔ اللّٰه کی طرف جاتا راستہ بہت طویل ہے۔ ضروری نہیں ہے کہ ہم اس کے آخر تک پہنچ جائیں‘ اس کو پار کر لیں۔ ضروری صرف یہ ہے کہ جب ہمیں موت آئے تو ہم اسی راستے پہ ہوں چاہے لڑکھڑا رہے ہوں‘ چاہے گڑ پڑ کر آگے بڑھ رہے ہوں‘ مگر اس سیدھے راستے پہ ر ہیں۔ اپنے گناہوں کو دلیلیں دے دے کر جسٹی فائی نہ کرتے پھریں۔جب دل میں کچھ کھٹک رہا ہو تو بہ کر کے اپنے اعمال درست کر لیں اور راستہ سیدھا کرلیں۔ ہمارا مستقبل کورا ہے ‘ ماضی جیسا بھی داغدار ہو بھلے۔مستقبل کو ہم اپنی مرضی سے لکھ سکتے ہیں۔‘‘
’’اور اللّٰه سے محبت ؟‘‘ 
’’وہ ویسی نہیں کر سکی جیسے کرنی چاہیے۔ مگر مجھے ان چیزوں سے محبت ہو گئی ہے جن سے اللّٰه کو محبت ہے۔ مجھے قرآن سے محبت ہو گئی ہے ‘ اور مجھے اللّٰه تعالیٰ سے بات کرنا ‘ دعا مانگنا اچھا لگنے لگا ہے۔ مجھے یقین ہے کہ اگر اللّٰه سے محبت میں ولیوں اور نیک لوگوں جیسی نہ بھی ہو سکی ‘ تب بھی میں ایسے اچھے کام کرتی رہوں گی جن سے 
کم از کم وہ تو مجھ سے محبت کرے گا ناں