Welcome to my blog!

Meet the Author

Blessed with the best _ Alhumdulillah!a million times for every blessing in my life.

Looking for something?

Subscribe to this blog!

Receive the latest posts by email. Just enter your email below if you want to subscribe!

Pages

تلخی کی بوند بوند سے لہجہ ہوا ہے زہر



🌸تلخی کی بوند بوند سے لہجہ ہوا ہے زہر
"💔___،میں رفتہ رفتہ نیم کے پتوں میں ڈھل گیا



Take care all of you.



I disappear often. It’s my thing.
Much love and peace.

- D



ٹائم



ذرا پلک جھپکیئے ۔ جھپک لی ؟ اب یہ پلک جھپکنا آپ کا ماضی بن چکا ۔
کیا آپ مجھے اپنی گھڑی میں دیکھ کر بالکل ایکوریٹ ٹائم بنا سکتے ہیں ؟ سیکنڈز کے ساتھ ؟

میرا دعویٰ ہے کہ آپ ایسا نہیں کر سکتے ۔ کوشش کر دیکھیئے ۔

فرض کریں جس وقت میں نے آپ سے وقت پوچھا اس وقت 3 بج کر 25 منٹ اور 45 سیکنڈز ہوئے تھے ۔ جس وقت آپ نے میرا جملہ سن کر وقت دیکھا اس وقت تک 3 بج کر 25 منٹ اور 50 سیکنڈز ہو چکے تھے ۔ پھر جب آپ نے مجھے وقت بتایا اس وقت تک 3 بج کر 25 منٹ اور 55 سیکنڈز ہو چکے تھے ۔
تو کیا آپ نے مجھے ٹھیک وقت بتا دیا ؟
جی نہیں ۔
اگر آپ نے مجھے وہ وقت بتایا جس وقت میں نے وقت پوچھا تھا تو آپ مجھے ماضی کا وقت بتا رہے ہیں ۔ اور اگر وہ وقت بتا رہے ہیں جو آپ نے گھڑی میں دیکھا تو جھوٹ بول رہے ہیں کیوں کہ بتاتے بتاتے وہ وقت بھی ماضی بن چکا ۔ اور اگر اپنی طرف سے پانچ سیکنڈز بتانے کے شامل کر کے وقت بتا دیں گے تو وہ تو میں نے آپ سے پوچھا ہی نہیں تھا ۔
آپ کے دیکھتے ہی دیکھتے وقت ماضی بن گیا اور آپ کو خبر تک نہ ہوئی ۔
وقت اصل میں ہے کیا ؟
آپ کا ایک طویل ماضی ۔
آپ کا متوقع طویل مستقبل ۔
اور ؟
اور بس ۔
حال کا وجود کیا ہے ؟
حال کو پکڑنا ممکن نہیں ۔
اگر آپ نے اسے نوٹس کر لیا تو آپ کے نوٹس کرتے ہی وہ ماضی میں تبدیل ہو جائے گا ۔ اور جو ماضی ہو چکا وہ حال کیسے ہو سکتا ہے ۔
مستقبل کو ماضی بننے کے لئے صرف پلک جھپکنے کا وقفہ درکار ہے ۔
آئن اسٹائن کے مطابق وقت دو چیزوں کی حرکت کے درمیانی وقفے کا نام ہے ۔
جتنے عرصے میں زمین اپنے محور پر ایک چکر پورا کرتی ہے وہ دن کہلاتا ہے ۔
جتنے عرصے میں چاند زمین کے گرد ایک چکر پورا کرتا ہے وہ ایک ماہ کہلاتا ہے ۔
جتنے عرصے میں زمین سورج کے گرد اپنا ایک چکر پورا کرتی ہے وہ ایک سال کہلاتا ہے ۔
وقت کا پیمانہ ہمیشہ چیزوں کی حرکات رہی ہیں ۔

پہلے ہم مٹی کی گھڑی استعمال کرتے تھے ۔ جتنے وقت میں گلاس کے ایک طرف سے مٹی نکل کر دوسری طرف چلی جائے وہ پیمانہ بن گیا ۔
ہم نے گول گھڑی پتہ نہیں کب ایجاد کی مگر یہ کائنات گول گھڑیوں سے بھری پڑی ہے ۔ سب کا وقت مختلف ۔

قران بھی ایسی ہی تشبیہات دیتا ہے ۔
ﷲ کے نزدیک ایک دن ایسا ہے جیسے ایک ہزار سال جو تم گنتے ہو ۔
فرشتے اور ارواح چڑھتے ہیں ایک ایسے دن جس کی مقدار پچاس ہزار سال ہے ۔
قران میں بھی وقت کا تعین حرکات سے ہے ۔ اور حرکت ہر چیز کی مختلف ۔
میں جب کالج میں تھی تو اس مستقبل کے متعلق خواب دیکھتی  تھا جو میں اس وقت گزار رہی ہوں ۔ ہر انسان کے ساتھ ایسا ہی ہوتا ہے ۔
آپ کا مستقبل کب آپ کا ماضی بن جائے گا آپ کو پتہ ہی نہیں چلے گا ۔
اس دنیا کی سب سے تیز رفتار چیز جس کا کسی سے کوئی مقابلہ ہی نہیں ۔
کیا بجلی اور کیا روشنی ۔

بس پلکیں جھپکتے جائیے ۔ زندگی گزارتے جائیے ۔
یقین کیجیئے ماں کی گود سے قبر کی آغوش تک صرف پلک جھپکنے کا ہی وقفہ ہے ۔
!!..اسے اچھے کاموں میں گزاریں



ﺍﻻ ﺑﻼ ﻣﺠﮭﮯ ﺩﯾﺘﺎ ﮨﮯ ﻻ ﮐﮯ ﻭﮦﺗﺤﻔﮯ



 ﺍﻻ ﺑﻼ ﻣﺠﮭﮯ ﺩﯾﺘﺎ ﮨﮯ ﻻ ﮐﮯ ﻭﮦ ﺗﺤﻔﮯ
ﺍﺱ ﮐﻮ ﭘﺘﺎ ﻧﮩﯿﮟ ﻣﺠﮭﮯ صرف وہ ﭘﺴﻨﺪ ﮨﮯ



Do you know what it means to love somebody?



Do you know what it means to love somebody? Do you know what it means to love a tree, or a bird, or a pet animal, so that you take care of it, feed it, cherish it, though it may give you nothing in return though it may not offer you shade, or follow you, or depend on you? Most of us don't love in that way, we don't know what that means at all because our love is always hedged about with anxiety, jealousy, fear which implies that we depend inwardly on another, we want to be loved. We don't just love and leave it there, but we ask something in return; and in that very asking we become dependent.

So freedom and love go together. Love is not a reaction. If I love you because you love me, that is mere trade, a thing to be bought in the market, it is not love. To love is not to ask anything in return, not even to feel that you are giving something and it is only such love that can know freedom.

- K, Think on this Things


جادو الفاظ میں نہیں,لہجے میں ہوتا ہے



جادو الفاظ میں نہیں,لہجے میں ہوتا ہے




بے حسی



بے حسی کہہ لیں یا ناقدری مگر انسان نے ہمیشہ اپنے خیر خواہ کو اسکے چلے جانے کے بعد ہی پہچانا ہے
...!!! 😞



غصہ کا مطلب


غصہ کرنے کا مطلب ہے کہ ہم دوسروں کی غلطیوں کا انتقام اپنے آپ سے لے رہے ہیں, یہ کتنی حیرت انگیز اور مضحکہ خیز بات ہے
...!!! :)




کیا آپ ان سات سوالوں کے جواب جانتے ہیں؟



کیا آپ ان سات سوالوں کے جواب جانتے ہیں؟

سوال نمبر1
جنت کہاں ہے؟ 
جواب
جنت ساتوں آسمانوں کے اوپر ساتوں آسمانوں سے جدا ہے،
کیونکہ ساتوں آسمان قیامت کے وقت فنا اور ختم ہونے والے ہیں،
جبکہ جنت کو فنا نہیں ہے،
وہ ہمیشہ رہے گی،
جنت کی چهت عرش رحمن ہے

سوال نمبر 2
جہنم کہاں ہے؟ 
جواب
جہنم ساتوں زمین کے نیچے ایسی جگہ ہے
جس کا نام "سجین" ہے.
جہنم جنت کے بازو میں نہیں ہے،جیسا کہ بعض لوگ سوچتے ہیں.
جس زمین پر ہم رہتے ہیں
یہ پہلی زمین ہے،
اس کے علاوہ چھ زمینیں اور ہیں
جو ہماری زمین کے نیچے ہماری زمین سے علیحدہ اور جدا ہیں

سوال نمبر 3
سدر ة المنتهی کیا ہے؟
جواب
سدرة عربی میں بیری /اور بیری کے درخت کو کہتے ہیں
المنتہی یعنی آخری حد
یہ بیری کا درخت وہ آخری مقام ہے
جو مخلوقات کی حد ہے
اس سے آگے حضرت جبرئیل بهی نہیں جا پاتے ہیں.
سدرة المنتهی ایک عظیم الشان درخت ہے،
اس کی جڑیں چهٹے آسمان میں
اور اونچائیاں ساتویں آسمان سے بھی بلند ہیں
اس کے پتے ہاتهی کے کان جتنے
اور پهل بڑے گهڑے جیسے ہیں
اس پر سنہری تتلیاں منڈلاتی ہیں 
یہ درخت جنت سے باہر ہے
رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم نے حضرت جبریل علیہ السلام کو اسی درخت کے پاس ان کی اصل صورت میں دوسری مرتبہ دیکھا تها
جبکہ آپ صلى الله عليه وسلم نے انہیں پہلی مرتبہ اپنی اصل صورت میں مکہ مکرمہ میں مقام اجیاد پر دیکها تها

سوال نمبر 4:
حورعین کون ہیں؟ 
جواب
حور عین جنت میں مومنین کی بیویاں ہوں گی
یہ نہ انسان ہیں نہ جن ہیں اور نہ ہی فرشتہ ہیں
اللہ تعالیٰ نے انہیں مستقل پیدا کیا ہے
یہ اتنی خوبصورت ہیں کہ اگر دنیا میں ان میں سے کسی ایک کی محض جھلک دکھائی دے جائے
تو مشرق اور مغرب کے درمیان روشنی ہو جائے
حور عربی زبان کا لفظ ہے 
اور حوراء کی جمع ہے
اس کے معنی ایسی آنکھ جس کی پتلیاں نہایت سیاه ہوں اور اس کے اطراف نہایت سفید ہوں.
اور عین عربی میں عیناء کی جمع ہے
اس کے معنی ہیں بڑی بڑی آنکھوں والی

سوال 5
ولدان مخلدون کون ہیں؟
جواب
یہ اہل جنت کے خادم ہیں
یہ بهی انسان یا جن یا فرشتے نہیں ہیں
انہیں اللہ تعالیٰ نے اہل جنت کی خدمت کے لئے مستقل پیدا کیا ہے
یہ ہمیشہ ایک ہی عمر کے یعنی بچے ہی رہیں گے
اس لیے انہیں "الولدان المخلدون" کہا جاتا ہے
سب سے کم درجہ کے جنتی کو
دس ہزار ولدان مخلدون عطا ہوں گے

سوال نمبر 6
اعراف کیا ہے؟ 
جواب
جنت کی چوڑی فصیل کو اعراف کہتے ہیں.
اس پر وہ لوگ ہوں گے
جن کے نیک اعمال اور برائیاں دونوں برابر ہوں گی
ایک لمبے عرصہ تک وہ اس پر رہیں گے
اور اللہ سے امید رکهیں گے کہ اللہ تعالیٰ انہیں بھی جنت میں داخل کردے
انہیں وہاں بهی کهانے پینے کے لیے دیا جائے گا
پهر اللہ تعالیٰ انہیں اپنے فضل سے جنت میں داخل کردےگا

سوال نمبر 7
قیامت کے دن کی مقدار اور لمبائی کتنی ہے؟
جواب:
پچاس ہزار سال كے برابر.

جیسا کہ قرآن مجید میں ارشاد ہے
*تعرج الملئكة و الروح اليه في يوم كان مقداره خمسين الف سنة*

حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ
"قیامت کے پچاس موقف ہیں، اور ہر موقف ایک ہزار سال کا ہو گا"

جب آیت
*"یوم تبدل الأرض غیر الأرض و السماوات"*
نازل ہوئی
تو
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا نے نبی کریم صلی اللہ علیہ و سلم سے پوچھا کہ
"یا رسول اللہ جب یہ زمین و آسمان بدل دئیے جائیں گے تب ہم کہاں ہوں گے"؟

آپ صلی اللہ علیہ و سلم نے فرمایا

"تب ہم پل صراط پر ہوں گے. 
پل صراط پر سے جب گزر ہوگا
اس وقت صرف تین جگہیں ہوں گی
1.جہنم 
2.جنت
3.پل صراط"

رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم نے فرمایا:
"سب سے پہلے میں اور میرے امتی پل صراط کو طے کریں گے."

*پل صراط کی تفصیل*

قیامت میں جب موجودہ آسمان اور زمین بدل دئے جائیں گے
اور پل صراط پر سے گزرنا ہوگا
وہاں صرف دو مقامات ہوں گے
جنت اور جہنم

جنت تک پہنچنے کے لیے
لازما جہنم کے اوپر سے گزرنا ہوگا

جہنم کے اوپر ایک پل نصب کیا جائے گا
اسی کا نام" الصراط "ہے
اس سے گزر کر جب اس کے پار پہنچیں گے
وہاں جنت کا دروازہ ہوگا
وہاں نبی کریم صلی اللہ علیہ و سلم موجود ہوں گے
اور اہل جنت کا استقبال کریں گے

یہ پل صراط درج ذیل صفات کا حامل ہو گا:

1- بال سے زیادہ باریک ہوگا

2- تلوار سے زیادہ تیز ہو گا

3- سخت اندھیرے میں ہوگا،
اس کے نیچے گہرائیوں میں جہنم بهی نہایت تاریکی میں ہوگی
سخت بپهری ہوئی اور غضبناک ہوگی.

4- گناہ گار کے گناہ اس پر سے گزرتے وقت مجسم اس کی پیٹھ پر ہوں گے
اگر اس کے گناہ زیادہ ہوں گے
،تو اس کے بوجھ سے اس کی رفتار ہلکی ہو گی
.اللہ تعالیٰ ہمیں اس صورت سے اپنی پناہ میں رکھے
اور جو شخص گناہوں سے ہلکا ہوگا
.تو اس کی رفتار پل صراط پر تیز ہوگی

5- اس پل کے اوپر آنکڑے لگے ہوئے ہوں گے
اور نیچے کانٹے لگے ہوں گے
جو قدموں کو زخمی کرکے اسے متاثر کریں گے.
.لوگ اپنی بد اعمالیوں کے لحاظ سے اس سے متاثر ہوں گے

6- جن لوگوں کی بے ایمانی اور بد اعمالیوں کی وجہ سے ان کے پیر پهسل کر وہ جہنم کے گڑهے میں گر رہے ہوں گے
.ان کی بلند چیخ پکار سے پل صراط پر دہشت طاری ہو گی

،رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم پل صراط کی دوسری جانب جنت کے دروازے پر کھڑے ہوں گے

جب تم پل صراط پر پہلا قدم رکھ رہے ہوگے
آپ صلی اللہ علیہ و سلم تمہارے لیے اللہ تعالیٰ سے دعا کرتے ہوئے کہیں گے"
"یا رب سلم، یا رب سلم

:آپ بهی نبی صلی اللہ علیہ و سلم کے لیے درود پڑهئے
اللهم صل وسلم على الحبيب محمد. 
لوگ اپنی آنکھوں سے اپنے سامنے بہت سوں کو پل صراط سے گرتا ہوا دیکھیں گے
اور بہت سوں کو دیکھیں گے
کہ وہ اس سے نجات پا گئے ہیں.
بندہ اپنے والدین کو پل صراط پر دیکهے گا
لیکن ان کی کوئی فکر نہیں کرےگا،
وہاں تو بس ایک ہی فکر ہو گی کہ کسی طرح خود پار ہو جائے.

روایت میں ہے کہ
،حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا قیامت کو یاد کر کے رونے لگیں

:رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم نے پوچھا
عائشہ کیا بات ہے؟

،حضرت عائشہ نے فرمایا: مجهے قیامت یاد آگئی
یا رسول اللہ کیا ہم وہاں اپنے والدین کو یاد رکهیں گے؟
کیا وہاں ہم اپنے محبوب لوگوں کو یاد رکھیں گے؟

:آپ صلى الله عليه وسلم نے فرمایا
ہاں یاد رکھیں گے،
لیکن وہاں تین مقامات ایسے ہوں گے
جہاں کوئی یاد نہیں رہے گا
.(1) جب کسی کے اعمال تولے جائیں گے
(2) جب نامہ اعمال دیئے جائیں گے
(3) جب پل صراط پر ہوں گے.

دنیاوی فتنوں کے مقابلے میں حق پر جمے رہو.
دنیاوی فتنے تو سراب ہیں.
ان کے مقابلہ میں ہمیں مجاہدہ کرنا چاہیے،
اور ہر ایک کو دوسرے کی جنت حاصل کرنے پر مدد کرنا چاہئے
جس کی وسعت آسمانوں اور زمین سے بهی بڑهی ہوئی ہے.

*یا اللہ ہمیں ان خوش نصیبوں میں کردیجئے
جو پل صراط کو آسانی سے پار کر لیں گے.*

اے پروردگار ہمارے لئے حسن خاتمہ کا فیصلہ فرمائیے. آمین

اس تفصیل کے بعد بھی کیا گمان ہے کہ
وہاں کوئی رشتہ داریاں نبھائے گا،
جس کے لئے تم یہاں اپنے اعمال برباد کر رہے ہو؟

مخلوق کے بجائے خالق کی فکر کرو.
اپنے نفس کی فکر کرو
کتنی عمر گزر چکی ہے اور کتنی باقی ہے
کیا اب بهی لا پرواہی اور عیش کی گنجائش ہے؟



ہارنا تب ضروری ہوتا ہے


ہارنا تب ضروری ہوتا ہے 
جب لڑائی اپنوں سے ہو 
اور 
جیتنا تب ضروری ہوتا ہے
جب لڑائی اپنے آپ سے ہو