زندگی میں___ایک بار___ یا کئی بار
!!___زندگی میں___ایک بار___ یا کئی بار
..ہم اپنے آنسو ۔ واش روم کے شاور کے گرتے پانی کے شور میں چھپانے کی کوشش کرتے ہیں
..تب یہ شور ہماری سسکیوں اور ہچکیوں کو اپنے اندر جذب کر لیتا ہے
یہ آنسو عموماً وہ ہوتے ہیں۔ جن کے دوسروں کے سامنے بہہ جانے میں ہمیں اپنی حیثیت کے مزید کمزور ہو جانے کا اندیشہ ہوتا ہے
..یا پھر یہ آنسو ہمارے نہیں ہوتے۔ یہ کسی اپنے کے ناروا رویئے کے ہوتے ہیں
..کسی نوخیز محبت کی مسلے جانے کے ہوتے ہیں
..خود ساختہ طور پہ قائم کی گئی کسی امید کے ٹوٹے جانے کے ہوتے ہیں
..پندار کو ٹھیس لگنے کے ہوتے ہیں
..کسی زخمی انا کے ہوتے ہیں
..یا کسی ایسی کامیابی کے ناکامی میں بدل جانے کے ہوتے ہیں جس کے ملنے کا بہت یقین ہو
..کسی کے استہزاء یا تمسخر اڑائے جانے کے ہوتے ہیں
کسی بد صورتی یا قدرتی خامی کے کمپلیکس کے ہوتے ہیں.. تب ہمیں اُڑتے پانی کے چھینٹوں میں چارلی چپلن کی کہی وہ بہت بات یاد آتی ہے...___ !!کہ
بارش اچھی ہوتی ہے.. یہ میرے آنسوؤں کو چھپا لیتی ہے.. تب واش بیسن پر ہتھیلیاں جمائے ہم شیشے کے عکس میں نظر آنے والے شخص سے کہتے ہیں.. ہم میں سے ہر ایک دنیا کے سامنے چارلی چپلن جیسا کردار نبھا رہا ہے.. اور یہ کردار !!تصویر کا ایک رخ ہے۔ تصویر کا دوسرا رخ ہم کسی کو نہیں دکھاتے... اور نہ ہی ہم دیکھنا چاہتے ہیں...۔
💮
هُوَ الَّذِي خَلَقَ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضَ فِي سِتَّةِ أَيَّامٍ ثُمَّ اسْتَوَىٰ عَلَى الْعَرْشِ ۚ يَعْلَمُ مَا يَلِجُ فِي الْأَرْضِ وَمَا يَخْرُجُ مِنْهَا وَمَا يَنزِلُ مِنَ السَّمَاءِ وَمَا يَعْرُجُ فِيهَا ۖ وَهُوَ مَعَكُمْ أَيْنَ مَا كُنْتُمْ ۚ وَاللَّهُ بِمَا تَعْمَلُونَ بَصِيرٌ
💮
وہی ہے جس نے آسمانوں اور زمین کو چھ دن میں پیدا کیا، پھر عرش پر جلوہ افروز ہوا۔ جو چیز زمین میں داخل ہوتی اور جو اس سے نکلتی ہے اور جو آسمان سے اترتی ہے اور جو اس میں چڑھتی ہے سب اس کو معلوم ہے۔ اور تم جہاں کہیں بھی ہو وہ تمہارے ساتھ ہوتا ہے اور جو کچھ تم کرتے ہو اللہ اس کو دیکھ رہا ہے۔
It is He who created the heavens and earth in six days and then established Himself above the Throne. He knows what penetrates into the earth and what emerges from it and what descends from the heaven and what ascends therein; and He is with you wherever you are. And Allah, of what you do, is Seeing.
(Al Quran 57:4)
اے اللہ پاک
اے اللہ پاک ! اے خوب سننے والے! تیرے سب پاک اور بابرکت ناموں کے ذریعے سے دعا کرتے ہیں کہ ہم پر ہر لمحہ مہربان رہ ، ہم کو اپنی شان کے مطابق اپنے فضل و کرم اور رحمت و برکت سے نواز
اے اللہ پاک ! تو ہماری سب خواہشات سے آگاہ ہے اور تو ہماری سب ضرورتوں کو بھی خوب جانتا ہے ۔
اے اللہ پاک ! تو ہماری باتیں اور دعائیں بھی سنتا ہے اور ہمارے زہن میں آنے والے خیالوں سے بھی خوب واقف ہے ۔
اے اللہ ! تیرے علم سے کوئی باہر نہیں اور تیری رحمت نے ہر چیز کو ڈھانپ رکھا ہے ۔
اے اللہ ! ہماری تمام جائز ضرورتوں کو پورا کر اور ہماری سب نیک دعاؤں کو قبول فرما ۔
.
آمین یااللہ پاک آمین
ﺳﻤﻨﺪﺭ ﮐﻮ ﺩﯾﮑﮭﺎ ﮨﮯ ﺗﻢ ﻧﮯ ﮐﺒﮭﯽ؟
ﺳﻤﻨﺪﺭ ﮐﻮ ﺩﯾﮑﮭﺎ ﮨﮯ ﺗﻢ ﻧﮯ ﮐﺒﮭﯽ؟
ﺍﺗﻨﺎ ﻭﺳﯿﻊ ﮨﻮﺗﺎ ﮨﮯ ﮎ ﻟﻮﮒ ﺍﺱ ﺳﮯ ﻣﺘﺎﺛﺮ ﮨﻮ ﮐﺮ ﺍﺳﮯ ﺩﻭﺭ ﺩﺭﺍﺯ ﺳﮯ ﺩﯾﮑﮭﻨﮯ ﺁﺗﮯ ﮨﯿﮟ ﻭﮦ ﺳﻤﻨﺪﺭ ﻣﯿﮟ ﺍﺗﺮ ﮐﺮ ﺧﻮﺩ ﮐﻮ ﺍﭼﮭﺎ ﻣﺤﺴﻮﺱ ﮐﺮﺗﮯ ﮨﯿﮟ ﺍﻥ ﮐﻮ ﻋﺠﯿﺐ ﺳﯽ ﺧﻮﺷﯽ ﮨﻮﺗﯽ ﮨﮯ
ﺟﺎﻧﺘﮯ ﮨﻮ ﮐﯿﻮﮞ؟
ﮐﯿﻮﻧﮑﮧ ﺍﺱ ﻣﯿﮟ ﺑﮍﺍ ﭘﻦ ﮨﻮﺗﺎ ﮨﮯ ﻭﮦ ﺳﺐ ﮐﻮ ﮔﮩﺮﺍﺋﯽ ﻣﯿﮟ ﺑﺮﺩﺍﺷﺖ ﮐﺮﻧﮯ ﮐﯽ ﻗﻮﺕ ﺭﮐﮭﺘﺎ ﮨﮯ ﮐﺴﯽ ﺳﮯ ﮐﻮﺋﯽ ﺷﮑﺎﯾﺖ ﻧﮩﯿﮟ ﮐﺮﺗﺎ ﺍﺱ ﻣﯿﮟ ﮐﭽﮭ ﺑﮭﯽ ﭘﮭﯿﻨﮑﻮ ﺍﭘﻨﮯ ﺍﻧﺪﺭ ﺟﺬﺏ ﮐﺮ ﻟﯿﺘﺎ ﮨﮯ ﺍﻭﺭ ﺑﺎﮨﺮ ﺳﮯ ﺗﺮﻭﺗﺎﺯﮦ ﺭﮬﺘﺎ ﮨﮯ ﻟﻮﮔﻮﮞ ﮐﻮ ﺍﭘﻨﯽ ﺟﺎﻧﺐ مائل ﮐﺮﺗﺎ ﮬﮯ
ﺟﺎﻧﺘﮯ ﮨﻮ ﮐﯿﻮﮞ؟
ﮐﯿﻮﻧﮑﮧ ﻭﮦ ﻭﺳﯿﻊ ﮨﻮﺗﺎ ﮨﮯ ﺟﺬﺑﺎﺕ ﻣﯿﮟ ﺑﮭﮍﮐﺘﺎ ﻧﮩﯿﮟ ﮨﮯ,ﺍﺗﺎﺭ ﻭ ﭼﮍﮬﺎﻭ ﮐﯽ ﺑﮭﯽ ﻣﻨﻔﺮﺩ ﺍﭘﻨﯽ ﭼﺎﻝ ﮨﻮﺗﯽ ﮨﮯ,
ﺳﻨﻮ,
, ﺳﻤﻨﺪﺭ ﮐﯽ ﻃﺮﺡ ﮔﮩﺮﮮ ﮨﻮ ﺟﺎؤ ﺍﭘﻨﮯ ﺍﻧﺪﺭ ﺩﮐﮭﻮﮞ ﮐﻮ ﺟﺬﺏ ﮐﺮﻧﺎ ﺳﯿﮑﮭﻮ
ﺳﻤﻨﺪﺭ ﺑﻨﻨﮯ ﮐﺎ ﺍﯾﮏ ﺭﺍﺯ ﺑﺘﺎﻭﮞ؟
ﺑﺮﺩﺍﺷﺖ ﮐﺮﻧﺎ ﺳﯿﮑﮭﻮ ﺻﺒﺮ,ﺻﺮﻑ ﺻﺒﺮ ﻭ ﺍﺳﺘﻘﺎﻣﺖ ﮐﻮ ﺍﭘﻨﺎ ﺷﻌﺎﺭ ﺑﻨﺎ ﻟﻮ,ﻏﻢ ﻣﻠﯿﮟ ﺗﻮ ﺍﻟﻠﮧ ﮐﮯ ﺁﮔﮯ ﺭﻭﻧﺎ,ﻗﺪﺭﺕ ﺗﻤﮩﯿﮟ ﻣﺨﻠﻮﻕ ﮐﮯ ﺁﮔﮯ ﺭﻭﻧﮯ ﻧﮩﯿﮟ ﺩﮮ ﮔﯽ,ﻟﻮﮔﻮﮞ ﮐﯽ ﺳﻨﻨﺎ ﺷﺮﻭﻉ ﮐﺮ ﺩﻭ ﺍﭘﻨﯽ ﮐﮩﺎﻧﯽ ﺑﯿﺎﻥ ﮐﺮﻧﺎ,ﭼﮭﻮﮌ ﺩﻭ
ﺟﺎﻧﺘﮯ ﮨﻮ ﺍﯾﺴﺎ ﮐﺮﻧﺎ ﮐﯿﻮﮞ ﺿﺮﻭﺭﯼ ﮨﮯ؟
,ﮐﯿﻮﻧﮑﮧ ﮨﻢ ﺁﺳﻤﺎﻥ ﺳﮯ ﺍﺷﺮﻑ ﺍﻟﻤﺨﻠﻮﻗﺎﺕ ﮐﺎ ﻟﯿﺒﻞ ﻟﮕﻮﺍ ﮐﺮ ﺁﺋﮯ ﮨﯿﮟ
ﺳﻤﻨﺪﺭ ﺑﻨﻮ ﺳﻤﻨﺪﺭ,
ﺟﺎﻧﺘﮯ ﮨﻮ ﺳﻤﻨﺪﺭ ﺑﻨﻨﮯ ﺳﮯ ﮐﯿﺎ ﮨﻮﺗﺎ ﮨﮯ؟
,ﺟﺘﻨﮯ ﮔﮩﺮﮮ ﮨﻮﻧﮕﮯ ﻣﻮﺕ ﺑﮭﯽ ﺩﻟﮑﺶ ﻟﮕﮯ ﮔﯽ
,ﺟﺐ ﮨﻢ ﻧﮯ ﺭہﻨﺎ ﮨﯽ ﻧﮩﯿﮟ ہے ﺗﻮ
,ﮐﯿﻮﮞ ﻧﺎﺳﻤﻨﺪﺭ ﺑﻦ ﮐﺮ ﻣﺮ ﺟﺎﺋﯿﮟ ۔۔
I love the spark of humanity in you.
I love the spark of humanity in you. I love the way your eyes light up when you laugh. I love your enthusiasm for your work. I love the drive that makes you want to try for more. I love your eyes which held an endless for childrens. I love your warm long hugs. I love your passion for autumn, moon, rain, and mountains. I love the way you shrugged off the tragedy and kept going.
Subscribe to:
Comments (Atom)









