Welcome to my blog!

Meet the Author

Blessed with the best _ Alhumdulillah!a million times for every blessing in my life.

Looking for something?

Subscribe to this blog!

Receive the latest posts by email. Just enter your email below if you want to subscribe!

Pages

‏دوسرے انسانوں کے نصیب سے مقابلہ نہیں کرنا


‏دوسرے انسانوں کے نصیب سے مقابلہ نہیں کرنا چاہئیے، جو ذرہ جس جگہ ہے وہیں آفتاب ہے۔ 



میں بہت بے تکی سی لڑکی ہوں


میں بہت بے تکی سی لڑکی ہوں 
اکثر ہی انکھ میں کاجل پھیلا کر رکھتی ہوں 
مجھ میں ایسا کوئی سلیقہ نہیں 
جس کی مثال دی جا سکے 
میرا بستر بہت بے ترتیب رہتا ہے 
چادر پر پڑی سلوٹیں 
ماتھے کی سلوٹوں سے کہیں زیادہ گہری ہیں 
میں اکثر لکھنے کو ڈائری اور پین خریدتی ہوں
اور اسکے بعد فقط دو چار صفحہ لکھ کر
ایک نئی ڈائری لے لیتی ہوں 
کئی دن گزرنے پر مجھے یکدم یاد آتا ہے 
کتنے دن سے میرے بال الجھے ہیں 
ناخن بھی تراشنے والے ہیں 
یکدم کسی دن میں سنورتی ہوں سجتی ہوں 
پھر بجھ سی جاتی ہوں 
میں بہت بے ترتیب لڑکی ہوں 
میرے سرہانے کتابیں رسالے ڈائریاں 
ایسے بکھری رہتی ہیں گویا 
میری ساتھی یہی ہیں 
اب تو وقت کے ساتھ دوا کی شیشی بھی ساتھ ہوتی ہے 
مجھ میں کوئی سلیقہ کوئی ترتیب نہیں ہمدم 
مگر 
محبت جب بھی کرتی ہوں 
بہت سلجھا کر رکھتی ہوں 
بہت ہی پاس رکھتی ہوں 
مگر جب الجھ جاوں ۔۔۔۔سمجھ لینا 
محبت چھوڑ بیٹھی ہوں 
عجب بے تکی سی لڑکی ہوں



ﺟﺐ ﺩﻝ ﻣﯿﮟ ﻣﻮﺟﻮﺩ ﻣﺤﺒﻮﺏ ﺳﮯ ﺭﺍﺑﻄﮧ ﻣﻀﺒﻮﻁ ﮨﻮﺟﺎﮰ


ﺟﺐ ﺩﻝ ﻣﯿﮟ ﻣﻮﺟﻮﺩ ﻣﺤﺒﻮﺏ ﺳﮯ ﺭﺍﺑﻄﮧ ﻣﻀﺒﻮﻁ
ﮨﻮﺟﺎﮰ ﺍﻭﺭ ﺭﻭﺡ ﺍﭘﻨﮯ ﻣﺤﺒﻮﺏ ﺳﮯ ﻣﺤﻮ ﮔﻔﺘﮕﻮ ﮨﻮﺟﺎﮰ ﺗﻮ
ﺍﮐﺜﺮ ﭘﮭﺮ ﺑﺎﮨﺮ ﮐﯽ ﺩﻧﯿﺎ ﮐﮯ ﻟﺌﮯ ﺍﺱ ﺷﺨﺺ ﮐﮯ ﭘﺎﺱ ﻣﺎ
ﺳﻮﺍﮰ ﺧﺎﻣﻮﺷﯽ ﮐﮯ ﺍﻭﺭ ﮐﭽﮫ ﻧﮩﯿﮟ ﺭﮨﺘﺎ
...!!



I lied and said, I was Busy



I lied and said, I was Busy...
I was Busy; 
But not in a way
Most people understand!

I was busy, taking deeper breaths.
I was busy, silencing irritating thoughts.
I was busy, calming a racing heart.
I was busy, telling myself I'm okay.
Sometimes, this is my busy-
And I'll not apologise for it!!!


حکیم لقمان کہتے ہیں


حکیم لقمان کہتے ہیں،"میں نے زندگی میں مختلف دواؤں سے لوگوں کا علاج کیا...مگر اس طویل تجربے کے بعد میں نے سیکها کہ انسان کے لیے بہترین دوا محبت اور عزت ہے۔۔۔"کسی نے پوچها۔۔۔"اگر یہ اثر نہ کرے تو.....?"حکیم لقمان مسکرائے اور بولے."تو دوا کی مقدار بڑها دو۔۔



‏ﻣﯿﺮﺍ ﮨﺮ ﺩﻥ ﺧﻮﺑﺼﻮﺭﺕ ﺑﻨﺎ ﺩﯾﺘﺎ ﮨﮯ


♡‏ﻣﯿﺮﺍ ﮨﺮ ﺩﻥ ﺧﻮﺑﺼﻮﺭﺕ ﺑﻨﺎ ﺩﯾﺘﺎ ﮨﮯ
ﺗﻤﮩﺎﺭے ﺳﺎﺗﮫ گزارے ہوئے کچھ گھنٹے 
ﭼﻨﺪ ﻟﻤﺤﻮﮞ ﮐﯽ ﺑﺎﺗﯿﮟ
ﺍﻭﺭ 
ﮐﭽﮫ ﭘﻞ ﮐﺎ ﻣﺴﮑﺮﺍﻧﺎ



You might think that you don’t matter in this world


You might think that you don’t matter in this world, but because of you someone has a favourite mug to drink their tea out of each morning that you bought them. Someone hears a song on the radio and it reminds them of you.Someone has lengthen their way to home just to walk on your street. Someone has read a book you recommended to them and gotten lost in it’s pages searching for a message, thinking you left it with that book. Someone’s remembered a joke you told them and smiled to themselves on the bus. Never think you don’t have an impact.Your fingerprints can’t be wiped away from the little marks of kindness that you’ve left behind.


خوش نصیب ہیں وہ لوگ


خوش نصیب ہیں وہ لوگ' جن کی زبانیں 
ذکرِ الہی میں مصروف رہتی ہیں 
اور آنکھیں یادِ الہی سے تر ۔
 ❤



پتا ہے


_پتا ہے 
انسان مرجاتا ہے، یادیں نہیں مرتیں، اور پھر ہمارے پاس بس دو چیزیں بچتی ہیں
ایک صبر اور دوسری
_"تڑپ
صبر ہمارے اختیار میں ہے اور تڑپ پر ہمارا کوئی بس نہیں چلتا_
آپ جانتے ہیں
!!!_میرے پاس بس یہی دو چیزیں بچی ہیں



زندگی میں___ایک بار___ یا کئی بار


!!___زندگی میں___ایک بار___ یا کئی بار
..ہم اپنے آنسو ۔ واش روم کے شاور کے گرتے پانی کے شور میں چھپانے کی کوشش کرتے ہیں
..تب یہ شور ہماری سسکیوں اور ہچکیوں کو اپنے اندر جذب کر لیتا ہے
یہ آنسو عموماً وہ ہوتے ہیں۔ جن کے دوسروں کے سامنے بہہ جانے میں ہمیں اپنی حیثیت کے مزید کمزور ہو جانے کا اندیشہ ہوتا ہے
..یا پھر یہ آنسو ہمارے نہیں ہوتے۔ یہ کسی اپنے کے ناروا رویئے کے ہوتے ہیں
..کسی نوخیز محبت کی مسلے جانے کے ہوتے ہیں
..خود ساختہ طور پہ قائم کی گئی کسی امید کے ٹوٹے جانے کے ہوتے ہیں
..پندار کو ٹھیس لگنے کے ہوتے ہیں
..کسی زخمی انا کے ہوتے ہیں
..یا کسی ایسی کامیابی کے ناکامی میں بدل جانے کے ہوتے ہیں جس کے ملنے کا بہت یقین ہو
..کسی کے استہزاء یا تمسخر اڑائے جانے کے ہوتے ہیں
کسی بد صورتی یا قدرتی خامی کے کمپلیکس کے ہوتے ہیں.. تب ہمیں اُڑتے پانی کے چھینٹوں میں چارلی چپلن کی کہی وہ بہت بات یاد آتی ہے...___ !!کہ
بارش اچھی ہوتی ہے.. یہ میرے آنسوؤں کو چھپا لیتی ہے.. تب واش بیسن پر ہتھیلیاں جمائے ہم شیشے کے عکس میں نظر آنے والے شخص سے کہتے ہیں.. ہم میں سے ہر ایک دنیا کے سامنے چارلی چپلن جیسا کردار نبھا رہا ہے.. اور یہ کردار !!تصویر کا ایک رخ ہے۔ تصویر کا دوسرا رخ ہم کسی کو نہیں دکھاتے... اور نہ ہی ہم دیکھنا چاہتے ہیں...۔