Welcome to my blog!

Meet the Author

Blessed with the best _ Alhumdulillah!a million times for every blessing in my life.

Looking for something?

Subscribe to this blog!

Receive the latest posts by email. Just enter your email below if you want to subscribe!

Pages

زندگی میں کچھ لوگ ایسے بھی ہوتے ہیں


زندگی میں کچھ لوگ ایسے بھی ہوتے ہیں جن سے بات کرکے سکون ملتا ہے۔
٠٠٠٠٠
جن سے ہمارا کوئی مفاد نہیں جڑا ہوتا
....... ‌
پھر بھی وہ ہمارے لئے ضروری ہوتے ہیں...... ۔
اندھیری شب میں کسی ستارے کی مانند....جن کے وجود کی روشنی ہماری زندگی کے اندھیرے راستوں کو منور کرتی چلی جاتی ہے
......
بظاہر وہ ایک بے نام سا تعلق..کبھی دوستی کے پردے میں چھپا...یا کبھی ایسا رشتہ جس کا کوئی نام ہی نہ ہو....
لیکن سب سے جدا سب سے اہم محسوس ہوتا ہے
یہ جانتے ہوئے بھی کہ کسی بھی وقت اس خوبصورت رشتے کی ڈور ہاتھ سے چھوٹ جائے گی۔ پھر بھی وہ ہمیں عزیز ہوتے ہیں۔
ایک ایسا رشتہ جسے ہم کھونا بھی نہیں چاہتے اور کوئی نام بھی نہیں دے پا تے۔
ہوتے ہیں نہ ایسے خوبصورت لوگ جو دل کے کونے میں خاموشی کے ساتھ جگہ بنالیتے ہیں۔۔اور ہمیشہ ہمیشہ کے لیے ہماری دعاؤں میں ‌زندہ رہتے ہیں
...!!


کوئی کتنا بھی اچھا کیوں نہ ہو


کوئی کتنا بھی اچھا کیوں نہ ہو... وہ کبھی نہ کبھی انجانے میں ہی سہی لیکن کسی کو دکھی کرنے کا سبب بن ہی جاتا ہے... اور جب اسے رب کی طرف سے یہ سزا آزمائش کے طور پہ ملتی ہے تو وہ اپنی نہ کردہ غلطیوں کی کھوج میں لگ جاتا ہے... جب کہ اس نے کوئی جرم یا غلطی نہیں کی ہوتی بس اپنی اچھائی وجہ سے دل توڑ دیا ہوتا ہے... اسے محسوس تک نہیں ہوتا اور کسی کے دل سے نکلی بے آواز آہ اسکی تمام نیکیوں پہ بھاری پڑ جاتی ہے
...



ہماری روحوں کے قاتل کیسے آزاد پھرتے ہیں


ہماری روحوں کے قاتل کیسے آزاد پھرتے ہیں
نہ کوئ ندامت.....نہ کوئ پچھتاوا
....!!
__________________________________



زباں پہ مصلحت دل ڈرنے والا


زباں پہ مصلحت دل ڈرنے والا
....!!
بڑا آیا ____ محبت کرنے والا
......!!
____________________________



یقین توڑے



یقین توڑے
گمان چھینے
ملے جو فرصت تو سوچنا تم،
تمہارے لفظوں نے میری آنکھوں سے
کیسے کیسے جہان چھینے
سکون لے کر
قرار لے کر
بس ایک پل میں جھٹک کے دامن
بدل کے رستہ چلے گئے ہو
شکستگی کے عذاب دے کر
وہی ہیں آنسو،
وہی ہیں نالے،
جسے محبت میں عمر طے کر کے یہ خبر ہو
کہ راستے ہی غلط تھے سارے
بتاؤ ہمدم ذرا یہ مجھکو،
وہ اشک روکے یا دل سنبھالے؟
وہ کیسے دل سے تمہیں نکالے؟؟؟



Dear All,



Dear All,

Hope everything and everyone is fine. I am sorry for not responding to your messages and comments. I am not myself. I am paying attention to what feels contradictory, infinite, unspoken and hard to define. May be it will take some more time, I don't know.

I deeply wish that this autumn feels entirely like rebirth and I find myself.

Thank you for the love and support.
Take care all of you.
Much love and peace.

- D