Welcome to my blog!

Meet the Author

Blessed with the best _ Alhumdulillah!a million times for every blessing in my life.

Looking for something?

Subscribe to this blog!

Receive the latest posts by email. Just enter your email below if you want to subscribe!

Pages

Who spend


💮 اَلَّـذِيْنَ يُنْفِقُوْنَ فِى السَّرَّآءِ وَالضَّرَّآءِ وَالْكَاظِمِيْنَ الْغَيْظَ وَالْعَافِيْنَ عَنِ النَّاسِ ۗ وَاللّـٰهُ يُحِبُّ الْمُحْسِنِيْنَ 💮

جو خوشی اور تکلیف میں خرچ کرتے ہیں اور غصہ ضبط کرنے والے ہیں اور لوگوں کو معاف کرنے والے ہیں، اور اللہ نیکی کرنے والوں کو دوست رکھتا ہے۔

Who spend [in the cause of Allah ] during ease and hardship and who restrain anger and who pardon the people - and Allah loves the doers of good.

(Al Quran 3:134)




وہ آنکھوں سے دُور تو چلا گیا لیکن دلِ پُرخوں سے نہیں جاتا



از دیدہ رفت وز دِلِ پُرخوں نمی رَوَد
در دل چناں نشستہ کہ بیروں نمی رَوَد
~اہلی شیرازی~

وہ آنکھوں سے دُور تو چلا گیا لیکن دلِ پُرخوں سے نہیں جاتا
وہ دل میں کچھ ایسے گھُسا ہوا ہے کہ نکالے نہیں نکلتا




مجھکو معلوم نہیں چاہت کے تقاضے لیکن



مجھ کو معلوم نہیں چاہت کے تقاضے لیکن 
ہم نے تیری باتوں کے سوا ہر بات بھلا رکھی ہے

سفر مشکل ہے معلوم ہے لیکن
تو ہمارا ہے تو ہر فکر مٹا رکھی ہے

تو بھولا دے تو بھولا دے لیکن ہم نے
تیری خوشبو بھی تعویز بنا رکھی ہے

تو الگ ہو تو ہر بار یوں لگتا ہے 
زندگی موت کے پہلو میں بیٹھا رکھی ہے



‏میری باری آنے سے پہلے



‏میری باری آنے سے پہلے
‏وقت میرا کھیل ختم کر چکا تھا 
‏وہ جنگ جو لڑے بغیر ہاری گئی 
‏وہ میرے اندر ہے 
‏میں نے تو اپنے ساۓ تک کو بھی نہیں بتایا ہے
‏کہ میرے خوابوں
اور میری نظموں کی 
‏آخری آرام گاہ کہاں ہے



نیا حادثہ پرانا زخم کھول دیتا ہے


کبھی کبھی
نیا حادثہ پرانا زخم کھول دیتا ہے
ایسا زخم جسے ہم نے بڑی مشکل سے سیا ہوتا ہے
...!!



لَآ تَـخـجَـلَ مـنِ #أشْـيَآء تَـخُـصـکْ ، وظِيفَتٌـکْ ، لَهّـجّـتٌـکْ ، عٌمرکْ ،إخـتِـيآرآتٌـکْ


لَآ تَـخـجَـلَ مـنِ #أشْـيَآء تَـخُـصـکْ ، وظِيفَتٌـکْ ، لَهّـجّـتٌـکْ ، عٌمرکْ ،إخـتِـيآرآتٌـکْ 
👌💗
#تَـبآهّـﮯ بِنُفَـسِـکْ و إنِ کُنتَ #مِخْـتـلِف تَـبَآهّـﮯ مـنِ آلَدَآخِـلَ
لَآ أحَد #سِـيصّـنَعٌ لَک آلَحُبً کَمَـآ تَـصـنَعٌه #لِنفـسِـکْ
🎀👑



کیا آپ جانتے ہیں



کیا آپ جانتے ہیں
کہ بچھڑنے والے دو طرح کے ہوتے ہیں
ایک وہ
جو مر جاتے ہیں
اور دوسرے وہ
!جو مرتے تو نہیں لیکن کسی وجہ سے ہمیشہ کے لئے دور چلے جاتے ہیں

مرنے والوں کا غم منانے کے بہت سے آسان طریقے ہیں

کوئی روتا ہے, بین کرتا ہے, تو کسی کو اپنے بال نوچ کر تسکین ملتی ہے.
یہاں تک کہ میں نے بہت سے لوگوں کو سینہ کوبی کرتے بھی دیکھا ہے.
مرنے والوں کے دکھ میں یہ کہہ دینا بھی تسکین کا ایک پہلو ہے کہ
"کُل نفس ذائقة الموت"

موت پر کسی کا بس نہیں
لیکن

زندہ بچھڑ جانے والوں کا غم منانا ہم دنیا دار لوگوں کے لئے اتنا سہل نہیں

ہم نہ تو مجنوں کی طرح صحرا نوردی کر سکتے ہیں اور نہ ہی اپنے بال نوچ سکتے ہیں
اگر دیوانہ وار بین کرینگے تو دنیا رونے کا سبب دریافت کرے گی
اس پر یہ تسلی بھی تو نہیں کہ بچھڑنے والا خدا کی پناہوں میں واپس لوٹ گیا ہے

اگر آپ کے پاس ایسا کوئی فارمولہ ہے جس سے آہ و فغاں کئے بغیر, زندہ بچھڑنے والوں کے غم میں کمی لائی جا سکے
تو خدارا مجھے بھی لکھ بھیجو..
میں شدت سے آپ کے جواب کی منتظر ھوں
!!!


پکڑ کر ہاتھ اجنبی نے مجھے



پکڑ کر ہاتھ اجنبی نے مجھے
...!!
دور دنیا سے کر کے چھوڑ دیا
...!!
______________________________



زندگی میں کچھ لوگ ایسے بھی ہوتے ہیں


زندگی میں کچھ لوگ ایسے بھی ہوتے ہیں جن سے بات کرکے سکون ملتا ہے۔
٠٠٠٠٠
جن سے ہمارا کوئی مفاد نہیں جڑا ہوتا
....... ‌
پھر بھی وہ ہمارے لئے ضروری ہوتے ہیں...... ۔
اندھیری شب میں کسی ستارے کی مانند....جن کے وجود کی روشنی ہماری زندگی کے اندھیرے راستوں کو منور کرتی چلی جاتی ہے
......
بظاہر وہ ایک بے نام سا تعلق..کبھی دوستی کے پردے میں چھپا...یا کبھی ایسا رشتہ جس کا کوئی نام ہی نہ ہو....
لیکن سب سے جدا سب سے اہم محسوس ہوتا ہے
یہ جانتے ہوئے بھی کہ کسی بھی وقت اس خوبصورت رشتے کی ڈور ہاتھ سے چھوٹ جائے گی۔ پھر بھی وہ ہمیں عزیز ہوتے ہیں۔
ایک ایسا رشتہ جسے ہم کھونا بھی نہیں چاہتے اور کوئی نام بھی نہیں دے پا تے۔
ہوتے ہیں نہ ایسے خوبصورت لوگ جو دل کے کونے میں خاموشی کے ساتھ جگہ بنالیتے ہیں۔۔اور ہمیشہ ہمیشہ کے لیے ہماری دعاؤں میں ‌زندہ رہتے ہیں
...!!