Welcome to my blog!

Meet the Author

Blessed with the best _ Alhumdulillah!a million times for every blessing in my life.

Looking for something?

Subscribe to this blog!

Receive the latest posts by email. Just enter your email below if you want to subscribe!

Pages

محبت


جس سے کبھی محبت کی ہو اُس سے چاہے جتنی بھی نفرت کر لی جاۓ۔۔۔ چاہے جتنا بھی ہم اپنے آپ کو یہ سمجھا لیں کہ ہم اگے نکل اۓ ہیں ۔۔ اُسکی محبت ۔۔۔ 
اُسکی نفرت 
!!___ سب پیچھے چھوڑ آئے ہیں 
زندگی میں اب ہم پھر سے اپنا کردار نبھانے اور ذندگی کی دوڑ میں شامل ہونے کو تیار ہیں 
!!__خُدا ہمیں اس سے بہتر دے گا 
!!! ___ مگر
جب ہمارے لیے کسی کو چُنا جا رہا ہوتا ہے
لوگ مبارکباد دے رہے ہوتے ہیں 
ہمیں ملنے والے " بہتر " پر ہماری قسمت پر ناز کر رہے ہوتے ہیں 
جب کبھی اپکی انگوٹھی تو کبھی کپڑوں کا ناپ مانگا جا رہا ہوتا ہے 
تو انسان گم صم سا کسی تماشائی کی طرح 
اس مداری کو دیکھ رہا ہوتا ہے
اور تب احساس ہوتا ہے 
کہ ہم
،اگے نہیں بڑھے 
ہم اب بھی وہیں اُسی محبت کے انتظار میں رُکے ہیں
اور چاہ رہے ہیں وہی لوٹ یا پھر ہماری ہی سانسیں روک دی جائیں
...!!



ﭼﻨﺎﺭ ﮐﺎ ﺧﺰﺍﮞ ﺭﺳﯿﺪﮦ ﭘﺘﺎ



ﭼﻨﺎﺭ ﮐﺎ ﺧﺰﺍﮞ ﺭﺳﯿﺪﮦ ﭘﺘﺎ ﺟﺐ ﭘﺎﺅﮞ ﺗﻠﮯ ﺁﺗﺎ ﮬﮯ ﺗﻮ ﭼِﺮﭼَﺮﺍﺗﺎ ﮬﮯ۔ ﯾﺎﺩ ﺭﮐﮭﻮ ﻭﮦ ﮐﮩﺘﺎ ﮬﮯ ، ﺍﯾﮏ ﺩﻥ ﯾﮧ ﺧﺰﺍﮞ ﺗﻢ ﭘﺮ ﺑﮭﯽ ﺁﺋﮯ ﮔﯽ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ 




جب آنسو نکلتے ہیں نہ تو ان میں صرف نمک اور پانی نہیں ہوتا۔



جب آنسو نکلتے ہیں نہ تو ان میں صرف نمک اور پانی نہیں ہوتا۔ ان میں ماضی کی تکلیفیں، حال کا دکھ درد، اپنوں کے ستم، چاہنے والوں کی بے اعتباری، کبھی نہ لوٹ کر آنے والوں کا غم، ہجر کی ہتک، وعدوں کی پامالی اور نہ جانے کیا کیا احساسات اور جذبات چھپے ہوتے ہیں۔ اِن آنسووُں کے پیچھے کبھی ایک شخص یا ایک وجہ نہیں ہوتی 
...



بدنیت شخص محروم ہی رہتا ہے



بدنیت شخص محروم ہی رہتا ہے اسے کسی کی بھی دعا نہیں لگتی وہ اپنی راہ میں خود آپ ہی رکاوٹ ہوتا ہے




محبّت کا احساس الفاظ سے نہیں۔۔



محبّت کا احساس الفاظ سے نہیں۔۔
برتاؤ سے کیا جاتا ہے۔۔



‏لوگ آپ کے اندر آپ کا دکھ تلاش نہیں کرتے۔


‏لوگ آپ کے اندر آپ کا دکھ تلاش نہیں کرتے۔
اُن کو اس تماشے کی کھوج ہوتی ہے جو آپ کے ساتھ ہوا۔۔




ہر وہ چیز جو آپ کو خوشی دیتی ہے



ہر وہ چیز جو آپ کو خوشی دیتی ہے اسے صیغہ راز میں رکھو, انسانوں کے علم میں جو چیز بھی آئی وہ اسے خراب کر دیتے ہیں




الحمداللہ کہیے اور خوش رہیں



الحمداللہ کہیے اور خوش رہیں
آپکی زندگی لاکھوں لوگوں سے بہترین ہے
...!!!



زندگی اور پتنگ



زندگی اور پتنگ بعض دفعہ انسانوں کو ایک ہی طرح خوار کرتے ہیں
ایک ہی طرح
 fascinate
 کرتے ہیں ، ایک ہی طرح اپنے پیچھے دوڑاتے ہیں ایک ہی طرح خوشی سے پاگل کرتے ہیں
 اور ایک ہی طرح سے مایوس کرتے ہیں..... لیکن.... نہ تو پتنگ کو آسمان میں اُڑنے سے روکا جاسکتا ہے اور نہ زندگی کو چَلنے سے ۔ 




!یہ جو دکھ کے راگ ہیں ناں



 !یہ جو دکھ کے راگ ہیں ناں
یہ اکیلے ہی الاپنے پڑتے ہیں۔ ان میں کسی کو دلچسپی نہیں ہوتی ، ہاں مگر یہ سلیقے سے الاپے جائیں تو آسماں کو چھو آتے ہیں۔ ان کی پرواز بہت اونچی ہوتی ہے۔