Welcome to my blog!

Meet the Author

Blessed with the best _ Alhumdulillah!a million times for every blessing in my life.

Looking for something?

Subscribe to this blog!

Receive the latest posts by email. Just enter your email below if you want to subscribe!

Pages

وہ ایسی ہی تھی دنیا سے ناراض،



وہ ایسی ہی تھی دنیا سے ناراض، روشنیوں سے خفا، رنگوں سے کوفت رکھنے والی، وہ ہر وقت نہیں روتی تھی، آنسووں کو دل کے راستے اتار دینے والی تھی، بس جب آنکھوں کے کٹورے پانی جمع کرتے کرتے بےحساب ریلے سے ابل پڑتے تو چند قطرے آنکھوں کے آس پاس کی زمین کو بھگو دیتے، آنسووں کو پینے اذیت کو ہضم کرنے، تکلیف کی شدت کو جذب کرتے کرتے وہ ادھ موئی ہوگئی تھی، ورنہ اللہ نے اسے بہت پیارا بنا کر بھیجا تھا، بات کرتے کرتے جب جملے کچھ دیر کو ادھورے رہ جائیں، کچھ لمحے خاموشی کے بعد بےترتیب لفظوں سے مزین بھاری آواز سنائی دے، ایسے لمحوں کی تکلیف حد سے سوا ہوتی ہے، وہ ایسی تھی درد کی شدتوں سے واقف، ایسی لڑکی کو کون چاہتا ہے؟ چاہ کر بھی کون نباہ کرتا ہے، اپنی روشنی واپس لے جاؤ کہ ہمارے لئے فقط اندھیرے بنائے گئے تھے 
!!



ﮐﻮﺋﯽ ﺗﻮ ہوتا



ﮐﻮﺋﯽ ﺗﻮ ہوتا
ﺟﻮ ﻣﯿﺮﯼ ﺧﺎﻃﺮ ﺍﺩﺍﺱ ﺟﺎﮌﮮ ﮐﯽ ﺳﺮﺩ
ﺭﺍﺗﻮﮞ ﻣﯿﮟ
ﺭَﺗﺠﮕﻮﮞ ﮐﮯ ﻋﺬﺍﺏ ﺳﮩﺘﺎ
ﺟﻮ ﻣﯿﺮﮮ ﺣﺼﮯ ﮐﮯ ﺯﺧﻢ ﺍﭘﻨﮯ ﺟﮕﺮ ﭘﮧ
ﻟﯿﺘﺎ
ﺟﻮ ﻣﯿﺮﯼ ﺁﻧﮑﮭﻮﮞ ﻣﯿﮟ ﺍﺷﮏ ﭘﺎﺗﺎ
ﺗﻮ ﺧﻮﻥ ﺭﻭﺗﺎ
ﺟﺪﺍﺋﯽ ﻣﺠﮫ ﮐﻮ ﺍﺩﺍﺱ ﮐﺮﺗﯽ
ﺗﻮ ﻭﮦ ﺑﮭﯽ ﭘﮩﺮﻭﮞ ﺍﺩﺍﺱ ﺭﮬﺘﺎ
ﻣﺠﮭﮯ ﮔﻠﮧ ﮨﮯ
ﮐﮧ ﺟﺲ ﮐﯽ ﺧﺎﻃﺮ ﻣﯿﮟ
ﻣﯿﮟ ﺧﻮﺩ ﺳﮯ ﺍﮐﺜﺮ ﺍﻟﺠﮫ چکی ہوں
ﻭﮦ ﺷﺨﺺ ﻣﺠﮫ ﺳﮯ ﮔﺮﯾﺰ ﭘﺎ ﮨﮯ۔۔۔۔۔
...!!



.وہ جس کے لیۓ دل پریشان سا ہے



!!....وہ جس کے لیۓ دل پریشان سا ہے
!!...میرا رب اسے اپنی امان میں رکھے
_____________________________________






Much love, light and peace.


I share whatever I like, to leave something behind. To comfort a broken heart. So please don't ask me to promote anything.

Art is not a commodity. Art is valuable, even if nobody like or appreciate it. So make art for yourself.

Much love, light and peace.

- D



میں تو اپنے ہونٹوں پہ لیے مسکان کھڑا تھا



میں تو اپنے ہونٹوں پہ لیے مسکان کھڑا تھا
پھر عکس کیوں آئینے میں پریشان کھڑا تھا؟

ذندگی دنیا کے رواجوں میں گزر رہی تھی
خدا تب یاد آیا جب سامنے طوفان کھڑا تھا

تم نے بھی ہنستی ہوئی تصویر پہ اعتبار کر لیا؟
نہ سمجھا کہ اس میں بکھرا ہوا انسان کھڑا تھا

جس کانچ کے دل کو رکھ کر تم نے پتھر کے خواب دیکھے
اس کے ٹوٹ جانے پر کیوں اب حیران کھڑا تھا؟

اپنی بےوفائی کو مجبوریوں کا رنگ دے کر
کتنی ہمت سے وہ خوبرو بےایمان کھڑا تھا

میرے اشعار کو فقط خیالات جانا اس نے
سب جان کر وہ کیسے انجان کھڑا تھا

ندی کے اس پار بھی کسی کی خاموشی چیختی تھی
شاید اس پار بھی مجھ سا کوئی نعمان کھڑا تھا



دنیا کو خوش کرنے کے لیے کبھی بھی رب کی نافرمانی نہ کریں



دنیا کو خوش کرنے کے لیے کبھی بھی رب کی نافرمانی نہ کریں___ یقین جانیے___ جس دنیا کو خوش کرنے کے لیے اُس ذاتِ برحق کو اور اسکے احکامات کو بھول جاتے ہیں____ وہی دنیا آپ کو ایک ہی پل میں پستیوں میں جا پھینکتی ہے___  ____
!یہ دنیا کسی کی قدر نہیں کرتی___وللہِ نہیں کرتی
اس لیے اس ذات کی بات کو فوقیت دیں جو 'قدردان' ہے___ آپ ناقدری سے بچا لیے جائیں گے
__!
اللہ پاک ہماری رہنمائی فرمائے آمین
___!





یہ بھی تو ممکن ہے


یہ بھی تو ممکن ہے کہ میرے لفظوں کہ ذریعے تم جتنا مجھے جان پائے ہو سب جھوٹ ہو؟؟
سب فسانہ ہو؟؟
حقیقت کچھ اور ہو
!!!



موسم نے بدلنا شروع کر دیا ہے



سُنو
 ،موسم نے بدلنا شروع کر دیا ہے
اب آسمان کو شام کی چادر اوُڑھنے کی بہت جلدی ہونے لگی ہے۔۔۔
آہستہ آہستہ... راتیں طویل ہو جائیں گی اور دن چھوٹے
جاڑے کی رات
!......تم جانتے ہو نا
کیسی خاموشی اور ویرانی ہوتی ہے ان راتوں میں
کیا کرؤ گے تم
جب یہ خامشی تمہارے اندر شور کرے گی تو؟؟؟
اپنےگھر کی چھوٹی سی دیوار پر بیٹھ کر
جب تم زمین کو دیکھو گے تو کس سے گفتگو کرو گے؟؟
جب تمہیں اپنے دل کی دھڑکن صاف سُنائی دے گی تو کیا اُس میں میرا نام نہ ہو گا؟؟؟
سُنو
اس بار تم مجھ سے نہیں
بلکہ اس بار تم میری
....باتیں کرنا
فضا میں گونجتی اس خاموشی کو
تم ہماری داستان سُنانا
لازوال محبت کی داستان
!!......بے مثال ہجر کی داستان




دِل چاہے پھِر سے ہنسنا



دِل چاہے پھِر سے ہنسنا
پر دِن پُرانے کہاں سے لاؤں۔۔۔۔

من چاہے بارش میں رونا
اب ہر روز بارِش کہاں سے لاؤں۔۔۔۔۔



کبھی سوچتی ہوں کہ چپ رہوں



کبھی سوچتی ہوں کہ چپ رہوں
یونہی دھیرے دھیرے گزار دوں

کبھی سوچتی ھوں کہ دوں صدا
تجھے ۔۔۔۔۔ ایک بار پکار لوں ۔