Welcome to my blog!

Meet the Author

Blessed with the best _ Alhumdulillah!a million times for every blessing in my life.

Looking for something?

Subscribe to this blog!

Receive the latest posts by email. Just enter your email below if you want to subscribe!

Pages

یا اللہ


یا اللہ 💕
ہمیں ایسے لوگوں کے شر سے بچانا جو ظاہراً مہربان لیکن نیت کے خبیث ہوں...!!! :)





کوئی تھک چکا ہے سفر سے





کوئی تھک چکا ہے سفر سے____کوئی ہار چکا ہے خود سے…………!!!




قدرت آپ کو موقع ضرور دیتی ہے



قدرت آپ کو موقع ضرور دیتی ہے سرخرو ہونے کا حساب برابر کرنے کا,بس اُس دن کا انتظار کرنا پڑتا ہے,اس یقین کے ساتھ کہ وہ دن آئے گا...!!! :)




کیا تمہیں نہیں لگتا؟

کیا تمہیں نہیں لگتا؟  
چاند کی روشنی ہنستی ہے؟ 
طنز کے چھینٹے ٹھنڈک بن کر چہرے پر تھپکیاں دیتے ہیں!!
ابھی پلکوں پہ تازہ آنسو رکے ہوئے ہیں
کہ جب یہ خشک ہوکر پتھروں کی صورت میں ڈھلنے لگیں گے وہ لوٹ آئے گا!!
جانے والوں کا لوٹ آنا لوٹنے والوں کا چلے جانا رسم ہے اور انہی رسموں کی بھٹی میں سسکتی سسکیاں ، تڑپتی بےبسی اور بکھرتی دعائیں پکتی ہیں!!
لرزتی ہتھیلی نے آنسووں کی بوند چکھی تو شدت درد سے بلبلائی 
لبوں پہ ٹوٹتے بکھرتے جڑتے حروف کی بےبس سی خوشبو مسکرائی 
محبت کے تپتے سفر میں دل جب اکیلا رہ جاتا ہے تو اسے واپس لانے میں جو اذیت خرچ ہوتی ہے اس کا اندازہ کبھی وہ دل نہیں لگا سکتے جو جلتے بیابانوں میں الجھن کے فنگس کے زیر اثر تنہا چھوڑ جاتے ہیں، محبت کرنا تو چاہتے ہیں مگر محبت نبھا نہیں پاتے!!
آنسووں کا بوجھ دونوں ہتھیلیاں تھام نہیں پاتی ادھر لڑھک کر اپنی توہین کرتے ہیں!!
کیا ضروری تھا تمہارے دل کا بھر جانا؟




"کن" اور عمل "فیکون"


کچھ بھی برباد کرنے کی طاقت انسان کے ہاتھ میں ہے نہ اختیار میں, حکم "کن" اور عمل "فیکون"رب کی خوبی ہے,اس کے بندوں کی نہیں...!!! :)




ہر خواہش بتائی نہیں جاتی،


ہر خواہش بتائی نہیں جاتی،  ہر امید جھوٹی نہیں ہوتی، ہر کام پورا نہیں ہوتا، ہر وقت ہماری نہیں چلتی،  ہر جگہ ہم ہی ہم نہیں ہوتے۔



وہ دور ہو گیا تو نمازیں نہیں پڑھیں...!!


وہ دور ہو گیا تو نمازیں نہیں پڑھیں...!!
یعنی خدا کے سامنے دھرنا دیا گیا.....!!
________________________




آہستہ آہستہ انسان دوسروں کو قائل کرنا چھوڑ دیتا ہے


آہستہ آہستہ انسان دوسروں کو قائل کرنا چھوڑ دیتا ہے - 
اٌسے سمجھ آ جاتی ہے - کہ کس کی کتنی پرواہ کرنی ہے - کس سے کتنی اٌمید رکھنی ہے - اور
کس سے کتنا فاصلہ رکھنا ہے - زندگی سب کچھ سکھا دیتی ھے •





ﺧﻮﺑﺼﻮﺭﺗﯽ ﮐﺎ ﭼﮩﺮﮮ ﺍﻭﺭ ﺭﻧﮓ ﺳﮯ ﮐﯿﺎ ﺗﻌﻠﻖ!


ﺧﻮﺑﺼﻮﺭﺗﯽ ﮐﺎ ﭼﮩﺮﮮ ﺍﻭﺭ ﺭﻧﮓ ﺳﮯ ﮐﯿﺎ ﺗﻌﻠﻖ!

ﻣﯿﮟ ﻧﮯ ﺗﻮ ﺧﻮﺑﺼﻮﺭﺗﯽ ﻣُﺴﮑُﺮﺍﮨﭧ ﻣﯿﮟ ﺩﯾﮑﮭﯽ ﮨﮯ ،
ﻟﮩﺠﮯ ﮐﯽ ﻣﭩﮭﺎﺱ ﻣﯿﮟ ﺩﯾﮑﮭﯽ ﮨﮯ ،
ﺳﮑﻮﻥ ﺩﯾﻨﮯ ﻭﺍﻟﮯ ﭼﻨﺪ ﺍﻟﻔﺎﻅ ﻣﯿﮟ ﺩﯾﮑﮭﯽ ﮨﮯ ،
ﺳﺴﮑﻨﮯ ﻭﺍﻟﮯ ﺩﻟﻮﮞ ﮐﮯ ﻗﮩﻘﮩﮯ ﻣﯿﮟ ﺩﯾﮑﮭﯽ ﮨﮯ ،
ﺧﻠﻮﺹِ ﺩﻝ ﺳﮯ ﮨﺎﺗﮫ ﺗﮭﺎﻣﻨﮯ ﻣﯿﮟ ﺩﯾﮑﮭﯽ ﮨﮯ، 
ﺧﺎﻣﻮﺷﯽ ﺳﮯ ﻣﺤﺒﺖ ﮐﺮﻧﮯ ﻭﺍﻟﮯ ﺟﺬﺑﺎﺕ ﻣﯿﮟ ﺩﯾﮑﮭﯽ ﮨﮯ ، ﻏﻠﻄﯽ ﮐﮯ ﺑﻌﺪ ﻣﻌﺎﻑ ﮐﺮﻧﮯ ﻣﯿﮟ ﺩﯾﮑﮭﯽ ﮨﮯ ، 
ﻋﻮﺭﺕ ﮐﮯ ﺻﺒﺮ ﻣﯿﮟ ﺩﯾﮑﮭﯽ ﮨﮯ ﺍﻭﺭ ﻣﺮﺩ ﮐﻮ ﮐﺮﺏ ﮐﮯ ﻟﻤﺤﺎﺕ ﻣﯿﮟ ﺭﻭﺗﮯ ﮨﻮﮰ ﻧﻤﺎﺯ ﭘﮍﮬﻨﮯ ﻣﯿﮟ ﺩﯾﮑﮭﯽ ﮨﮯ ۔

ﺣﺎﻻﺕ ﺍﻭﺭ ﺧﯿﺎﻻﺕ ﺑﺪ ﺻﻮﺭﺕ ﮨﻮ ﺳﮑﺘﮯ ﮨﯿﮟ ﻣﮕﺮ 
ﻣﯿﮟ ﻧﮯ ﮐﺒﮭﯽ ﮐﺴﯽ ﺍﻧﺴﺎﻥ ﮐﻮ ﺍﭘﻨﯽ ﺯﻧﺪﮔﯽ ﻣﯿﮟ ﺑﺪ ﺻﻮﺭﺕ ﻧﮩﯿﮟ ﭘﺎﯾﺎ ۔
ﺧﻮﺍﮦ ﻭﮦ ﻣﺮﺩ ﮨﻮ ﯾﺎ ﻋﻮﺭﺕ ۔
خوش رہیں اور خوشیاں بانٹتے رہیں⁦۔😊❤





نہ گلے رہے, نہ گماں رہے



‏نہ گلے رہے, نہ گماں رہے, نہ گزارشیں ہیں, نہ گفتگو___!!