Welcome to my blog!

Meet the Author

Blessed with the best _ Alhumdulillah!a million times for every blessing in my life.

Looking for something?

Subscribe to this blog!

Receive the latest posts by email. Just enter your email below if you want to subscribe!

Pages

ڈر اس انسان کے صبر سے جس پر تو نے ظلم کیا

ڈر اس انسان کے صبر سے جس پر تو نے ظلم کیا اور اس کا خدا کے سوا کوئی سہارہ نہیں اور اس کی چپ اور صبر تمہاری پوری زندگی کی دھجیاں اڑا دے گا۔۔۔۔۔🔥💯



اور بھی غم ہیں زمانے میں محبت کے سوا

کسی کے تلخ یا غمگین پوسٹ کرنے کا مطلب یہ نہیں کے انسان محبت میں دھوکہ کھا کر عشق میں ناکام ہو کر ایسا کچھ لکھتا ہے
  اکثر خوش مزاج لوگ بھی بہت تلخ باتیں کہہ اور لکھ جاتے ہیں کیونکہ
   کچھ باتیں انسان پسند کرتا ہے
  کچھ اسکے مزاج میں ہوتی ہے 
    اور کچھ وہ زندگی سـے سیکھ لیتا ہے
  ہر بات کی وجہ محبت کا ہوجانا یا محبت کو کھو دینا نہیں ہوتا
  "اور بھی غم ہیں زمانے میں محبت کے سوا "
  دنیا میں محبت کے علاوہ اور بھی بہت سی تلخ حقیقتیں موجود ہیں جو انسان کو افسردہ کر دیتی ہیں 😊


کچھ چیزوں کے ساتھ رہنے، بسنے اور رکھنے کا بھی ایک قرض مقرر رکھا ہوتا ہے

کچھ چیزوں کے ساتھ رہنے، بسنے اور رکھنے کا بھی 
ایک قرض مقرر رکھا ہوتا ہے 
جسے ادا کرنا بہت ضروری ہے 
وہ سدا خوش رہنے والی لڑکی یہ نہیں جانتی تھی 
کہ اس طویل خوشی کا قرض بھی 
اسے ڈھیروں آنسوؤں کی شکل میں ادا کرنا ہوگا 
جو نا جانے کتنی مدتوں بعد خشک ہونگے
پھر تبھی تو اسے کسی بڑے غم کی قید سے چھٹکارا حاصل ہوگا
لیکن کون جانے ان مدتوں کی مسافتوں کو
جو ان دیکھے رستے کی طرح بس دور سے دیکھنے میں ہی آسان لگتی ہیں 
مگر منزل تک پہنچنے تک تو شاید ساری عمر بیت جاۓ 
اور پھر اوپر سے یہ ڈر کہ 
تب تک یہ قرض کہیں سود کی شکل اختیار نہ کر لے...


جـــس کو اللہ مل جاتـــا ہــے

🌿💥💛 جـــس کو اللہ مل جاتـــا ہــے نا 
پھر اســے دنیا کی ہوس نہیـــں رہتــی۔
کوئــی ساتھ رہـــے یا نہ رہــے ، 
مــال ہو یا نــہ ہــو ،عزتــــ و مرتبـــہ ہو یـــا نہ ہو، 
اســے ان مادی چیزوں سے فـــرق نہیں پڑا کرتـــا۔ 
اللہ کو پاکــر وہ دنیــا کا سب ســے امیر اور 
مطمئن انسان بن جاتــا ہــے 💛💥🌿


جو خیال تھے نہ قیاس تھے وہی لوگ مجھ سے بچھڑ گئے



جو خیال تھے نہ قیاس تھے وہی لوگ مجھ سے بچھڑ گئے

جو محبتوں کے اساس تھے وہی لوگ مجھ سے بچھڑ گئے




جنہیں مانتا ہی نہیں یہ دل، وہی لوگ میرے ہیں ہمسفر

مجھے ہر طرح سے جوراس تھے وہی لوگ مجھ سے بچھڑ گئے




مجھے لمحہ بھر کی رفاقتوں کے سراب اور ستائیں گے

میری عمر بھر کی جو پیاس تھے وہی لوگ مجھ سے بچھڑ گئے




یہ خیال سارے ہیں عارضی،یہ گلاب سارے ہیں کاغذی

گلِ آرزو کی جو باس تھے وہی لوگ مجھ سے بچھر گئے




جنہیں کر سکا نہ قبول میں،وہ شریک راہِ سفر ہوئے

جو مری طلب مِری آس تھے وہی لوگ مجھ سے بچھڑ گئے




مری دھڑکنوں کے قریب تھے ،مری چاہ تھے ،مرا خواب تھے

جو روز و شب مرے پاس تھے وہی لوگ مجھ سے بچھڑ گئے







🌹🍃﷽🍃🌹

🌹🍃وَاَمَّـــــا مَـــــنْ اٰمَـــــــنَ وَعَمِــــــــلَ صَــــــالِحًــــا فَــــلَـهٝ جَــــــــزَآءَ ِۨ الْحُسْـــــــنٰى ۖ وَسَـــــــنَقُوْلُ لَــــــهٝ مِــــــنْ اَمْــــــرِنَا يُسْــــــرًا (۸۸۸)🍃🌹

🍃🌹اور جـــــــو کــــــوئی ایمـــــــان لائــــــے گا اور نیــــــکی کـــــــرے گا تـــو اســــــے نیــک بــــــدلــہ ملـــــــے گا، اور ہــــم بھـــــی اپنـــــے معـــــاملـے میــــــں اســــے آســــــان ہــی حکـــم دیں گــــے۔
(ســــورة الکـــہف آیــــة ۸۸)
🍃🌹




لوگ سمجهتے ہیں ،

لوگ سمجهتے ہیں ، بادشاہ کامیاب ہوگئے، دولت والے کامیاب ہو گئے، اعلیٰ عہدوں والے کامیاب ہو گئے، 
قرآن کہتا ہے! 
قد افلح المومنون○ 
کامیاب ہوگئے ایمان والے 🌿


ہمـــارے مسئلــے اور ہمــاری پــریشــانیــاں بھــی راز ہــی ہـوتــی ہیــں۔

ہمـــارے مسئلــے اور ہمــاری پــریشــانیــاں 
بھــی راز ہــی ہـوتــی ہیــں۔ ان کا دوســروں کــے 
ســامنــے اشتــہار نہیـــں لــگاتــے۔ جــو انســان اپنــے 
آنســو دوســروں ســے صــافـــ کــرواتــا ہــے وہ خــود
 کــو بــے عــزتــــ کــردیتــا ہــے۔ اور جــو اپنـــے آنســو خــود صــافـــ کـــرتـــا ہـــے وہ پہلـــے ســـے بھـــی ذیـــادہ مضــبوط بــن جـــاتـــا ہـــــے🌹🌿


منافق_لوگ 💔🍂


کچھ دوست دوست نہیں ہوتے، دوشمن ہوتے ہیں، بس انہوں نے اپنا نام دوست رکھا ہوتا ہے جبکہ کام سارے دشمنوں والے کرتے ہیں💔🍂



رِشتہ ہر تَعلُق دِل سے نِبھاتے ہيں اور کُچھ لوگ ايسے ہوتے ہيں

کَچھ لوگ ہوتے ہيں جو ہر رِشتہ ہر تَعلُق دِل سے نِبھاتے ہيں اور کُچھ لوگ ايسے ہوتے ہيں جو خُود کو وقت کے ساتھ ساتھ چَلاتے ہيں موقع کى مُناسبَت سے احساسات بھى بَدل ليتے ہيں اور تَعلُقات بھى . . . حيرت کى بات يہ ہے کہ کامياب بھى وہى لوگ رہتے ہيں جو خُود کو وقت کے ساتھ ساتھ بَدل ليتے ہيں جَبکہ وه لوگ جو مُخلِص ہوتے ہيں وه آخِر ميں بِالکل خالى ہاتھ ره جاتے ہيں ...