ہم جیسےدکھتے ہیں .......ویسے تھوڑی ہوتے ہیں.
ہم جیسےدکھتے ہیں .......ویسے تھوڑی ہوتے ہیں..........ہمارے اندرتو
کھائیںاں ،اضطراب اور بے چینیاں ہوتیں ہیں ۔
ہم جیسےدکھتے ہیں ......ویسے تھوڑی ہوتے ہیں ..........ہمارے اندرتو
دکھ ،چیخیں اور سوچیں ہوتیں ہیں
ہم جیسےدکھتے ہیں ......ویسے تھوڑی ہوتے ہیں .........ہمارے اندرتو
خواہشیں، امیدیں اور خواب ہوتے ہیں
ہم جیسےدکھتے ہیں .....ویسے تھوڑی ہوتے ہیں ..........ہمارے اندرتو
کرب ، اذیت اور بے چینیاں ہوتیں ہیں
ہم جیسےدکھتے ہیں ......ویسے تھوڑی ہوتے ہیں ..........ہمارے اندرتو
درندگی ، حسد اور لالچ ہوتا ہے
ہم جیسےدکھتے ہیں ......ویسے تھوڑی ہوتے ہیں .........ہمارے اندرتو
تنہائیاں ،بربادئیاں اور اُداسیاں ہوتیں ہیں
ہم جیسےدکھتے ہیں .......ویسے تھوڑی ہوتے ہیں ........ہمارے اندرتو
صبر ، شکر اور بے بسی ہوتی ہے
ہم جیسےدکھتے ہیں .......ویسے تھوڑی ہوتے ہیں .........ہمارے اندرتو
غرور ، تکبر انا کے ڈھیر ہوتےہیں
ہم جیسےدکھتے ہیں .......ویسے تھوڑی ہوتے ہیں ..........ہمارے اندرتو
انسانیت، بھائی چارہ اور خلوص ہوتا ہے
ہم جیسےدکھتے ہیں .......ویسے تھوڑی ہوتے ہیں .......ہمارے اندرتو
پیار ، محبت اور وفا ہوتی ہے
ہم جیسےدکھتے ہیں .......ویسے تھوڑی ہوتے ہیں .....ہمارے اندرتو
دھوکہ ، دشمنی اور بدلہ ہوتا ہے
ہم جیسےدکھتے ہیں .......ویسے تھوڑی ہوتے ہیں .......ہمارے اندرتو
خوف، وحشت ، اضطراب ہوتا ہے
ہم جیسےدکھتے ہیں ......ویسے تھوڑی ہوتے ہیں ......ہمارے اندرتو
خوشی ، اُمید ، شہنائیاں ہوتیں ہیں
ہم جیسےدکھتے ہیں .....ویسے تھوڑی ہوتے ہیں ......ہمارے اندرتو
خدا ، ایمان ،اور نیکیاں ہوتیں ہیں
ہم تو دکھتے ہیں کسی ایک خاص شکل، جسامت اور رنگ میں
باقی سب تو چھپا ہوتا ہے .....ہم جیسے دکھتےہیں ویسے تھوڑی ہوتے ہیں۔
اَلْحَمْدُلِلّ
لوگوں کو اپنی محرومیاں بتانا سب سے بڑی بیوقوفی ہے لوگ کچھ سیکنڈ کے لیے ہمدردی دکھا کر آپ سے بھاگیں گے کیونکہ لوگ ہمیشہ چمکتی چیزوں کی طرف بھاگتے ہیں لوگوں کو کسی کی محرومیاں متاثر نہیں کرتی بلکہ لوگوں کا مقام متاثر کرتا ہے :' آپ کی زندگی میں صرف اَلْحَمْدُلِلّه کی کمی ہوتی ہے جو آپکو مایوسی و محرومی کے جال سے نکلنے نہیں دیتی اگر اَلْحَمْدُلِلّه کو ہر چھوٹی سی چھوٹی چھوٹی بات کے لیے اپنایا جاۓ تو دل مطمئین رہے گا
!!💜🙂
وہ سب کی سنتا ہے لیکن اسے خاص طور پر سنتا ہے جو صرف اُسے پکارتا ہے
وہ سب کی سنتا ہے لیکن اسے خاص طور پر سنتا ہے جو صرف اُسے پکارتا ہے ـ وہ سب کے پاس ہے لیکن اس کے پاس خاص طور پر ہے جو اس کی تلاش میں ہے ـ وہ سب کو دے رہا ہے لیکن اسے خاص دے رہا ہے جو پورے یقین سے مانگ رہا ہے ـ سب بیمار ہیں اور سب پریشان حال ہیں ـ اُس کا رحم سب کی تلاش میں ہے لیکن یہ رحم اس پر خاص طور پر سایہ فگن ہے ـ جو پُر امید ہے ـ اور یقین رکھتا ہے کہ اس کا رب اس سے غافل نہیں ہے ـ یقین صرف یقین ـ الله کو اپنے بندے سے صرف یہ'' یقین'' چاہیے ـ!
لوگوں کو سننے والے کان چاہیے ہوتے ہیں
لوگوں کو سننے والے کان چاہیے ہوتے ہیں ان کو ترسی نگاہوں سے تکنے والی آنکھیں نہیں اپنے ہونٹوں سے تسلی کے حوصلہ کے الفاظ نکالیں تو ہی اچھا رہتا کہ اپنے آپ سے اور حالات سے جنگ کرنے والوں کو نصیحتوں سے سروکار نہیں ہوتا زہر لگتی ہیں انہیں یہ سب ، بےکار کی جھک جھک بس !
تو ، ہر بندے کو ایک ہی فارمولا سے ٹریٹ مت کریں اندر جھانک کر دیکھنا اور پھر اس کے لئے کچھ کرنا سیکھیں ورنہ کچھ مت کہیں ، چپ ہو جائیں بس کیونکہ بار بار کی اکثر نصیحتیں ، اذیتیں دینے لگتی ہیں بہت زیادہ ، بہت ہی زیادہ !🙂💜
رو پڑے تو صبر نہیں!!
رو پڑے تو صبر نہیں!!
ہنس دیے تو فکر نہیں!!
ذکر کیا تو ماتم ہی ختم نہیں ہوتا!!
چپ رہے تو بتایا تو ہوتا!!
جی رہے تو کب مریں گے؟
مر گئے تو ابھی کیوں مرے؟پوچھ تو لیتے!!
دنیا اور دنیا کے لوگ آپ سے کبھی خوش ہوں گے نہ مطمئن سو پلیز اپنی زندگی ان کی خاطر جہنم مت بنائیے__!! :)
ﮨﻤﯿﮟ ﺍﭘﻨﯽ ﺧﻮﺍﮨﺸﺎﺕ ﮐﻮ ﻣﺤﺪﻭﺩ" ﮐﺮﻧﺎ ﭘﮍﺗﺎ ﮨﮯ،
ﮨﻤﯿﮟ ﺍﭘﻨﯽ ﺧﻮﺍﮨﺸﺎﺕ ﮐﻮ ﻣﺤﺪﻭﺩ" ﮐﺮﻧﺎ ﭘﮍﺗﺎ ﮨﮯ، ﺑﮩﺖ ﺳﯽ ﺧﻮﺍﮨﺸﺎﺕ ﺳﮯ ﺩﺳﺘﺒﺮﺩﺍﺭ ﮨﻮﻧﺎ ﭘﮍﺗﺎ ﮨﮯ، ﺑﮩﺖ ﺳﮯ ﺧﻮﺍﺑﻮﮞ ﮐﻮ ﺁﻧﮑﮭﻮﮞ میں ﺩﻓﻦ
ﮐﺮﻧﺎ ﭘﮍﺗﺎ ﮨﮯ، ﺟﮩﺎﮞ ﮨﻤﺎﺭﯼ ﺟﮕﮧ ﻧﮩﯿﮟ ﮨﻮﺗﯽ ﻭﮨﺎﮞ ﺳﮯ ﺧﻮﺩ ﮐﻮ ﮐﮭﯿﻨﭻ ﮐﮭﺎﻧﭻ ﮐﺮ ﻧﮑﺎﻟﻨﺎ ﭘﮍﺗﺎ ﮨﮯ، ﺁﻧﺴﻮﻭﮞ ،ﮐﻮ ﺑﺮﯾﮏ ﻟﮕﺎﻧﮯ ﭘﮍﺗﮯ ﮨﯿﮟ ،ﺍﺫﯾﺖ ﮐﻮ ﭘﯿﺮﻭﮞ ﺗﻠﮯ ﮐﭽﻠﻨﺎ ﭘﮍﺗﺎ ﮨﮯ ﻣﺼﻨﻮﻋﯽ ﺳﯽ ﻣﺴﮑﺮﺍﮨﭧ ﮨﻮﻧﭩﻮﮞ ﭘﺮ ﺳﺠﺎﻧﯽ ﭘﮍﺗﯽ ﮨﮯ، ﺧﻮﺍﻣﺨﻮﺍﮦ ﻗﮩﻘﮩﮯ
ﻟﮕﺎ ﮐﺮ ﺧﻮﺩ ﮐﻮ ﺯﻧﺪﮦ ﺛﺎﺑﺖ ﮐﺮﻧﺎ ﭘﮍﺗﺎ ﮨﮯ، ﺗﺐ ﮐﮩﯿﮟ ﺟﺎﮐﺮ ﺯﻧﺪﮔﯽ ﮔﺰﺭﺗﯽ ﮨﮯ، ﮐﯿﻮﻧﮑﮧ ﺯﻧﺪﮔﯽ ﺗﻮ ﮔﺰﺍﺭﻧﯽ
ﭘﮍﺗﯽ ﮨﮯ۔
ﻣﯿﺮﯼ ﻭﺟﮧ ﺳﮯ ﺁﺝ ﺗﮏ ﮐﺴﯽ ﮐﻮ ﺧﻮﺷﯽ ﻧﮩﯿﮟ ﻣﻠﯽ.
ﻣﯿﺮﯼ ﻭﺟﮧ ﺳﮯ ﺁﺝ ﺗﮏ ﮐﺴﯽ ﮐﻮ ﺧﻮﺷﯽ ﻧﮩﯿﮟ ﻣﻠﯽ...ﺷﺎﯾﺪ ﻣﯿﮟ ﺟﺲ ﺟﺲ ﺳﮯ ﻭﺍﺑﺴﺘﮧ ﮨﻮﮞ ﻣﺠﮭﮯ ﺍﻥ ﭘﺮ ﺣﻖ ﺟﺘﺎﻧﮯ ﮐﯽ ﻋﺎﺩﺕ ﮨﮯ....ﻣﯿﮟ ﻧﮯ ﺍﭘﻨﮯ ﺁﭖ ﮐﻮ ﮨﺮ ﮐﯿﻔﯿﺖ ﻣﯿﮟ ﺍﻧﮑﮯ ﺳﺎﻣﻨﮯ ﺗﻮﮌ ﭘﮭﻮﮌ ﮐﺮ ﺭﮐﮭﺎ ﮨﮯ....ﺷﺎﯾﺪ ﻣﯿﮟ ﻧﮯ ﮨﻤﯿﺸﮧ ﺍﭘﻨﯽ ﻗﺪﺭ ﺍﺱ ﻟﺌﮯ ﮐﮭﻮ ﺩﯼ ﮐﮧ ﻣﯿﮟ ﻧﮯ ﺧﻮﺩ ﮐﻮ ﮨﺮ ﺩﻓﻌﮧ ﺍﻥ ﻟﻮﮔﻮﮞ ﭘﺮ ﻋﯿﺎﮞ ﮐﯿﺎ ﺟﻮ ﻣﯿﺮﮮ ﺩﻝ ﮐﮯ ﻗﺮﯾﺐ ﺗﮭﮯ....ﻣﯿﮟ ﻧﮯ ﮐﺒﮭﯽ ﺳﺎﺭﯼ ﺩﻧﯿﺎ ﮐﻮ ﭼﯿﺦ ﭼﯿﺦ ﮐﺮ ﺍﭘﻨﮯ ﺟﺬﺑﺎﺕ ﺳﮯ ﺁﮔﺎﮦ ﻧﮩﯿﮟ ﮐﯿﺎ ﻣﯿﮟ ﻧﮯ ﮐﺒﮭﯽ ﺍﭘﻨﯽ ﺣﺪﻭﺩ ﺳﮯ ﺑﮍﮬﻨﺎ ﺳﯿﮑﮭﺎ ﮨﯽ نہیں ﮨﺎﮞ ﻣﮕﺮ ﮐﭽﮫ ﻟﻮﮒ ﺍﯾﺴﮯ ﮨﯿﮟ ﺟﻨﮑﮯ ﺳﺎﻣﻨﮯ ﻣﯿﮟ ﻧﮯ ﮨﺮ ﻭﮦ ﺍﻇﮩﺎﺭ ﮐﺮ ﺩﯾﺎ ﺟﻮ ﻣﯿﮟ ﻧﮯ ﺷﺎﯾﺪ ﮐﺒﮭﯽ ﮐﮩﻨﺎ ﮨﯽ ﻧﮩﯿﮟ ﭼﺎہا....پھر جس کا دل بھر گیا اس نے مجھے عام کر دیا۔
Subscribe to:
Comments (Atom)









