Welcome to my blog!

Meet the Author

Blessed with the best _ Alhumdulillah!a million times for every blessing in my life.

Looking for something?

Subscribe to this blog!

Receive the latest posts by email. Just enter your email below if you want to subscribe!

Pages

محبت جیسا کوئی طلسم نہیں ہوتا

محبت جیسا کوئی طلسم نہیں ہوتا۔ ہم کسی کے ساتھ اچھے ہیں تو اپنے مفاد کیلیے۔ کیونکہ یہ دنیا جزا و سزا کا کھیل ہے۔ سب کو جزا کمانی ہے۔ اور اس لیے دوسروں کیساتھ اچھا بننا پڑتا ہے۔


ﺍﻧﺴﺎﻥ ﺩﯾﮑﮭﮯ ﺟﺎ ﺳﮑﺘﮯ ﮨﯿﮟ

ﺍﻧﺴﺎﻥ ﺩﯾﮑﮭﮯ ﺟﺎ ﺳﮑﺘﮯ ﮨﯿﮟ ، ﭨﭩﻮﻟﮯ ﺟﺎ ﺳﮑﺘﮯ ﮨﯿﮟ ۔ ﺗُﻢ ﺍُﻧﮭﯿﮟ ﭘﮑﮍ ﺳﮑﺘﮯ ﮨﻮ ، ﺍُﻥ ﭘﺮ ﺣﻤﻠﮧ ﮐﺮ ﺳﮑﺘﮯ ﮨﻮ ﺍﻭﺭ ﺍُﻧﮭﯿﮟ ﺗﺨﺘﮧ ﺩﺍﺭ ﭘﺮ ﻟﭩﮑﺎ ﺳﮑﺘﮯ ﮨﻮ ﻟﯿﮑﻦ ﺧﯿﺎﻻﺕ ﭘﺮ ﺍﺱ ﻃﺮﺡ ﻗﺎﺑُﻮ ﻧﮩﯿﮟ ﭘﺎﯾﺎ ﺟﺎﺳﮑﺘﺎ ۔ ﻭﮦ ﻧﺎﻣﺤﺴﻮﺱ ﻃﻮﺭ ﭘﺮ ﭘﮭﯿﻠﺘﮯ ﮨﯿﮟ ، ﻧﻔﻮﺫ ﮐﺮ ﺟﺎﺗﮯ ﮨﯿﮟ ، ﭼُﮭﭗ ﺟﺎﺗﮯ ﮨﯿﮟ ، ﺍﻭﺭ ﺍﭘﻨﮯ ﻣﭩﺎﻧﮯ ﻭﺍﻟﻮﮞ ﮐﯽ ﻧﮕﺎﮨﻮﮞ ﺳﮯ ﻣﺨﻔﯽ ﮨﻮ ﺟﺎﺗﮯ ﮨﯿﮟ ، ﺭُﻭﺡ ﮐﯽ ﮔﮩﺮﺍﺋﯿﻮﮞ ﻣﯿﮟ ﭼُﮭﭗ ﮐﺮ ﻧﺸﻮﻭﻧﻤﺎ ﭘﺎﺗﮯ ﮨﯿﮟ ، ﭘﮭﻠﺘﮯ ﭘُﮭﻮﻟﺘﮯ ﮨﯿﮟ ، ﺟﮍﯾﮟ ﻧﮑﺎﻟﺘﮯ ﮨﯿﮟ ۔ ﺟﺘﻨﺎ ﺗُﻢ ﺍُﻥ ﮐﯽ ﺷﺎﺧﯿﮟ ، ﺟﻮ ﺑﮯ ﺍﺣﺘﯿﺎﻃﯽ ﮐﮯ ﺑﺎﻋﺚ ﻇﺎﮨﺮ ﮨﻮ ﺟﺎﺋﯿﮟ ، ﮐﺎﭦ ﮈﺍﻟﻮ ﮔﮯ ﺍُﺗﻨﺎ ﮨﯽ ﺍﻥ ﮐﯽ ﺯﻣﯿﮟ ﺩﻭﺯ ﺟﮍﯾﮟ ﻣﻀﺒﻮﻁ ﮨﻮ ﺟﺎﺋﯿﮟ ﮔﯽ "۔


ترے بھی رنگ اتر جائیں گے سبھی مرے بعد

ترے بھی رنگ اتر جائیں گے سبھی مرے بعد
تُو مسکرائے گا لیکن بجھا بجھا لگے گا 


میں نئے دوست بنا چکی ہوں

میں نئے دوست بنا چکی ہوں....ماضی سے پیچھا بھی چھڑا چکی ہوں....مگر میں آپ کو حقیقت بتاؤں؟
یہ طریقہ کام نہیں کرتا....انسان جہاں بھی چلا جائے....اگر وہ اندر سے خوش نہیں تو....باہر کا منظر بدلنے سے کچھ نہیں ہوتا...
"قدموں کے نیچے زمین جیسی بھی ہو....اس کا آسمان وہی رہتا ہے"....❤💔




میں کیسے اپنے خوابوں۔۔۔ اپنے تصورات کو صرف گماں خیال کر سکتی ہوںں کہ

میں کیسے اپنے خوابوں۔۔۔ اپنے تصورات کو۔۔۔ صرف گماں خیال کر سکتی ہوں۔۔۔ کہ۔۔۔  جن میں جی کر۔۔۔ میں نے اپنی بنجر آنکھوں کو قوس قزح کے جیسے۔۔۔ ساتوں رنگوں میں ڈھلتے دیکھا ہے۔۔۔ خوشی سے جیتے دیکھا ہے۔۔۔ 🙂⁦❤️⁩


میں جب بھی اپنے ربّ سے کہتی ہوں

میں جب بھی اپنے ربّ سے کہتی ہوں 
یا اللہ ! میری چاہت ،، میری حسرت ،، میری ضرورت ،،
وہ کہتے ہیں......اچھا ،،  ٹھیک ہے ،،  یہ لو ،،
اور جب بھی میں کہتی ہوں 
اے میرے مالک ! میری ذات ،،
تو وہ کہتے ہیں....... نہیں ،، نہیں ،،
میں ہمیشہ اس الجھن میں رہی کہ زندگی کے سیدھے سادھے دھاگے میں ایک گرہ کیوں بندھی ہوئی ہے 
میری ایک دعا ہر دعا پہ حاوی کیوں ہے بس ایک کمی ہر چیز اور ہر خوشی کو پھیکا کیوں کرتی ہے
اور جیسے جیسے سمجھ آتی گئی اس " کیوں " کا جواب ملتا گیا 
جب ہم اپنے من پسند پرندے کو اپنے پاس قید کرکے رکھتے ہیں تو یقیناً اس سے محبّت اور لگاؤ تو واجب ہو جاتا ہے اگر پرندہ کسی طور کمزور یا بیمار ہے تو ہماری توجہ اس پہ سو گناہ زیادہ ہوتی ہے 
ہم اس کو چھوڑنے یا آزاد کرنے کا سوچ بھی نہیں سکتے کیونکہ ہم جانتے ہیں اگر یہ دنیا کے ہاتھ آگیا وہ اسے ستائے گی نا قدری کرے گی یا روندے گی نہیں ،، نہیں ،، ہمارا کیسے حوصلہ پڑے کہ ہم اسے اس کے حال پہ چھوڑیں......ہرگز نہیں !
ہماری صورتحال ہو بہو پرندے جیسی نہیں ہے کیونکہ اللہ نے انسان کو بہت سارے اختیارات دے رکھے ہیں 
بہر الحال یہ تو سچ ہماری سوچ سے آگے ایک جہاں اور بھی.....
ہم ایک پلک جھپکنے جیسی نعمت کی حکمت کو نہیں سمجھ سکتے تو یہ کیسے ممکن ہے کہ اللہ کی تمام تر حکمتیں ہماری سمجھ میں آجائیں 
شعور آتے ہی گزشتہ عمر بیکار لگنے لگتی ہے اور سکون آتے ہی ساری شکایتیں فضول ہو جاتی ہیں 
سب سے بڑا سکون یہ ہے کہ میرا مالک میری کوشش دیکھ رہا ہے 
میری طلب میں میری ذات  کی جگہ " تیری ذات " نے لے لی ہے اور یہ سکون کی انتہاء ہے___!
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مجھے ربّ کی طلب میں انتہاء کی چاہت ہے.....
اس چاہت میں ہی خود کو مٹا لینا ہے ،،
میری محبّت کا محور کوئی انساں نہیں ہے.....
یہ معاملہ کھونے پانے سے آگے تک کا ہے ،،

_______________


ہنیسے جناب، دیر تک اب اپنے آپ پر

ہنیسے جناب، دیر تک اب اپنے آپ پر
کس نے کہا تھا خود کو سمجھ دار جانیے



الفاز زباں سے ادا ہو کے

الفاز زباں سے ادا ہو کے  اس کے ہونے ہی والے تھے کہ ضمیر  ۔۔۔۔۔۔۔۔نے جھنجھوڑ کے کہا سنو اب وہ تمہاری نہیں سنتا





غمگین انسان کے لئے سب سے مشکل کام بستر چھوڑنا

غمگین انسان کے لئے سب سے مشکل کام بستر چھوڑنا.... اور تیار ہوکر کمرے سے باہر نکلنا ہے.... جب تم اس سے باہر نکلو گے تو....خودبخود ٹھیک ہو جاؤ گے.... ❤💔


وہ مان جاتا ہے ـ

وہ مان جاتا ہے ـ یہ اُسکی سب سے خوبصورت صفت ہے ـ ہم مجبور ہو کر اسکی نہیں مانتے ـ وہ بااختیار ہو کر ہم سے مان جاتا ہے ـ جب ہم گمراہیوں اور غفلتوں کے ٹوکرے اٹھا کر اس کے در پر جاتے ہیں ـ وہ دھتکار نہیں دیتا ـ پھٹکار نہیں دیتا ـ پچھلی توبہ یاد نہیں دلاتا ـ گناہوں کا حجم نہیں بتاتا ـ رد نہیں کرتا ـ اٹھا نہیں دیتا ـ بھگا نہیں دیتا ـ دل میں اترتا ہے ـ نیتوں کو پڑھ لیتا ہے ـ ندامت کو دیکھ لیتا ہے اور بندگی کو بھانپ لیتا ہے ـ وہ خوش ہو جاتا ہے ـ احسان کرتا ہے ـ اور معاف کر دیتا ہے ـ!