Welcome to my blog!

Meet the Author

Blessed with the best _ Alhumdulillah!a million times for every blessing in my life.

Looking for something?

Subscribe to this blog!

Receive the latest posts by email. Just enter your email below if you want to subscribe!

Pages

اداسی کوئی عادت نہیں ہوتی

اداسی کوئی عادت نہیں ہوتی یہ انسان کی ذات کا ایک چھپا ہوا پہلو ہوتا ہے .. لوگ کہتے ہیں نکال دینی چاہیے یہ عادت پر مجھے لگتا ہے انسان خود اپنے اصل کو کیسے ختم کرسکتا ہے ؟  یہ کہنا آسان ہوتا ہے تم اداس رہتے ہو تمہارا اور کام ہی کیا ہے پر سامنے والے پر آگہی کے در ایسے کھلیں کہ وہ  چہرے پڑھنا سیکھ جاۓ وہ حساسیت کہ اس درجے پر ہو جہاں وہ مسکراہٹوں میں چھپے درد سمجھ لے, کسی اجنبی کی آنکھوں سے بہتے آنسوؤں پر اسکی اپنی آنکھیں بھیگنے لگیں __اور  کسی کا دکھ ایسے محسوس ہو جیسے وہ اپنا دکھ ہے .. تو پھر ایسے لوگوں کو اپنی مسکراہٹیں کھوکھلی لگنے لگتی ہیں ..اور سکون پھر اپنی ذات اور اس سے جڑے چند رشتوں  تک محدود دائرے میں ہی ملتا ہے
اداسی روح میں رچ بس جاۓ تو بڑا مشکل سا لگتا ہے 
منافق بن کے پھر رہنا اور قہقہے مار کر ہنسنا.


دیکھو انتظار کرو ـ

دیکھو انتظار کرو ـ ہر اس چیز کے لیے جو خدا تمھیں دینا چاہتا ہے ـ کیا پتہ جو تم مانگ رہے ہو وہ تمھارے لیے نہ ہو اور تم اسے ہی پوری کائنات سمجھ بیٹھے ہو ـ ہو سکتا ہے خدا کی کائنات میں اس سے بھی بہترین ہے تمھارے لیے ـ دیکھو صبر کرو اپنی کہانی کے لیے ـ کیا پتہ تمھاری کہانی کے باقی حصے بہترین ہوں اس حصے سے ـ ہو سکتا ہے تمھاری کہانی اوروں سے الگ ہو بلکل الگ ـ دیکھو یقین رکھو ـ خدا کے کُن کہنے تک کیا پتہ جو تم مانگ رہے ہو وہ تمھیں مل جائے اس کے صحیح وقت آنے پر ـ اس چیز کے تمھارے حق میں بہتر ہونے تک ـ دیکھو امید رکھو اپنے خدا کے الرحمن ہونے پر ـ!


کبھی کبھی سوچتی ہوں کتنے تو خوش قسمت ہوتے ہیں

⚫✨کبھی کبھی سوچتی ہوں کتنے تو خوش قسمت ہوتے ہیں ناں وہ لوگ جنکی پہلی محبت اور پہلی پریفرنس ہی اللہ پاک ہوتے ہیں جنکو لوگوں کی  باتوں اور بدلتے رویوںسے  ٹوٹنا نہیں پڑتا جو اپنے نفس اور اپنی خواہشات پیچھے کر کے اللہ کو چن لیتے ہیں اور پھر کچھ ہم جیسے ہوتے زمانے بھر کی خاک سر میں ڈال کر، خود توڑ کر پھر رب کو مانتے ہیں کہ رب تیری محبت جیسی محبت تو کوئی بھی نہیں.. انسان بغیر خاک چھانے رب کی کیوں نہیں مان لیتا.✨⚫




بچھڑ گیا ہے کہیں -در بدر نہ ہوجائے

بچھڑ گیا ہے کہیں -در بدر نہ ہوجائے 
میرے خدا اُسے حفظ و امان میں رکھنا.


کیا ہیں یہ معملات۔۔۔

کیا ہیں یہ معملات۔۔۔
کسی کو بنا مانگے سب کچھ مل جاتا ہےاور کوئی جائز دعائیں مانگ مانگ کر تھک جاتا ہے کبھی کبھی تو مایوس ہی ہو جاتا ہے۔ کسی کی ہر خوشی پوری ہو جاتی ہے اور کوئی صبر کا دامن پکڑے انتظار کرتا رہتا ہےیہاں تک کہ خوشی بھی مر جاتی ہے۔۔ دعائیں ، صبر انتظار عبادتیں سب کچھ مایوسی میں بدل جاتا ہے اور مایوسی تو گناہ ہے ہوتی ہے۔اگر ایسا سب قسمت میں لکھا ہے تو پھر اللہ صبر کیوں نہیں دیتا؟ ۔۔ ایسا کیوں۔۔؟
یہ شکوہ نہیں ہے لیکن کیا ہے یہ سب۔۔


کیا یہ صرف میں نے محسوس کیا یا واقعی ایسا ھے؟

کیا یہ صرف میں نے محسوس کیا یا واقعی ایسا ھے؟
جب کوئی اپنا قریبی چھوڑ جائے تو انسان بہت ٹوٹ کر نرم ہو جاتا ھے اور جھکنا سیکھ جاتا ھے۔ خوشیاں کم اور سنجیدگی ذیادہ آ جاتی ھے۔ اعتبار کم کرنا اور پھر کسی کے چھوڑ جانے پہ تعجب نہیں ہوتا۔۔۔ 



محبت جیسا کوئی طلسم نہیں ہوتا

محبت جیسا کوئی طلسم نہیں ہوتا۔ ہم کسی کے ساتھ اچھے ہیں تو اپنے مفاد کیلیے۔ کیونکہ یہ دنیا جزا و سزا کا کھیل ہے۔ سب کو جزا کمانی ہے۔ اور اس لیے دوسروں کیساتھ اچھا بننا پڑتا ہے۔


ﺍﻧﺴﺎﻥ ﺩﯾﮑﮭﮯ ﺟﺎ ﺳﮑﺘﮯ ﮨﯿﮟ

ﺍﻧﺴﺎﻥ ﺩﯾﮑﮭﮯ ﺟﺎ ﺳﮑﺘﮯ ﮨﯿﮟ ، ﭨﭩﻮﻟﮯ ﺟﺎ ﺳﮑﺘﮯ ﮨﯿﮟ ۔ ﺗُﻢ ﺍُﻧﮭﯿﮟ ﭘﮑﮍ ﺳﮑﺘﮯ ﮨﻮ ، ﺍُﻥ ﭘﺮ ﺣﻤﻠﮧ ﮐﺮ ﺳﮑﺘﮯ ﮨﻮ ﺍﻭﺭ ﺍُﻧﮭﯿﮟ ﺗﺨﺘﮧ ﺩﺍﺭ ﭘﺮ ﻟﭩﮑﺎ ﺳﮑﺘﮯ ﮨﻮ ﻟﯿﮑﻦ ﺧﯿﺎﻻﺕ ﭘﺮ ﺍﺱ ﻃﺮﺡ ﻗﺎﺑُﻮ ﻧﮩﯿﮟ ﭘﺎﯾﺎ ﺟﺎﺳﮑﺘﺎ ۔ ﻭﮦ ﻧﺎﻣﺤﺴﻮﺱ ﻃﻮﺭ ﭘﺮ ﭘﮭﯿﻠﺘﮯ ﮨﯿﮟ ، ﻧﻔﻮﺫ ﮐﺮ ﺟﺎﺗﮯ ﮨﯿﮟ ، ﭼُﮭﭗ ﺟﺎﺗﮯ ﮨﯿﮟ ، ﺍﻭﺭ ﺍﭘﻨﮯ ﻣﭩﺎﻧﮯ ﻭﺍﻟﻮﮞ ﮐﯽ ﻧﮕﺎﮨﻮﮞ ﺳﮯ ﻣﺨﻔﯽ ﮨﻮ ﺟﺎﺗﮯ ﮨﯿﮟ ، ﺭُﻭﺡ ﮐﯽ ﮔﮩﺮﺍﺋﯿﻮﮞ ﻣﯿﮟ ﭼُﮭﭗ ﮐﺮ ﻧﺸﻮﻭﻧﻤﺎ ﭘﺎﺗﮯ ﮨﯿﮟ ، ﭘﮭﻠﺘﮯ ﭘُﮭﻮﻟﺘﮯ ﮨﯿﮟ ، ﺟﮍﯾﮟ ﻧﮑﺎﻟﺘﮯ ﮨﯿﮟ ۔ ﺟﺘﻨﺎ ﺗُﻢ ﺍُﻥ ﮐﯽ ﺷﺎﺧﯿﮟ ، ﺟﻮ ﺑﮯ ﺍﺣﺘﯿﺎﻃﯽ ﮐﮯ ﺑﺎﻋﺚ ﻇﺎﮨﺮ ﮨﻮ ﺟﺎﺋﯿﮟ ، ﮐﺎﭦ ﮈﺍﻟﻮ ﮔﮯ ﺍُﺗﻨﺎ ﮨﯽ ﺍﻥ ﮐﯽ ﺯﻣﯿﮟ ﺩﻭﺯ ﺟﮍﯾﮟ ﻣﻀﺒﻮﻁ ﮨﻮ ﺟﺎﺋﯿﮟ ﮔﯽ "۔


ترے بھی رنگ اتر جائیں گے سبھی مرے بعد

ترے بھی رنگ اتر جائیں گے سبھی مرے بعد
تُو مسکرائے گا لیکن بجھا بجھا لگے گا 


میں نئے دوست بنا چکی ہوں

میں نئے دوست بنا چکی ہوں....ماضی سے پیچھا بھی چھڑا چکی ہوں....مگر میں آپ کو حقیقت بتاؤں؟
یہ طریقہ کام نہیں کرتا....انسان جہاں بھی چلا جائے....اگر وہ اندر سے خوش نہیں تو....باہر کا منظر بدلنے سے کچھ نہیں ہوتا...
"قدموں کے نیچے زمین جیسی بھی ہو....اس کا آسمان وہی رہتا ہے"....❤💔