اور کیا کر سکتی ہوں اپنی بےبسی پر؟؟ ہنستی ہوں، روتی ہوں اور سو جاتی ہوں!! 💔
جدائی مسئلوں کا حل نہیں ہے
جدائی مسئلوں کا حل نہیں ہے ....لیکن ......
پھر بھی جدا ہونا پرتا ہے...... اسلیئے نہیں کہ ہم ایسا چاہتے ہیں........ بلکہ اس لیئے کہ....... اگلے کی خوشی ہم نہیں ہوتے....
اور یہ بہت ہی ازیت ناک ہے کہ..... جو انسان ہماری پوری زندگی کی خوشیوں سے بڑھ کر ہمارے لئے ہے..... اس کی خوشی ہم نہیں....... اس کا سکون ہم نہیں......... اور اس کی زندگی میں ہماری کوئی جگہ نہیں......
نہایت افسوس کے ساتھ مگر ہم وہ لوگ ہیں جو اترا کر چل تو سکتے ہیں
نہایت افسوس کے ساتھ مگر ہم وہ لوگ ہیں جو اترا کر چل تو سکتے ہیں پر اپنی زندگی کا سچ ٹھاٹ سے نہیں بول سکتے ..... اور اسکو چھپانے کی ہر ممکن کوشش کرتے ہیں اس کوشش میں کبھی مصلحت ہمیں اپنی طرف کھینچ کر چپ کروا لیتی ہے تو کبھی ہم اپنی حد کا گریبان چاک نہیں کر سکتے کبھی کسی کی عزت نفس کالحاظ آڑے آجاتا ہے تو کبھی کوئی بہت پرانا تعلق پاؤں کی بیڑی بن جاتا ہے کبھی زبان کھولنے پر کسی کے دور ہونے کا خیال حلق میں اٹک جاتا ہے تو کبھی ہم اپنی انا کے بچاؤ میں یہ سب کر گزرتے ہیں کبھی کسی کی عزت دو ہاتھ باندھے ہتھیار ڈالنے پر مجبور کر دیتی ہے تو کبھی ہم حالات کے شکنجے میں جکڑے ہوتے ہیں........
تمہیں پتا ہے پھر بھی ہم وہ لوگ ہیں جنکے اندر کا انسان سچ بولنا چاہتا ہےمگر کہا ہے نہ ہم اپنے دائرہ کار کا گہرا حصہ ہوتے ہوئے بول نہیں سکتے اور جب ایسا ہم کچھ نہیں کر سکتے تو کبھی ہمارے اندر کسی کے لیے نفرت کا بیج اپنی جڑ پکڑ چکا ہوتا ہے اور کبھی کسی کے لیے محبت کی بوئی ہوئی شاخ ایک سر سبز درخت کی شکل اختیار کر چکی ہوتی ہے مگر ہماری حقیقت یہی ہےکہ پھر بھی سچ کو بول نہیں پاتے اپنے اندر چھپا لیتے ہیں
مجھے ہمیشہ اپنی پرانی چیزوں سے محبت رہی ہے
مجھے ہمیشہ اپنی پرانی چیزوں سے محبت رہی ہے۔مجھے نئی چیزوں کے رنگ میں ڈهلنا نہیں آتا۔۔میری دعائیں خاموش سی ہوتی ہیں۔۔
مجھے اپنی کیفیات کو الفاظ میں اتارنا نہیں آتا۔۔سب سمجھتے ہیں مجھے فرق نہیں پڑتا مجھے کسی کو کچھ بتانا نہیں آتا۔۔جو دل میں ٹھر جاتا ہے میرے اسے میں اپنے حافظے میں بسا لیتی ہوں۔۔مجھے کوئی بھی تعلق دل سے توڑنا نہیں آتا۔میری خوداری کو اکثر لوگ انا سمجھ لیتے ہیں۔۔لیکن معذرت !! مجھے خدا کے سوا کسی کے سامنے جھکنا نہیں آتا ہر لحاظ سے بہتر ہوں میں بس ایک خامی ہے مجھ میں مجھے زمانے کے ساتھ بدلنا نہیں آتا
*جب آپ کے سکــون کا تعلق کسی شخص سے منســلک
_
*جب آپ کے سکــون کا تعلق کسی شخص سے منســلک ہو ...
تو یقین جانیں پھر آپ کبھی بھی ســـکون میـــں نہیــں رہتــے ......
تو اپنا تعلق اللّٰہ سے جوڑ لیں تاکہ سکون ہی سکون ہو!!!*
دلوں سے انسان نکلتے ہیں تو پتا چلتا ہے
دلوں سے انسان نکلتے ہیں تو پتا چلتا ہے کہ ان کی تو ضرورت ہی نہیں تھی۔۔۔
ضرورت تو اللہ تعالی کی ہوتی ہے۔۔۔
جو ہے...اور جو ہمیشہ رہے گا۔۔۔❤️
اداسی کوئی عادت نہیں ہوتی
اداسی کوئی عادت نہیں ہوتی یہ انسان کی ذات کا ایک چھپا ہوا پہلو ہوتا ہے .. لوگ کہتے ہیں نکال دینی چاہیے یہ عادت پر مجھے لگتا ہے انسان خود اپنے اصل کو کیسے ختم کرسکتا ہے ؟ یہ کہنا آسان ہوتا ہے تم اداس رہتے ہو تمہارا اور کام ہی کیا ہے پر سامنے والے پر آگہی کے در ایسے کھلیں کہ وہ چہرے پڑھنا سیکھ جاۓ وہ حساسیت کہ اس درجے پر ہو جہاں وہ مسکراہٹوں میں چھپے درد سمجھ لے, کسی اجنبی کی آنکھوں سے بہتے آنسوؤں پر اسکی اپنی آنکھیں بھیگنے لگیں __اور کسی کا دکھ ایسے محسوس ہو جیسے وہ اپنا دکھ ہے .. تو پھر ایسے لوگوں کو اپنی مسکراہٹیں کھوکھلی لگنے لگتی ہیں ..اور سکون پھر اپنی ذات اور اس سے جڑے چند رشتوں تک محدود دائرے میں ہی ملتا ہے
اداسی روح میں رچ بس جاۓ تو بڑا مشکل سا لگتا ہے
منافق بن کے پھر رہنا اور قہقہے مار کر ہنسنا.
دیکھو انتظار کرو ـ
دیکھو انتظار کرو ـ ہر اس چیز کے لیے جو خدا تمھیں دینا چاہتا ہے ـ کیا پتہ جو تم مانگ رہے ہو وہ تمھارے لیے نہ ہو اور تم اسے ہی پوری کائنات سمجھ بیٹھے ہو ـ ہو سکتا ہے خدا کی کائنات میں اس سے بھی بہترین ہے تمھارے لیے ـ دیکھو صبر کرو اپنی کہانی کے لیے ـ کیا پتہ تمھاری کہانی کے باقی حصے بہترین ہوں اس حصے سے ـ ہو سکتا ہے تمھاری کہانی اوروں سے الگ ہو بلکل الگ ـ دیکھو یقین رکھو ـ خدا کے کُن کہنے تک کیا پتہ جو تم مانگ رہے ہو وہ تمھیں مل جائے اس کے صحیح وقت آنے پر ـ اس چیز کے تمھارے حق میں بہتر ہونے تک ـ دیکھو امید رکھو اپنے خدا کے الرحمن ہونے پر ـ!
Subscribe to:
Comments (Atom)









