Welcome to my blog!

Meet the Author

Blessed with the best _ Alhumdulillah!a million times for every blessing in my life.

Looking for something?

Subscribe to this blog!

Receive the latest posts by email. Just enter your email below if you want to subscribe!

Pages

کبھی کبھی تیس سیکنڈ طے کرنے میں قیامت تک کا انتظار کرنا پڑ جاتا ہے

کبھی کبھی تیس سیکنڈ طے کرنے میں قیامت تک کا انتظار کرنا پڑ جاتا ہے. جنہوں نے آج سامنے رن وے دیکھ کر خوشی کا اظہار کیا ہوگا کہ بس منزل آگئی لیکن انہیں کیا خبر کہ اب منزل اور انکے بیچ 30 سیکنڈ نہیں بلکہ قیامت کا دن حائل ہے.
جنہیں آج ایک منٹ پہلے یہ خوشی تھی کہ بہت وقتوں بعد وہ عید کی خوشی منانے گھر پہنچیں گے انہیں کیا خبر تھی کہ وہ اب کبھی گھر نہیں پہنچیں گے.
جنہوں نے آتے ہوئے اہلخانہ کو بڑی چاہ سے کہا ہوگا کہ امی، آپی، بیگم میں آ رہا ہوں میری من پسند افطاری بننی چاہیے آج، مگر وہ من پسند افطاری کھانے والے آج گھر افطاری پہ موجود نہیں تھے وہ ابھی کبھی کسی بھی رمضان میں کسی بھی افطاری پہ موجود نہیں ہونگے..
وہ جنہوں نے ماں سے کہا ہوگا امی آپکے بچے گھر آ رہے ہیں وہ بچوں کو اپنی آغوش میں لیتی مامتا بار بار گھر میں داخل ہوتے بچوں کو سینے سے لگانے کو خوشی سے بےچین ہوگی مگر ماں کی وہ نرم سی سکون بھری آغوش تشنہ ہی رہ گئی.
وہ باپ جو آج سب کو بتا رہا ہوگا کہ میرے بچے آ رہے ہیں جلدی کرو افطاری کی تیاری کرو بچے آجائیں گے، وہ باپ بچوں کو سینے سے لگانے کو بےچین مگر اس کے بچے اس کے سینے سے نہیں بلکہ اس باپ کے کاندھے پہ اٹھنے پہنچے ہیں.
خدارا چھوڑئیے نفرت کسے خبر ہے کل کس کی صبح ہو کس کی شام ہو نہ ہو. آج ہم جن لوگوں سے دوریاں بنائے بیٹھے ہیں اللہ جانے ہم کل ان سے مل پائیں گے کہ نہیں، زندگی کا بھروسہ نہیں کیا کرنا ایسی زندگی میں نفرتیں پالنے کا کہ جس کا 1 سیکنڈ کا بھی بھروسہ نہیں.
آج جو پیارے ساتھ ہیں انکی قدر کیجیے انکے ساتھ رہیے ورنہ یوں نہ ہو کہ جو آج ساتھ ہیں وہ صرف دعاؤں میں ہی رہ جائیں. ہم سوچ کے بیٹھے ہوتے ہیں کل پرسوں پھر کبھی مگر نہ کبھی کل آتا ہے نہ پرسوں آتا ہے نہ کبھی پھر کبھی آتا ہے. بس رہ جاتے ہیں تو لوگ دعاؤں میں رہ جاتے ہیں.


جب اللہ پاک تم پر کرم چاہتا ہے

جب اللہ پاک تم پر کرم چاہتا ہے ناں 
 تو کسی کے دل میں تمہارا خیال ڈال دیتا ہے
کسی کی دعا میں تم آنسو بن کر مچلتے ہو کسی کے احساس کو تمہارا احساس تقویت بن کر ملتا ہے. 
 کسی کی ہر سانس کے ساتھ تم جیتے ہو.
تمہیں لگتا ہے تم سو بھی جاؤ تو کوئی تم میں جاگ رہا ہے سانس لے رہا ہے.
 تمہاری خوشی تمہاری رضا کسی کی دعا کا جب خاصانِ خاص بن جائے تو یہ رب کا احسان ہوتا ہے تم پر___!!
کسی کے دل کا اضطراب تم ہو تو اسی کا قرار بھی تمہاری یاد بنے... اور بھلا ضروری بھی کہاں ہے کہ تم آشنا ہو کسی کی خاموش ساعتوں کی ان کہی حکایتوں کا ___!! 
یہ بھی کہاں ضروری ہے کہ تمہاری دعا میں ہوس حصول کی ہو ...
یہ بھی ضروری نہیں ناں کہ دوسرا آپکی شدتوں سے آشنا ہو ...
کچھ بھی تو ضروری نہیں..
بس ایک ناگزیر سے تعلق کے ماسوا ..
 اور یہ تعلق رب کی بہت خوبصورت عطا ہے گر وفا سے منسلک ہو تو کیا کوئی اس سے خوبصورت ادا ہے کہ آپکا دل بحضورِ رب گداز ہو... لب مہر بلب اور قلب رطب للسان ہو ___ دست دعا میں حاضر اور دل سربسجود ہو ___ کیا ہےمحبت سے بڑھ کر عطا کوئی ___؟؟  
محبت عطا ہے ___
محبت تاریک راتوں کی ان کہی آنسوؤں میں مہکی دعا ہے ❤️


جب بھی جہاز تباہ ہونے کی خبر آتی ہے دل ٹوٹ سا جاتا ہے

⚘ جب بھی جہاز تباہ ہونے کی خبر آتی ہے دل ٹوٹ سا جاتا ہے 
نجانے کیا کیا خواب آنکھوں میں سجا کر کوئی گھر سے نکلتا ہے اور نا جانے کون کون سی خوشیاں اپنوں کے ساتھ منانے کی امید لے کر کوئی گھر کو لوٹ رہا ہوتا ہے کہ اچانک آنے والی موت مسافروں کو ان کی منزل سے کہیں بہت دور لے جاتی ہے
ایک ایسی جگہ جہاں سے کبھی کوئی واپسی نہیں آتا، سارے خواب ادھورے رہ جاتے ہیں 
اور انسان اپنوں کو منتظر چھوڑ کر ہمیشہ کے لئے کسی اور دنیا کے سفر پر نکل جاتا ہے جہاں سے واپسی نا ممکن ہے۔۔۔   یقیناً بہت سے شہداء کا روزہ بھی ہوگا۔اللہ تعالیٰ نے ان کی افطاری کا احتمام اپنے پاس کیااللہ انکے درجات بلند کرے ۔
یہ بھی ایک سبق ہے کہ لینڈنگ میں صرف 1 منٹ باقی تھا کبھی منزل کے اتنے قریب پہنچ کر بھی منزل چھوٹ جاتی ہے۔
 اللہ پاک شہدا کے درجات بلند فرماٸیں ایک بڑا سانحہ ھے یقینا لواحقین کے لیے یہ گھڑی قیامت سے کم نہیں اللہ پاک لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائیں اور شہدا کی مغفرت فرما کر درجات بلند فرماٸیں 
زندگی کتنی بے اعتبار ہے نا؟ 
کس وقت زندگی کی شام ہوجائے کوئی پتہ نہیں 
نبی علیہ السلام نے فرمایا پانچ کو پانچ سے پہلے غنیمت جانو 
اس میں ایک یہ بھی ہے کہ موت سے پہلے زندگی کو 
اللہ پاک ہمھیں اپنی رضا والی زندگی گزارنے کی توفیق عطاء فرمائے۔

آمــیـن یـــا ربّــــــ العــالمــــین⁦ 🌿


لوگوں کو تھوڑی سپیس دینا سیکھیں

لوگوں کو تھوڑی سپیس دینا سیکھیں۔۔ وہ ہروقت آپ کے ساتھ تو نہیں رہ سکتے۔۔ وہ بھی انسان ہیں آپ کے ہر بار آواز دینے پر نہیں آسکتے۔۔ آپ خود بھی ہر وقت اپنی موجودگی کا احساس دلانا چھوڑ دیں۔۔  جو کام موجودگی نہیں کر پاتی وہ اس جگہ سے آپ کی غیر موجودگی کر جاتی ہے۔۔  کبھی کبھی کمی محسوس ہونا اچھاہوتا ہے اس سے ہمیں اپنی برداشت کا پتا لگ جاتا ہے کہ ہم کتنا عادی ہوچکے ہیں کسی چیز یا انسان کے یا پھر مستقل کمی سے ہم پر کوئی اثر پڑے گا یا نہیں۔۔۔۔ 

پر انسان نے اکثر خود کو دھوکے میں رکھا ہوتا ہے وہ سمجھتا ہے میں addicted ہوں لیکن ایسا نہیں ہوتا آہستہ آہستہ ہم نارمل ہو جاتے ہیں ہر اس انسان یا چیز یا پھر کسی عادت کو بس تھوڑی سی سپیس کی ضرورت ہے آپ کو آپ کے دماغ کو بھی۔۔۔۔

💜


میں نے زندگی کو آسان بنا لیا

میں نے زندگی کو آسان بنا لیا ظرف کو وسیع کر لیا
جو ساتھ چلتا رہا اسکو روکا نہیں جو رک گیا اسے ساتھ چلنے کو کہا نہیں
شکوے شکایتیں کم کردیں، جس نے ہاتھ بڑھایا اسے تھام لیا  اور 
جس نے دامن چھڑایا اسے خدا حافظ کہا اس سے وجہ نہ پوچھی
لوگوں سے امیدیں لگانا چھوڑ دی، ملنا جلنا کم کر دیا
خواہشیں مختصر ہو گئی اور اس طرح زندگی آسان ہو گئی


اور پتا ہے رب کی خوبصورت صفت کیا ہے؟؟

اور پتا ہے رب کی خوبصورت صفت کیا ہے؟؟
جب ہم غفلتوں کے ٹوکرے اٹھا کر اسکے در پہ جاتے ہیں تو وہ رد نہیں کرتا پھٹکار نہیں دیتا پچھلی توبہ نہیں یاد کرواتا بھگا نہیں دیتا وہ تو دل دیکھتا ہے نیتوں کو پڑھتا ہے ندامت کو دیکھتا ہے بندگی کو بھانپ لیتا ہے دل میں سکون اتارتا ہے اور معاف کر دیتا ہے !!♥


سیکھنا ہو تو۔۔۔ دریا بھی بہت کچھ سکھاتے ہیں۔۔۔


1۔ دریا کبھی واپس نہیں بہتے، ہمیشہ آگے ہی آگے۔۔۔ ماضی کو بھول کر آپ بھی مستقبل پر فوکس کریں۔

2۔ دریا اپنا رستہ خود بناتے ہیں، لیکن اگر کوئی بڑی رکاوٹ سامنے آ جائے تو آرام سے اپنا رخ موڑ کر نئی راہوں پر چل پڑتے ہیں، مشکلوں اور رکاوٹوں سے لڑنا، بحث کرنا اور ضد کرنا دراصل وقت ضائع کرنا ہے۔

3۔ آپ گیلے ہوئے بغیر دریا پار نہیں کر سکتے۔۔۔ اسی طرح آپ کو دکھ سکھ کے ساتھ ہی زندگی گزارنا ہوگی۔ ہمت اور حوصلے کے ساتھ۔

4۔ دریاؤں کو دھکا نہیں لگانا پڑتا، یہ خود ہی آگے بڑھتے ہیں۔۔۔ کیا آپ سیلف سٹارٹ نہیں بن سکتے؟

5۔ جہاں سے دریا زیادہ گہرا ہوتا ہے، وہاں خاموشی اور سکوت بھی زیادہ ہوتا ہے۔ علم والے اور گہرے لوگ بھی پرسکون ہوتے ہیں۔

6۔ پیاسے شخص کا انتظار کیے بغیر اور پتھر پھینکنے والوں سے الجھے بغیر دریا بہتے چلے جاتے ہیں۔۔۔ روڑے اٹکانے والوں کی پرواہ کیے بغیر آپ بھی اپنی زندگی رواں دواں رکھیں۔

7۔ خواہشات کے دریا میں دنیاوی محبت ایک مگر مچھ کی طرح ہے۔۔۔ ذرا دھیان سے۔۔۔

8۔ اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ دریا کتنا بڑا، چوڑا اور وسیع ہو گیا ہے، وہ پھر بھی بڑھنا چاہتا ہے۔۔۔ آپ کی صلاحیتیں بھی لامحدود ہیں، ان کو وسیع کیجیے۔

9۔ ایک بڑا دریا چھوٹی ندیوں، نالوں اور چشموں کو اپنے ساتھ ملنے سے کبھی منع نہیں کرتا۔۔۔ آپ بھی اپنا ظرف بلند اور نگاہ سربلند کر کے تو دیکھیں۔

10۔ زمین اور آسمان، جنگلات اور کھیت، جھیلیں اور دریا، پہاڑ اور سمندر۔۔۔ ایسے شاندار ماسٹر ہیں جو ہمیں کتابوں سے بھی زیادہ اچھی باتیں سکھاتے ہیں۔

11۔ دریا ہمیشہ ایک راستے کی پیروی کرتا ہے، وہ راستہ۔۔۔ جہاں سے گزر کر وہ سمندر میں پہنچ جائے۔۔۔ اللہ تعالیٰ کے پاس جانے کے لیے "صراط مستقیم" تو ہمیں بھی بتایا۔۔۔ سکھایا گیا ہے۔

12۔ دریا اپنا پانی خود نہیں پیتے، درخت اپنا پھل خود نہیں کھاتے۔۔۔ کیا آپ نے کبھی خدمت خلق کی اہمیت کے بارے میں کچھ سوچا۔۔۔ کچھ کیا۔۔۔؟

13۔ دریا میں دو خوبیاں زیادہ ہیں۔۔۔ فراخ دلی اور روانی۔۔۔ زندگی میں بھی فراخ دل اور رواں دواں لوگ کامیاب ہوتے ہیں۔

14۔ دریاؤں میں قدرتی زندگی، موسیقیت، تغیر پذیری اور حرکت ہوتی ہے اور اس کی کوئی حدیں بھی نہیں ہوتیں۔
اور آپ کی۔۔۔؟

15۔ دریا یہ بھی جانتے ہیں۔۔۔ کہ جلدی کی کوئی ضرورت نہیں، مستقل اور مسلسل حرکت سے ایک دن ہم منزل مل جائے گی---




In your life, you meet people

In your life, you meet people. Some you never think about again. Some, you wonder what happened to them. There are some that you wonder if they ever think about you. And then there are some you wish you never had to think about again. But you do.


what other people think

The unhappiest people in this world, are those who care the most about what other people think.


Everything tells me that

 Everything tells me that
I am about to make a wrong decision, but making mistakes is just part of life. What does the world want of me? Does it want me to take no risks, to go back to where I came from because I didn't have the courage to say "yes" to life?