Welcome to my blog!

Meet the Author

Blessed with the best _ Alhumdulillah!a million times for every blessing in my life.

Looking for something?

Subscribe to this blog!

Receive the latest posts by email. Just enter your email below if you want to subscribe!

Pages

زمانہ اسکی بہادری کی مثالیں دیتا ہے

زمانہ اسکی بہادری کی مثالیں دیتا ہے اور وہ اپنی ہر کمزوری کو طاقت میں بدل لیتی ہے لوگوں کو اسکی اعلی ظرفی کی داستانیں سنائی جاتی ہیں اور وہ اپنے ضبط کا پیمانہ مزید وسیع کر لیتی ہے اسے اسکی زندگی کے ہر کٹھن موڑ پہ یہ بتایا جاتا ہے کہ وہ بہت بہادر ہے وہ اس مشکل کا ڈٹ کے سامنا کر سکتی ہے اور وہ اپنا ہر دکھ ہنسی میں اڑا دیتی ہے 
تم کیا جانو 💜
کیا کیا کرنا پڑتا ہے اسے اپنی ذات کا مان بچانے کی خاطر !!!

● کہکشاں خان ♡


یوں تو وہ خود کو ذرا سا پاگل بتاتی ہے

یوں تو وہ خود کو ذرا سا پاگل بتاتی ہے
مگر درحقیقت وہ لڑکی مکمل نفسیاتی ہے 😁

                                 ● کہکشاں خان ♡


کچھ چیزیں زندگی سکھا دیتی ہے



کچھ چیزیں زندگی سکھا دیتی ہے
آپ نہ بھی سیکھنا چاہیں تب بھی سکھا دیتی ہے 
مجھے اپنے من پسند انسانوں اور چیزوں کو خود تک رکھنے کی خواہش تھی انکے لئے اپنی محبت میں شراکت داری برداشت نہیں کر سکتی تھی 
پھر حالات ایسے ہوئے کہ میں سمجھوتہ کرنا سیکھ گئی اور اسکے بعد زندگی نے مجھے Art of losing سکھانا شروع کر دیا شاید مجھے آنے والے حالات کیلئے تیار کیا جا رہا تھا
میں نے ایک ایک کر کے جان سے عزیز تر چیزوں اور لوگوں کو کھونا شروع کر دیا
تم کہتے ہو کے میں تمہیں کھو کر پچھتاوں گی تمہیں یاد کر کہ رووں گی
تو سنو!!
ایسا نہیں ہو گا 
کیونکہ 
میں کھونے کا ہنر سیکھ چکی ہوں 

● کہکشاں خان ♡


فاصلے معنی نہیں رکھتے


فاصلے معنی نہیں رکھتے

آپ دنیا میں جہاں بھی موجود ہوں'

اگر کسی کو سچے دل سے یاد کریں گے تو آپ کے خیال کی لہریں اس شخص تک ضرور پہنچیں گی، دوسرے شخص کے ذہن میں آپ کے نام کی کال ضرور جائے گی۔

                                     کہکشاں خان


اور اسکا وجود تو کسی خوبصورت منظر

اور اسکا وجود تو کسی خوبصورت منظر کے پسِ منظر میں بجتی ہوئی دلفریب دھن جیسا ہے جسکی موجودگی میں اسکا احساس کم ہی ہوتا ہے مگر وہ جیسے ہی وہ دھن سماعت کے پردے سے معدوم ہو جائے تو منظر کی تمام تر دلکشی کھو جاتی ہے 

●کہکشاں خان ♡


یہ کیا بات ہوئی بھلا؟

یہ کیا بات ہوئی بھلا؟
جب تم کسی اپنے پیارے کو کہتے ہو تم ہر وقت خوش رہا کرو اداس ہو تو مجھے اچھے نہیں لگتے___!!
وہ انسان ہے کوئی روبوٹ تو نہیں جو اس میں ہنسی کا سافٹ ویئر انسٹال ہو اور وہ آپکو ہنس کے دکھاتا رہے 
جسکی ہنسی پسند ہے اسکے آنسوؤں سے بھی محبت کرنا سیکھیں
ہر ایک کو محض اپنے سکون کا سامان مت سمجھیں دوسروں کے احساسات کی بھی قدر کریں  

● کہکشاں خان ♡


انتشار زدہ ہے میری اپنی ذات لیکن

انتشار زدہ ہے میری اپنی ذات لیکن
جن کو چاہتی ہوں، سنوار دیتی ہوں 

● کہکشاں خان ♡


میری ایک خواہش ہے؟؟

میری ایک خواہش ہے؟؟
میں نے دھیمے لہجے میں سرگوشی کی
کیا؟؟
فون کی دوسری جانب سے اسکی متجسس آواز ابھری 
میں چاہتی ہوں تم دھندلے شیشے پہ اپنی انگلی سے میرا نام لکھو
یہ کیسی عجیب خواہش ہے؟؟
عجیب ہی سہی تم پوری کر دو
اچھا ٹھیک ہے لکھ دونگا۔۔۔!
پھر چند دن بعد مجھے اسکی جانب سے ایک تصویر موصول ہوئی جس میں دھندلے شیشے پہ میرے نام کا پہلا حرف چمک رہا تھا 
یہ بہت خوبصورت ہے🖤
میں نے فوراً جواب لکھ کر بھیج دیا جسکے بعد گفتگو کا سلسلہ چل نکلا
ہاں خوبصورت ہے مگر یہ تو فوراً ہی مٹ گیا تھا تمہیں چائیے تھا مجھ سے کسی درخت پہ اپنا نام کندہ کرواتی کم از کم وہ زیادہ عرصے تک موجود تو رہتا۔۔!!
کیا تم سے اپنا نام درخت پر ترشوانا مجھے اس بات کی گارنٹی دیتا ہے کہ ہم اتنا عرصہ ساتھ رہیں گے جتنا عرصہ وہ نام وہاں موجود رہے گا؟؟
اب یہ کیسا عجیب سوال ہے؟؟
تمہیں میری ہر بات میں کچھ عجیب کیوں مل جاتا ہے؟؟ میرے کہنے کا مقصد یہ ہے کہ ہم دونوں جدا بھی تو ہو سکتے ہیں
کیا؟؟ اب جدائی کی بات کہاں سے آ گئی؟؟
کیوں میں مر بھی تو سکتی ہوں؟؟
مرنا تو سبھی کو ہے مگر اسکا نام لکھنے سے کیا تعلق ہے؟؟
تعلق ہے ناں۔۔۔ دنیا اور اسکی ہر شے عارضی ہے اور ان سے ملنے والی خوشی بھی اسلئے میں لمحوں کو جینے پر یقین رکھتی ہوں ان عارضی چیزوں سے ملنے والی خوشیوں کو خوبصورت یادوں میں بدلنے کی کوشش کرتی ہوں زندگی کو برسوں کی پلاننگ کر کے جینے کی بجائے چند بے ربط سے لمحوں کی خوشی سے زیادہ لطف اندوز ہوتی ہوں میں امکانات کو مدنظر رکھ کر چلتی ہوں مگر اسکا مطلب یہ نہیں کے میں معجزوں پر یقین نہیں رکھتی بس ایسا کرنے کی وجہ یہ ہے کہ یوں کسی صدمے سے پہنچنے والی تکلیف کی شدت کم لگتی ہے 
اب یہ جو کچھ بھی تم نے کہا وہ سادہ زبان میں سمجھاؤ؟؟
مطلب یہ کہ درخت پر لکھا وہ کئی سالوں تک رہے گا اور شاید تب تک کسی وجہ سے ہم ساتھ نہ رہیں پھر جب تم کبھی جب اس نام کو دیکھو گے تو وہ تمہارا منہ چڑائے گا جب کہ شیشے پر لکھا ہوا یہ نام محض ایک خوبصورت یاد کے طور پہ تمہارے پاس محفوظ رہے گا
یعنی کے تم محبت میں جدائی کا امکان بھی مدنظر رکھتی ہو؟؟
جدائی کا دھڑکا تو محبت کا ادراک ہونے سے پہلے بھی پہلے لگ گیا تھا مجھے!
کم آن فضول باتیں مت سوچا کرو ایسا کچھ نہیں ہونے والا ہم دونوں ہمیشہ ساتھ رہیں گے
محبت اکثر لوگوں کو خوش گمان کر دیتی ہے خوابوں کی دنیا میں رہنے والا بنا دیتی ہے مگر نجانے کیوں میرے واہمے اور خدشات ختم ہی نہیں ہوتے۔۔
تو تم بھی اللہ سے اچھا گمان رکھا کرو ناں میں نے پڑھا تھا کہ ہم اللہ سے جیسا گمان رکھتے ہیں وہ ہمیں ویسا ہی عطا کرتا ہے
اللہ سے تو اچھا گمان رکھتی ہوں مگر زندگی میں آزمائش شرط ہے اور اللہ اکثر اپنے بندوں کو انہی چیزوں کے حوالے سے آزماتا ہے جنکو وہ زیادہ محبوب رکھتے ہوں یا جنکے بغیر وہ جینے کا تصور بھی نہ کر سکتے ہوں اور مجھے ڈر ہے کہیں وہ مجھے تمہارے حوالے سے نہ آزما لے
فرض کرو اللہ نے تمہیں میرے حوالے سے آزما لیا تو؟؟ کیا کرو گی تم؟؟
اسکا سوال پڑھ کر میں سوچ میں پڑ گئی مگر اس وقت اسے کوئی جواب نہیں دے سکی کیونکہ تب جواب میں خود بھی نہیں جانتی تھی!!!
پھر چند برسوں بعد ہمیں الگ ہونا پڑا جدائی آزمائش بن کر اتری تھی یا اسکا بیوفا ہو جانا ہی آزمائش تھا یہ مجھے آج تک سمجھ نہیں پائی مگر اسکے برسوں پہلے کئے گئے سوال کا جواب مجھے مل چکا ہے اب مجھے صرف اس تعلق کو مضبوط کرنے کی خواہش ہے جو دائمی ہے اور اب سمجھ آ گئی ہے کہ 
دنیاوی محبتوں کی عمریں دھندلے شیشے پر لکھے گئے ناموں سے بھی زیادہ عارضی اور مختصر ہوتی ہیں 

●  کہکشاں خان ♡


ایک وقت میں جس شخص سے گہرا تعلق رہا

ایک وقت میں جس شخص سے گہرا تعلق رہا ہو اسکے اجنبی بن جانے سے زیادہ تکلیف دہ احساس اور کوئی نہیں ہے 

● کہکشاں خان ♡

کچھ رشتے پیراساٹ نما ہوتے ہیں


کچھ رشتے پیراساٹ نما ہوتے ہیں
ہمارے ساتھ رہتے ہیں ہمارے مخلص جذبات کو استعمال کر کے اپنی ضروریات کی تسکین کا سامان حاصل کرتے ہیں اور اپنے رویے سے اندر ہی اندر سے ہمیں کھوکھلا کرتے رہتے ہیں ہمارے جذبات پر پھلتے پھولتے یہ رشتے ہمارے وجود سے مخلص محبت چوس کر کھوکھلا پن بھرتے رہتے ہیں اور اگر وقت رہتے ان کو اپنی زندگی سے اکھاڑ کر نہ پھینکا جائے تو یہ ایک دن انسان کو ختم کر دیتے ہیں ٹھیک اس آکاس بیل کی طرح جو اپنے میزبان درخت کو چند دن میں سکھا کر ختم کر دیتی ہے 

●کہکشاں خان ♡