ﻣﺼﻠﮯ ﭘﺮ ﺩﮬﺮﯼ ﺩﻋﺎﺅﮞ ﮐﯽ ﺗﺎﺛﯿﺮ ﺁﻧﮑﮫ ﮐﮯ ﭘﺎﻧﯽ ﺳﮯ ﺟُﮍﯼ ﮨﻮﺗﯽ ﮨﮯ ﭘﺎﻧﯽ ﻣﺮ ﺟﺎﺋﮯ ﺗﻮ ﺩﻋﺎﺋﯿﮟ ﺑﮭﭩﮏ ﺟﺎﺗﯽ ﮨﯿﮟ۔
کل رات جب ضبط ٹوٹ گیا
کل رات جب ضبط ٹوٹ گیا تو میں نے اپنی آنکھیں اپنے ہاتھوں سے ہی خشک کر لیں
اپنے آپ کو چپ کروایا اور پتہ ھے آپ کو۔۔۔۔۔
اپنے آپکو چپ کروانے سے بڑی اور کوئی تکلیف نہیں ہوتی
اپنے آپ کو تسلیاں دلاسے دیتے ہوئے دل کس اذیت سے گزرتا ھے آپ کیا جانیں اپنے ہی بازوؤں میں خود کو چُھپا کر رونا اور پھر روتے چلے جانا
اور پھر ٹھنڈے فرش پر بیٹھے روتے روتے ہچکیاں بندھ جائیں تو بچوں کی طرح دونوں ہاتھوں سے اپنے آنسو پونچھنا اور پھر روتے روتے وہیں سوجانا کس قدر کٹھن ہوا کرتا ھے کوئی کیا جانے !
جس طرح ریڈیو کی ناب گھوماتے ہوئے
جس طرح ریڈیو کی ناب گھوماتے ہوئے
مطلوبہ چینل صاف چلنے پر ناب روک لی جائے
میں چاہتی ہوں
اس لمحے تمھارے ہونٹوں پر آنے والی سچی ہنسی کو مستقل کردوں۔۔۔ 🥀
ہاتھ چھوٹیں بھی تو رشتے نہیں چھوڑا کرتے
ہاتھ چھوٹیں بھی تو رشتے نہیں چھوڑا کرتے
وقت کی شاخ سے لمحے نہیں توڑا کرتے
جس کی آواز میں سلوٹ ہو نگاہوں میں شکن
ایسی تصویر کے ٹکڑے نہیں جوڑا کرتے
لگ کے ساحل سے جو بہتا ہے اسے بہنے دو
ایسے دریا کا کبھی رخ نہیں موڑا کرتے
جاگنے پر بھی نہیں آنکھ سے گرتیں کرچیں
اس طرح خوابوں سے آنکھیں نہیں پھوڑا کرتے
شہد جینے کا ملا کرتا ہے تھوڑا تھوڑا
جانے والوں کے لیے دل نہیں تھوڑا کرتے
جا کے کہسار سے سر مارو کہ آواز تو ہو
خستہ دیواروں سے ماتھا نہیں پھوڑا کرتے
دنیا میں کچھ ایسا نہیں
دنیا میں ـ کچھ ایسا نہیں ـ جس کے لیے ـ اشک باری کی جائے ـ اور ایسا ـ بیش قیمت بھی ـ کچھ نہیں ہے ـ جس کے لیے ـ مسکُرایا جائے ـ!
دعائیں مانگتے رہا کرو
دعائیں مانگتے رہا کرو یہ رنگ ضرور لاتی ہے تھوڑی دیر ضرور لگتی ہے لیکن قبول بھی ہوتی ہے
کبھی ہم یہ سوچتے ہیں کے ہماری دعا قبول نہیں ہوتی ایسا نہیں ہوتا قبول ہوجاتی ہے کبھی ہمارا اللّه کو یوں ستانا اچھا لگتا پکارنا اچھا لگتا ہے فرشتے کہتے ہیں یا اللّه اب اسکی دعا پی کن فرمادیں اللّه فرماتے ہیں تھوڑا اور پکار لے مجھے اچھا لگتا اس کا یوں پکار نا مجھ سے مانگنا 😇❤
کبھی مایوس نا ہوا کرو آزمائشوں سے اللّه ہیں نا وہ بہترین کرینگے
انشاء اللّه
سورج گرہن
أعوذ بالله من الشيطان الرجيم♡
بسم اللہ الرحمن الرحیم♡
*سورج گرہن*.♡
ہر سال چاند و سورج گرہن لگتے رہتے ہیں اس سال ابھی تک دو مرتبہ چاند گرہن ہو چکا ہے اب 2020-6-21 کو سورج گرہن ہونے والا ہے یہ گرہن کافی لمبا ہوگا چار سے پانچ گھنٹے تک کا سورج گرہن ہوگا یہ گرہن ہالہ دار ہوگا.♡
21جون سورج گرہن.♡
حضرت محمد صلیٰ اللہّ علّیہ وسلّم کے زمانے میں سورج گرہن لگا تو ہماری آقا نے بہت لمبےورد کے ساتھ نماز پڑھی.♡
سنت اور قرآن کے مطابق مسلمان سورج گرہن کے دوران اللہ پاک سے گناہوں کی توبہ کریں اور "نماز کسوف" ادا کریں، یہ وہ نماز ہوتی ہے جو ہمارے پیارے نبی پاک صلی اللہ علیہِ وسلم سورج گرہن کے وقت پڑھتے تھے .♡
یہ گرہن کا وقت نحس ہوتا ہے جب کبھی چاند و سورج گرہن لگے تو دو رکعت نماز کسوف یا خسوف کی نیت سے پڑھیں اس نماز کے پڑھنے سے برے اثرات و خطرات سے مامون رہیں گے ان شاءاللہ تعالیٰ جب تک گرہن موجود ہو تب تک عبادت الٰہی میں مصروف رہا جائے اور دعاؤں کا اہتمام کیا جائے عربی میں
أعوذ بالله من الشيطان الرجيم♡
بسم اللہ الرحمن الرحیم♡
سورج گرہن میں وظیفہ کریں اور اپنی مرادیں پائے.♡
21جون 2020 بروز اتوار
۔۔اس وقت سے فائدہ اٹھائیں اور رزق کاروبار مال میں برکت و کشادگی اور لاعلاج بیماریوں اور بندشوں کا خاتمہ اور اپنی نسلوں کیلئے برکت کے دروازے کھولے.♡
جب سورج گرہن لگے تو آپ نے ایک مرتبہ سورہ الرحمن پڑھنی ہیں اور پھر باقی وقت میں فَبِأَيِّ آلَاءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ پڑھتے رہیں.♡
🌿 جَـــــزَاکُمُ اللہ خَیٌرًا ڪَثِیرَا 🌿
🔸〰️🔸〰️🔸〰️🔸〰️🔸〰️🔸
کوئی سوال ہو تو پوچھ لیا کریں
کوئی سوال ہو تو پوچھ لیا کریں الجھن ہو تو کسی کے ساتھ مل کر سلجھا لیا کریں کوئی یاد آرہا ہے تو رابطہ کر لیا کریں کوئی پریشانی ہے تو مدد طلب کر لیا کریں کچھ اچھا لگتا ہے تو بتا دیا کریں نہیں اچھا لگتا تو وہ بھی بتا دیا کریں لیکن معمولی معمولی باتوں پر اپنی انا کو بڑہاوا نہ دیا کریں۔۔۔!!!!
مخلُوق کے اِرادے کُچھ اور ہوتے ہیں
مخلُوق کے اِرادے کُچھ اور ہوتے ہیں جبکہ خالِق کی کرنی اور، اِنسان خوامخواہ "مَیں" کا شور ڈالے ہوئے ہے، "مَیں" کُچھ نہیں ہے سب کُچھ "وہ" ہی ہے!
Subscribe to:
Comments (Atom)









