Welcome to my blog!

Meet the Author

Blessed with the best _ Alhumdulillah!a million times for every blessing in my life.

Looking for something?

Subscribe to this blog!

Receive the latest posts by email. Just enter your email below if you want to subscribe!

Pages

ہیں یہ سب لفظ مایا جال

ہیں یہ سب لفظ مایا جال
بنے تیری جان کا وبال
پڑھ کے چہرے کے خدو خال
تو جان گیا میرے دل کا حال 
گر یہی ہے تیرا خیال 
تو پھر اے قیافہ شناس شخص!!
آفرین ہے تجھ پر :)🌼

کسی کا برا نہ چاہنا وہ نیک عمل ہے

کسی کا برا نہ چاہنا وہ نیک عمل ہے جس کے صدقے آپکو ان مصیبتوں سے بچا لیا جاتا ہے جو عمومی طور پہ انسان کو تباہ کر دیتی ہیں 🌼

دلدل صرف زمین پر ہی نہیں ہوتی

‏دلدل صرف زمین پر ہی نہیں ہوتی بلکہ دلدل جیسی خصوصیات ذہن میں پیدا ہونے والے کئی خیالات میں بھی پائی جاتی ہے جن میں پھنسنے کے بعد نکلنا مشکل ہوجاتا ہے. 

انتظار خوبصورت ہے

انتظار خوبصورت ہے 
بھلے وہ ٹائپنگ کا عندیہ دیتے ہوئے نقطوں کو دیکھتے ہوئے اسکے الفاظ کا ہو 
اسکی گہری پرسکون سانس سنتے ہوئے آواز کا 
یا پھر زندگی بھر کو تکنے کیلئے اسکی راہ کا 
کیونکہ محبت کی شدت وصال سے پہلے کے لمحوں میں شامل تڑپ پر محیط ہوتی ہے 
کیونکہ صبر جس قدر طویل ہو گا 
انعام اسی قدر حسین ہو گا ۔

زندگی کبھی بھی, کسی کے لیے بھی آسان نہیں ہوتی

زندگی کبھی بھی, کسی کے لیے بھی آسان نہیں ہوتی 
اللہ پر توکل کا مطلب یہ نہیں کہ آپکی زندگی میں 
مشکلات نہیں آئیں گی,
 بہتری کے راستے پر چلنے کا یہ مطلب نہیں کے اب دکھ نہیں آئیں گے, 
زندگی کا کوئی 
بھی موڑ آسان نہیں ہوتا مشکلات بھی آتی ہیں 
اور دکھ بھی ملتے ہیں.!
لیکن جب ہم اللہ کی رضا میں راضی رہنا سیکھ لیتے ہیں 
اور اللہ کے انتخاب کردہ راستوں پر چلتے ہیں تو دکھ 
میں بھی مزہ آنے لگتا ہے, 
ہر غم میں سکون ملنے لگتا ہے, 
کیونکہ دل اس بات پر مطمئن ہوتا ہے کہ یہ اللہ کا انتخاب کردہ راستہ ہے اور اس میں اللہ کی رضا ہے, 
اور جس چیز میں اللہ کی رضا ہوتی ہے وہ کبھی ہمیں بے سکون نہیں کرتی, اللہ کے انتخاب بےحد پر سکون ہوتے ہیں, پھر چاہے 
آپ مطمئن ہوں یا نہیں...!


جب تمہیں خوشیاں ملنے لگیں

جب تمہیں خوشیاں ملنے لگیں تو تین چیزیں کبھی مت بھولو
●اللہ
●اسکی مخلوق 
●اپنی اوقات! ❣️


میں باتیں کرنے میں اچھی نہیں ہوں اسلئے جاناں!

میں باتیں کرنے میں اچھی نہیں ہوں اسلئے جاناں!
مجھے تم اپنے قصے اور کہانیوں میں الجھا سکتے ہو 
بن تھکے میں شب و روز سن سکتی ہوں تمہیں
ہے اجازت مجھے تم اپنی باتوں میں لگا سکتے ہو :)🌼

بﮩﺖ ﺳﯽ ﺑﺎﺗﯿﮟ ﺍﯾﺴﯽ ﮨﻮﺗﯽ ﮨﯿﮟ

بﮩﺖ ﺳﯽ ﺑﺎﺗﯿﮟ ﺍﯾﺴﯽ ﮨﻮﺗﯽ ﮨﯿﮟ جن ﮐﮯ ﺟﻮﺍﺏ ﻣﯿﮟ ﮨﻢ "ﭨﮭﯿﮏ ﮨﮯ" کے ﻋﻼﻭﮦ ﮐﭽﮫ ﻧﮩﯿﮟ ﮐﮩﮧ ﺳﮑﺘﮯ، ﺣﺎﻻﻧﮑﮧ ﻭﮦ کسی ﻃﺮﺡ ﺑﮭﯽ ﭨﮭﯿﮏ ﻧﮩﯿﮟ ﮨﻮﺗﯿﮟ.

رات کے دکھ رات ہی جانتی ہے

رات کے دکھ رات ہی جانتی ہے ، یہ دکھ اسی کے اندھیروں میں گم ہو جاتے ہیں ، صبح کے اجالوں کو ان اندھیروں کی کیا خبر۔۔!!

ھم وہ نســــل ہیں جسے اب کوئی چیز حیــــــران نہیں کر سکتی

ھم وہ نســــل ہیں جسے اب کوئی چیز حیــــــران نہیں کر سکتی، جو باتیں ہم نے کبھی اپنے بـــــڑوں سے سنی تھیں ہمارے دور میں یہ ہوتا تھا وہ ہوتا تھا۔۔۔ایسی گرمی آتی تھی، ایسی لو چلتی تھی،  ایسے جاڑے آتے تھے، چار رضائیوں کے بعد بھی کپکپاہٹ نا ختم ہو۔۔۔
»• ایسـے ســـورج گرہن ہوا تھا۔۔۔۔۔
»•یوں جنگـــــ ہوئی تھی۔۔۔
»•یوں قتــل و غارتـــــ ہوئی تھی۔۔۔
»•وبائیں پھیــــلا کرتی تھیں۔۔۔
»•کثرتــــ امواتـــــ ہوا کرتی تھی۔۔۔
ظالـم جابر اور عقـــل سے عاری حکمــــــرانوں کی سربراہی تھی۔۔۔
 پچھلی دو دہائیوں میں پیدا ہونے والی ہم وہ واحـــد نســــل ہیں جس نے اتنے قلیل وقت میں اتنا سب کچھ دیکھا ۔۔ہماری جوانیاں روگ ہیں۔۔۔ہماری خوشیاں فاسد۔۔۔ہم اندر سے ٹوٹی باہر سے ہنستی مخلوق ہیں۔۔۔
»•ہم تخلیق کار ہیں مگر کچھ کرنے سے قاصر ہیں۔۔۔
»•ہم محبتوں میں ناکام ہیں۔۔۔
»•ہم رزق کو ترسے ہوئے۔۔۔
ہمارے دلوں پر بھلائی کی بات اثر نہیں کرتی۔۔
»•ہمارے نفس ہماری طاقت سے باہر ہیں۔۔
»•ہمارے ایمان سلامت ہیں مگر دہکتے انگارے کی مانند ہتھیلی پر اٹھائے پھرتے ہیں۔۔۔
»•ہم پر نااہل حکمران مسلط ہوتے ہیں۔۔۔
»•ہم پر ٹڈیوں کی یلغار ہوتی ہے۔۔۔
»•ہم اپنے اردگرد کے دکھوں سے نظریں چرا کر اس سوشل میڈیا نامی چمکتی چکا چوند دنیا میں پناہ ڈھونڈتے ہیں۔۔۔ 
»•ہم محنت کرتے ہیں مگر پھل نہیں ملتا۔۔۔
کچھ نصیبـــــ پہ جیتے ہیں اور زندگی بھر عیش کرتے ہیں۔۔۔
ہم وہ قیمتی ھیـــــرا ہیں جس کی قدر کسی جوہــــری کو نہیں معلوم اور کسی کونے میں پڑے منتظر ہیں کہ کوئی قدردان آئے اور ہمیں سیاہ مٹی کے بنے پتھــــر سے اکھاڑ کر کسی تاج میں سجا کر ہمیں عــــــروج بخشــے۔۔۔