Welcome to my blog!

Meet the Author

Blessed with the best _ Alhumdulillah!a million times for every blessing in my life.

Looking for something?

Subscribe to this blog!

Receive the latest posts by email. Just enter your email below if you want to subscribe!

Pages

خواب دیکھنے سے پہلےمیں نے

خواب دیکھنے سے پہلےمیں نے خواب میں جینا
اور درخت لگانے سے پہلے ان کی چھاؤں میں بیٹھنا شروع کر دیا تھا
اس جرم کی پاداش میں میری آنکھوں میں ہمیشہ کے لیے دھوپ بھر دی گئی❤️


مجھے ہمیشہ آستین میں سانپ ہی ملے

مجھے ہمیشہ آستین میں سانپ ہی ملے میری ہر پیاری چیز مجھ سے چھین لی گئی  ۔۔۔کبھی کبھی تو مجھے لگتا کہ میں بنائی ہی اس لیے گئی کہ میں پیار سے  رشتے  سمیٹوں  اور کوئی آئے اور مجھ سے سب کچھ چھین کر لے جائے  اور میں ایسی پاگل کے دوبارہ نئے سرے سے شروع ہو جاتی ہوں  سب سے سخت مار محبت کی ہوتی ہے مجھے بھی محبت دکھا کہ لوٹا گیا  نجانے کیسی بیمار ذہنیت ہے لوگوں کی کہ میرے پاس کوئی چیز برداشت ہی نہیں ہوتی۔۔
 اسی لیے میں اب اپنے ہر رشتے ہر چاہت سے دست بردار ہو گئی۔۔۔  اب سے ہر ہر چیز  تمہاری ہے ہر رشتہِ تمہارا لیکن میرے دل سے  تم سب ایسے اتر گئے جیسے مردے قبر میں اترتے ہیں  
انا للہ وانا الیہ الرجعون۔

اگر دنیا میں مجھے کسی کو نصیحت کرنے کا موقع دیا جائے

اگر دنیا میں مجھے کسی کو نصیحت کرنے کا موقع دیا جائے تو میں نصیحت کرنا چاہوں گی کے خود کو ختم کر دینے والے ہزاروں طریقوں میں سے محبّت کو سب سے آخر پر بھی نہ رکھیں. زندہ درگور ہونے کے لئے کسی اور جذبے کا انتخاب کریں. 


جاتے سمے تمہارے مڑ کر نہ دیکھنے نے

جاتے سمے
تمہارے مڑ کر نہ دیکھنے نے 
ثابت کیا تھا کہ
روشنی سیدھی لکیر میں سفر کرتی ہے ۔

لوگ کہتے ہیں محبوب کو دیکھنے سے سانسیں دُگنی ہوجاتی ہیں_

لوگ کہتے ہیں محبوب کو دیکھنے سے سانسیں دُگنی ہوجاتی ہیں_
پر میں اُسے دیکھتی ہوں جس لمحے مجھے لگتا ہے ہوائیں رُک گئیں ہیں حبس بڑھ گیا ہے_
سانسیں چلتی تو ہیں لیکن میں سانس پورا نہیں لے پاتی_
آدھی سانس بمشکل کھینچتی ہوں تو آدھی سانس سینے کے اندر ہی کہیں گُھٹ جاتی ہے_
اور سانسوں کی یہ بےترتیبی میرے چہرے کی رنگت میں نیلاہٹ لانے لگی ہے_
سانسوں کے آدھے اور پورے اِس کھیل کے چکر نے مجھے پاگل بنا دیا ہے_

یا تو مجھے مکمل سانس آئے یا پھر
یا پھر ۔۔۔۔۔۔۔۔


اگر آپ کسی سے تعلق ختم کرنے کے لیے

اگر آپ کسی سے تعلق ختم کرنے کے لیے سامنے والے کو بے جا ذلیل کرتے ہیں کہ چلو ایسے یہ بندہ خود ہی چھوڑ جائے گا لیکن سامنے والا روز آپکی بدتمیزیوں کو چپ چاپ سہہ لیتا ہے کیونکہ اس کو آپ سے محبت ہے تو یقین جانیں آپ سے زیادہ کم ظرف اس دنیا میں کوئی بھی نہیں۔

زمین پیروں سے کتنی بار اک دن میں نکلتی

زمین پیروں سے کتنی بار اک دن میں نکلتی ہے🥀
میں ایسے حادثوں پہ دل مگر چھوٹا نہیں کرتی✨

اپنے رب سے ہر حال میں خوش گمان رہیں


اپنے رب سے ہر حال میں خوش گمان رہیں اور جان لیں جو نعمت آپ کو ملنی ہے وہ ہر حال میں مل کر رہے گی بھلے اس کا رتی بھر بھی امکان نظر نہ آئے...

کبھی بھی میں یہ نہیں کہوں گی

کبھی بھی میں یہ نہیں کہوں گی کے مجھے زندگی میں کسی بھی چیز کے کھونے کا غم نہیں ہے میں یہ بھی نہیں کہوں گی کے مجھے ہر شے مل جانے کی خوشی بہت ہے میں سوگ اور بہار کے درمیان سلگتی بھی نہیں رہوں گی میں بس اتنا کہوں گی زندگی نے مجھے قدم قدم یادگار بنا دیا...

ﻭﮦ ﺑﺎﻝ ﭘﯿﻦ ﮐﯽ ﻃﺮﺡ نہیں تھی۔۔۔۔!

ﻭﮦ ﺑﺎﻝ ﭘﯿﻦ ﮐﯽ ﻃﺮﺡ نہیں تھی۔۔۔۔!
بلکہ لیڈ پینسل ﮐﯽ ﻃﺮﺡ تھی۔۔۔۔۔💕
ﺟﺐ جہاں ﻟﻮﮒ ﺍﺱ سے بیزار ہوتے تھے۔۔۔۔ : 
ﻭﮦ ﺧﻮﺩ ﮐﻭ ﺍﻥ ﮐﯽ ﺯﻧﺪگیوﮞ سے ﺧﻮﺩ ﮨﯽ اِﺭیز کرﺩیتی تھی۔۔۔۔۔۔۔۔۔💕
 ﻭﮦ ﺍتنی ﺧﻮﺩﺍﺭ تھی۔۔۔
ﮐﮧ
ﺧﻮﺩ تو ﺍﺫﯾﺖ ﻣﯿﮟ ﺭﮦ ﺳﮑﺘﯽ ﺗﮭﯽ ۔۔۔۔
مگر
ﺩﻭﺳﺮﻭﮞ ﮐﯽ خوشیوں کا ﺍﺣﺘﺮﺍﻡ ﮐﺭتے ہوئے
 ﺍﻥ ﮐﯽ ﺯﻧﺪﮔﯽ سے
ﺍپنا ﺁﭖ ہمیشہ ہمیشہ ﮐﮯ لیے مٹا دیتی تھی