Welcome to my blog!

Meet the Author

Blessed with the best _ Alhumdulillah!a million times for every blessing in my life.

Looking for something?

Subscribe to this blog!

Receive the latest posts by email. Just enter your email below if you want to subscribe!

Pages

میرا پاکستان



‏سیف الملوک کی پریاں، کرومبرجھیل پہ جھکتا چاند، چاغی کے نیلم و زمرد، رانی کوٹ کی دیوار، سکیسر کا ساون اور قراقرم کی دلہن شاہگوری
میرا پاکستان 💓

بےمثل آموں اور کنوؤں کا دیس، کائنات کے ہر موسم سے سجا، تھر کی چاندنی، صنوبر پہ گرتی برف، سون کی دھوپ اور گل لالہ کے کالے پھول 
میرا پاکستان 💓



دیوسائی کا میدان، سکردو کا صحرا، شیلاباغ کا برف میں لپٹا ریلوے سٹیشن، حسن ابدال کے گلاب، کیلاش کا اسرار اور لاہور کی مال روڈ
میرا پاکستان 💓

سنہرے کھلیان اور گہرے پانی، بالتورو اور آنسو جھیل، کنکورڈیا اور راکاپوشی، استور اور خنجراب، چولستان اور وادی یسین، تم اور میں
میرا پاکستان 💓



ہمیں نصیب نہیں بدلنا،ہمیں اپنے یقین کو ام الیقین کرنا ہے۔

ہمیں نصیب نہیں بدلنا،ہمیں اپنے یقین کو ام الیقین کرنا ہے۔
ام الیقین۔
یقین سے بڑھ کر یقین،نفرت کی سب نشانیاں ملنے کے باوجود اللہ کی محبت پر یقین،
قہر کی سب علامتیں دکھائ دینے کے باوجود اللہ کے رحیم ہونے پر یقین،
ہماری بیماری کبھی ٹھیک نہیں ہو سکتی۔ساری دنیا کے کہنے کے باوجود اس کی شفا پر یقین،
جو زمین پر نہیں ہوتا۔صرف اس پاک ذات کے حکم سے ہوتا ہے۔اس شہادت پر یقین۔۔۔۔۔۔۔❤
یقین رکھو ہر مشکل کے ساتھ آسانی ہے اور ہر مشکل ختم ہونے والی ہے


الہٰی! ارضِ جنت نظیر

‏الہٰی! ارضِ جنت نظیر اور اس کے باسیوں کی خیر..

جب بیٹیوں کو رخصت کیا کریں

‏جب بیٹیوں کو رخصت کیا کریں تو انھیں بتایا کریں کہ ہم نے انسان کا بچہ دیکھ کر رشتہ طے کیا ہے اگر جانور نکل آٸے تو واپسی کا دروازہ کھلا ہے اس کو چھوڑ کر واپس آجانا کیونکہ شادی دوبارہ ہو سکتی ہے اور اسلام میں ایسی کوٸی قید نہیں اور نہ ہی ‏گھر کا ٹوٹنا گالی ہے ۔زندگی ایک بار ملتی ہے اسے خود غرضوں اور نفسیاتی مریضوں کے لیے گنوانا جہالت ہے.



مسکراہٹ تو امید ہے

مسکراہٹ تو امید ہے 
مسکراؤ کہ 
کسی زندگی سے بے زار کو
 جینے کی امید ملے___🌸

تمہارا تبسم ، تمہاری محبت

تمہارا تبسم ، تمہاری محبت
کسی اجنبی پھول کی خوشبو کی طرح
بہت سادہ ھے
لیکن پھر بھی ، الفاظ کی پہنچ سے دور__🌸




کتنے ہی درد بہانے سے مرے پاس آکر

کتنے ہی درد بہانے سے مرے پاس آکر
دیکھتے ہیں کہ مری شام سہانی تو نہیں__

میں خود بھی ھوں اپنے آپ کے پیچھے پڑی ہوئ

میں خود بھی ھوں اپنے آپ کے پیچھے پڑی ہوئ
میرا شمار بھی تو میرے دشمنوں میں ہے۔

شفق سے دُور ،

شفق سے دُور ،
 ستاروں کی شاھراہ سے دُور.
اُداس ھونٹوں پہ ،
 جلتے سُلگتے سِینے سے. 
تمھارا نام کبھی اِس طرح اُبھرتا ھے 
فضا میں جیسے فرشتوں کے نرم پَر کُھل جائیں 
دِلوں سے جَیسے پُرانی کدُورتیں دُھل جائیں


ﺗﻤﮩﯿﮟ ﮐﯿﺎ ﻟﮕﺘﺎ ﮨﮯ ﺗﻤﮩﯿﮟ ﺻﺮﻑ ﺁﺯﻣﺎﺋﺶ ﭘﺮﮐﮭﮯ ﮔﯽ__؟؟

ﺗﻤﮩﯿﮟ ﮐﯿﺎ ﻟﮕﺘﺎ ﮨﮯ ﺗﻤﮩﯿﮟ ﺻﺮﻑ ﺁﺯﻣﺎﺋﺶ ﭘﺮﮐﮭﮯ ﮔﯽ__؟؟ ﺗﻤﮩﯿﮟ ﺗﻤﮩﺎﺭﮮ ﺻﺒﺮ ﺳﮯ ﺑﮭﯽ ﭘﺮﮐﮭﺎ ﺟﺎﺋﮯ ﮔﺎ. ﭘﺮﮐﮭﺎ ﺟﺎﺋﮯ ﮔﺎ ﮐﮧ ﺗﻤﮩﺎﺭﺍ ﺻﺒﺮ ﺗﻤﮩﺎﺭﯼ ﺧﻮﺍﮨﺶ ﮐﺎ ﺍﺟﺮ ﻣﺎﻧﮕﻨﮯ ﮐﯽ ﮨﯽ ﺗﺠﺎﺭﺕ ﮨﮯ ﯾﺎ ﻭﺍﻗﻌﯽ ﺍﺱ ﺻﺒﺮ ﮐﯽ ﻧﯿﺖ ﺍﻟﻠﮧ ﮨﮯ... 
ﺍﻟﻠﮧ ﺑﺲ ﺍﺧﻼﺹ ﻭﺍﻟﻮﮞ ﮐﻮ ﺍﭘﻨﺎ ﺁﭖ ﺩﮮ ﮔﺎ ﺑﺎﻗﯽ ﺧﻮﺍﮨﺶ ﮐﮯ ﺟﺎﻝ ﻣﯿﮟ ﮐﮩﯿﮟ ﻧﮧ ﮐﮩﯿﮟ الجھ ﺟﺎﺋﯿﮟ ﮔﮯ ﯾﺎ ﺍﻟﺠﮭﺎ ﺩﺋﯿﮯ ﺟﺎﺋﯿﮟ ﮔﮯ... ﺻﺮﻑ ﺍﻟﻠﮧ ﮐﯽ ﮨﯽ ﺟﺴﺘﺠﻮ ﻭﺍﻟﮯ ﺍﻟﻠﮧ ﺳﮯﮐﻢ ﮐﺴﯽ ﭘﺮ ﺭﺍﺿﯽ ﻧﮩﯿﮟ ﮨﻮﺗﮯ.. ﺗﻮ ﻭﮦ ﺟﻨﮩﯿﮟ ﻭﺍﻗﻌﯽ ﺍﻟﻠﮧ ﺻﺒﺮ ﮐﮯ ﺩﺭﻭﮞ ﺍﭘﻨﯽ ﻣﻌﯿﺖ ﺩﮮ ﮔﺎ .. ﺍﻧﮩﯿﮟ ﺍﭘﻨﯽ ﺭﺿﺎ ﮐﯽ ﭼﺎﮦ ﻣﯿﮟ ﺍﭘﻨﯽ ﺧﻮﺍﮨﺶ ﮐﯽ ﺁﮦ ﮐﮯ ﺿﺒﻂ ﻣﯿﮟ ﺍﻧﮑﮯ ﮔﻠﮯ ﯾﺎ ﺻﻠﮯ ﮐﯽ ﭼﺎﮦ ﺳﮯ ﭘﺮﮐﮭﮯ ﮔﺎ ﺍﻭﺭ ﺍﮔﺮ ﻭﮦ ﺗﺐ ﺑﮭﯽ ﺍﻟﻠﮧ ﮐﮯ ﻟﯿﮯ ﺻﺒﺮ ﮨﯽ ﮐﺮﯾﮟ ﮔﮯ ﺗﻮ ﺍﻟﻠﮧ ﺍن ﮑﮯ ﺗﺸﻨﮧ ﺩﻝ ﮐﻮ ﺍﭘﻨﯽ ﺭﺿﺎ ﮐﮯ ﺟﺎﻡ ﺳﮯ ﺳﯿﺮﺍﺏ ﮐﺮ ﺩﮮ ﮔﺎ.. 
ﻧﻔﺲ ﻣﻄﻤﺌﻦ ﮨﻮ ﺟﺎﺋﯿﮕﺎ ﺭﺍﺿﯽ ﮨﻮ ﺟﺎﺋﮯ ﮔﺎ ﮐﮧ ﯾﮧ ﻣﻘﺎﻡِ ﺻﺒﺮ ﺭﺏ ﮐﯽ ﻣﺤﺒﺖ ﺑﮭﺮﯼ ﺣﮑﻤﺖ ﺳﮯ ﺁﺷﻨﺎئی ﻟﺌﮯ ﺍﻧﮑﮯ ﻟﺌﮯ ﻣﻘﺎﻡ ﺷﮑﺮ ﺑﻦ ﺟﺎﺋﮯ ﮔﺎ ﺗﺐ ﻭﮦ ﺭﺏ ﮐﯽ ﺣﻤﺪ ﻣﯿﮟ ﺟﮭﻮﻡ ﺍﭨﮭﯿﮟ ﮔﮯ .. ﺳﻮ ﺑﺲ ﻣﺨﻠﻮﻕ ﺳﮯ ﯾﺎ ﺧﺎﻟﻖ ﺳﮯ ﮔِﻠﮯ ﯾﺎ ﺻﻠﮯ ﮐﮯ ﺟﺎﻝ ﻣﯿﮟ ﻧﮧ ﺁﻧﺎ .. ﯾﺎﺩ ﺭﮐﮭﻨﺎ ﺗﻤﮩﺎﺭﯼ ﻧﯿﺖ، ﺗﻤﮩﺎﺭﯼ ﺣﻘﯿﻘﺖ، ﺗﻤﮩﺎﺭﺍ ﻋﻤﻞ ﺗﻤﮩﺎﺭﺍ ﺍﺻﻞ .. ﺗﻤﮩﺎﺭﺍ ﺍﺟﺮ ﺗﻤﮩﺎﺭﺍ ﺻﻠﮧ ﺍﻟﻠﮧ ﮨﮯ .. ﺍﻭﺭ ﺍﻟﻠﮧ ﻭﺍﻟﮯ ﺍﻟﻠﮧ ﺳﮯ ﮐﻢ ﮐﺴﯽ ﭘﮧ ﺭﺍﺿﯽ ﻧﮩﯿﮟ ﮨﻮﺗﮯ... ❤️