Welcome to my blog!

Meet the Author

Blessed with the best _ Alhumdulillah!a million times for every blessing in my life.

Looking for something?

Subscribe to this blog!

Receive the latest posts by email. Just enter your email below if you want to subscribe!

Pages

خود کلامی

خود کلامی 🥀
تم نے ٹھیک سمجھا ۔۔۔
زندگی پانیوں میں تیرتے ھوئے جزیرے پر ۔۔۔
خود رو گھاس کی طرح بـے معنی اور خوبصورت ھے ۔۔۔
تم نے ٹھیک سمجھا ۔۔۔
وقت دلوں سے لپٹ کر ۔۔۔
آس اور نراس کا ہر قطرہ نچوڑ دیتا ھے ۔۔۔
وقت ایک بھاری جاذب جس مِیں ۔۔۔
مَیں اور تو بوندوں کی طرح گرتے رھتے ھیں ۔۔۔
تو اور میں ازل سے ابد تک ۔۔۔
چلنے والے ایک مسلسل واہمے کے خال و خد ۔۔۔
بوجھل پلکوں سے اُس پار کے اندھیرے کو ۔۔۔
جھٹکتے ھوئے ایک دوجے کو صدیوں سے گھورتے چلے آ رھے ھیں ۔۔۔
۔
تم نے ٹھیک سمجھا ۔۔۔
کہ نیند ایک بـے پناہ آغوش کا لمس ۔۔۔
کہ رات سب وقتوں کی ایک سچائی ۔۔۔
اور صبح کی مقدس روشنی ۔۔۔
اس سکوت میں چلنے والے ایک لمحے کی کروٹ ۔۔۔
اس سناٹے میں دراڑ جو زمان و مکان پر چھاۓ ھوئے گھنے ابر کی چادر ھے ۔۔۔
جس سے ہمارے ناموں کی ڈوریاں بندھی ھیں ۔۔۔
ہاں ۔۔۔
لمحہ صدیوں پر بھاری ھوتا ھے ۔۔۔
لمحہ جو تیری میری آنکھوں کے کھلنے کا جواز ھے ۔۔۔
لمحہ جو عافیت کی بـے خودی میں سرشار ۔۔۔
ایک مسلسل رقص ھے ۔۔۔
لمحہ جو تو ھے ۔۔۔
لمحہ جو میں ھوں ۔۔۔
تم نے ٹھیک سمجھا ۔۔۔
کہ سمجھ لینے میں کبھی نہ ھونے کا خوف ھی ہمارا رشتہ ھے ۔۔۔
جو کسی وقت بھی ٹوٹ سکتا ھے ۔۔



شام غم مجھ کو ایسی اداسی نہ دے


شام غم مجھ کو ایسی اداسی نہ دے
کہ میرے حوصلے کی فصیلوں کے اندر کسی یاد کا کوئی پنچھی گرے
اور دل کی جو سنسان ویران سی ایک بستی ھے اس میں
دفن ھونے والے ھر اک درد کی آنکھ پھر سے کھلے
شام غم مجھ کو ایسی اداسی نہ دے
کہ میرے ھونٹوں پر کھلنے والی جو پھیکی سی مسکان ھے
دیکھ کر اس کو محفل میں حاسد میرے
اپنی مرضی کا عنوان دیتے پھیریں
لاکھ قصے جنیں داستانیں بنیں
شام غم مجھ کو ایسی اداسی نہ دے
کہ بھرے شہر میں دیکھ کر میرا چہرہ سبھی یہ کہیں
تم خزاں رت کی دلکش سی تصویر ھو
کون رانجھا ھے وہ جس کی تم ھیر ھو
تم یقینا کسی، بہت منجھے ھوئے نامور سے مصنف کی تحریر ھو
شام غم مجھ کو ایسی اداسی نہ دے
کہ مجھے دیکھ کر سالوں صدیوں تلک
ان ھواؤں کے آنچل بھی نم ھی رھیں
بعد مدت کے جب بھی کسی عشق کی داستاں رقم ھو
درد کا اس میں پہلا حوالہ میری جان ھم ھی رھیں
شام غم مجھ کو......ایسی اداسی نہ دے



مولانا رومی(رحمۃ اللہ علیہ) کہتے ہیں۔۔

مولانا رومی(رحمۃ اللہ علیہ) کہتے ہیں۔۔

تمہارے باطن مِیں پہاڑ ہے اُس مِیں ایک وادی ہے اور وادی مِیں ایک غار ہے اور
 اُس غار مِیں ایک موتی ہے.بس اُس موتی کو پا لو اُسے باہر تلاش نہ کرو وہ تمہارے اندر ہے...............دراصل یہی نُورِ معرفت ہے.


اس کی آواز میری بھوک مٹایا کرتی تھی

اس کی آواز میری بھوک مٹایا کرتی تھی
مجھ سے میرا رزق بھی چھین لیا گیا۔

موســـم واقـــعی دلـــوں کـــے ہـــوتے ہیـــں

⁩ موســـم واقـــعی دلـــوں کـــے ہـــوتے ہیـــں
پریشـــانی میـــں اچـــھے ســـے اچـــھا مـــوسم بـــھی ایـــک مسکـــراہٹ تـــک نـــہیں لا ســـکتا


فیس بک پر دوست نہیں ہوتے مسافر ہوتے ہیں

⁦فیس بک پر دوست نہیں ہوتے مسافر ہوتے ہیں جو سفر کے دوران گپ شپ کرتے ہیں اور جدا ہو کر زندگی میں کبھی نہیں ملتے کچھ انسان اچھی یادیں دے جاتے ہیں اور کچھ بری آخر یاد ہی رہ جاتی ہیں..❤


حالات جتنے بھی ناسازگار ہوں،


 حالات جتنے بھی ناسازگار ہوں،
 دوسروں کو حوصلہ دیا کریں، اللہ مایوسی کو پسند نہیں کرتا❤🌸





جو لوگ دوسروں کے درد کی وجہ بنتے ہیں

جو لوگ دوسروں کے درد کی وجہ بنتے ہیں
پھر
ان کے درد کی دوا بھی نہیں ملتی💯

اگر تم دیکھنا چاہتے ہو کہ اللہ تمہارے کتنے قریب ہے

🌿اگر تم دیکھنا چاہتے ہو کہ اللہ تمہارے کتنے قریب ہے، تو سجدے میں کبھی "سبحان ربی الاعلی" کی سرگوشی کو اپنے دل کی دھک دھک کے ساتھ مطابقت کر کے دیکھنا، تم محسوس کرو گے کہ جس کا نام لے رہے ہو وہ تمہارے سامنے ہے، تمہیں دیکھ اور سن رہا ہے..🌸🍃


وہ انسان کیسا انسان ہوگا جو ہنستے ہنستے رونے لگتا ہو

وہ انسان کیسا انسان ہوگا جو ہنستے ہنستے رونے لگتا ہو
میں نے کیوں کیا خود کے ساتھ ایسا؟ 
یوں تو کوئی اپنے دشمن کے ساتھ بھی نہیں کرتا 
سب سے زیادہ قیمتی اور اہم سب کے لئیے اپنی ذات ہوتی ہے نا ... مجھے خود سے آخر دشمنی کیا تھی
میں کبھی نہیں سمجھ پایا ... 
ایسے لگتا ہے جیسے میں نے خود بہت شوق سے
اپنے ہاتھ سے اپنی قسمت میں یہ سب لکھا ... 
وہ ہنسی کیسی ہنسی ہوتی ہے جب کِھلکھلاتے ہوۓ
آنکھوں سے پانی اُتر آۓ ... 
پھر بے بسی سے اپنے ہاتھ کا سہارا لیتے ہوۓ اپنے منہ کو چھُپا لینا پڑے .