Welcome to my blog!

Meet the Author

Blessed with the best _ Alhumdulillah!a million times for every blessing in my life.

Looking for something?

Subscribe to this blog!

Receive the latest posts by email. Just enter your email below if you want to subscribe!

Pages

مجھے یہ غم نہیں آئندگی کا کیا ہوگا

مجھے یہ غم نہیں آئندگی کا کیا ہوگا
سوال یہ ہے کہ "اب" اور "ابھی" کا کیا ہوگا؟؟
جو کام کی نہ ہو اس شے کو پھینک دیتے ہیں 
اگر یہ سچ ہے تو میری موجودگی کا کیا ہو گا؟




اِک دِن اُداسیوں کی دَوا ڈُھونڈ لیں گے لوگ

اِک دِن اُداسیوں کی دَوا ڈُھونڈ لیں گے لوگ
ہم لوگ ہوں گے یا نہیں تب تک ،نہیں پتہ!


کسی کو پسندیدہ بنا لینا اعلیٰ ظرفی ہے

✨💞✨ کسی کو پسندیدہ بنا لینا اعلیٰ ظرفی ہے اور کسی کا پسندیدہ بن جانا خوش قسمتی ہے.
خوش قسمت اگر تکبر نہ کرے تو سونا ہے اور اعلیٰ ظرف اگر منافق نہ ہو تو ہیرا ہے____ ✨



دوسروں پر فتوی دینے میں جلدی مت کیا

دوسروں پر فتوی دینے میں جلدی مت کیا کرو,چیزیں ایسی نہیں ہوتی جیسے دیکھائی دیتی ہیں ہر کہانی کے پیچھے ایک کہانی ہوتی ہے جو آپکو معلوم نہیں ہوتی۔



جو زیادتی یہ سوچ کر کی جاتی ہے

‏جو زیادتی یہ سوچ کر کی جاتی ہے , کہ کوئی میرا کیا بگاڑ لے گا , تو پھر ایسے معاملات رب کے دربار میں بڑی جلدی پہنچ جاتے ہیں  ۔


انسان کی دسترس میں چاہے لاکھ نعمتیں ہوں

انسان کی دسترس میں چاہے لاکھ نعمتیں ہوں.
 ایک ادھوری خواہش سب کی اہمیت گھٹا دیتی ہے. 
کتنا نادان ہے انسان. 
ایک لاحاصل کی امید پر کتنے حاصل ٹھکرا دیتا ہے۔



ہمـــارے مسئلــے اور ہمــاری پــریشــانیــاں بھــی راز ہــی ہـوتــی ہیـں

⁦⁩ ہمـــارے مسئلــے اور ہمــاری پــریشــانیــاں 
بھــی راز ہــی ہـوتــی ہیــں۔ ان کا دوســروں کــے 
ســامنــے اشتــہار نہیـــں لــگاتــے۔ جــو انســان اپنــے 
آنســو دوســروں ســے صــافـــ کــرواتــا ہــے وہ خــود
 کــو بــے عــزتــــ کــردیتــا ہــے۔ اور جــو اپنـــے آنســو خــود صــافـــ کـــرتـــا ہـــے وہ پہلـــے ســـے بھـــی ذیـــادہ مضــبوط بــن جـــاتـــا ہـــــے۔ ⁦


مجھے بارش نہیں پسند ،

مجھے بارش نہیں پسند ، مگر مجھے اچھا لگتا ہے جب میں گھر سے باہر کہیں نکلتا ہوں اور بادل یوں میرے ہاتھ میں سے گزرنے لگتے ہیں ... بس مجھے یوں بادلوں کو چھُولینے کی کوشش کرنا اچھا لگتا ہے ... اچھا لگتا ہے جب سامنے سے بادل آ رہا ہو اور میں ہاتھ بڑھا کر اسے پکڑ لوں اور مُٹھی کھولنے پر میرا ہاتھ خالی ہو ۔



معیار یہ نہیں ہے۔۔کہ آپ کو کتنے لوگ پسند کرتے ہیں۔


معیار یہ نہیں ہے۔۔کہ آپ کو کتنے لوگ پسند کرتے ہیں۔۔۔
بلکہ
معیار تو یہ ہے کہ  کس طرح کے لوگ آپکو پسند کرتے ہیں
ہجوم سے معیار تک بہت فاصلہ ہے۔




گھوم رہے تھے کوچہ کوچہ، گلی گلی، آوارہ

گھوم رہے تھے کوچہ کوچہ، گلی گلی، آوارہ 
پیچھے پیچھے دل سودائی، آگے ایک ستارہ 

کم کم بولنے والے لب ہیں، جم جم بولتی آنکھیں
اور ان کو دم سادھ کے سننے والا دل بیچارہ!!

اجلے چاند کی چھاؤں تلے، روشن تاروں کے نیچے
گھپ خاموشی، دو آوازیں، چائے، نہر کنارا! 

سمجھانے والو! کیوں اپنا وقت اجاڑ رہے ہو؟ 
کس کے کہنے میں آتا ہے دل سا آپ مہارا؟ 

گھور اندھیری رات جب اپنے پر پھیلاتی جائے
دھیان کے ویرانے میں گونجنے لگتا ہے اکتارہ

ایک ہی منظر دیکھ دیکھ کر آنکھ تو تھک جاتی ہے
لیکن اک آواز سے کب جی بھر پاتا ہے، یارا!

لفظوں کے بازار میں کیا کیا سودا دیکھا ہم نے
بیوپاری کے اک مصرعے پر کسی نے جیون ہارا

جاؤ! کھیل لو، جتنا جی چاہے، جیسے جی چاہے
لیکن جس دن ٹکرائے گا تم سے عکس تمہارا !!!

دل اب گم صم رہتا ہے، لب چاہے ہنستے جائیں
جانے کس کم بخت گھڑی میں تھم گیا اس کا دھارا