Welcome to my blog!

Meet the Author

Blessed with the best _ Alhumdulillah!a million times for every blessing in my life.

Looking for something?

Subscribe to this blog!

Receive the latest posts by email. Just enter your email below if you want to subscribe!

Pages

جگراتا



جب فون پر تمھاری رندھی ہوئی آواز سنتا ہوں
تو دل کو کوئی مٹھی میں پکڑ لیتا ہے
تم جلدی جلدی
اپنی ساری فکریں بیان کرکے دل ہلکا کر لیتی ہو
لیکن
تمھیں نہیں پتہ
جو آنسو تمھاری آنکھوں سے نکلتے ہیں
میرے دل پر گرتے ہیں
تم تو فون بند کرکے
دل ہلکا کرکے
سوجاتی ہو
لیکن میرے نصیب میں
ایک اور جگراتا لکھ دیتی ہو



حسرت ہی رہے تو بہتر ہے

حسرت ہی رہے تو بہتر ہے
چاند حاصل ہوجائے تو چاند کہاں لگتا ہے__



یہ کون جنگجو ہے جس کی زندگی ہم گزار رہے ہے

یہ کون جنگجو ہے جس کی زندگی ہم گزار رہے ہے۔
ہم نے تو ایسی تلخی  کبھی  بھی سوچی نا تھی۔
اور  چپ ہوں کے کوئی فرض نا رہ جائے مجھ سے 
ورنہ مجھ جیسی لڑکی کی تو ایسی چُپی نا تھی۔ 
جن کے پیار کو میں ترسی ہوں، میرے احباب ہیں
آہاں! قارین یقین نہیں کرتے، کہ یہ بات سچی نا تھی۔
میں خاموش رہتی ہوں،سہتی ہوں، کے میرا صبر کبھی 
کوئی ایسی آفت برپا کرے گا جو کبھی مچی نا تھی۔



انتظار ایک اذیت ہے،

انتظار ایک اذیت ہے،
پھر چاہے ہاتھ میں موبائل پکڑے کسی کے میسج کا ہو ،
چوکھٹ پر بیٹھے کسی کے لوٹ آنے کا ہو ، 
یا زندگی سے ہار کر موت کا ہو ۔



میں روز چاند سے بات کرتی ہوں

میں روز چاند سے بات کرتی ہوں 
وہ روز میری سنتا ہے 
پر کبھی کچھ سناتا نہیں ہے
پر آج میں بات نئ کرنا چاہتی 
آج لگ رہا ہے وہ مجھے کچھ سنا رہا ہے
پر میں سننا  نہیں چاہتی 
▫️



بعض اوقات، خیالوں میں بھٹک جاتا ہوں

‏بعض اوقات، خیالوں میں بھٹک جاتا ہوں  
اتنا چلتا ہوں کہ بیٹھے ہوئے تھک جاتا ہوں

تین کونوں سے نکلتے ہیں گھٹن، خوف، سکوت  
میں سرکتا ہوا چوتھے میں دبک جاتا ہوں

ایک چہرہ ہے جسے دیکھ کے لمحہ بھر کو  
دل ٹھہر جاتا ہے، میں آپ دھڑک جاتا ہوں

‏بھاگتا ہوں کہ مساموں سے نکل جائے نمی  
ورنہ کچھ روز میں آنکھوں سے چھلک جاتا ہوں

گھر سے میں کھینچ کے لاتا ہوں سڑک تک خود کو  
پھر جدھر لے کے چلی جائے سڑک، جاتا ہوں

غم کی حدت نے پکائی ہے کچھ ایسے مری خاک  
جب بھی دیوار سے ٹکراؤں، کھنک جاتا ہوں

‏کتنا آسان ہے تنہائی کو دہرا کرنا  
صرف کمرے میں لگے آئینے تک جاتا ہوں



بہت خوبصورت تخلیق



زوم کر کے دیکھیں...!!

کبھی کبھی زندگی میں بھی ایسا ہوتا ہے کہ زندگی میں بہت سی کامیابیاں بہت سی خوشیاں اور خوبصورت لوگ ہمارے آس پاس ہوتے ہیں۔وہ ہمارے قریب ہوتے ہیں لیکن ہم دور سے ہی منفی سوچ سوچ کر دور چلے جاتے ہیں۔
تو ہمیشہ مثبت سوچ رکھیں ❣️
خوش رھیں اور خوشیاں بانٹیں



درود شریف

درود شریف فی الوقتی اور جزوقتی کامیابی نہیں بلکہ کل وقتی کامیابی ہے. 💕

🌸اَللّٰھُمَّ صَلِ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَّ عَلٰی آلِہٖ مُحَمَّدٍ وَ بَارِکْ وَسَلِّم 🌸



لباس ہے پھٹا ہوا، غُبار میں اٹا ہوا

لباس ہے پھٹا ہوا، غُبار میں اٹا ہوا
تمام جسمِ نازنیں، چھدا ہوا کٹا ہوا
یہ کون ذی وقار ہے، بلا کا شہ سوار ہے
کہ ہے ہزاروں قاتلوں کے سامنے ڈٹا ہوا
یہ بالیقیں حُسین ہے، نبی کا نُورِ عین ہے

یہ کون حق پرست ہے، مئے رضائے مست ہے
کہ جس کے سامنے کوئی بلند ہے نہ پست ہے
اُدھر ہزار گھات ہے، مگر عجیب بات ہے
کہ ایک سے ہزار کا بھی حوصلہ شکست ہے
یہ بالیقیں حُسین ہے، نبی کا نُورِ عین ہے

یہ جسکی ایک ضرب سے، کمالِ فنّ ِ حرب سے
کئی شقی گرئے ہوئے تڑپ رہے ہیں کرب سے
غضب ہے تیغِ دوسرا کہ ایک ایک وار پر
اُٹھی صدائے الاماں زبانِ شرق وغرب سے
یہ بالیقیں حُسین ہے، نبی کا نُورِ عین ہے

عبا بھی تار تار ہے، تو جسم بھی فگار ہے
زمین بھی تپی ہوئی  فلک بھی شعلہ بار ہے
مگر یہ مردِ تیغ زن، یہ صف شکن فلک فگن
کمالِ صبر و تن دہی سے محوِ کارزار ہے
یہ بالیقیں حُسین ہے، نبی کا نُورِ عین ہے

دلاوری میں فرد ہے، بڑا ہی شیر مرد ہے
کہ جس کے دبدبے سے رنگ دشمنوں کا زرد ہے
حبیبِ مُصطفیٰ ہے یہ، مجاہدِ خدا ہے یہ
جبھی تو اس کے سامنے، یہ فوج گرد گرد ہے
یہ بالیقیں حُسین ہے، نبی کا نُورِ عین ہے

اُدھر سپاہِ شام ہے، ہزار انتظام ہے
اُدھر ہیں دشمنانِ دیں، اِدھر فقط اِمام ہے
مگر عجیب شان ہے غضب کی آن بان ہے
کہ جس طرف اُٹھی ہے تیغ بس خدا کا نام ہے
یہ بالیقیں حُسین ہے، نبی کا نُورِ عین ہے

حفیظ جالندھری


ہنـــسی مــــزاق کــــرنا بُـــری بـــــات نہیــــں



ہنـــسی مــــزاق کــــرنا بُـــری بـــــات نہیــــں ۔۔۔
لیکــن #کـــــس ســے کـــرنــا ہــــے، #کتنـــا کــرنــا ہـــے، اور #کسطــرح کــرنــا ہــــے،
اس ســــے مـــزاق کـــرنـے والـــــے کا #تـــربیــــت کا پــــتا چلتــا ہــے ۔۔۔۔ 💯💯