Welcome to my blog!

Meet the Author

Blessed with the best _ Alhumdulillah!a million times for every blessing in my life.

Looking for something?

Subscribe to this blog!

Receive the latest posts by email. Just enter your email below if you want to subscribe!

Pages

زندگی میں اگر انتخاب کا موقع ملے

زندگی میں اگر انتخاب کا موقع ملے تو ٹاس کر لینا اس لیے نہیں انتخاب میں آسانی ہو جائے گی، بلکہ اس لیے کہ جب سکہ ہوا میں ہوگا تو پتہ چل جائے گا کہ دل کیا چاہتا ہے⁦❣️⁩


اُسے کہو کہ خوش رہے، اُسے میری مثال دو

اُسے کہو کہ خوش رہے، اُسے میری مثال دو
کہیں وہ ساری زندگی ، نہ رائیگاں گزار دے


لوگوں نے مجھے بتایا وقت بدل جاتا ہے

لوگوں نے مجھے بتایا وقت بدل جاتا ہے اور وقت نے مجھے بتایا لوگ بدل جاتے ہیں ___
یہ ضروری نہیں جو آج آپ کے ساتھ ہے وہ کل بھی آپ کے ساتھ ہو اس لیے اکیلے چلنا چاہیے کیونکہ اگر وقت اپنا ہے تو لوگ اپنے ہیں ___ ورنہ کوئی نہیں


کچھـــ لوگـوں کـے لیــے مصـــروفـــــ زنــدگـی سـے

🔹⁦〰️⁩ کچھـــ لوگـوں کـے لیــے مصـــروفـــــ زنــدگـی سـے 
🔹⁦〰️⁩ وقتـــــ نــکالنـــا پـــڑتـــا ہــے 
🔹⁦〰️⁩ اور کچھـــ لوگــــــ ایســے بھــی ہـوتـــے ہیــں 
🔹⁦〰️⁩ جنہــیں دل ســے نــکالنــــے کــے لیـــے 
🔹⁦〰️⁩ زنـدگـی کــو مصـــروفـــــ کــرنــا پـــڑتـــا ہـــے۔


کتنا آسان ہے ناں موو آن کر جانا

کتنا آسان ہے ناں موو آن کر جانا.....
پینٹنگ کرتے کرتے اچانک کوئی رنگ کہیں اور لگا دینا
پودوں کو پانی ڈالتے ڈالتے، زیادہ پانی ڈال دینا
فاسٹ سونگ سنتے سنتے اچانک ہی کوئی سلو سونگ سننے لگ جانا
کسی بھی شرٹ کے ساتھ کوئی بھی دوپٹہ اوڑھ لینا کہ اب تو آزادی ہے جینے کی
بارش کو بس کھڑکی کے شیشے کے پیچھے سے ہی دیکھنا کہ بارش میں بھیگنے کا جذبہ تو کسی اور سے منسوب تھا
بڑے شوق سے چوڑیاں خریدنا اور پھر انہیں جیولری باکس کی آغوش میں سونپ دینا کیونکہ پہننے کا تو من ہی نہیں کرتا 
بات کرتے کرتے بھول جانا 
حال میں ڈائری لکھتے لکھتے، ماضی کے پنے کھول لینا 
محبت پر لکھی گئی تمام ترحفظ شدہ نظمیں بھول جانا !!!
کتنا آسان ہے ناں موو آن کرنا 

 

(فرنود)



اگر آپ بددّل اور بیزار ہیں اور بددّل اور بیزار نظر بھی آرہے ہیں تو اِس میں عیب کی کیا بات ہے ؟ شاید آپ یہ سمجھتے ہیں کہ معاشرہ آپ کا بددّل اور بیزار نظر آنا پسند نہیں کریگا - یقیناً ایسا ہی ہے تو اِس بے حس اور نا ہنجار معاشرے پر لعنت کیوں نہیں بھیجتے جس نے آپکو ایک اداکار بنا رکھا ہے ؟

یہ ساری حرکتیں محض اِس لیے کیجاتی ہیں کہ آدمی شائستہ و بُردبار نظر آے گویا شائستگی اور بُردباری کا مطلب یہ ہیکہ آدمی ہر لمحہ اپنے آپ سے جھوٹ بولے اور ایسا نظر آے جیسا ہو نہیں - اگر شائستگی یہی ہے تو اسکے ایک انتہائی بیہودہ شے ہونے میں کوئی شُبہ کیا جاسکتا ہے ؟


میں خوش فہم ہوں

میں خوش فہم ہوں
موتیے کا کوئی پھول ہوں
جس کو شاخِ گلاب عنابی پہ کھلنے کا اب بھی یقیں ہے!♡


ضروری نہیں آپکی زندگی

ضروری نہیں آپکی زندگی میں بے چینی یا خالی پن کسی شخص کے جانے،کسی خواہش کے پورا نہ ہو سکنے یا کسی چیز کے نہ ملنے کی وجہ سے ہو
جب جب ہماری روح پر چھوٹے چھوٹے گناہوں کا بوجھ بڑھ جاتا ھے۔ وہ ڈائریکشن مانگتی ھے۔ سکون مانگتی ھے۔ جو صرف سجدے میں ھے۔



#صبر کرنا اور #معاف کر دینا۔۔۔۔۔

#صبر کرنا اور #معاف کر دینا۔۔۔۔۔
خیر کے خزانوں میں سے ایسے خزانے ہیں۔۔۔۔
جو "#اللہ_پاک" صرف اپنے۔۔۔۔!!!!
#مقرب اور #بہترین بندوں کو ہی عطا فر ماتا ہے۔۔۔۔۔۔


پرائویسی

پرائویسی بہت اہم چیز ہے اسے ہمیشہ اپنی زندگی میں پہلا مقام دیں ورنہ لوگ آپ کی زندگی میں گھس جائیں گے اور آپ کے لیئے یہ فرق کرنا مشکل ہو جائے گا کہ یہ زندگی جو آپ گزار رہے ہیں آپ کی اپنی ذاتی ہے یا لوگوں کی۔