Welcome to my blog!

Meet the Author

Blessed with the best _ Alhumdulillah!a million times for every blessing in my life.

Looking for something?

Subscribe to this blog!

Receive the latest posts by email. Just enter your email below if you want to subscribe!

Pages

دعا مانگنے کا انداز ہی بدل گیا ہے.

ان دو تین سالوں میں دعا مانگنے کا انداز ہی بدل گیا ہے. پہلے نام لے کے مانگا جاتا تھا یا اللہ مجھے یہ دے دیں مجھے وہ دے دیں اور اب اِس کے علاوہ کچھ مانگا ہی نہیں جاتا 'یا اللہ جو بہتر ہے وہ دے، یا جو میرے نصیب میں لکھا ہے اسے میرے حق میں بہترین کر کے دے دیں.'
زرا اس دعا سے اِدھر اُدھر ہوتی ہوں تو یاد کرایا جاتا ہے وہ نہیں مانگنا جو دل چاہتا ہے ہو سکتا ہے اس میں تمہارے لیے شر ہو، بہتری مانگو اپنے لیے، سکون مانگو، صبر مانگو.


جب میں تھک جاؤں تو لگتا ہے مر جانا چاہیے

جب میں تھک جاؤں تو لگتا ہے مر جانا چاہیے مگر چند سال کی ہی تو زندگی ہے اس سے پہلے کہ وہ ساتھ چھوڑے، اس کا ساتھ نبھا لینا چاہیے کیا پتا وہ کوئلے سے کندن بنانے کا ہنر آخری پنوں میں چھپائے بیٹھی ہو اور اس لمحے کی خوشی ناقابل بیان ہے کہ وہ مجھ سے ہار جائے۔


تمہاری توجہ حاصل کرنے کے لیے ہی آسمان، سورج سے شفق ادھار لیتا ہے...

تمہاری توجہ حاصل کرنے کے لیے ہی آسمان، سورج سے شفق ادھار لیتا ہے... 
تمہاری ہتھیلی پر چنبیلی مرجھا نہیں سکتی،
مسلے گلاب کی پتیاں تمہارا لمس پاتے ہی مہکنے لگتی ہیں

پیاری لڑکی! 
کسی کم ظرف پر  اپنی محبت نچھاور نہ کرنا!! 
جو تمہاری توجہ پانے کے لیے  آسمان جیسی کوشش نہیں کر سکتا، 
وہ تمہارا آسمان بن کیسے سکتا ہے؟ 
کہ معجزے ہر شخص کو راس نہیں آتے
اور تمہاری محبت  "معجزاتی" ہے! 



ہر چیز ہمیں ملنے کی نہیں ہوتی

ہر چیز ہمیں ملنے کی نہیں ہوتی، کچھ چیزیں خوبصورت دھوکہ اور بدترین شر ہوتی ہیں کسی چیز کے نا ملنے پر اللّٰہ کریم سے بدگمان نہیں ہونا چاہیے۔۔🥀


اسے کسی بھی شیڈ کی لپسٹک پسند تھی ،

اسے کسی بھی شیڈ کی لپسٹک پسند تھی ،
اور مجھے صرف لائنر !

وہ چائے اور پراٹھے کا شوقین تھا ،
میں فرینچ ٹوسٹ پہ مرنے والی تھی !

اسے فاسٹ میوزک پسند تھا ،
اور میں نصرت صاحب کے سروں پہ سر دھننے والی تھی !

وہ کیپٹن جیکسپیرو کا فین تھا ،
اور میں نے یہ نام پہلی بار شائد اسی سے سن رکھا تھا جانے کون تھا وہ !

خیر اسے گھنٹوں بولنا پسند تھا ،
اور مجھے فقط اسے سننا !

وہ سگریٹ کے دھوؤں کا شیدائی تھا ،
اور میں ڈارک چاکلیٹ پہ مر مٹنے والی تھی  ! 

اسے چوڑیوں سے بھری کلائیاں اور گالوں کو چھوتی بالیاں بھاتی تھیں ،
اور میں سونے کان لئے بائیں ہاتھ پے رسٹ واچ باندھنے والوں میں سے تھی !

اسے ہتھیلیوں پے حنائی رنگ پسند تھے ، 
اور میں مہندی کے اترتے رنگوں سے کوفت زدہ تھی 

وہ جون کی وحشتوں کا ساتھی تھا ،
اور میں امرتا کی نظموں میں جیتی تھی !

وہ حقیقت شناس تھا ،
اور میں ناولوں کے خمار میں ڈوبی !

وہ روشنیوں کے شہر کا چمکتا دمکتا ستارا تھا ،
اور میں فرید نگر کی گلیوں کی اداس بنجارن !

وہ ڈوبتے سورج کو سمندر کنارے الوداع کہنے کا عادی تھا ،
اور میں گز بھر کے ٹیرس کے اک کونے میں کھڑی پورے چاند کی دیوانی !

وہ وہ برف زدہ پہاڑوں کا باسی تھا ، 
اور میں  دھوپ کنارے بیٹھی پاگل لڑکی !

اسے رنگوں سے انسیت تھی ،
اور مجھے فقط سیاہ رنگ بھاتا تھا !

وہ قمیض کی آستینیں چڑھائے رکھتا تھا ،
اور میں لمبے دوپٹوں میں خود کو الجھائے رکھتی تھی ! 

وہ بولتا تو اسکی بھوری آنکھیں کلام کرتی تھی ،
اور میں اسکے سامنے جیسے بولنا بھول جاتی تھی ! 

وہ دنیا کے سامنے سر اٹھا کر جینے کا عادی تھا ،
اور مجھے اسکے سامنے سر جھکائے رکھنا اچھا لگتا تھا  !

نہ میں نے اسے بدلنا چاہا نہ اس نے مجھے !

ایک عرصہ ہوا دونوں کو رشتے سے آگے بڑھے 

مگر کل ایک دوست آئی تھی ملنے
مجھے ناشتے میں چائے اور پراٹھا کھاتے دیکھ کر خوب ہنسی تھی ،
کمرے میں چلتے فاسٹ میوزک پے وہ ایکدم چونکی تھی  !
میں کچھ کہتی کہ میرے ہاتھوں میں کھنکھتی سرخ چوڑیاں اور کانوں میں ہلکورے لیتی بالیاں مجھ سے پہلے بول اٹھی تھی ،

اور سامنے کرسی پہ ادھ کھلی پڑی جون کی کتاب " لیکن " جیسے اسکے سارے سوالوں کے جواب دے گئی تھی !

مگر پھر ڈریسنگ پہ پڑی پنک لپسٹک اور مسکارے کو ہاتھ میں لئے وہ مجھے بتا رہی تھی ،
اسکے بھی سگریٹ کا لائٹر کئی دنوں سے خاموش ہے
کہ وہ اب کافی شانت سا رہنے لگا ہے  ۔۔ 
ہاں لیکن  دائیں ہاتھ میں رسٹ واچ پہننا وہ آج بھی نہیں بھولا ہے 


حُسن و دلکشی میں یکساں ہے وہ اکیلی ہی

حُسن و دلکشی میں یکساں ہے وہ اکیلی ہی 
ارے اس پر جچتا ہے بن سنور کر بھی اداس رہنا


زندگی میں اگر انتخاب کا موقع ملے

زندگی میں اگر انتخاب کا موقع ملے تو ٹاس کر لینا اس لیے نہیں انتخاب میں آسانی ہو جائے گی، بلکہ اس لیے کہ جب سکہ ہوا میں ہوگا تو پتہ چل جائے گا کہ دل کیا چاہتا ہے⁦❣️⁩


اُسے کہو کہ خوش رہے، اُسے میری مثال دو

اُسے کہو کہ خوش رہے، اُسے میری مثال دو
کہیں وہ ساری زندگی ، نہ رائیگاں گزار دے


لوگوں نے مجھے بتایا وقت بدل جاتا ہے

لوگوں نے مجھے بتایا وقت بدل جاتا ہے اور وقت نے مجھے بتایا لوگ بدل جاتے ہیں ___
یہ ضروری نہیں جو آج آپ کے ساتھ ہے وہ کل بھی آپ کے ساتھ ہو اس لیے اکیلے چلنا چاہیے کیونکہ اگر وقت اپنا ہے تو لوگ اپنے ہیں ___ ورنہ کوئی نہیں


کچھـــ لوگـوں کـے لیــے مصـــروفـــــ زنــدگـی سـے

🔹⁦〰️⁩ کچھـــ لوگـوں کـے لیــے مصـــروفـــــ زنــدگـی سـے 
🔹⁦〰️⁩ وقتـــــ نــکالنـــا پـــڑتـــا ہــے 
🔹⁦〰️⁩ اور کچھـــ لوگــــــ ایســے بھــی ہـوتـــے ہیــں 
🔹⁦〰️⁩ جنہــیں دل ســے نــکالنــــے کــے لیـــے 
🔹⁦〰️⁩ زنـدگـی کــو مصـــروفـــــ کــرنــا پـــڑتـــا ہـــے۔