Welcome to my blog!

Meet the Author

Blessed with the best _ Alhumdulillah!a million times for every blessing in my life.

Looking for something?

Subscribe to this blog!

Receive the latest posts by email. Just enter your email below if you want to subscribe!

Pages

ہر انسان مجبور ہوتا ہے

ہر انسان مجبور ہوتا ہے اپنے زندگی کے پیٹرن اپنی زندگی کے ڈی این اے میں فیڈ کئے گئے کانسیپٹ کی وجہ سے
اس لئے کوئی دل دکھائے معاف کردو
کوئی جھوٹ بولے ایسے بن جاو جیسے وہ ہی سچ ہے جو آپ سُن رہے ہیں
کوئی ہاتھ چُھڑائے تو اس کے قدموں کی مٹی کو چوم کر اسے اس کی منزلوں کی طرف رستہ دے دو 
دعائیں دو کبھی روکو، مت 
روکنا لالچ ہے اور لالچ محبت میں ہو تب بھی عمل کو آگ کی طرح  کھا جاتا ہے، 
سو بس سفر جاری رکھو
کوئی راہ میں پہچان سے مُکر جائے تو مسکرا کے معذرت کر لو، 
اپنے آنسو مت گرنے دو کے اس کی راہ کھوٹی نہ کردیں
چلتے جاؤ 
کوئی نگاہ بھر کے دیکھے بت کردے 
اور پھر اس ساحری کا منتر  سمندر برد کر دے تو نم آنکھوں سے مسکراتے ہوئے 
اس پر یقین رکھو یہ سب اللہ کی طرف سے کسوٹی ہے 
ورنہ کسی کی کیا مجال کے محبت کے بدلے بے رخی دکھائے 
دھتکار دے ۔۔۔
درگزر کردو اور، منتظر رہو اس محبت کے جو محبت صرف اخلاص ہے جو آدھے ادھورے دل سے بھی دل کو کوہ طور بنا دیتی 
جو عمل کی گھٹریاں سامنے لاکر ان میں سے کچے پکے دن نہیں نکالتی
ان دنوں میں ہونے والی کوتاہیاں نہیں گنواتی 
اور مسکرا دیتی ہے معاف کردیں غلطی ہوگئی سُن کر مسکرا دیتی ہے 
سو آپ بھی مسکرائیں اور سفر جاری رکھیں


"زندگی"



نہیں ہے سمجھنے میں اس کو ذرا سی بھی 
فلسفی یا پیچیدگی
حقیقت تو بہت سادہ ہے کہ کسی دلکش 
خوبصورت تتلی کے پروں کے کچے رنگوں کے جیسے
کسی سمندر سے دریا تک 
وہاں سے جھیل تک بہتے ہوۓ رنگ بدلتے پانی کا 
ہر چیز کو خود میں سمو لینے
اور سب سے بڑھ کر
کسی شاعر کے تجرباتی لفظوں کے مجموعے کا نام ہے زندگی! 

کیا آپ نے کبھی نوٹ کیا

 کیا آپ نے کبھی نوٹ کیا 
جسطرح قرآنِ پاک پڑھتے ہوئے کسی آیت پر دل بھر آئے اور اشکوں کی جھڑی رواں دواں ہو تب جہاں آنسو گریں وہاں کے الفاظ مزید نمایاں اور موٹے لکھے دکھائی دیتی ہیں اور آپکی آنکھیں دھند سے پاک ہو جاتی ہیں یہ اس بات کا اشارہ ہوتا ہے کہ جیسے الفاظ ہمیں زیادہ قریب دکھائی دیتے ہیں ویسے ہی رب العزت کی ذات اس وقت ہمارے قریب ترین ہو کر ہم سے ہمکلام ہوتی ہے ۔


صـبـــــح بــخیــر

🌿🌺 ﺍﻟﺴَّـــﻼَﻡُ ﻋَﻠَﻴـــﻜُﻢ ﻭَﺭَﺣْﻤَﺔُ ﺍﻟﻠﻪِ ﻭَﺑَﺮَﻛـَـﺎﺗُﻪ 🌺🌿
🌿🌺 صـبـــــح بــخیــر 🌺🌿

🌿🌺 اے ربّ العزّت ہم تجھ سے رہنمائی اور ہدایت کے طلبگار ہیں، ہمیں سیدھے راستہ پر چلانا وہ راستہ جس پر چلنے والے تیرے انعامات سے نوازے جاتے ہیں۔ 🌺🌿

🌿🌺 اس دنیا میں بھی اور آخرت میں بھی اور ہمیں اس گمراہی کے راستے پر چلنے سے روک دینا جس پر چل کر لوگ تیرے غضب کا شکار ہو جاتے ہیں۔ 🌺🌿

🌿🌺 مالک ہمیں ہمارے اہل و عیال ہمارے والدین رشتہ دار اقربا اور دوستوں کے گناہوں کو معاف کردینا اور ہمیں اپنا بہترین رزق عطا کرتے رہنا۔🌺🌿

🌿🌺 اے الله ہمارے دلوں سے بغض اور کینہ نکال دے۔ الہی اچھا سوچنے اور بولنے کی توفیق عطا فرما۔ (آمین) 🌺🌿

🌿🌺 یا اللہ ہمیں ایمان کی حالت میں زندہ رکھنا اور ایمان کی حالت میں موت دینا۔ ہم تیری رحمت کے طلبگار ہیں ہمیں اپنی رحمت کے سایے تلے جگہ دینا۔ 🌺🌿

🌿🌺⚘ آمیـــــن یاربــُـــ العالمیـــــن ⚘🌺🌿



الجھنیں میں نےکئی جھک کےبھی سلجھائی ہیں

الجھنیں میں نےکئی جھک کےبھی سلجھائی ہیں
‏ لوگ سارے تو نہیں قد کے برابر ہوتے🖤


دعا مانگنے کا انداز ہی بدل گیا ہے.

ان دو تین سالوں میں دعا مانگنے کا انداز ہی بدل گیا ہے. پہلے نام لے کے مانگا جاتا تھا یا اللہ مجھے یہ دے دیں مجھے وہ دے دیں اور اب اِس کے علاوہ کچھ مانگا ہی نہیں جاتا 'یا اللہ جو بہتر ہے وہ دے، یا جو میرے نصیب میں لکھا ہے اسے میرے حق میں بہترین کر کے دے دیں.'
زرا اس دعا سے اِدھر اُدھر ہوتی ہوں تو یاد کرایا جاتا ہے وہ نہیں مانگنا جو دل چاہتا ہے ہو سکتا ہے اس میں تمہارے لیے شر ہو، بہتری مانگو اپنے لیے، سکون مانگو، صبر مانگو.


جب میں تھک جاؤں تو لگتا ہے مر جانا چاہیے

جب میں تھک جاؤں تو لگتا ہے مر جانا چاہیے مگر چند سال کی ہی تو زندگی ہے اس سے پہلے کہ وہ ساتھ چھوڑے، اس کا ساتھ نبھا لینا چاہیے کیا پتا وہ کوئلے سے کندن بنانے کا ہنر آخری پنوں میں چھپائے بیٹھی ہو اور اس لمحے کی خوشی ناقابل بیان ہے کہ وہ مجھ سے ہار جائے۔


تمہاری توجہ حاصل کرنے کے لیے ہی آسمان، سورج سے شفق ادھار لیتا ہے...

تمہاری توجہ حاصل کرنے کے لیے ہی آسمان، سورج سے شفق ادھار لیتا ہے... 
تمہاری ہتھیلی پر چنبیلی مرجھا نہیں سکتی،
مسلے گلاب کی پتیاں تمہارا لمس پاتے ہی مہکنے لگتی ہیں

پیاری لڑکی! 
کسی کم ظرف پر  اپنی محبت نچھاور نہ کرنا!! 
جو تمہاری توجہ پانے کے لیے  آسمان جیسی کوشش نہیں کر سکتا، 
وہ تمہارا آسمان بن کیسے سکتا ہے؟ 
کہ معجزے ہر شخص کو راس نہیں آتے
اور تمہاری محبت  "معجزاتی" ہے! 



ہر چیز ہمیں ملنے کی نہیں ہوتی

ہر چیز ہمیں ملنے کی نہیں ہوتی، کچھ چیزیں خوبصورت دھوکہ اور بدترین شر ہوتی ہیں کسی چیز کے نا ملنے پر اللّٰہ کریم سے بدگمان نہیں ہونا چاہیے۔۔🥀


اسے کسی بھی شیڈ کی لپسٹک پسند تھی ،

اسے کسی بھی شیڈ کی لپسٹک پسند تھی ،
اور مجھے صرف لائنر !

وہ چائے اور پراٹھے کا شوقین تھا ،
میں فرینچ ٹوسٹ پہ مرنے والی تھی !

اسے فاسٹ میوزک پسند تھا ،
اور میں نصرت صاحب کے سروں پہ سر دھننے والی تھی !

وہ کیپٹن جیکسپیرو کا فین تھا ،
اور میں نے یہ نام پہلی بار شائد اسی سے سن رکھا تھا جانے کون تھا وہ !

خیر اسے گھنٹوں بولنا پسند تھا ،
اور مجھے فقط اسے سننا !

وہ سگریٹ کے دھوؤں کا شیدائی تھا ،
اور میں ڈارک چاکلیٹ پہ مر مٹنے والی تھی  ! 

اسے چوڑیوں سے بھری کلائیاں اور گالوں کو چھوتی بالیاں بھاتی تھیں ،
اور میں سونے کان لئے بائیں ہاتھ پے رسٹ واچ باندھنے والوں میں سے تھی !

اسے ہتھیلیوں پے حنائی رنگ پسند تھے ، 
اور میں مہندی کے اترتے رنگوں سے کوفت زدہ تھی 

وہ جون کی وحشتوں کا ساتھی تھا ،
اور میں امرتا کی نظموں میں جیتی تھی !

وہ حقیقت شناس تھا ،
اور میں ناولوں کے خمار میں ڈوبی !

وہ روشنیوں کے شہر کا چمکتا دمکتا ستارا تھا ،
اور میں فرید نگر کی گلیوں کی اداس بنجارن !

وہ ڈوبتے سورج کو سمندر کنارے الوداع کہنے کا عادی تھا ،
اور میں گز بھر کے ٹیرس کے اک کونے میں کھڑی پورے چاند کی دیوانی !

وہ وہ برف زدہ پہاڑوں کا باسی تھا ، 
اور میں  دھوپ کنارے بیٹھی پاگل لڑکی !

اسے رنگوں سے انسیت تھی ،
اور مجھے فقط سیاہ رنگ بھاتا تھا !

وہ قمیض کی آستینیں چڑھائے رکھتا تھا ،
اور میں لمبے دوپٹوں میں خود کو الجھائے رکھتی تھی ! 

وہ بولتا تو اسکی بھوری آنکھیں کلام کرتی تھی ،
اور میں اسکے سامنے جیسے بولنا بھول جاتی تھی ! 

وہ دنیا کے سامنے سر اٹھا کر جینے کا عادی تھا ،
اور مجھے اسکے سامنے سر جھکائے رکھنا اچھا لگتا تھا  !

نہ میں نے اسے بدلنا چاہا نہ اس نے مجھے !

ایک عرصہ ہوا دونوں کو رشتے سے آگے بڑھے 

مگر کل ایک دوست آئی تھی ملنے
مجھے ناشتے میں چائے اور پراٹھا کھاتے دیکھ کر خوب ہنسی تھی ،
کمرے میں چلتے فاسٹ میوزک پے وہ ایکدم چونکی تھی  !
میں کچھ کہتی کہ میرے ہاتھوں میں کھنکھتی سرخ چوڑیاں اور کانوں میں ہلکورے لیتی بالیاں مجھ سے پہلے بول اٹھی تھی ،

اور سامنے کرسی پہ ادھ کھلی پڑی جون کی کتاب " لیکن " جیسے اسکے سارے سوالوں کے جواب دے گئی تھی !

مگر پھر ڈریسنگ پہ پڑی پنک لپسٹک اور مسکارے کو ہاتھ میں لئے وہ مجھے بتا رہی تھی ،
اسکے بھی سگریٹ کا لائٹر کئی دنوں سے خاموش ہے
کہ وہ اب کافی شانت سا رہنے لگا ہے  ۔۔ 
ہاں لیکن  دائیں ہاتھ میں رسٹ واچ پہننا وہ آج بھی نہیں بھولا ہے