وہ اللّٰه ہی تو ہے جو تمہارے ہر غم سے واقف ہے۔ تم ایک دفعہ اُس سے التجا تو کرو۔ عبادتوں سے بھی زیادہ اُسکو ندامتیں پیاری ہوتی ہیں۔ وہ ڈھانپ لیتا ہےجس زخم پر سے دُنیا پردہ ہٹا لیتی ہے، وہ اُس پر پردہ ڈال دیتا ہے۔ جب تُم خود کو بھی معاف نہیں کرپاتے وہ تب بھی تمہیں معاف کردیتا ہے۔!
زندگـــی میـں بـــس دِلـــوں کو جیتنـــے کا مقصد یــاد رکھنـــا
زندگـــی میـں بـــس دِلـــوں کو جیتنـــے کا مقصد یــاد رکھنـــا ، دنیـــا جـــیت کــر تــو سکــــندر بھی خالـــــی ہاتھ ہــی گیـــا تھـــا، کسی کی زندگی میں اس کے دل کی خوشی اور چہرے کی مسکراہٹ کا سبب بننا ہی ایک بہترین زندگی کی علامت ہے ۔
بے شمار تتلیاں قید ہیں مجھ ميں
بے شمار تتلیاں قید ہیں مجھ ميں"خوابوں کى،خواہشوں کى،
چاہت کى،شرارتوں کى،محبت کى،جو کھول دوں ميں سب کو،
سب آزاد ہو جائیں ، چہکنے لگیں ،اڑنے لگیں ،گنگنانے لگیں ،
جینے لگیں ،سانس لینے لگیں ،
لیکن وه تو قید ہیں مجھ میں ۔۔۔۔۔!
کوئی مکمل کسی دوسرے جیسا نہیں بن سکتا
کوئی مکمل کسی دوسرے جیسا نہیں بن سکتا, اور بدلنا ضروری بھی نہیں, ایک دوسرے کو سمجھنا ضروری ہے, ایک دوسرے کا احترام ضروری ہیں. ❣️
زندگی کی راہوں میں۔۔۔
زندگی کی راہوں میں۔۔۔
جب کوئی بھی سنگ نا ہو۔۔۔۔
ہر طرف اداسی ہو۔۔۔ ے بسی کا ڈیرہ ہو۔
بے حسی کا چرچہ ہو۔۔۔مفلسی کا خرچہ ہو۔۔
ڈھونگ رنگ ہوں سب تعلق۔۔۔
اک عجب سی فرقت ہو۔۔۔۔
مخلصی کی غربت ہو۔۔۔
مفاد خون میں بستا ہو۔۔۔تعلق بہت ہی سستا ہو۔۔۔۔
تو اس طرح کی حالت میں۔۔۔۔
دوست وہ سہارا ہے۔۔۔۔جو بے مطلب تمہارا ہے۔
ہر انسان مجبور ہوتا ہے
ہر انسان مجبور ہوتا ہے اپنے زندگی کے پیٹرن اپنی زندگی کے ڈی این اے میں فیڈ کئے گئے کانسیپٹ کی وجہ سے
اس لئے کوئی دل دکھائے معاف کردو
کوئی جھوٹ بولے ایسے بن جاو جیسے وہ ہی سچ ہے جو آپ سُن رہے ہیں
کوئی ہاتھ چُھڑائے تو اس کے قدموں کی مٹی کو چوم کر اسے اس کی منزلوں کی طرف رستہ دے دو
دعائیں دو کبھی روکو، مت
روکنا لالچ ہے اور لالچ محبت میں ہو تب بھی عمل کو آگ کی طرح کھا جاتا ہے،
سو بس سفر جاری رکھو
کوئی راہ میں پہچان سے مُکر جائے تو مسکرا کے معذرت کر لو،
اپنے آنسو مت گرنے دو کے اس کی راہ کھوٹی نہ کردیں
چلتے جاؤ
کوئی نگاہ بھر کے دیکھے بت کردے
اور پھر اس ساحری کا منتر سمندر برد کر دے تو نم آنکھوں سے مسکراتے ہوئے
اس پر یقین رکھو یہ سب اللہ کی طرف سے کسوٹی ہے
ورنہ کسی کی کیا مجال کے محبت کے بدلے بے رخی دکھائے
دھتکار دے ۔۔۔
درگزر کردو اور، منتظر رہو اس محبت کے جو محبت صرف اخلاص ہے جو آدھے ادھورے دل سے بھی دل کو کوہ طور بنا دیتی
جو عمل کی گھٹریاں سامنے لاکر ان میں سے کچے پکے دن نہیں نکالتی
ان دنوں میں ہونے والی کوتاہیاں نہیں گنواتی
اور مسکرا دیتی ہے معاف کردیں غلطی ہوگئی سُن کر مسکرا دیتی ہے
سو آپ بھی مسکرائیں اور سفر جاری رکھیں
"زندگی"
نہیں ہے سمجھنے میں اس کو ذرا سی بھی
فلسفی یا پیچیدگی
حقیقت تو بہت سادہ ہے کہ کسی دلکش
خوبصورت تتلی کے پروں کے کچے رنگوں کے جیسے
کسی سمندر سے دریا تک
وہاں سے جھیل تک بہتے ہوۓ رنگ بدلتے پانی کا
ہر چیز کو خود میں سمو لینے
اور سب سے بڑھ کر
کسی شاعر کے تجرباتی لفظوں کے مجموعے کا نام ہے زندگی!
کیا آپ نے کبھی نوٹ کیا
کیا آپ نے کبھی نوٹ کیا
جسطرح قرآنِ پاک پڑھتے ہوئے کسی آیت پر دل بھر آئے اور اشکوں کی جھڑی رواں دواں ہو تب جہاں آنسو گریں وہاں کے الفاظ مزید نمایاں اور موٹے لکھے دکھائی دیتی ہیں اور آپکی آنکھیں دھند سے پاک ہو جاتی ہیں یہ اس بات کا اشارہ ہوتا ہے کہ جیسے الفاظ ہمیں زیادہ قریب دکھائی دیتے ہیں ویسے ہی رب العزت کی ذات اس وقت ہمارے قریب ترین ہو کر ہم سے ہمکلام ہوتی ہے ۔
Subscribe to:
Posts (Atom)









