Welcome to my blog!

Meet the Author

Blessed with the best _ Alhumdulillah!a million times for every blessing in my life.

Looking for something?

Subscribe to this blog!

Receive the latest posts by email. Just enter your email below if you want to subscribe!

Pages

کسی دُوسرے کے لیے اپنی زبان پر مچلتے تلخ لفظوں کو

کسی دُوسرے کے  لیے اپنی زبان پر مچلتے تلخ لفظوں کو صرف اللّٰہ کی رضا کے لیے روک لینے سے جو بعد میں سکون ملتا ہے وہ اُس سکون سے کہیں زیادہ ہوتا ہے جو صرف وقتی طور پر کسی کو اپنی زبان کے نشتر سے زخمی کر کے ملے...!
یقین جانیے اللّٰہ کی خاطر جو بُرائی  چھوڑی جائے وہ احساس اور وہ خوشی  رُوح کو سکون دیتی ہے، دل گھبراہٹوں سے پاک ہو جاتا ہے دماغ فالتو کا شور مچانا بند کر دیتا ہے...!
کیونکہ یہ احساس ہی بہت خوبصورت ہے کہ میں نے اللّٰہ کی خاطر اپنے نفس کی خواہش  کو قربان کر دیا...!
پھر اسکا اجر دونوں جہانوں میں بے شمار ہے..



ﺍﻟﺴَّـــﻼَﻡُ ﻋَﻠَﻴـــﻜُﻢ ﻭَﺭَﺣْﻤَﺔُ ﺍﻟﻠﻪِ ﻭَﺑَﺮَﻛـَـﺎﺗُﻪ

✨⁦♦️⁩ ﺍﻟﺴَّـــﻼَﻡُ ﻋَﻠَﻴـــﻜُﻢ ﻭَﺭَﺣْﻤَﺔُ ﺍﻟﻠﻪِ ﻭَﺑَﺮَﻛـَـﺎﺗُﻪ ⁦♦️⁩✨
✨⁦♦️⁩ صـبـــــح بــخیــر ⁦♦️⁩✨

 ✨⁦♦️⁩ اللہ رب العزت آج کی ٹھنڈی مہکتی، لہلاتی، جگمگاتی اور خوشبوئیں بکھیرتی صبح اور آج کا سہانا  دن آپ سب کے لیۓ مبارک کرے اور اپنے غیب کے خزانوں سے آپ سب کی تمام تر جائز خواھشات، آرزوئیں اور مرادیں پوری فرما کر آپ سب کو ڈھیروں خوشیاں عطا فرماۓ۔ ⁦♦️⁩✨

✨⁦♦️⁩ اے مہربان ربّ کریم ھم  سب کے لیۓ خیر کے دروازے کھول دے‎ ‎اور تمام پريشانیاں دور فرما اور ھم سب کی سختیاں اور مشکلات دور کر دے ھم سب کے لیۓ اپنے در سے آسانیاں پیدا فرما اور ہم سب کو طیب رزق عطا فرما۔ ⁦♦️⁩✨

✨⁦♦️⁩ #آمیـــــن_یاربــُـــ_العالمیـــــن ⁦♦️⁩✨⁦



حادثات مجھے تمہاری طرح تھکا کر چور ہی کیوں نہ کردیں

حادثات مجھے تمہاری طرح تھکا کر چور ہی کیوں نہ کردیں
 وہ مجھے خدا سے متنفر نہیں کر سکیں گے... میں اپنی مصیبتوں
 سے خدا کی محبت کا وزن نہیں کرتی، تم بھی نہیں کیا کرو.۔


انتظار کی طوالت اور تلخیوں سے انکار نہیں

انتظار کی طوالت اور تلخیوں سے انکار نہیں، مگر پھر بھی کچھ لوگ ہوتے ہیں کہ جن کا انتظار بھی اپنے آپ میں حسین تجربہ ہوتا ہے.
کبھی موبائل اٹھا کر تمہارا میسج چیک کرنا
کبھی تمہارے لیے رکھے گئے پھولوں کو چھو کر دیکھا... کہ مرجھا تو نہیں رہے!
کبھی فوراً سے آسمان کو دیکھنا، کہ کہیں موسم تو خراب نہیں ہو رہا
بار بار گھڑی کی کی حرکت کرتی سوئیوں کو دیکھنا، انہیں کوسنا!!
کبھی مارے انتظار کی شدت کے، کوئی کتاب کھول کر بیٹھ جانا
کبھی موم بتیوں پر نگاہ ڈالنا کہ کتنی پگھل چکی ہیں
تمہاری طرح تمہارا انتظار بھی حسین ہے، مگر ہر لمحہ دھڑکن کانوں میں گونجتی ہے.
نظر کھڑکی اور دروازے میں سے کسی ایک پر ٹِک ہی نہیں پاتی


وہ اللّٰه ہی تو ہے جو تمہارے ہر غم سے واقف ہے

وہ اللّٰه ہی تو ہے جو تمہارے ہر غم سے واقف ہے۔ تم ایک دفعہ اُس سے التجا تو کرو۔ عبادتوں سے بھی زیادہ اُسکو ندامتیں پیاری ہوتی ہیں۔  وہ ڈھانپ لیتا ہےجس زخم پر سے دُنیا پردہ ہٹا لیتی ہے، وہ اُس پر پردہ ڈال دیتا ہے۔ جب تُم خود کو بھی معاف نہیں کرپاتے وہ تب بھی تمہیں معاف کردیتا ہے۔! ⁦


زندگـــی میـں بـــس دِلـــوں کو جیتنـــے کا مقصد یــاد رکھنـــا

زندگـــی میـں بـــس دِلـــوں کو جیتنـــے کا مقصد یــاد رکھنـــا ، دنیـــا جـــیت کــر تــو سکــــندر بھی خالـــــی ہاتھ ہــی گیـــا تھـــا، کسی کی زندگی میں اس کے دل کی خوشی اور چہرے کی مسکراہٹ کا سبب بننا ہی ایک بہترین زندگی کی علامت ہے ۔


بے شمار تتلیاں قید ہیں مجھ ميں

بے شمار تتلیاں قید ہیں مجھ ميں"خوابوں کى،خواہشوں کى،
چاہت کى،شرارتوں کى،محبت کى،جو کھول دوں ميں سب کو،
سب آزاد ہو جائیں ، چہکنے لگیں ،اڑنے لگیں ،گنگنانے لگیں ،
جینے لگیں ،سانس لینے لگیں ،
لیکن وه تو قید ہیں مجھ میں ۔۔۔۔۔!


آپ کا ذہنی سکون سب سے زیادہ قیمتی ہے.

‏آپ کا ذہنی سکون سب سے زیادہ قیمتی ہے.

‏کسی کو بھی اس میں خلل ڈالنے کا
‏نہ موقع دیں۔۔!!
‏نہ اجازت۔۔!!

کوئی مکمل کسی دوسرے جیسا نہیں بن سکتا

کوئی مکمل کسی دوسرے جیسا نہیں بن سکتا, اور بدلنا ضروری بھی نہیں, ایک دوسرے کو سمجھنا ضروری ہے, ایک دوسرے کا احترام ضروری ہیں. ❣️


زندگی کی راہوں میں۔۔۔

زندگی کی راہوں میں۔۔۔
جب کوئی بھی سنگ نا ہو۔۔۔۔
ہر طرف اداسی ہو۔۔۔ ے بسی کا ڈیرہ ہو۔
بے حسی کا چرچہ ہو۔۔۔مفلسی کا خرچہ ہو۔۔
ڈھونگ رنگ ہوں سب تعلق۔۔۔
اک عجب سی فرقت ہو۔۔۔۔
مخلصی کی غربت ہو۔۔۔
مفاد خون میں بستا ہو۔۔۔تعلق بہت ہی سستا ہو۔۔۔۔
تو اس طرح کی حالت میں۔۔۔۔
دوست وہ سہارا ہے۔۔۔۔جو بے مطلب تمہارا ہے۔