Welcome to my blog!

Meet the Author

Blessed with the best _ Alhumdulillah!a million times for every blessing in my life.

Looking for something?

Subscribe to this blog!

Receive the latest posts by email. Just enter your email below if you want to subscribe!

Pages

میرے ہونٹوں پہ چپ کی مہریں

میرے ہونٹوں پہ چپ کی مہریں 
لگانے والوں کا کیا بنے گا؟؟
میں اپنے حصے کا بولنا جب
سبھی پرندوں میں بانٹ دوں گی۔


بکھرے ہوئے وجود سے الجھن ہوئی مجھے

بکھرے ہوئے وجود سے الجھن ہوئی مجھے
میں نے پھر اپنے آپ کو کیا کچھ نہیں کہا ؛

کچھ بھی کہا ہو آپ نے ، تو میں نے کیا کبھی ؟
کچھ بھی کہا ہے آپ کو؟ کیا کچھ نہیں کہا...؟؟


روح جو نہ تو بدعنوانی کو جانتی ہے

اے روح جو نہ تو بدعنوانی کو جانتی ہے نہ غم کو ، نہ فخر کرو ، اپنے آپ کو کسی سے اونچا نہ کرو جو آپ سے کم ہے۔  موازنہ نہ کریں ، مت بھولنا ، کیوں کہ اللہ کے حضور کوئی اونچا نہیں ہے۔
 اے روح ، آپ اس فریب دنیا میں صرف اجنبی ہیں۔  کہاں ، یہ سارا چمکتا ہوا سونا ، کبھی کبھی ریت کے نیچے پتھر چھپانا اس دنیا کے تمام ہیروں سے زیادہ قیمتی اور مہنگا ہوتا ہے۔  دنیا کی دھند کو آپ سے اصلی سڑک پوشیدہ نہ ہونے دیں۔  اپنی زندگی کو ان لوگوں کے ساتھ نہ جوڑیں جو آپ کی آنکھوں میں دھول جھونکتے ہیں ، جو ان کے ایمان کے بارے میں چیختے ہیں اور منافقانہ انداز میں آپ کو مسکراتے ہیں۔
 اے جان ، یاد رکھو کہ اللہ اپنے اعمال میں بہت بڑا ہے۔  اور یاد رکھنا کہ وہ سب کچھ دیکھ رہا ہے ، وہ دیکھتا ہے ، یہاں تک کہ جو کچھ آپ کے دل میں گہرا ہے۔


رویوں کی کسوٹی پر پرکھیں تو دُنیا دو ہی رویوں کے اُِرد گِرد گھومتی ھے ...

رویوں کی کسوٹی پر پرکھیں تو دُنیا دو ہی رویوں کے اُِرد گِرد گھومتی ھے ...
یعنی "نفرت".... اور "مُحبت"!!

بس آپ کا انتخاب ہمیشہ مُحبت ہی ہونا چاہیے❤


میں تو تیرے ہی لیے ہوں تو پکارے جب بھی

میں تو تیرے ہی لیے ہوں تو پکارے جب بھی
یہ الگ بات ہے تو ہوتا نہیں میرے لیے ؛

تلخ پہلو ہے کہ پھر میں نے وہاں ہونا نہیں
جب بھی ہونا ہے کبھی تونے کہیں میرے لیے..


اللہ کے ساتھ کفر کا طرز عمل آخر کیسے اختیار کرلیتے ہو

‏تم اللہ کے ساتھ کفر کا طرز عمل آخر کیسے اختیار کرلیتے ہو حالانکہ تم بےجان تھے اسی نے تمہیں زندگی بخشی پھر وہی تمہیں موت دے گا پھر وہی تم کو ( دوبارہ) زندہ کرے گا اور پھر تم اسی کے پاس لوٹ کر جاؤ گے
سورہ البقرۃ آیت نمبر 28


پتا میرا دل کیا چاہتا ہے؟

پتا میرا دل کیا چاہتا ہے؟
میرا دل چاہتا ہے میں سمندر کے کنارے گیلی ریت پر  لفظ زندگی  لکھوں ۔
اور سمندر کی بےرحم لہریں اسے روندتے ہوۓ اپنے ساتھ لے جاٸیں۔
اور میں اپنے پاٶں کے نیچے پھسلتی ریت کو محسوس کر سکوں۔اور گمان کرسکوں کہ کم ظرف لوگ کیسے دوسرے لوگو کو پاٶں میں روند کر تسکین محسوس کرتے ہیں۔
دور افق کے پار سورج کو ڈوبتا دیکھوں ۔
اس زوال کا بخوبی اندازہ  کر سکوں جیسے  اسکے منظر سے ہٹتے ہی ہر چیز پر تاریکی کی صورت زوال آنے کو بےتاب  ہو۔
جیسے ہر حد نگاہ تک ہر منظر ہی بےجان ہو جاۓ۔
اور اسکے ڈوبتے ہی آسمان پر پھیلی لالی کو دل میں اترتا محسوس کروں جیسے دل چیخ چیخ کر کہہ رہا ہو
یہ پل یہی تھم جاۓ۔
یہ لالی  کبھی تاریکی میں نہ بدلے۔
اور خود کو اس منظر کا حصہ جان کر اسی منظر میں تحلیل ہوجاٶں۔


پتا میرا دل کیا چاہتا ہے؟
میرا دل چاہتا ہے میں سمندر کے کنارے گیلی ریت پر لفظ زندگی لکھوں ۔
اور سمندر کی بےرحم لہریں اسے روندتے ہوۓ اپنے ساتھ لے جاٸیں۔
اور میں اپنے پاٶں کے نیچے پھسلتی ریت کو محسوس کر سکوں۔اور گمان کرسکوں کہ کم ظرف لوگ کیسے دوسرے لوگو کو پاٶں میں روند کر تسکین محسوس کرتے ہیں۔
دور افق کے پار سورج کو ڈوبتا دیکھوں ۔
اس زوال کا بخوبی اندازہ کر سکوں جیسے اسکے منظر سے ہٹتے ہی ہر چیز پر تاریکی کی صورت زوال آنے کو بےتاب ہو۔
جیسے ہر حد نگاہ تک ہر منظر ہی بےجان ہو جاۓ۔
اور اسکے ڈوبتے ہی آسمان پر پھیلی لالی کو دل میں اترتا محسوس کروں جیسے دل چیخ چیخ کر کہہ رہا ہو
یہ پل یہی تھم جاۓ۔
یہ لالی کبھی تاریکی میں نہ بدلے۔
اور خود کو اس منظر کا حصہ جان کر اسی منظر میں تحلیل ہوجاٶں۔


وہ ہنستے ہنستے رکی اور مجھ سے کہنے لگی،

وہ ہنستے ہنستے رکی اور مجھ سے کہنے لگی،
مجھے یہ لوگ تمہارا سمجھ رہے ہوں گے ۔


مقـابلـے کا پہـلا میـدان تمھــارا اپنــا نفــس ہــے

 مقـابلـے کا پہـلا میـدان تمھــارا اپنــا نفــس ہــے اپنـے نفـس سـے جنگــــ کـر کـے آزمـــا لـو تـم آزاد ہـو یـا غـلام ⁦


کسی دُوسرے کے لیے اپنی زبان پر مچلتے تلخ لفظوں کو

کسی دُوسرے کے  لیے اپنی زبان پر مچلتے تلخ لفظوں کو صرف اللّٰہ کی رضا کے لیے روک لینے سے جو بعد میں سکون ملتا ہے وہ اُس سکون سے کہیں زیادہ ہوتا ہے جو صرف وقتی طور پر کسی کو اپنی زبان کے نشتر سے زخمی کر کے ملے...!
یقین جانیے اللّٰہ کی خاطر جو بُرائی  چھوڑی جائے وہ احساس اور وہ خوشی  رُوح کو سکون دیتی ہے، دل گھبراہٹوں سے پاک ہو جاتا ہے دماغ فالتو کا شور مچانا بند کر دیتا ہے...!
کیونکہ یہ احساس ہی بہت خوبصورت ہے کہ میں نے اللّٰہ کی خاطر اپنے نفس کی خواہش  کو قربان کر دیا...!
پھر اسکا اجر دونوں جہانوں میں بے شمار ہے..