میرے معبود ! یہ کیسے ممکن ہے کہ میں تجھ سے معافی کی اُمید رکھوں اور پھر آتش جہنم میں جلا دیا جاؤں۔
دعا
دعا سے وہ بھی مل جاتا ہے جو ہمارا نصیب نہیں دے پاتا۔ لوگ مجھ سے پوچھتے ہیں کیا تم نے کبھی معجزہ ہوتے دیکھا ہے؟ اور تب میں بس اتنا کہتی ہوں کہ کائنات کے کوئی چیز ایسی نہیں ہے جس میں معجزہ نہ ہو۔ آپ سانس لیتے ہیں کیا یہ معجزہ نہیں؟ آپ دیکھ سکتے ہیں کیا یہ معجزہ نہیں؟ کس سمت کو سورج غروب ہوتا ہے اور کس سمت سے چاند نکل آتا ہے کیا یہ معجزہ نہیں؟
کیسے اور کن مقامات پہ اللّٰہ پاک آپ کو گرنے سے تھام لیتا ہے اور آپ کو خبر بھی نہں ہوتی کیا یہ معجزہ نہیں؟ دعاؤں سے ہمیشہ سے مجھے محبت رہی ہے دعائیں ہیں تو میں یہاں ہوں۔ ان دعاؤں نے مجھے ان چیزوں سے دور رکھا جن کا آج میری زندگی میں ہونا تکلیف کا باعث ہوتا۔ مجھے اکثر وہ نہیں ملا جو میں نے مانگا، مگر مجھے ہمیشہ جو بھی ملا دعاؤں سے ہی ملا تو اگر اب آپ کہیں کہ دعائیں قبول نہیں ہوتی تو آپ دعاؤں کی توہین کر رہے ہیں۔ دعائیں ہی تو ہیں جو آپ یہاں ہیں۔ آپ یقین رکھیں گے یہ نصیب سے لڑ جائیں گی۔ ساری دنیا سے ٹکرا جائیں گی۔❤️
ہمیشہ دعا مانگتے رہیں۔!
اگر آپ بغیر محنت کئے اپنے ہاتھ پہ ہاتھ رکھے
اگر آپ بغیر محنت کئے اپنے ہاتھ پہ ہاتھ رکھے اپنے اچھے وقت کا انتظار کررہے ہیں تو ۔پھر یقین کریں آپ کا اچھا وقت بھی ٹانگ پہ ٹانگ رکھے آپ کے محنت کرنے کا انتظار کر رہا ہے۔💯
نہ تو وہ جاگ پائ، نہ ہی سو سکی۔
نہ تو وہ جاگ پائ، نہ ہی سو سکی۔ جیسے وہ ماضی اور مستقبل کے درمیان کچلی جا چکی ہو، ایک ایسے پھول کی مانند جو سینہء زمین کو چیر کر نکلے تو خود کو ایک بڑے سے پتھر تلے دبا ہوا پائے، وہ بے بس تھی۔
میرے ہونٹوں پہ چپ کی مہریں
میرے ہونٹوں پہ چپ کی مہریں
لگانے والوں کا کیا بنے گا؟؟
میں اپنے حصے کا بولنا جب
سبھی پرندوں میں بانٹ دوں گی۔
بکھرے ہوئے وجود سے الجھن ہوئی مجھے
بکھرے ہوئے وجود سے الجھن ہوئی مجھے
میں نے پھر اپنے آپ کو کیا کچھ نہیں کہا ؛
کچھ بھی کہا ہو آپ نے ، تو میں نے کیا کبھی ؟
کچھ بھی کہا ہے آپ کو؟ کیا کچھ نہیں کہا...؟؟
روح جو نہ تو بدعنوانی کو جانتی ہے
اے روح جو نہ تو بدعنوانی کو جانتی ہے نہ غم کو ، نہ فخر کرو ، اپنے آپ کو کسی سے اونچا نہ کرو جو آپ سے کم ہے۔ موازنہ نہ کریں ، مت بھولنا ، کیوں کہ اللہ کے حضور کوئی اونچا نہیں ہے۔
اے روح ، آپ اس فریب دنیا میں صرف اجنبی ہیں۔ کہاں ، یہ سارا چمکتا ہوا سونا ، کبھی کبھی ریت کے نیچے پتھر چھپانا اس دنیا کے تمام ہیروں سے زیادہ قیمتی اور مہنگا ہوتا ہے۔ دنیا کی دھند کو آپ سے اصلی سڑک پوشیدہ نہ ہونے دیں۔ اپنی زندگی کو ان لوگوں کے ساتھ نہ جوڑیں جو آپ کی آنکھوں میں دھول جھونکتے ہیں ، جو ان کے ایمان کے بارے میں چیختے ہیں اور منافقانہ انداز میں آپ کو مسکراتے ہیں۔
اے جان ، یاد رکھو کہ اللہ اپنے اعمال میں بہت بڑا ہے۔ اور یاد رکھنا کہ وہ سب کچھ دیکھ رہا ہے ، وہ دیکھتا ہے ، یہاں تک کہ جو کچھ آپ کے دل میں گہرا ہے۔
رویوں کی کسوٹی پر پرکھیں تو دُنیا دو ہی رویوں کے اُِرد گِرد گھومتی ھے ...
رویوں کی کسوٹی پر پرکھیں تو دُنیا دو ہی رویوں کے اُِرد گِرد گھومتی ھے ...
یعنی "نفرت".... اور "مُحبت"!!
بس آپ کا انتخاب ہمیشہ مُحبت ہی ہونا چاہیے❤
میں تو تیرے ہی لیے ہوں تو پکارے جب بھی
میں تو تیرے ہی لیے ہوں تو پکارے جب بھی
یہ الگ بات ہے تو ہوتا نہیں میرے لیے ؛
تلخ پہلو ہے کہ پھر میں نے وہاں ہونا نہیں
جب بھی ہونا ہے کبھی تونے کہیں میرے لیے..
اللہ کے ساتھ کفر کا طرز عمل آخر کیسے اختیار کرلیتے ہو
تم اللہ کے ساتھ کفر کا طرز عمل آخر کیسے اختیار کرلیتے ہو حالانکہ تم بےجان تھے اسی نے تمہیں زندگی بخشی پھر وہی تمہیں موت دے گا پھر وہی تم کو ( دوبارہ) زندہ کرے گا اور پھر تم اسی کے پاس لوٹ کر جاؤ گے
سورہ البقرۃ آیت نمبر 28
Subscribe to:
Posts (Atom)









