میں نے اپنی زندگی سے یہ سیکھا ہے کہ انسان کو کبھی بھی حساس نہیں ہونا چاہیئے ایک حساس انسان سب سے زیادہ مشکلات اپنی ذات کے لیے پیدا کرتا ہے ایسی ایسی باتوں پر گھنٹوں سوچتا اور روتا ہے جو شاید کسی نارمل انسان کے لیے کوئی معنی نہیں رکھتیں..
وقت انسان سے جو بھی چھینے
وقت انسان سے جو بھی چھینے، کم از کم اس بات کا فیصلہ تو کر ہی دیا کرتا ہے کہ کون تاریخ کے درست طرف تھا اور کون غلط طرف
آج کوئی بہت یاد آرہا ہے
آج کوئی بہت یاد آرہا ہے :-)
جہاں میں ہوتے ہیں ہم شکل سات لوگ اَگر
تمہاری شکل کے چھ اور پر بھی لعنت ہو
کوشش کریں ہمیشہ زندگی میں بد گمانی سے بچیں
کوشش کریں ہمیشہ زندگی میں بد گمانی سے بچیں،کسی کے بارے میں کوئی بھی رائے قائم کرنے سے پہلے ایک دفعہ لازمی تحقیق کر لیں کبھی کبھی انسان کا خود اپنی آنکھوں دیکھا بھی غلط ھو سکتا ہے
یاد رکھیں
بد گمانی ایک دیمک کی طرح ہوتی جو آپ کے تعلق کو"کھا جاتی"خوش رہیں اچھے گمان کے ساتھ .
لوگوں کو سوچنے سمجھنے کا وقت دیجیے ۔
لوگوں کو سوچنے سمجھنے کا وقت دیجیے ۔
انہیں آزادی دیجیے۔ انہیں خود سے دور جانے دیجیے
۔کسی سے یہ مت کہیے کہ خدارا میرے پاس رہو ۔
آپ بھکاری نہیں ہیں۔ انہیں بھٹکنے دیجیے
گھوم پھر لینے دیجیے ۔زندگی کے میلے میں
خود سے بچھڑ جانے دیجیے ۔ جو آپ کا ہے وہ لوٹ کے آپ کے پاس ہی آئے گا۔
لیکن لوٹنے کا فیصلہ خود اسے اس کی آزادی سے کرنے دیجیے ۔ جو آپ کے کہنے پر آپ پر احسان جتا کر یامجبور ہو کر رکا اس کا دل ہمیشہ باہر کی فضاوں میں بھٹکتا پھرے گا ۔ پس فیصلے کے چوراہے پر کھڑے راہی کو آواز دے کر مت روکو ۔ وہ نیم دلی سے آیا بھی تو تمہارا نہیں ہو گا ۔ اسے جانے دو تاوقتیکہ وہ پورے دل سے تمہارا ہونے کا یقین لے کر واپس لوٹے ۔
اس فیصلے تک پہنچنے میں گر اس نے دیر بھی کر دی تب بھی یہی بہتر ہو گا ۔ جسے قدر کرنا نہ آتا ہو اس کا کبھی نہ آنا ، بدیر پلٹنے سے بہتر ہے .
میں نے لوگوں کو چپ چاپ محبت کرتے دیکھا ہے
میں نے لوگوں کو چپ چاپ محبت کرتے
دیکھا ہے___ فقط ایک تصور کو لے کر
زندگی گزار دی___ نہ وہ بکھرے نہ وہ ٹوٹے___
بلکہ ایک عجیب سا سحر ان کے وجود
کا حصہ بن گیا__
محبت ٹوٹنے دیتی ہی نہیں____🧡
Subscribe to:
Posts (Atom)









