Welcome to my blog!

Meet the Author

Blessed with the best _ Alhumdulillah!a million times for every blessing in my life.

Looking for something?

Subscribe to this blog!

Receive the latest posts by email. Just enter your email below if you want to subscribe!

Pages

لال آسمان بھلا کہاں دل کو بھاتا ہے

لال آسمان بھلا کہاں دل کو بھاتا ہے 
اس آسمان پہ صرف دو ہی رنگ سجتے ہیں  
ایک نیلا رنگ اور اس پہ تیرتے شفاف سفید بادل کے چھوٹے  ٹکڑے 
اور
گہرا سیاہ رنگ اور اس پہ چمکتے چھوٹے چھوٹے تارے 
بس 
باقی ہر رنگ مجھے صرف اور صرف بیزار کرتا ہے 



ماچس کی تیلی میں سر تو ہوتا ہے پر دماغ نہیں ہوتا

ماچس کی تیلی میں سر تو ہوتا ہے پر دماغ نہیں ہوتا
اس لیے زرا سی رگڑ سے بھڑک تو اٹھتی ہے.....پر انجام....
اپنی ہی آگ میں جل کر خاک ہو جاتی ہے۔۔۔ حاسد کا بھی کچھ ایسا ہی حال ہوتا ہے۔


لا_تعلّقی_بھی_ہزار_نعمت_ہے

ذرا سا کسی کو احساس دلایئے کہ وہ آپ کے لئے بہت اہم اور معتبر ہے ،،
پھر دیکھئے !!
وہ آزمائش کا پیمانہ اٹھا کر کیسے آپ کی برداشت اور ضبط کو ماپنا شروع کر دیتا ہے ,
اور دیکھتے ہی دیکھتے حکمرانی پہ اتر آتا ہے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
آشنائی ہر بار کام نہیں آتی 
#لا_تعلّقی_بھی_ہزار_نعمت_ہے


زندگی میں انسان کو ایک عادت ضرور سیکھ لینی چاہئے

زندگی میں انسان کو ایک عادت ضرور سیکھ لینی چاہئے جو چیز ہاتھ سے نکل جائے اسے بھول جانے کی عادت۔ یہ عادت بہت سی تکلیفوں سے بچا دیتی ہے۔ :)

قرطاس کے چہرے پہ

قرطاس کے چہرے پہ،
اک لفظ لکھا میں نے
اُس لفظ کی خوشبو سے
قرطاس معطر ہے
اُس نام کی کرنوں سے
ہر چیز منور ہے
وہ لفظ مکمل ہے
وہ لفظ محمد ﷺ ❤


جو ہم محسوس کرتے ہیں اس کا الزام کسی

جو ہم محسوس کرتے ہیں اس کا الزام کسی اور پر نہیں تھوپا جا سکتا۔ ہم سب اپنے احساسات، اپنے جذبات کے خود ہی ذمے دار ہوتے ہیں۔ یہ بڑا دُکھ اور تکلیف کا مقام ہوتا ہے کہ انسان اکثر اُنہیں کو کھو دیتا ہے جن کے لئے اس کے دل میں محبت کا ایک مفہوم مگر خالص جذبہ موجود ہوتا ہے۔
مگر اس بات سے یہ فیصلہ با آسانی کیا جاسکتا ہے کہ انسان کبھی کسی کو" کھو نہیں سکتا" کیونکہ وہ کسی کو "پا ہی نہیں سکتا" اور یہی سب سے بڑی حقیقت ہے۔ یعنی ایسی چیز جو ہمیں سب سے پیاری ہو اسے اپنے پاس رکھنا مگر اپنا بنائے بغیر۔۔!


یہ نعمتیں آزمائش ہوتی ہیں

یہ نعمتیں آزمائش ہوتی ہیں.....نہ ان کا ملنا  آپ کی اچھائی کی دلیل ہے اور.....نہ ان کا  چھن جانا آپ کا گناہگار ہونا ظاہر کرتا ہے....  یہ تو صبراور شکر کے  امتحان ہوتے ہیں.....❤


زندگی بڑی سہل سی گزر رہی ہے

زندگی بڑی سہل سی گزر رہی ہے (الحمداللہ) 
اس میں کبھی کوئی غم کی رات 
آتی بھی ہے تو اے آسانیاں دینے والے رب!
ضبط کے باوجود کوئی آنسو
اگر بہہ بھی گیا تو وہ 
شکوے میں نہیں بہے گا
بلکہ اسے ان تمام غموں کا صدقہ سمجھا جائے
تیری رضا میں ,میں راضی, میرا قلب راضی 
میری آنکھوں کا پانی بھی راضی! 
میرا جھکا سر بھی راضی 
جو کہ صرف تیری اطاعت میں جھکا ہے
نہ کہ کسی بشر کے لیے
اور نہ ہی کسی خواہش کے لیے
میرا ایمان ہے کہ
خواہشیں من میں ڈالنے والا بھی تُو
ان پر کن فرمانے والا بھی تُو 
انہیں آزمائش بنانے والا بھی یارب تُو ہی ہے
انعام کی صورت ان کو ماتھے پر سجانے والا بھی 
تُو ہی ہے! 
میرے قلب کو ہمیشہ اپنی سمت 
اپنی چاہ میں ہی لگائے رکھنا
ہر قدم تیری چاہ میں اگر اٹھے گا تو
بہار کی سمت جائے گا
ورنہ خزاں ہے راستے سارے
اے بہار و خزاں پر قادر 
جسے چاہے معتبر کرنے والے رب! 



زندگی میں کچھ لوگ ایسے بھی آتے ہیں

زندگی میں کچھ لوگ ایسے بھی آتے ہیں جن پر ہمیں بہت اعتبار اور ان سے بہت سی امیدیں وابستہ ہو جاتی ہیں اور یہ یقین کر بیٹھتے ہیں کہ وہ ہمیں کبھی بھی تنہا نہیں چھوڑیں گے .. آہستہ آہستہ دل کی ہر بات ان سے شئیر کرتے ہیں ..اپنی چھوٹی چھوٹی خوشیاں، اپنے چھوٹے چھوٹے غم صرف ان ہی کو بتانا چاہتے ہیں مگر نہ جانے کیوں وہی لوگ اکثر ہمیں منہ کے بل گرا کر چھوڑ جاتے ہیں .. ہاں! دنیا میں بہت کم لوگ ہی ایسے ہوتے ہیں جنہیں مان رکھنا آتا ہے۔

آزمائشیں پہاڑ نہیں ہوتیں

آزمائشیں پہاڑ نہیں ہوتیں
بلکہ آزمائشیں پہاڑ لگ رہیں ہوتیں ہیں
کچھ شیطانی وسوسوں سے اور کچھ ہماری اپنی سوچ سے ،،
ہمارا کام صرف صبر کا ہوتا ہے یہ جو درد کی شدت اور آزمائش ہمیں بوجھ لگنے لگتی ہے یہ ہمارے بہت زیادہ سوچنے کے باعث ہوتا ہے 
ہمیں اللہ رب العزت کی ذات پہ یقیں نہیں ہوتا کہ میرا وہ رب جس نے مجھے پیدا کیا مجھے ہر سانس سکھ اور سکون کی دی
اگر کبھی درد ابھی گیا تو اسکی رضا سمجھ کر مسکرا کر سہہ لینا 
کہ میرا رب مجھ سے بہتر جانتا ہے کہ ہمارے حق میں کیا ٹھیک ہے کیا نہیں ...؟  پھر ہاتھ پاؤں مارنے کا فائدہ ؟؟
یقین کرنا سیکھیں تحمل مزاجی سیکھیں اور زیادہ سوچنا چھوڑ دیں 
کیونکہ ایسے میں زیادہ سوچ کر کچھ بھی نہیں ہوتا .