Welcome to my blog!

Meet the Author

Blessed with the best _ Alhumdulillah!a million times for every blessing in my life.

Looking for something?

Subscribe to this blog!

Receive the latest posts by email. Just enter your email below if you want to subscribe!

Pages

دیکھو اللہ نے بار بار فرمایا

تم کیسے اللہ سے مایوس ہوسکتے ہو ہاں
کیا تم نے قرآن کھول کر نہیں دیکھا؟
کیا تم نے نہیں پڑھا اللہ کریم کیا فرماتے ہیں؟
کیا اللہ رب العزت کے وعدے یاد نہیں آتے؟
کیا رب العالمین کے دلاسے بھول گئے؟
اللہ تو کہتا ہے میں ہر لمحے اپنے بندوں کیساتھ ہوں____!!
ان کیلے بہترین سے بہترین چنتا ہوں ۔۔
کیا تمھیں اپنے اللہ کے چناو پر یقین نہیں؟
کیا تمھیں اس کی قدرت پر یقین نہیں؟
کیا تمھیں اس کی تدبیر پہ بھروسہ نہیں؟
کیا دن رات میں ڈھلنے والے معجزے تمھیں نظر نہیں آتے؟
دیکھو اللہ نے بار بار فرمایا
"میرے بندے میری رحمت سے کبھی مایوس مت ہونا"
دیکھو وہ مشکل کشا ہے وہ حاجت روا ہے وہ قادر ہے وہ کن فیکون کا عظیم رب ذوالجلال ہے۔۔۔
پھر تمھیں کونسی بات پریشان کررہی ہے ۔۔
اللہ پہ توکل کرو تو سہی ۔۔۔توکل والوں کیلےہی معجزے ہوتے ہیں پھر تقدیر بدلنے میں لمحے لگتے ہیں بس تم مایوس مت ہونا توکل کی راہ پہ ثابت قدمی سے چلتے رہنا تھامنے والی ذات تمھیں کبھی کسی بھی حالت میں گرنے نہیں دے گی۔
ان شآءاللہ____!! 


پتا نہیں مجھے سمجھ میں ہی نہیں آیا

پتا نہیں مجھے سمجھ میں ہی نہیں آیا کبھی کہ وقت زیادہ بے شرم ہے یا انسان, جو رنگت بدلنے میں اپنا ثانی نہیں رکھتا 


ان شاموں کو جانے ہمارے اندر کے موسم کی خبر کیسے ہو جاتی ہے۔۔۔۔؟

" ان شاموں کو جانے ہمارے اندر کے موسم کی خبر کیسے ہو جاتی ہے۔۔۔۔؟
جیسا سرمئی اندھیرا ہمارے اندر اتر رہا ہوتا ہے ٹھیک ۔۔ ویسا ہی روپ باہر کا افق بھی دھار لیتا ہے۔۔۔
اور پھر ہمارے اندر اور باہر ایک ہی وقت میں  روشنی کی آخری کرن بھی ڈوب جاتی ہے


ان شاموں کو جانے ہمارے اندر کے موسم کی خبر کیسے ہو جاتی ہے۔۔۔۔؟

ان شاموں کو جانے ہمارے اندر کے موسم کی خبر کیسے ہو جاتی ہے۔۔۔۔؟
جیسا سرمئی اندھیرا ہمارے اندر اتر رہا ہوتا ہے ٹھیک ۔۔ ویسا ہی روپ باہر کا افق بھی دھار لیتا ہے۔۔۔
اور پھر ہمارے اندر اور باہر ایک ہی وقت میں  روشنی کی آخری کرن بھی ڈوب جاتی ہے


میرا وجود اگر راستے میں حائل ہے

میرا وجود اگر راستے میں حائل ہے
تم اپنی راہ نکالو.. پھلانگ جاؤ مجھے! 


ایک ستارہ ہاتھ پکڑ کر دور کہیں لے جاتا ہے۔۔

ایک ستارہ ہاتھ  پکڑ  کر  دور  کہیں  لے  جاتا  ہے۔۔
روز خلا میں کھو جانے کی عادت اب بھی باقی ہے۔۔

میں کوئی ناولوں میں بسنے والی خوابوں میں جینے والی سادہ سی عام لڑکی نہیں ہوں

میں کوئی ناولوں میں بسنے والی خوابوں میں جینے والی سادہ سی عام لڑکی نہیں ہوں
کبھی نصرت کے گیت میں بسا درد ہوں
تو کبھی عاطف کے گانوں کا میٹھا سا سر
کہیں منٹوں کے افسانوں کی طرح تلخ، کڑوی
تو کہیں میثم کی غزلوں کی چاش
جیسی میٹھی
کہیں جون کے خیالوں جیسی ہوں
 تو کہیں اقبال کا خواب
کہیں غالب کے الفاظ کی سی مشکل ہوں
تو کہیں میر جیسی گہری
کبھی افکار کی غزلوں جیسی پل میں سب کا من کو چھو لینے والی
اور کبھی علی زریون کی باتوں کی طرح جو کسی فہم کی عقل میں سما ہی نہیں سکتی
کہیں ریاضی کے سوالات کی طرح الجھی ہوئی
تو کہیں کسی لغت کی طرح آسانی فراہم کرتی ہوئی
وقت کے ہر پہر ساتھ جیتی ایک  پہیلی جیسی


‏"پاگل ہو"

‏"پاگل ہو"

‏جن آنکھوں کے نیچے گہرے حلقوں کی صورت!
‏جانے کتنے زندہ خوابوں کی قبریں ہیں!
‏تم ان آنکھوں کی تفسیر لکھو گے ؟
‏پاگل ہو !!

تمہیں پہاڑوں ، درختوں اور کچے راستوں پہ کیا ملتا ہے ؟؟

تمہیں پہاڑوں ، درختوں اور کچے راستوں پہ کیا ملتا ہے ؟؟

خلوص ملتا ہے ، جو جیسا ہے ویسا ملتا ہے ، حساب کتاب سے بچا ہوا ، فضول کاموں سے کٹا ہوا ، اپنی چھوٹی سی دنیا سے بچھڑا ہوا ، 
میں خود کو پالیتی ہوں یا پھر خود سے جاملتی ہوں ۔


جب ایک انسان سالوں کسی جانور کو پالتا ہے

جب ایک انسان سالوں کسی جانور کو پالتا ہے نا تو اسے اس پالتو جانور سے بھی اتنی محبت,انسیت,لگاؤ تو ہو ہی جاتا ہے کہ اگر وہ جانور مر جاے کہیں گم ہو جاے یا غاءب ہو جاے تو اس کا دل کسی شے کی کمی محسوس کرنے لگتا ہے,یوں لگتا ہے سب کچھ ہوتے ہوے بھی کچھ ایسا ہے جو مسنگ ہے-
لیکن تمہارے نزدیک تو شاید میری حیثیت اس جانور جتنی بھی نہیں ہے ورنہ ایک بار تو تمہارا دل کانپا ہوتا مجھے اس راستے پر ڈال کر یوں بیچ راہ میں آ کر میرا ہاتھ جھٹکتے ہوے-؟
یہ بھی نہیں سوچا کہ کتنا اعتبار کیا تھا میں نے- (: 
یہ بھی نہیں سوچا کہ میرے پاس تمہارے علاوہ تھا ہی کون جو مجھے اس اندھیر راستے سے لے جاتا-؟
کچھ بھی نہیں سوچا نا تم نے بس جب دل بھر گیا جان چھڑانی چاہی تو مجھے اپنی زندگی سے یوں نکال دیا جیسے کبھی تھی ہی نہیں-
کیا کوئ کسی کو ایسے بھی ریپلیس کرتا ہے-؟
کسی کے آ جانے پر پرانے ساتھیوں کو یوں بھی چھوڑا جاتا ہے بھلا-؟
کچھ بھی نہیں سوچا یار تم نے کچھ بھی نہیں