Welcome to my blog!

Meet the Author

Blessed with the best _ Alhumdulillah!a million times for every blessing in my life.

Looking for something?

Subscribe to this blog!

Receive the latest posts by email. Just enter your email below if you want to subscribe!

Pages

اللہ جانتا ہے

اللہ جانتا ہے ... 
وہ سب جو تمہارے دل پہ گزر رہی ہے ..
 وہ سب جو تمہیں پریشاں کررہا ..
 وہ سب جس سے تم ہلکان ہورہے ہو ..
وہ سب درد جسکو اپنے اندر چھپائے تم دنیا سے مسکراہٹ کے ساتھ مل رہی ہو .. 
وہ سب آہیں جو رات کے پچھلے پہر تمہیں سونے نہیں دیتی اور کہیں اندر بہت کہرام مچائے رکھتی ہیں .. 
وہ سب آنسوں جو تمہارے آنکھ کے اندر ہی کہیں دور گھٹتے چلے جاتے ہیں .. 
 وہ سب جس نے تمہیں گرا دیا ہے ..  
وہ سب جس کے لیے تم بےقرار ہو ..
 وہ سب جس کی طلب اور تڑپ نے تمہیں کرب میں ڈال رکھا ہے .. 
وہ سب جسکو ٹھیک کرنے کی تگ و دو میں تم تھک رہی ہو ..
 وہ سب جسکے لیے تم کھڑے ہونے کی پوری کوشش کررہی ہو ..  
سنو وہ جانتا ہے وہ تمہارے حال سے بے خبر نہیں ہے
وہ سب ٹھیک کردے گا اسے سب ٹھیک کرنا آتا ہے ..
وہ تمہارا صبر اور خاموشی ضائع نہیں کرے گا .. 
تم اسکو یاد کرو اور اسکی رضا میں راضی ہوجاو .. 


اور کچھ فیصلے خدا کے سپرد کردیا کرو__

اور کچھ فیصلے خدا کے سپرد کردیا کرو__کیونکہ ہم جب کسی سے بدلہ لینے کی سوچتے ہیں تو کہیں نہ کہیں،کچھ نہ کچھ رعایت برت ہی لیتے ہیں،مگر خدا جب کسی سے بدلہ لینے پہ آتا ہے __ تو یقین کیجئے!
"وہ سارا حساب برابر کرکے رکھ دیتا ہے


دیکھو اللہ نے بار بار فرمایا

تم کیسے اللہ سے مایوس ہوسکتے ہو ہاں
کیا تم نے قرآن کھول کر نہیں دیکھا؟
کیا تم نے نہیں پڑھا اللہ کریم کیا فرماتے ہیں؟
کیا اللہ رب العزت کے وعدے یاد نہیں آتے؟
کیا رب العالمین کے دلاسے بھول گئے؟
اللہ تو کہتا ہے میں ہر لمحے اپنے بندوں کیساتھ ہوں____!!
ان کیلے بہترین سے بہترین چنتا ہوں ۔۔
کیا تمھیں اپنے اللہ کے چناو پر یقین نہیں؟
کیا تمھیں اس کی قدرت پر یقین نہیں؟
کیا تمھیں اس کی تدبیر پہ بھروسہ نہیں؟
کیا دن رات میں ڈھلنے والے معجزے تمھیں نظر نہیں آتے؟
دیکھو اللہ نے بار بار فرمایا
"میرے بندے میری رحمت سے کبھی مایوس مت ہونا"
دیکھو وہ مشکل کشا ہے وہ حاجت روا ہے وہ قادر ہے وہ کن فیکون کا عظیم رب ذوالجلال ہے۔۔۔
پھر تمھیں کونسی بات پریشان کررہی ہے ۔۔
اللہ پہ توکل کرو تو سہی ۔۔۔توکل والوں کیلےہی معجزے ہوتے ہیں پھر تقدیر بدلنے میں لمحے لگتے ہیں بس تم مایوس مت ہونا توکل کی راہ پہ ثابت قدمی سے چلتے رہنا تھامنے والی ذات تمھیں کبھی کسی بھی حالت میں گرنے نہیں دے گی۔
ان شآءاللہ____!! 


پتا نہیں مجھے سمجھ میں ہی نہیں آیا

پتا نہیں مجھے سمجھ میں ہی نہیں آیا کبھی کہ وقت زیادہ بے شرم ہے یا انسان, جو رنگت بدلنے میں اپنا ثانی نہیں رکھتا 


ان شاموں کو جانے ہمارے اندر کے موسم کی خبر کیسے ہو جاتی ہے۔۔۔۔؟

" ان شاموں کو جانے ہمارے اندر کے موسم کی خبر کیسے ہو جاتی ہے۔۔۔۔؟
جیسا سرمئی اندھیرا ہمارے اندر اتر رہا ہوتا ہے ٹھیک ۔۔ ویسا ہی روپ باہر کا افق بھی دھار لیتا ہے۔۔۔
اور پھر ہمارے اندر اور باہر ایک ہی وقت میں  روشنی کی آخری کرن بھی ڈوب جاتی ہے


ان شاموں کو جانے ہمارے اندر کے موسم کی خبر کیسے ہو جاتی ہے۔۔۔۔؟

ان شاموں کو جانے ہمارے اندر کے موسم کی خبر کیسے ہو جاتی ہے۔۔۔۔؟
جیسا سرمئی اندھیرا ہمارے اندر اتر رہا ہوتا ہے ٹھیک ۔۔ ویسا ہی روپ باہر کا افق بھی دھار لیتا ہے۔۔۔
اور پھر ہمارے اندر اور باہر ایک ہی وقت میں  روشنی کی آخری کرن بھی ڈوب جاتی ہے


میرا وجود اگر راستے میں حائل ہے

میرا وجود اگر راستے میں حائل ہے
تم اپنی راہ نکالو.. پھلانگ جاؤ مجھے! 


ایک ستارہ ہاتھ پکڑ کر دور کہیں لے جاتا ہے۔۔

ایک ستارہ ہاتھ  پکڑ  کر  دور  کہیں  لے  جاتا  ہے۔۔
روز خلا میں کھو جانے کی عادت اب بھی باقی ہے۔۔

میں کوئی ناولوں میں بسنے والی خوابوں میں جینے والی سادہ سی عام لڑکی نہیں ہوں

میں کوئی ناولوں میں بسنے والی خوابوں میں جینے والی سادہ سی عام لڑکی نہیں ہوں
کبھی نصرت کے گیت میں بسا درد ہوں
تو کبھی عاطف کے گانوں کا میٹھا سا سر
کہیں منٹوں کے افسانوں کی طرح تلخ، کڑوی
تو کہیں میثم کی غزلوں کی چاش
جیسی میٹھی
کہیں جون کے خیالوں جیسی ہوں
 تو کہیں اقبال کا خواب
کہیں غالب کے الفاظ کی سی مشکل ہوں
تو کہیں میر جیسی گہری
کبھی افکار کی غزلوں جیسی پل میں سب کا من کو چھو لینے والی
اور کبھی علی زریون کی باتوں کی طرح جو کسی فہم کی عقل میں سما ہی نہیں سکتی
کہیں ریاضی کے سوالات کی طرح الجھی ہوئی
تو کہیں کسی لغت کی طرح آسانی فراہم کرتی ہوئی
وقت کے ہر پہر ساتھ جیتی ایک  پہیلی جیسی


‏"پاگل ہو"

‏"پاگل ہو"

‏جن آنکھوں کے نیچے گہرے حلقوں کی صورت!
‏جانے کتنے زندہ خوابوں کی قبریں ہیں!
‏تم ان آنکھوں کی تفسیر لکھو گے ؟
‏پاگل ہو !!