Welcome to my blog!

Meet the Author

Blessed with the best _ Alhumdulillah!a million times for every blessing in my life.

Looking for something?

Subscribe to this blog!

Receive the latest posts by email. Just enter your email below if you want to subscribe!

Pages

وہ زرد پتـــــــوں کـــــــی پـــہـــــــلی بــــارش


وہ زرد پتوں کی پہلی بارش 🍂〰️
اور موسموں کا مچلتے رہنا 🍂〰️

وہ گنگناتی لہروں کی سرگم 🍂〰️
اور یوں تیری یادوں کا سلگتے رہنا 🍂〰️

وہ ننگے پاؤں دھوپ میں چلنا 🍂〰️
اور دکھوں کو گنتے رہنا 🍂〰️

یوں رات جگنوؤں کی بنا كے مالا 🍂〰️
خود فریبی میں ہنستے رہنا 🍂〰️

تھا غموں کا اک گہرا جنگل کی 🍂〰️
اور خوف کی دشوار رہیں 🍂〰️

گرا كے بجلی یوں آشیاں پہ 🍂〰️
پِھر اپنے دِل کو مسلتے رہنا 🍂〰️

خزاں میں گرتے وہ پیلے موتی 🍂〰️
اور انکا درختوں سے پھسلتے رہنا 🍂〰️

پِھر وہ یاد آئے كے جاں سے گزرے 🍂〰️
اور یوں دکھ سمندر میں ڈھلتے رہنا 🍂〰️

صـبـــــح بــخیــر

🌾💕 ﺍﻟﺴَّـــﻼَﻡُ ﻋَﻠَﻴـــﻜُﻢ ﻭَﺭَﺣْﻤَﺔُ ﺍﻟﻠﻪِ ﻭَﺑَﺮَﻛـَـﺎﺗُﻪ 💕🌾
🌾💕 صـبـــــح بــخیــر 💕🌾

🌾💕 ھم جانتے ہیں اللہ صبر کرنے والوں کے ساتھ ہے اور پھر بھی ذرا سی آزمائش سے صبر کھو بیٹھتے ہیں جانتے ہیں کہ نا قبول ہونے والی دعائیں آخرت میں کتنی مددگار ہیں اور پھر بھی چاہتے ہیں کہ من پسند دعا فورا ہی قبول ہو جانتے ہیں کہ نیکی کا صلہ رب دیتے ہیں مگر پھر بھی امید انسان سے لگاتے ہیں ہمیشہ جانتے ہیں یہ دنیا وقتی ہے مگر پھر بھی دنیا کو مٹھی می قید کرنے پر بضد جانتے ہیں وہ آزمائے جا رہے ہیں مگر پھر بھی  نا شکرے ہیں جانتے ہیں جو مل رہا ہے نصیب ہے پھر بھی جو نا ملا اس کے شکوے سب جانتے ہیں مگر جان کر انجان۔ 💕🌾

🌾💕 اللھم اجعلنا من الشاکرین اللھم اجعلنا من الصابرین 💕🌾


جو آپ کا احساس کرتے ہیں

‏جو آپ کا احساس کرتے ہیں وہ آپ کے خاموش ہو جانے کو محسوس کریں گے لیکن جن کو آپ احساس کروانے کے لئیے خاموش ہوئے ہو وہ آپ کا احساس آپ کے سامنے ختم کر دیں گے جو پل پل آپ کو بے سکون کرتے ہیں وہ ساری زندگی کا سکون کبھی نہیں بن سکتے اپنے آپ کو سمجھا لیجئیے بہت دور جا کے پلٹنا بہت ‏تکلیف دہ ہوتا ہے بہتر پہلی اذیت پر ہی پلٹ لیں۔۔!


دعا شدت کے ساتھ، یقین کے ساتھ، ضد کے ساتھ مانگیں

‏دعا شدت کے ساتھ، یقین کے ساتھ، ضد کے ساتھ مانگیں۔ لیکن دھیان رہے کہ بعض دعائیں بہرصورت قبول نہیں ہوتیں۔ اور جس شخص نے جتنی شدت سے مانگا ہو، اُسے اسی شدت سے مایوسی کا سامنا کرنا ہوتا ہے۔ بڑے بڑے یقین والوں کے ہاتھ دعا کے لیے اُٹھنا بند ہو جاتے ہیں۔
یہی امتحان ہے یقین والوں کا۔ ‏خدا سے محبت کی بنیاد شدت نہیں، تسلسل ہے۔ تھکا دینے والا، روٹین جیسا تسلسل ہی اصل امتحان ہے۔ 
عبادات، مناجات سب تسلسل ہیں۔
‏يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا اسْتَعِينُوا بِالصَّبْرِ وَالصَّلَاةِ ۚ إِنَّ اللَّهَ مَعَ الصَّابِرِينَ
اے ایمان والو! صبر اور نماز سے مدد حاصل کرو۔ بے شک اللہ صبر کرنے والوں کے ساتھ ہے۔ 
(۲:۱۵۳)


زندگی میں ہمیشہ وہ لوگ پُر سُکون رہتے ہیں

زندگی میں ہمیشہ وہ لوگ پُر سُکون رہتے ہیں.
جو پوری نہ ہونے والی خواہشوں سے زیادہ.
اُن نعمتوں پر شُکر کرتے ہیں.
جو اُنھیں اللہ نے عطا کی ہیں__!!
"اور ایک بات یاد رکھیں"
آپ سب لوگوں کو خوش نہیــں رکھ سکتے. 
حتی کہ اگر آپ لوگوں کی خاطر.
زمین پر لیٹ بھی جائیں.
اور لوگ آپ کے اُوپر سے چلنے لگیں.
 پھر بھی وہ شکایت کریں گے کہ.
آپ ہموار نہیـں لیٹے ہوئے __.!!!
سو اپنی زندگی جینا شروع کیجئے.
جس میں کسی کے ساتھ زیادتی نہ ہو__!!


مولانا رومی ؒ فرماتے ہیں کہ

‏مولانا رومی ؒ فرماتے ہیں کہ 

جب انسان کسی رنج اور مصیبت میں اللہ سے شکوہ کرتا ہے تو اللہ فرماتا ہے کہ اس مصیبت کا شکوہ بے جا ہے یہ مصیبت تو تجھے میری طرف متوجہ کررہی ہے، تجھے شکوہ تو میری اس نعمت سے ہونا چاہیے جو تجھے مجھ سے بے نیاز بناتی ہے۔


آپ کـا اصـل سـاتھی اور آپ کـا صحــیح تشـخُـص

آپ کـا اصـل سـاتھی اور آپ کـا صحــیح تشـخُـص آپ کـے اندر کـا اِنسـان ہـے ۔ اُسـی نـے عبـادت کـرنا ہـے اور اُسـی نـے بغـاوت. اُسـی کـے اندر کـے اِنسـان نے آپ کـو جـزا اور سـزا کا مُسـتحق بنـانا ہے ۔۔ فیـصلہ آپ کـے ہـاتھ میـں ہـے۔ آپ کا باطِن ھی آپ کا بہتـرین دوست اور وھی بد تـرین دشـمن ہـے۔ آپ خُود ہـی اپنـے لئے دشـورای سفـر ہو اور خُود ہـی شـادابی سفـر ۔۔۔ بـاطـِن محفـوظ ہـو گیــا تـو ظـاہـر بھی محفُـوظ ہــوگا.

کامیابی کی کہانیاں مت پڑھیں __

" کامیابی کی کہانیاں مت پڑھیں __ ان سے آپکو محض ایک پیغام میسر آئیگا... ناکامیوں کو پڑھا کریں جن سے آپ کامیاب ہونے کا راز پا لیں گے! " 
  

ﮐُﭽﮫ ﻟﻮﮒ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ﮔُﻼﺑﻮﮞ ﮐﯽ ﻃﺮﺡ ﮨﻮﺗﮯ ﮨﯿﮟ

ﮐُﭽﮫ ﻟﻮﮒ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ﮔُﻼﺑﻮﮞ ﮐﯽ ﻃﺮﺡ ﮨﻮﺗﮯ ﮨﯿﮟ 
"ﺍِﻧﮑﺎ ﻧﺎﻡ ﻟﯿﺘﮯ ﮨﯽ ﮨﻤﺎﺭﮮ ﺍِﺭﺩﮔﺮﺩ ﺧُﻮﺷﺒﻮ ﭘﮭﯿﻞ ﺟﺎﺗﯽ ﮨﮯ"
ﮐُﭽﮫ ﻟﻮﮒ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ﮔﮭﭩﺎﺅﮞ ﮐﯽ ﻃﺮﺡ ﮨﻮﺗﮯ ﮨﯿﮟ 
"ﺟﻮ ﺩُﻭﺳﺮﻭﮞ ﭘﺮ ﺍِﺳﻄﺮﺡ ﺑﺮﺳﺘﮯ ﮨﯿﮟ ﮐﮧ ﺯِﻧﺪﮔﯽ ﮐﯽ ﺳﺨﺖ ﺩُﮬﻮﭖ
ﻧﺮﻡ ﭼﮭﺎﺅﮞ ﻣﯿﮟ ﺗﺒﺪﯾﻞ ﮨﻮ ﺟﺎﺗﯽ ﮨﮯ"
ﮐُﭽﮫ ﻟﻮﮒ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ﺳِﺘﺎﺭﻭﮞ ﮐﯽ ﻃﺮﺡ ﮨﻮﺗﮯ ﮨﯿﮟ 
"ﺟﻮ ﺩُﻭﺭ ﺳﮯ ﭼﻤﮑﺘﮯ ﮨﯿﮟ ﻣﮕﺮ ﮨﻤﺎﺭﮮ ﮨﺎﺗﮫ ﻧﮩﯿﮟ ﺁﺗﮯ"
ﮐُﭽﮫ ﻟﻮﮒ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ﮔﮭﺮﻭﮞ ﮐﯽ ﻃﺮﺡ ﮨﻮﺗﮯ ﮨﯿﮟ
"ﻭﮦ ﭼﺎﮨﮯ ﮨﻢ ﺳﮯ ﮐﺘﻨﯽ ﺩﻭﺭھی ﮐﯿﻮﮞ ﻧﮧ ﮨﻮﮞ ﺩِﻝ ﺍُﻧﮑﯽ ﺭُﻭﺡ ﻣﯿﮟ ﺳﻤﭧ
ﺟﺎﻧﮯ ﮐﮯﻟﺌﮯ ﺑﮯ ﭼﯿﻦ ﺭﮨﺘﺎ ﮨﮯ"
ﮐُﭽﮫ ﻟﻮﮒ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ﺧﻄﻮﮞ ﮐﯽ ﻃﺮﺡ ﮨﻮﺗﮯ ﮨﯿﮟ 
"ﺟﻨﮩﯿﮟ ﺑﺎﺭ ﺑﺎﺭ ﭘﮍﮪ ﮐﺮ ﺑﮭﯽ ﺩِﻝ ﻧﮩﯿﮟ ﺑﮭﺮﺗﺎ ﺍﻭﺭ ﺩِﻝ ﭼﺎﮬﺘﺎﮨﮯ ﮐﮧ
ﮨﻤﯿﺸﮧ ﮨﻤﺎﺭﮮ ﭘﺎﺱ ﺭﮨﯿﮟ"
ﮐُﭽﮫ ﻟﻮﮒ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ﻧﮕﺎﮦ ﮐﯽ ﻃﺮﺡ ﮨﻮﺗﮯ ﮨﯿﮟ 
"ﻭﮦ ﺳﺎﺗﮫ ﮨﻮﮞ ﺗﻮ ﺍﻧﺪﮬﯿﺮﻭﮞ ﻣﯿﮟ ﺑﮭﯽ ﺭﺍﺳﺘﮯ ﻣِﻞ ﺟﺎﺗﮯ ﮨﯿﮟ"
اور ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ 
کچھ نۓ لوگ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ھماری زندگی میں پُرانےلوگوں کی قدر بڑھانے کے لۓ آتے ہیں !!!


جنت میں بہترین درخت لگانے والی تسبیح

جنت میں بہترین درخت لگانے والی تسبیح یہ ہے آئیں ہم بھی لگائیں

حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ وہ ایک دردخت لگا رہے تھے کہ اتنے میں رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ان کے پاس سے گزرے ، 
پوچھا !

،، اے ابو ہریرہ (رضی اللہ عنہ) ! کس کے لئے درخت لگا رہے ہو ؟
  میں نے عرض کیا 
 اپنے لئے 
 آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا 
کیا میں تجھے اس سے بہتر درخت نہ بتاؤں ؟ 
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ نے عرض کیا 
کیوں نہیں ،
 یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم (ضرور بتائیں) 
آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا 

کہو سبحان اللہ ، والحمد للہ ، ولااله الا اللہ واللہ اکبر یہ کہنے پر ہر کلمہ کے بدلہ تمھارے لئے جنت میں ایک درخت لگایا جائے گا .

سنن ابن ماجہ ، ابو اب الا دب ، باب فضل التسبیح ، سند صحیح