کبھی دیکھا ہے یہ ملنگ یہ پاگل ہمیشہ ہنستے مسکراتے کیوں رہتے ہیں?
کبھی دیکھا ہے یہ ملنگ یہ پاگل ہمیشہ ہنستے مسکراتے کیوں رہتے ہیں?
کیونکہ انہیں کوئ غم نہیں ان کے اندر خواہشات نہیں جو مل گیا کھا لیا جو مل گیا پہن لیا کسی نے بلا لیا تو بول دیا ورنہ دو دو دن خاموش رہے انسان کا سب سے بڑا دکھ اس کی نامکمل خواہشات ہیں اسے کپڑا بھی پسند کا چاہئے اسے کھانا بھی پسند کا چاہئے اسے گھر بھی اور تو اور اسے انسان بھی اپنی پسند کا چاہئے اچھے کی کوشش کرنا حق ہے لیکن نہ ملنے پر روگ بنا لینا سب سے بڑا عزاب
جس نے خواہشات پر قابو پا لیا وہ دنیا کا خوش ترین انسان ہو گا لیکن انسان تو بے بس ہے
️ ️
─━━━═•✵⊰✿⊱✵•═━━─
Tags:
Food Recipy,
Golden Words,
Science
غم توڑتے نہیں ۔ ۔ ۔ مضبوط بنادیتے ہیں
غم توڑتے نہیں ۔ ۔ ۔ مضبوط بنادیتے ہیں
ایک امتحان بن کر مسلط ھوتے ہیں اور آپ کو جینے کا ایک نیا تجربہ ھاتھ میں تھما کر رخصت ھوجاتے ہیں ۔ ۔ ۔
کسی بھی غم پر مہینوں ، سالوں رویا جاتا ہے مگر صبر آ ہی جاتا ہے ،
زندگی چلتی جاتی ہے ،
غم ایک یاد بن کر دل کے نہاں خانوں میں چھپ جاتا
ہے ،
آپ کسی کیلیے جتنے بھی اھم ھوں کبھی نہ کبھی آپ ریپلیس ھو ہی جاتے ہیں ، کوئ نہ کوئ آپکی جگہ لے ہی لیتا ہے ۔ ۔ ۔
یہ دنیا ہے ،
ایک سفر ۔ ۔ ۔ سب نے اپنے اپنے حصے کی مسافتیں طے کرنی ہیں ،
پھر چاھے ایک ہی دکھ کو مناتے مناتے تمام عمر بتادی
جاۓ ،
یا ھر غم سے سبق حاصل کرکے مزید ھمت اور حوصلے سے آگے بڑھتے جائیں 🤎
Emily Dickinson
ایک امریکن poet ہیں ، وہ کہتی ہیں
a wounded deer leaps the highest🖤
کہ (زخمی ہرن باقی ہرنوں سے زیادہ اونچی چھلانگ لگاسکتا ہے )
سننے میں تو یہ جملہ کتابی سا ہی لگیگا مگر یہی سچ ہے
کوئ انسان ھو
تکلیف کی شدت میں ھو ،
بدن زخموں سے چور ھو ،
ھر طرف مصائب ھو ۔ ۔ ۔
عام انسانوں کی بدولت سب سے مضبوط اور با حوصلہ انسان وہی ھوتا ہے ۔ ۔ ۔
غموں سے لڑتا ،
تجربے حاصل کرتا
اندر سے شکستہ ،
مگر باھر سے ایک دیوہیکل چٹانوں سا
Tags:
Food Recipy,
Golden Words,
Science
آنکھوں میں رہا دل میں اتر کر نہیں دیکھا
آنکھوں میں رہا دل میں اتر کر نہیں دیکھا
کشتی کے مسافر نے سمندر نہیں دیکھا
بے وقت اگر جاؤں گا سب چونک پڑیں گے
اک عمر ہوئی دن میں کبھی گھر نہیں دیکھا
جس دن سے چلا ہوں مری منزل پہ نظر ہے
آنکھوں نے کبھی میل کا پتھر نہیں دیکھا
یہ پھول مجھے کوئی وراثت میں ملے ہیں
تم نے مرا کانٹوں بھرا بستر نہیں دیکھا
یاروں کی محبت کا یقیں کر لیا میں نے
پھولوں میں چھپایا ہوا خنجر نہیں دیکھا
محبوب کا گھر ہو کہ بزرگوں کی زمینیں
جو چھوڑ دیا پھر اسے مڑ کر نہیں دیکھا
خط ایسا لکھا ہے کہ نگینے سے جڑے ہیں
وہ ہاتھ کہ جس نے کوئی زیور نہیں دیکھا
پتھر مجھے کہتا ہے مرا چاہنے والا
میں موم ہوں اس نے مجھے چھو کر نہیں دیکھا
Tags:
Food Recipy,
Golden Words,
Science
guzre jo apne yāroñ kī sohbat meñ chaar din
guzre jo apne yāroñ kī sohbat meñ chaar din
aisā lagā basar hue jannat meñ chaar din
umr-e-ḳhizar kī us ko tamannā kabhī na ho
insān jī sake jo mohabbat meñ chaar din
jab tak jiye nibhā.eñge ham un se dostī
apne rahe jo dost musībat meñ chaar din
ai jān-e-ārzū vo qayāmat se kam na the
kaaTe tire baġhair jo ġhurbat meñ chaar din
phir umr bhar kabhī na sukūñ pā sakā ye dil
kaTne the jo bhī kaT ga.e rāhat meñ chaar din
jo faqr meñ surūr hai shāhī meñ vo kahāñ
ham bhī rahe haiñ nashsha-e-daulat meñ chaar din
us aag ne jalā ke ye dil raakh kar diyā
uThte the 'josh' sho.ale jo vahshat meñ chaar din
Tags:
Food Recipy,
Golden Words,
Science
گزرے جو اپنے یاروں کی صحبت میں چار دن
گزرے جو اپنے یاروں کی صحبت میں چار دن
ایسا لگا بسر ہوئے جنت میں چار دن
عمر خضر کی اس کو تمنا کبھی نہ ہو
انسان جی سکے جو محبت میں چار دن
جب تک جیے نبھائیں گے ہم ان سے دوستی
اپنے رہے جو دوست مصیبت میں چار دن
اے جان آرزو وہ قیامت سے کم نہ تھے
کاٹے ترے بغیر جو غربت میں چار دن
پھر عمر بھر کبھی نہ سکوں پا سکا یہ دل
کٹنے تھے جو بھی کٹ گئے راحت میں چار دن
جو فقر میں سرور ہے شاہی میں وہ کہاں
ہم بھی رہے ہیں نشۂ دولت میں چار دن
اس آگ نے جلا کے یہ دل راکھ کر دیا
اٹھتے تھے جوشؔ شعلے جو وحشت میں چار دن
گزرے جو اپنے یاروں کی صحبت میں چار دن
Tags:
Food Recipy,
Golden Words,
Science
میں چاہے چار لوگوں کے اکٹھ میں بیٹھوں
میں چاہے چار لوگوں کے اکٹھ میں بیٹھوں
یا چار سو کی بھیڑ میں گم رہوں ۔۔
میرے خیالات کی سوٸیاں
تمھاری سوچ کے ہندسوں پر ہی اٹکی رہتی ہیں
یوں جیسے وقت کٹ بھی رہا ہو
اور کاٹا بھی نہ جاسکے ___ 🤎
♡
Tags:
Food Recipy,
Golden Words,
Science
کبھی فرصت میں بیٹھ کر اپنے خسارے گنے۔۔؟؟
کبھی فرصت میں بیٹھ کر اپنے خسارے گنے۔۔؟؟
"نہیں۔۔۔تم۔۔۔خسارے مت گنو۔۔انہیں بھول جایا کرو۔۔!"
"کیوں۔۔۔!؟؟؟
"خسارے انسان کو ناشکرا بنا دیتے ہیں۔۔اور ناشکری ہمیشہ ڈپریشن دے کر سکون لے جاتی ہے۔۔تمہیں اب Blessings کاؤنٹ کرنے کی عادت ڈال لینی چاہیے۔
کیونکہ اب یہی بہتر ہے تمہارے لیے!!!
🧡
Tags:
Food Recipy,
Golden Words,
Science
زندگی کی ایک اور نئی صبح مبارک🌹
اے رات اور دن کے خالق !!!
آسمان کی وسعتوں میں اڑنے والے پرندوں
کو سنبهالنے والے رب ....
اے بادلوں سے پانی برسانے والے مالک .....
اے سورج کو روشن بنانے والے
اے آسمان کو چاند تاروں سے سجانے والے
اے زمین پر دیوقامت پہاڑ اور پہاڑوں سے
چشمے نکالنے والے
اے رحیم و کریم پروردگار
ہمیں اپنی پناہ میں لے لے
ہمیں آخرت کی سختیوں سے محفوظ رکھ
ہمارے دلوں کو ایمان کی روشنی سے بهر دے
اے میرے اللہ ہم سب کی خطائیں معاف کر دے۔
آمین ثمہ آمین!!
Tags:
Food Recipy,
Golden Words,
Science
اســــلام علیــڪم و رحــمتہ اللّٰـــہ و بـراکـاتــہ
ﻳــہ ﺟﻨـــﺖ ﻧﮩﻴـــﮟ ﺩُﻧﻴـــﺎ ﮨـــﮯ۔۔۔۔
ﻳﮩـــﺎﮞ ﻣَﻨﻔـــﻰ ﺭﻭﻳــّﮯ ﺁﺋﻴـــﮟ ﮔــﮯ۔۔۔۔۔ ﻣَﻨﻔـــﻰ ﺑـــﻮﻝ
ﺑـــﻮﻟــﮯ ﺟـــﺎﺋﻴــﮟ ﮔــے۔۔۔۔ ﺳُــﻦ ڪــﺮ ﺳَﮩـــﮧ ﺟــﺎﺅ ﺍﻭﺭ ﻣُﺴــڪﺮﺍ ﺩﻭ۔۔۔
ﯾــﺎﺩ ﺭڪﮭــﻮ ﯾــﮧ ﺭﺍﺋﯿـــﮕﺎﮞ ﻧﮩﯿـﮟ ﺟــﺎﮮ ﮔـﺎ
وقتـی ہـار یـا ڪســی غـــم تکلیفـــــ میـں اپنــے اللہ ســے ڪبھـــی شڪـوہ متــــ ڪــرنـا ڪيــونڪـــہ جـو وہ جـانتـــا ہــے تــم نہیـــں جــانتــــے۔۔۔
اللّٰـــہ پاڪــ ہـم سـب کـو لوگوں ڪے شـر سـے محفوظ فرمائیں
آمیـــــن الہـــــــی آمیـــــــــن
Tags:
Food Recipy,
Golden Words,
Science
نظم....."#بُڑھاپا_خوبصورت_ہے"......
کسی کو آپ کے بالوں کی چاندی سے محبت ہو
کسی کو آپ کی آنکھوں پہ اب بھی پیار آتا ہو
لبوں پر مسکراہٹ کے گلابی پھول کھل پائیں
جبیں کی جُھرّیوں میں روشنی سمٹی ہوئی تو
بُڑھاپا خوبصورت ہے۔
شکن آلود ہاتھوں پر دمکتے ریشمی بوسے
سعادت کا، عقیدت کا، تقدّس کا حوالہ ہوں
جوانی یاد کرتا دل اداسی کا سمندر ہو
اداسی ﮐﮯ سمندر میں کوئی ہمراہ تَیرے تو
بُڑھاپا خوبصورت ہے۔
ذرا سا لڑکھڑائیں تو سہارے دوڑ کر آئیں
نئے اخبار لا کر دیں ،پُرانے گیت سُنوائیں
بصارت کی رسائی میں پسندیدہ کتابیں ہوں
مہکتے سبز موسم ہوں، پرندے ہوں،شجر ہوں تو
بُڑھاپا خوب صورت ہے۔
پرانی داستانیں شوق سے سنتا رہے کوئی
محبت سے دل و جاں کی تھکن چنتا رہے کوئی
زرا سی دھوپ میں حدّت بڑھے تو چھاؤں مل جاۓ
برستے بادلوں میں چھتریاں تن جائیں سر پر تو
بُڑھاپا خوبصورت ہے۔
جنہیں دیکھیں تو آنکھوں میں ستارے جگمگا اُٹھیں
جنہیں چُومیں تو ہونٹوں پر دُعائیں جھلمِلا اُٹھیں
جواں رشتوں کی دولت سے اگر دامن بھرا ہو تو
رفیقِ دل، شریکِ جاں برابر میں کھڑا ہو تو
بُڑھاپا خوبصورت ہے۔
Tags:
Food Recipy,
Golden Words,
Science
Subscribe to:
Comments (Atom)









