اندھا آئینہ ♡
"سنو تم اتنی خوبصورت ہو کہ اگر آئینہ تمہیں نظر بھر کے دیکھ لے تو تمہارے حسن کی تاب نہ لا کر اندھا ہو جائے"
وہ یہ سن کر مسکراتے ہوئے بولی!
"تمہاری آنکھوں میں محبت اتر آئی ہے۔
آنکھوں میں محبت کا موتیا اترے آئے تو اکثر آئینے اندھے ہو جاتے ہیں" ♡
Tags:
Food Recipy,
Golden Words,
Science
سونے سے پہلے،
سونے سے پہلے،
اپنے پاس میسر خوبصورت چیزیں پہنیں،
خوشبو لگائیں،
اور اپنے کمرے کا ماحول اچھا کر لیں،
کیوں کہ
خواب میں آنے والے کچھ لوگ
حقیقت میں ملنے والے لوگوں سے زیادہ مہمان نوازی کے مستحق ہیں۔🥀
Tags:
Food Recipy,
Golden Words,
Science
میں دنیا کی تنہا ترین جگہ پر خوشی تلاش کرنے آیا تھا -
میں دنیا کی تنہا ترین جگہ پر خوشی تلاش کرنے آیا تھا -
کیا وہ مجھے مل گئی؟
اگر خوشی مجھے کسی ایک جگہ پر مل جاتی تو میں اتنا دربدر کیوں ہوتا؟
اتنا خوار کیوں ہوتا؟
اس ایک جگہ پر دائمی خوشی میں ہمیشہ کے لیے قیام کیوں نہ کر لیتا؟
اس لیے........ کہ خوشی کبھی نہیں ملتی _
وادی شمشال میں بھی نہیں _
دنیا کی تنہا ترین جگہ پر بھی نہیں _
تو پھر یہ کہاں ملتی ہے؟
اگر مجھے علم ہوتا تو اس مقام پر ٹھہر نہ جاتا..... یوں دربدر کیوں ہوتا؟
"خوشی کی تلاش ہی دراصل خوشی ہے _ "
اور
*یہ تلاش سانس کے آخری تار تک جاری رہتی ہے _
بس یہی خوشی ہے_* 🥀
Tags:
Food Recipy,
Golden Words,
Science
Tomorrow isn't promised to Anyone so love and cherish people
🥀 Tomorrow isn't promised to Anyone so love and cherish people when they are alive because once they are gone there's nothing left except to regret.
Go mend your friendships don't just say sorry make efforts to fix things. If you want end things don't do it on a hurtful note. Appreciate your loved ones. Compliment everyone because sometimes your words can be a motivation for someone. Don't just say, I am there for you prove it.
Any moment can be a last minute of your life so live in a way that you live forever 🥀
Tags:
Food Recipy,
Golden Words,
Science
* سوچو، تولو پھر بولو *
کہتے ہیں زبان سے نکلا ہوا لفظ کبھی واپس نہیں آتا خواہ وہ میٹھا ہو یا کڑوا۔ سننے میں یہ جملہ محض کچھ الفاظ پر مبنی ہے لیکن اگر ان لفظوں کی گہرائی کو تولا جائے تو یہ الفاظ بےحد بھاری اور اہمیت کے حامل ہیں ۔
کبھی کبھار ہمارے کہے ہوئے الفاظ کس طرح کسی کے دل و دماغ پر اثر انداز ہوتے ہیں ہم یہ اندازہ لگانے سے قاصر ہوجاتے ہیں ۔ ہمارا مقصد محض لفظوں کی تیراندازی رہ جاتا ہے۔ اکثر لوگوں سے کہتے ہوئے سنا ہے کہ جو ہمارے دل میں آتا ہے کہہ دیتے ہیں، لیکن کیا ہم یہ نہیں سوچتے کہ ہمارے الفاظ کس طرح تیر کی مانند جاکر کسی کے دل کو اس قدر زخمی کررہے ہیں ۔
اگرچہ ہم صرف یہی سوچ لیں کہ اگر کوئی اس طرح کے الفاظ ہم پر استعمال کرے تو اس کا اثر ہم پر کیا ہوگا تو ہم سخت الفاظ کہنے سے باز رہیں ۔
ہوسکتا ہے ان بے جا جملوں کے بجائے کچھ نرم االفاظ استعمال کرلیئے جائیں تو کسی کا دن بن جائے یا اس کو امید کی کرن نظر آجائے اگر ہم لفظوں کا چناؤ بہترین کریں تو شاید ہم میں سے بہت سے لوگ 'ڈپریشن اور اینگزائٹی' جیسی بیماریوں سے محفوظ رہ سکتے ہیں ۔
فقط کچھ لفظوں ہی کی تو بات ہے کسی کا حوصلہ پست کرنے کے بجائے حوصلہ افزائی کردی جائے تو کیا ہی بات ہے ۔
Tags:
Food Recipy,
Golden Words,
Science
کبھی دیکھا ہے یہ ملنگ یہ پاگل ہمیشہ ہنستے مسکراتے کیوں رہتے ہیں?
کبھی دیکھا ہے یہ ملنگ یہ پاگل ہمیشہ ہنستے مسکراتے کیوں رہتے ہیں?
کیونکہ انہیں کوئ غم نہیں ان کے اندر خواہشات نہیں جو مل گیا کھا لیا جو مل گیا پہن لیا کسی نے بلا لیا تو بول دیا ورنہ دو دو دن خاموش رہے انسان کا سب سے بڑا دکھ اس کی نامکمل خواہشات ہیں اسے کپڑا بھی پسند کا چاہئے اسے کھانا بھی پسند کا چاہئے اسے گھر بھی اور تو اور اسے انسان بھی اپنی پسند کا چاہئے اچھے کی کوشش کرنا حق ہے لیکن نہ ملنے پر روگ بنا لینا سب سے بڑا عزاب
جس نے خواہشات پر قابو پا لیا وہ دنیا کا خوش ترین انسان ہو گا لیکن انسان تو بے بس ہے
️ ️
─━━━═•✵⊰✿⊱✵•═━━─
Tags:
Food Recipy,
Golden Words,
Science
غم توڑتے نہیں ۔ ۔ ۔ مضبوط بنادیتے ہیں
غم توڑتے نہیں ۔ ۔ ۔ مضبوط بنادیتے ہیں
ایک امتحان بن کر مسلط ھوتے ہیں اور آپ کو جینے کا ایک نیا تجربہ ھاتھ میں تھما کر رخصت ھوجاتے ہیں ۔ ۔ ۔
کسی بھی غم پر مہینوں ، سالوں رویا جاتا ہے مگر صبر آ ہی جاتا ہے ،
زندگی چلتی جاتی ہے ،
غم ایک یاد بن کر دل کے نہاں خانوں میں چھپ جاتا
ہے ،
آپ کسی کیلیے جتنے بھی اھم ھوں کبھی نہ کبھی آپ ریپلیس ھو ہی جاتے ہیں ، کوئ نہ کوئ آپکی جگہ لے ہی لیتا ہے ۔ ۔ ۔
یہ دنیا ہے ،
ایک سفر ۔ ۔ ۔ سب نے اپنے اپنے حصے کی مسافتیں طے کرنی ہیں ،
پھر چاھے ایک ہی دکھ کو مناتے مناتے تمام عمر بتادی
جاۓ ،
یا ھر غم سے سبق حاصل کرکے مزید ھمت اور حوصلے سے آگے بڑھتے جائیں 🤎
Emily Dickinson
ایک امریکن poet ہیں ، وہ کہتی ہیں
a wounded deer leaps the highest🖤
کہ (زخمی ہرن باقی ہرنوں سے زیادہ اونچی چھلانگ لگاسکتا ہے )
سننے میں تو یہ جملہ کتابی سا ہی لگیگا مگر یہی سچ ہے
کوئ انسان ھو
تکلیف کی شدت میں ھو ،
بدن زخموں سے چور ھو ،
ھر طرف مصائب ھو ۔ ۔ ۔
عام انسانوں کی بدولت سب سے مضبوط اور با حوصلہ انسان وہی ھوتا ہے ۔ ۔ ۔
غموں سے لڑتا ،
تجربے حاصل کرتا
اندر سے شکستہ ،
مگر باھر سے ایک دیوہیکل چٹانوں سا
Tags:
Food Recipy,
Golden Words,
Science
آنکھوں میں رہا دل میں اتر کر نہیں دیکھا
آنکھوں میں رہا دل میں اتر کر نہیں دیکھا
کشتی کے مسافر نے سمندر نہیں دیکھا
بے وقت اگر جاؤں گا سب چونک پڑیں گے
اک عمر ہوئی دن میں کبھی گھر نہیں دیکھا
جس دن سے چلا ہوں مری منزل پہ نظر ہے
آنکھوں نے کبھی میل کا پتھر نہیں دیکھا
یہ پھول مجھے کوئی وراثت میں ملے ہیں
تم نے مرا کانٹوں بھرا بستر نہیں دیکھا
یاروں کی محبت کا یقیں کر لیا میں نے
پھولوں میں چھپایا ہوا خنجر نہیں دیکھا
محبوب کا گھر ہو کہ بزرگوں کی زمینیں
جو چھوڑ دیا پھر اسے مڑ کر نہیں دیکھا
خط ایسا لکھا ہے کہ نگینے سے جڑے ہیں
وہ ہاتھ کہ جس نے کوئی زیور نہیں دیکھا
پتھر مجھے کہتا ہے مرا چاہنے والا
میں موم ہوں اس نے مجھے چھو کر نہیں دیکھا
Tags:
Food Recipy,
Golden Words,
Science
guzre jo apne yāroñ kī sohbat meñ chaar din
guzre jo apne yāroñ kī sohbat meñ chaar din
aisā lagā basar hue jannat meñ chaar din
umr-e-ḳhizar kī us ko tamannā kabhī na ho
insān jī sake jo mohabbat meñ chaar din
jab tak jiye nibhā.eñge ham un se dostī
apne rahe jo dost musībat meñ chaar din
ai jān-e-ārzū vo qayāmat se kam na the
kaaTe tire baġhair jo ġhurbat meñ chaar din
phir umr bhar kabhī na sukūñ pā sakā ye dil
kaTne the jo bhī kaT ga.e rāhat meñ chaar din
jo faqr meñ surūr hai shāhī meñ vo kahāñ
ham bhī rahe haiñ nashsha-e-daulat meñ chaar din
us aag ne jalā ke ye dil raakh kar diyā
uThte the 'josh' sho.ale jo vahshat meñ chaar din
Tags:
Food Recipy,
Golden Words,
Science
گزرے جو اپنے یاروں کی صحبت میں چار دن
گزرے جو اپنے یاروں کی صحبت میں چار دن
ایسا لگا بسر ہوئے جنت میں چار دن
عمر خضر کی اس کو تمنا کبھی نہ ہو
انسان جی سکے جو محبت میں چار دن
جب تک جیے نبھائیں گے ہم ان سے دوستی
اپنے رہے جو دوست مصیبت میں چار دن
اے جان آرزو وہ قیامت سے کم نہ تھے
کاٹے ترے بغیر جو غربت میں چار دن
پھر عمر بھر کبھی نہ سکوں پا سکا یہ دل
کٹنے تھے جو بھی کٹ گئے راحت میں چار دن
جو فقر میں سرور ہے شاہی میں وہ کہاں
ہم بھی رہے ہیں نشۂ دولت میں چار دن
اس آگ نے جلا کے یہ دل راکھ کر دیا
اٹھتے تھے جوشؔ شعلے جو وحشت میں چار دن
گزرے جو اپنے یاروں کی صحبت میں چار دن
Tags:
Food Recipy,
Golden Words,
Science
Subscribe to:
Posts (Atom)









