Welcome to my blog!

Meet the Author

Blessed with the best _ Alhumdulillah!a million times for every blessing in my life.

Looking for something?

Subscribe to this blog!

Receive the latest posts by email. Just enter your email below if you want to subscribe!

Pages

وہ جھوٹ بول رہا ہے ، سارا دن مسکراتا رہتا ہے

وہ جھوٹ بول رہا ہے ، سارا دن مسکراتا رہتا ہے ، اپنے اندر کے صفر کو پُر کرنے کی کوشش کرتا ہے ، بے حد تھکن کے دور سے گزر رہا ہے ، کوئی بھی اس کے ساتھ نہیں مگر وہ ہمیشہ سب کو تسلی دیتا ہے اور کوئی بھی اسے تسلی نہیں دیتا ، ہمیشہ ہچکچاتے رہتا ہے


خود کچھ کھائے یا نہ کھائے اپنے گھر کے لیے کچھ کھانے کو  بچا لاتا ہے  .دھوپ میں سایہ ہے . صبر کا پیمانہ ہے.

وہ اور کوئی نہیں میرے ابا جان ہیں❤
ابا جان کیسے کر لیتے ہیں یہ سب روتے ہوئے کو بھی ہنسا دیتے ہیں!!

بیٹا ہو یا بیٹی شفقت بھرا سر پہ ہاتھ پھیر دیتے ہیں 

دو بول نصیحت کے ہوں یا پھر صبر کی تلقین کیے حوصلہ دیتے ہیں وہ عمر بھر کا ایک ہی پل میں

 ان کا انداز, ان کی شفقت اور ان کی دعائیں قلب پر کچھ ایسا اثر کرتے ہیں کہ زندگی سنوار دیتے ہیں دعا ہے ان کی موجودگی زندگی میں یونہی رہے ان کی دعائیں زندگی میں رنگ لائیں آمین۔


سیاہ آسمان، روشن چاند ، خنکی ، سرد ہوا ، گہری چپ

سیاہ آسمان، روشن چاند ، خنکی ، سرد ہوا ، گہری چپ
پسلیوں سے نکلتی حرارت ،
اور کھوئی کھوئی سی نظریں ،
اک سکون ہے مگر بےچینی ہے ، ایک جستجو ہے ،
ایک کسک ہے جو میری روح کو میرے جسم سمیت کسی ایک مرکز پر ٹھہرنے نہیں دے رہی ،
لیکن شائد ہم جیسی روحیں اپنے جسم کو ایک جگہ ٹکا کر نہیں رکھ سکتی ، تکلیف میں بھی نہیں ، 
زندگی شائد ایسی ہی ہوا کرتی ہے گھٹن زدہ اور کھوئی کھوئی سی ،
کب کس لمحے مہربان ہو کر یہ کب آپ پر تنگ ہوجائے کبھی معلوم ہی نہیں ہو پاتا ،
لیکن یہ بات شائد دکھ ہے ، 
دکھ تو اور بھی بہت کچھ ہوتا ہے نہ مگر پہلے دل میں یوں سینے میں ہوک تو نہیں اٹھتی کہ سینہ ہی چیر کر رکھ دے ، 
خیر دل تو دل ہے ، دل کا کیا کیجئے!


Quiet Place


ھم میں سے ھر ایک کو زندگی جینے کیلیے ایک quiet place کی ضرورت پڑتی ہے ،
بھاگتی دوڑتی ، ھجوم سے بھرپور زندگی کو کبھی نہ کبھی روکنا پڑتا ہے ،
محفلیں ، رشتے ، Conversations ، وہ حسن محسوس نہیں کروا پاتے جو ایک تنھا اور خاموش جگہ سے ھمیں محسوس ھوتی ہیں 
جانتی ھوں بہت سے لوگ اختلاف کرینگے کہ رشتے زیادہ اھمیت رکھتے ہیں ، رشتوں کا حسن محسوس کرنا ہی زندگی ہے ، 
تنھائ تو سستی اور نفسیاتی مریض بنادیتی ہے 
وغیرہ🌝
میں رشتوں کی اھمیت سے منکر نہیں 
لیکن یہ تنھائ بھی باقی تنہائیوں سے مختلف رہے
جیسے کہ آس پاس اپنے پسندیدہ منظر ھوں ، 
سمندر ، آگ ، بارش ، کافی ، 
اپنے پسندیدہ کھیل کھیل لیے جائیں ، پسندیدہ مشاغل جو آپ عام دنوں میں نہ کرپاتے ھوں 
عام زندگی سے ھٹ کر کچھ مختلف خود کے ساتھ وقت بتایا جائے،
یقین مانیں یہ چند دنوں کا سکون کافی عرصے تک آپکے ذھن اور صحت پر اثر انداز رھتا ہے ،
چلتی پھرتی بے رنگ سی زندگی رنگین سی لگتی ہے ،
سب سے بڑھ کر خود کی پہچان ھوتی ہے ،
اپنے اندر بیٹھے ایک معصوم بچے کی خواھشات سننے اور ان پہ عمل کرنے کا موقع ملتا ہے ۔ ۔ ۔ 
اپنی روح سے ملاقات ھوتی ہے۔


With him, I feel the beauty of world With him, I feel the warmth of love

With him, I feel the beauty of world
With him, I feel the warmth of love.🥀

When the sun rises and sunlight embraces my skin,
When the night comes and moonlight shines on me. 🥀

I close my eyes and think of him.
Far from the chaos of the world, 
When the leaves falls in autumn, 
When the winter knocks at my door, 
When the first rain of summer soothes my soul, 
When the spring flower blooms in my garden, 
I close my eyes and think of him. 
With him, I feel the colours of love
With him, I feel the light of my soul.🥀


Don't destroy others because the human heart is fragile and some people can never recover from emotional trauma

Don't destroy others because the human heart is fragile and some people can never recover from emotional trauma. 💔

Pay attention when someone is alive but dead from inside before it's too late. Stop saying thing like this when someone passes away:

🔘 That person always looked happy and strong. Something is fishy and maybe we will never know the actual reason behind that traumatic event.
🔘 Damn, depression is real  but people should be strong enough to deal with this. 
🔘 They should have shared their feelings with others.There are many ways for emotional ventilation. Why they were silent all the time?

No one needs your sweet words, precious time, care, or anything at all when they are dead. If you think mental illness is a joke and those who are suffering can survive as long as they want then keep making fun of such people. Avoid them, ignore them, and put labels on them. Think of them as weak, coward, delusional, narcissist, sinners, etc. but let me tell you one thing if you have not walked in their shoes, you've no right to judge them. It's not their fault that they are hypersensitive, emotional, and suffering from an invisible illness. 

Depression is a leading cause of suicide and it's not something that can be cured completely. It's just manageable to some extent but still, there will be so many things that can trigger such people anytime. I can be happy, satisfied with my life goals one day, and a total mess on another day. It's a life long struggle and not everyone is strong enough to survive.

No one wants to take their own life not even those having suicidal thoughts or suffering from chronic mental illness. It's the last stage, the moment when they disassociate themselves from the real world. When they don't want to interact with any single human being, when it's all dark and gloomy and when emotional pain is so intense that they wouldn't hesitate to trade their life to end that Pain.


بیتے سال سے کچھ مسکراہٹیں مستعار لیتے آنا

بیتے سال سے کچھ مسکراہٹیں مستعار لیتے آنا
اب کے برس اداسی کی چادر اتار پھینکیں گے۔

مٹھی میں بھر لائیں گے کئ جگنو خوش بختی کے
ہمیں یقین دہانی کرواؤ کے رنگ دسترس میں رہیں گے ۔

ابھی کرنے کی باتیں ہیں ، سو ابھی کرلو تو اچھا
چلے جاؤ گے تم ، ہم بھی کب تک یہاں رکے رہیں گے ۔

یہ روگ کی کو لگانے کا نہیں ، پر اب لگا بیٹھے ہو تو
کچھ برسوں کی بات ہے ، پھر کسے یاد رہیں گی باتیں ۔

کیا یوں ہی دلاسہ تا عمر ہم خود کو دلاتے رہیں گے ۔

عہد کرو ہر پل نم آنکھوں سے بھی مسکراتی رہیں گے۔ 


مختصر سی تنھائ ، کچھ رات کا اندھیرا ،

مختصر سی تنھائ ، کچھ رات کا اندھیرا ، 
آسمان پر چمکتے ستارے ، دل کے کچھ گھاؤ 
اور بس یہی قلم کا کاغذ پہ رقص شروع ھوجاتا ہے

کچھ تخیلات آتے ہیں ، کچھ زخم رستے ہیں 
ان سے الفاظ بنتے ہیں ،
ایسے الفاظ 
کہ جنہیں صرف قرطاس پر اترنے کی اجازت ھوتی ہے 
جو راز ھوتے ہیں قلم اور ورق کے درمیان ،
جنھیں کسی راہ چلتے مسافر کے سپرد نہیں کیا جاسکتا،
جو کرب ھوتے ہیں ، جو وجع ھوتے ہیں 
جنہیں انسانی روح برداشت نہیں کر پاتی ،
جو لکڑی کے صندوقوں میں لوھے کے تالوں سے مقفل کرکے رکھے جانے کے لائق ھوتے ہیں 

غموں کی بھی عزت ھوتی ہے ،
پردے میں رکھے جاتے ہیں 
انہیں ببانگ دہل برھنہ نہیں کیا جاتا 


وہ لمحہ کہ جب تمہارا دل بے حد بوجھل ہوتا ہے



 وہ لمحہ کہ جب تمہارا دل بے حد بوجھل ہوتا ہے اور تم خاموش ہو جاتے ہو اور دل ہی دل میں رو بھی لیتے ہو پر کسی سے کچھ نہیں کہتے نہ اشکوں سے نہ لبوں سے، کیوں کہ انسان اکثر انسان کی تکلیف کو، آزمائش اور اسکے درد کی شدت کو نہیں سمجھ پاتا، بس جو ہر شے سے واقف ہے تم اسکو بتانے کے منتظر ہوتے ہو کہ جب تم کائنات پر قادر اللہ کے سامنے اس تڑپ سے اور امید سے پیش ہو کہ "پیارے اللہ میری آزمائش میں آسانی فرما، پیارے اللہ میری مدد فرما."یہ تم اپنے لبوں سے کہہ نہیں پاتے اور بس اسی لمحے جب تم سُبْحَانَ رَبِّيَ الأَعْلَى کی تسبیح کے ذریعے پیارے اللہ تعالیٰ کو سجدہ کرتے ہوئے تڑپتے دل، اداس چہرہ اور نم آنکھوں سے برستے ہوئے ان شدت زدہ اذیت دینے والے آنسوؤں کے ساتھ اللہ سے بنا کچھ کہے طویل سجدہ کرتے ہو کہ اللہ سب سمجھتا ہے وہیں ان سسکیوں اور تڑپ میں تمہارا دل مطمئن بھی ہوتا ہے کی وہی جو انسان نہیں کر پاتا وہ اللہ کرتا ہے بےشک وہ تو تمہارے زمین پر بیٹھے دل کی آواز کو ساتویں آسمان سے سنتا ہے اور تمہارے ہر درد سے واقف ہے. یہ لمحہ بے حد 
‎عجیب ہے ایک طرف اضطراب اور ایک طرف سکونِ قلب۔


"اے میرے پیارے اللہ میری ہر دعا پر کنُ فرما دے، میری آزمائشوں کو آسان فرما۔اور مجھے اپنے معجزوں سے نواز دے



some years ago I was also one of those people who make fun of people

some years ago I was also one of those people who make fun of people when they are trying to follow deen after a heartbreak or some kind of incident in their lives. they are termed as "naye musalman" because they try to follow basic commands given by God. 

years later, when i was knocked down, fell down on my knees and i had to go back to him in order to ask for betterment, i heard the same kind of things. and thats when I realize, 

خدا کے پاس جانے کا کوئ وقت نہیں ہوتا۔

just like how you don't shower for days and then you stink, do you think "what's the use now, I am already dirty"? No. You get up. You take a shower. You change into better clothes. its the same with your creator. no matter for how long you have stayed away from him, he is there to hear your one voice. he is there to hear you always, no matter how much you are covered in sins.
so we, who are dependent on him for each breathe, who are we to judge someone's relationship with God? who are we to label them something insulting? who are we to give them taunts of their past when he, himself, who has the power of whole universe and beyond, doesn't say a word and accepts the broken being as his own? 

if someone didn't pray in past and now trying to, if someone doesn't wear hijab everywhere, if someone used to have a night club life and now going on a hajj, if someone is genuinely trying to change him/herself, you should not come with your insensitive remarks about their past, don't laugh at them, don't make fun of them, instead try and learn empathy and kindness from the one who is most merciful. if someone tries and follow the schedule of ibadat only in ramzan ul Mubarak, encourage. so that being might continue it afterwards as well.
become a reason to attract people towards deen instead of pulling them out of it. 
as it was said in sheher e zaat,

وہ وجود نہیں دیکھتا، وہ تو دل دیکھتا ہے، نیت دیکھتا ہے۔

pray. pray your heart out. with tears, without tears, with words, without words. 
for sure, he listens to you. for sure, he waits for you to come to him. 



پاکستان ، پاکستانیوں کے لیے صرف قبرستان ہے۔


روس کے صدر *ولادی میر پیوٹن* نے بہترین بات کہی ہے 
انھوں کہا ہے کہ 
پاکستان پاکستانیوں کیلئے قبرستان ہے
*پیوٹن* کا کہنا ہے 
کہ جب کوئی پاکستانی امیر ہوجاتا ہے تو وہ اپنا بینک اکاؤنٹ سوئیزر لینڈ میں رکھتا ہے ۔
 وہ علاج معالجہ کیلئے امریکہ اور برطانیہ جاتا ہے 
وہ شاپنگ دوبئی اور یورپ سے کرتا ہے 
وہ چائینہ کی چیزیں خریدتا ہے 
وہ عبادت مکہ اور مدینہ میں کرتا ہے
اسکے اولاد یورپ میں تعلیم حاصل کرتا ہے 
وہ سیر کرنے کے لئے امریکہ برطانیہ اور کینڈا کا سفر کرتا ہے
 اور 
وہ جب مر جاتا ہے تو وہ اپنے ابائی وطن پاکستان دفن ہوتا ہے۔
پاکستان پاکستانیوں کے لئے 
صرف قبرستان ہے
 اور قبرستان کیسے ترقی کرسکتا ہے ؟؟