Welcome to my blog!

Meet the Author

Blessed with the best _ Alhumdulillah!a million times for every blessing in my life.

Looking for something?

Subscribe to this blog!

Receive the latest posts by email. Just enter your email below if you want to subscribe!

Pages

I've always been listening Quran that it is the best book, the KAlAAM OF ALLAH and the inspiration of all ummah

I've always been listening Quran that it is the best book, the KAlAAM OF ALLAH and the inspiration of all ummah. We believe on it without questioning it because it's a part of our faith. It is said that 'Quran is a Miracle'. Because when you are reciting the Holy Quran just for the sake of virtue, it enhances one's faith on itself. Such incidents happen with me as well. Whenever I have any kind of difficulty in my life, Quran helps me like a friend. It listens to me, understands me and suggest me the best solution. 


         About 2 years ago, I was confused whether I should start doing Veil or not. All of my friends used to do veil (they do veil now as well). Whenever I used to look at them, I used to feel proud that I have a good company. But when it comes about me, I never had experienced veil. I wondered about the veil that why should I start veil. I used to think that I can't breath under the veil. I had a lame excuse 'Muje garmi lagti hai bhae.' Then I came across the Verse about veil (Surah Noor; Ayat number 31). Then I think that if Quran is the KAlAAM OF ALLAH and Allah has to pass/fail me on the day of judgement, I should do what He is saying to me. That time I decided to start doing veil. It doesn't matter what others are saying about my veil. I'm going to start it. I made a decision and stuck to it. It's not easy to stuck to your words. Sometimes, I think to stop doing veil. But when I recall the Quranic verses or the day of judgement (as described in Quran), it gives me courage to go with the confidence. Quran gives me the assurance that on the day of judgement, I will not be empty handed. Maybe, doing veil in this world will cover my sins (being done intensionally or unintentionally) on the day of judgement.


     I believe that Quran is actually a miracle. It changes life and it makes you think that it is all about you, about your story and advise you the best thing. That's the most beautiful thing about Quran.  



اکثر پڑھتے سنتے ہیں کہ لوگ دعا دیتے ہیں کہ اللہ آپ کو عمر خضر عطا فرمائیں یا لمبی زندگی دیں یا تا قیامت سلامت رکھیں ۔

اکثر پڑھتے سنتے ہیں کہ لوگ دعا دیتے ہیں کہ اللہ آپ کو عمر خضر عطا فرمائیں یا لمبی زندگی دیں یا تا قیامت سلامت رکھیں ۔۔۔۔


اس کی بجائے ہہ کہنا چاہیے کہ اللہ آپ کو عافیت و برکت والی لمبی عمر عطا فرمائیں،  زندگی میں صحت ، عافیت اور برکت نہ ہو تو ایسی طویل عمر کسی آزمائش سے کم نہیں ہوتی 


اپنے والدین اور پیاروں کے لئے بھی ہمیشہ یہی دعا کیجئے کہ اللہ عافیت و برکت والی طویل عمر دیں ۔۔۔۔۔۔۔۔


چھوٹی بیٹی کا محبت کرنے کا انداز تھوڑا جذباتی ہے ، ایک دن کہنے لگی میں جب سکول سے آ رہی ہوتی ہوں تو سوچتی ہوں میرے ماں ابو کو کبھی کچھ نہ ہو تو میں سارا رستہ دعا کرتی ہوں یا اللہ ماں ابو کو infinity years لائف دیں ۔۔۔
پھر اسے درست طریقہ سمجھایا - 



 لمبی عمر میں عافیت اور برکت نہ ہو تو جینے والوں کے لئے بھی آزمائش بنتی ہے اور اکثر دعا مانگنے والوں کے لئے بھی کہ جس کی طویل عمر کہ وہ دعا مانگتے رہے ، اسے کسی آزمائش ہا بڑھاپے کی تکلیف میں دیکھنا بذات خود کسی آزمائش سے کم نہیں ہوتا !!


استخارہ کیسے کریں۔

کوئی لاڈ اور ناز کے انداز میں اللہ سے مانگتا ہے ۔۔۔۔
کوئی چھوٹے بچے کی طرح  ضد کر کے  مانگتا ہے ۔۔۔۔
کوئی ادب اور بہت عاجزی کے ساتھ مانگتا ہے ۔۔۔
اور کوئی مکمل خود سپردگی کے ساتھ ۔۔۔۔

اللہ سے محبت کرنے کا ، مانگنے کا انداز ہر ایک کا جدا جدا ہے 
اللہ کو سب پر پیار آتا ہے ۔۔۔۔

اللہ سب مانگنے والوں سے ، ان کے انداز سے محبت کرتے ہیں 
جس چیز کو اللہ ناپسند فرماتے ہیں وہ ہے نہ مانگنا ، یا اگر مانگیں بھی تو  مایوسی اور ناامیدی کے ساتھ ۔۔۔۔

کوئی اس خالق دو جہاں سے بھی مایوس ہو سکتا ہے ۔۔۔

اسی  سے مایوس ہو گئے تو کدھر جانا ہے  ؟ 

جس کے دینے میں بھی حکمت 
اور نہ دینے میں بھی حکمت ۔۔۔ 
جس کے بروقت عطا کرنے میں بھی محبت 
موافق وقت تک انتظار کروانے میں بھی محبت 
ہمارا کام تو بس مانگنا ہے ۔۔۔۔۔

کبھی کبھی میرا دل چاہتا ہے میں بھی لاڈ سے ، ضد کر کے اللہ سے مانگوں لیکن کیا کروں کہ میں بہت بزدل ہوں ، سب مانگ لیتی ہوں، عافیت،  آخرت ، ایمان پر خاتمہ ، برکت ، خیر ، اللہ کی رضا و محبت،  آسانیاں 

لیکن جب دنیا کی کوئی خاص چیز مانگنے لگتی ہوں تو خواہش کرتے ہوئے  ڈر لگتا ہے، نجانے اس میں میرے لئے خیر چھپی ہے یا شر ۔۔۔۔

 اللہ مجھے وہ دیجئے گا جو میرے لئے اچھا یے ، دعائے استخارہ مجھے بہت پیاری لگتی ہے ، اسی کے ذریعے مانگ لیتی ہوں 

آپ جانتے ہیں،  میں کچھ نہیں جانتی ۔۔۔۔۔
جو اچھا ہے وہ مجھے دے دیجئے ، برکت کے ساتھ ۔۔۔۔۔
جو میرے حق میں اچھا نہیں اسے دور کر دیجئے،  دل سے اس کا  خیال تک بھی نکال دیجئے اور مجھے جو دیا اس سے میرے دل کو  راضی کر دیجئے ۔۔۔۔۔

بس پھر مجھے سکون مل جاتا ہے،  خواہش کو دبا کر ، خود کو مکمل اللہ کے سپرد کر کے جو طمانیت ملتی ہے ،  وہ مجھے ضد کر کے کچھ مانگنے سے نہیں مل سکتی ۔۔۔۔

ہر ایک کی اپنی طبیعت اور انداز ہوتا ہے ۔۔۔۔ کچھ لاڈ سے اپنی عرضی پیش کرتے رہتے ہیں اور پیچھے پڑ کر ،  منوا  کر ہی دم لیتے ہیں ، ان کو اس میں لطف آتا ہے - 

ہاجرہ کی پیدائش پر میری  والدہ کی عمر کی آپا جو مجھے بہت عزیز ہیں،  ساری عمر انھوں نے  دین کی خدمت میں گزار دی ، کچھ دوسری خواتین  کے ساتھ ہاجرہ کو دیکھنے آئیں،  کسی خاتون  نے کہا عائشہ کا بھائی آتا تو دو بھائی  ہو جاتے ، چلو اب دو بہنیں ہو گئیں ، یہ بھی اچھا ہے ۔۔۔۔۔

میں نے تو کبھی بیٹے یا بیٹی کی دعا نہیں کی ، بس یہ کہتی ہوں کہ اللہ جو میرے حق میں زیادہ بہتر ہے،  وہ مجھے عطا کر دیجئے ، آپ جانتے ہیں اور میں نہیں جانتی ۔۔۔۔

آپا کہنے لگیں اولاد نرینہ بھی مانگنی چاہئے ،  ہمیں سکھایا گیا ہے ، اللہ سے بہترین مانگنا چاہئے ، اللہ کے سب خزانے ہیں ، خوب مانگو 

جانتی ہوں آپا ، لیکن مجھے اس طرح زیادہ  سکون ملتا ہے ، سب کچھ اللہ کے سپرد کر کے ۔۔۔۔

ویسے تو دعائے استخارہ کسی اہم فیصلے کے وقت مسنون طریقے کے مطابق پڑھی جاتی ہے اور اس کی برکت سے  دل خیر کی طرف مائل ہوجاتا ہے اور خیر کا راستہ آسان ہو جاتا ہے لیکن اس کا ایک اور فائدہ بھی ملا ،  قرآن کلاس میں ایک بار ہماری ٹیچر نے ہمیں مفتی تقی عثمانی صاحب کے حوالے سے بتایا کہ اگر ہر نماز کے بعد دعا ئے استخارہ پڑھ لی جائے اور دو نمازوں کے درمیانی تمام کام اللہ کے حوالے کر دئیے جائیں تو  تو اللہ ہاتھ پکڑ کر ہر کام کروا  دیتے ہیں 

تب سے الحمدللہ یہی معمول ہے ، ہر نماز کے بعد 
یا صبح شام تو ضرور 

ھذاالامر پڑھتے ہوئے سارے کام تصور کر لیتی ہوں کہ جو بھی کام شام تک مجھے پیش آئیں ، ان سب میں مجھے کافی ہو جائیں،  بہترین کی طرف میری رہنمائی فرما دیں ۔۔۔۔۔

بھانجا آئی ایس ایس بی کا ٹیسٹ دینے گیا ، خالہ دعا کیجئے گا سیلیکٹ ہو جاوں 
میں یہ دعا کروں گی کہ اگر آپ کے حق میں بہتر ہے تو آپ سیلیکٹ ہوں 
بولا آپ یہ بھی تو کہہ سکتی ہیں کہ سیلیکٹ ہو جاوں اور یہ سیلیکشن میرے حق میں اچھی ثابت ہو - 
ایسا نہیں مانگ سکتی نا ۔۔۔
ایمان کی کمزوری ہے ، اس نے مذاق سے کہا 
جو بھی سمجھو ۔۔۔ بزدلی کہہ لو ، وہم ہوتا ہے کہ پتہ نہیں جو دل کی خواہش ہے اس میں میرے لئے  خیر ہے یا شر ، ایسے اطمینان حاصل یو جاتا یے 

دعا جیسے بھی مانگی جائے ، خوب مانگی جائے ، دعائے استخارہ کو زندگی میں شامل۔کرنے سے اللہ بہترین کی طرف ہماری رہنمائی کرتے ہیں،  دل بھی پرسکون ہو جاتا ہے ، مجھے اس دعا سے  الحمدللہ بہت فائدے ملے ، ہر جگہ الحمدللہ  بہترین لوگ ملے ، دین میں معاون اور پھر بچوں کے ٹیچرز ، فرینڈز یہاں تک کہ گھر کے ہیلپرز تک بہت اچھے ملے ،کئی بار بظاہر لگتا ہے فلاں چیز ہمارے لیے شائد اچھی ثابت نہیں ہوئی  لیکن اس میں سے بھی  بعد میں الحمدللہ خیر کا پہلو نکل آتا ہے۔


وہ کافی پہ مرتا تھا اور میں چائے پیتی تھی


وہ کافی پہ مرتا تھا
اور میں چائے پیتی تھی 


اسے شور اور کلب پسند تھے
مجھے  لائبریریاں اور پرسکون سڑکیں


خاموش لوگ مرے ہوئے لگتے تھے اسے
مجھے خاموش لوگ پسند تھے


وہ مستنصرحسین تارڑ کو پڑھتا تھا
میں اشفاق احمد کو 


اسے وارث شاہ کی شاعری پسند تھی
اور مجھے  خواجہ فرید ؒ کی

وہ استنبول  دیکھنا چاہتا تھا ،
میں جلال آباد جانا چاہتی تھی


اسے روای کے کنارے چاند اچھا لگتا تھا
میں ستلج کے کنارے بیٹھ کر ڈوبتا سورج  دیکھنا چاہتی تھی


اس کی باتوں میں مہنگے شہر تھے
اور میری باتوں میں سمرقند, بغداد , دمشق, قاہرہ


نہ میں نے اسے بدلنا چاہا نہ اس نے مجھے

ایک عرصہ ہوا دونوں کو جدا ہوئے
کچھ دن پہلے  پتہ چلا ،
وہ اب پرسکون رہنے لگا ہے،
ستلج بھی دیکھ آیا یے
 اشفاق احمد کو پڑھنے لگا ہے
آدھی رات کو اچانک سے اس کا دل اب چائے پینے کو کرتا ہے!
اور میں....
میں بھی اب اکثر کافی پی لیتی ہوں 
مستنصرحسین تارڑ کو پڑھنے لگی ہوں
استنبول بھی اچھا لگنے لگا ہے ۔


جو ہوتا ہے جی اُداس بہت تو گُل تراشـــــتے ہیں تِتلـــــیاں بناتے ہیں

ہمارا کیا ہے، 
جو ہوتا ہے جی اُداس بہت
تو گُل تراشـــــتے ہیں تِتلـــــیاں بناتے ہیں
کسی طرح نہیں جاتی فسُـــــردگی دِل کی
تو زرد رنگ کا اِک آســـــــماں بناتے ہیں … ⁦♡



Don’t spend another year of your life choosing whatever that doesn’t fit you.

🥀 Don't spend another year of your life choosing whatever that doesn't fit you.

Never spend another year of your life choosing people that don't choose you.

Stop wasting another year of your life overthinking things that you'll realize later that you overthought things that really never mattered.

Learn this year from the past years mistakes and don't regret , you're growing, learning and glowing.

Let this year be the year you love yourself more, let your purpose to be the best version of you. Seek your peace , go and find it wherever it is just do it. 🥀


دن کے 24 گھنٹوں میں کچھ وقت خود کے لئے بھی نکال لیا کریں۔

دن  کے 24 گھنٹوں میں کچھ وقت خود کے لئے بھی نکال لیا کریں۔ جہاں  آپ دوسروں کو وقت دیتے ہیں وہاں کچھ وقت خود کے لئے بھی نکالا کریں۔ آپکو اپنی بہت ضرورت ہے۔ اپنے دن کو گزارا مت کریں جیا کریں۔ خوش رہا کریں وہ کام کیا کریں جن سے آپ کو حقیقی خوشی محسوس ہوتی ہے ۔ جانتی ہوں زندگی بہت مصروف ہوگئی ہے۔ پر میں یہ بھی کہ سکتی ہوں کہ آپ میں سے کوئی بھی خود کے لئے دس منٹ بھی نہیں نکالتا۔ میں بھی کم ہی ہوتا ہے کہ خود کے ساتھ بیٹھ سکوں۔ پر ہاں میں بیٹھتی ضرور ہوں۔ آپ ضرور خود کے لئے وقت نکالا کریں۔ خود سے بات کیا کریں، آپ سے کیا صیحح ہوا کیا غلط آپ نے کیا سیکھا کیا محسوس کیا سب۔ کیونکہ آپکو آپ سے بہتر  کوئی نہیں جانتا ہے سواے آپ کے رب کے۔


 اگر آپ کو زندگی میں سکون چاہیے تو اکیلے بیٹھيں اپنے ہر عمل پر نظر ڈالا کریں۔ اپنی غلطیوں کو تسلیم کیا کریں کیونکہ اس طرح اپکی اصلاح ہوگی اور اپنی اچھی باتوں کو مزید بہتری کی طرف لے جانے کی کوشش کیا کریں۔ پہلے خود کے ساتھ اور اپنے رب کے ساتھ مخلص ہونا سیکھيں۔ 


خود کو نکھاريں خود کی قدر کریں خود میں دلچسپی لیں۔ اپنا بہاؤ لگن محنت اور ہمت سے خود تلاش کریں۔ منزل کے دروازے آپ کے لئے کھلتے چلے جائيں گے ❤

"خود کو بھی کبھی محسوس کر لیا کریں 
کچھ رونقیں خود سے بھی ہوا کرتی ہیں "


If colors were people, black would be a neat surgeon with delicate hands, with sharp timing and even sharper eyes

👍- If colors were people, black would be a neat surgeon with delicate hands, with sharp timing and even sharper eyes. White would be a newborn, free of guilt, with a heart so light and a soul so pure. Red would be a passionate football guy who screams at top of his lungs with every kick and whose mere presence ignites the place with a sweaty match analysis. Yellow would be that cousin who lived abroad, visiting every couple of years to shock you with his audacity and rudeness and bright clothes, but amusing you in ways nobody else did. Green would be a schoolmate you always avoided, but the time you accidentally spent recess together, you felt you belonged to each other since birth. Blue would be an aunt with her house doors always open, smelling of hearty meals and hot coffee. Purple would be a sophisticated college mate who plays chess and speaks in monosyllables, "umm" and "yes" and "no" being the only language he knows. Brown would be your older serious friend with strong eyebrows who got drafted into the army.


🖐️  - If punctuation marks were people, a dot (.) would be an ancient friend who all of a sudden decided that for some reason your friendship is not a right and had to stop immediately with no explanations and no ways of inquiry. A hyphen (-) would be that guy who explains inside jokes to outsiders and includes lonely people in his plans. A semicolon (;) would be your college professor, who never answered your question clearlys but instead left you with more curiosity. A coma (,) would be your first love, youthful and crazy but not enough for life, signifying that life is more and that nothing is ever enough. A question mark (?) would be a hopeless romantic, waiting answers from the stars as if they could talk back. An exclamation mark (!) would be the same hopeless romantic when she knew that the stars indeed talked back in ways only lovers understood. 

  🖐️- If shapes were people, a line would be a mathematics teacher, always definite and never late for a lesson, yet not that chokingly strict as natural lines never occur in nature. A triangle would be this shrewd teenager who always threw inappropriate jokes and smirky comments. A square would be his big brother, always trying to shush down his younger brother's vulgarity and shallow-mindedness. A rectangle would be a grandparent keeping his daily prayers yet easy enough to cuss you between your eyes with terrible insults like sharp arrows, a paradoxical entity on his own. An oval would be your older sister, always eclipsing your sorrows with her warm hands and your end of the month's poverty with her warmer twenty pounds. And a circle..with no end and no beginning..with points all equidistant from the center..would be us..an endless loop of love..for you'll always come back to me and I will always move forth to you. 


Worries


Life is not like a smooth layer of cake , it's a roller coaster, fill with soft and sharp ends. But it is up to us ,how we handle our worries. How we deal with our pain , how we beat our negative feelings and thoughts.

Worries never down us, unless or untill we let them down and free ourselves from those scenarios that created in our minds.

In the bad time, we lose hope like we are nothing and not meant to be in this world. Our thoughts matters a lot.It all up to us how we flip our minds.So, if you have a bad day it does not mean you spend your coming days in it. You are the master of your mind .Keep a check on your thoughts.

Nothing remains forever in life .Every soul must end , and with the grace of Allah your hardships will also end .In the bad time we lose interest in every thing . In this time we are only interested in "why" , "Why this happened to me" ? Why? 
Change in mentality is a time taking process , it is not one day or one night game . It demands time because it drains your toxic thoughts and brings a pure crystal from you .
So, let go the bad  things,bad memories and bad past away from your life. Change your way of thinking ,your worries automatically reduce to minimum.

Be a riser , fight with the bad time learn from it and close the chapter .Everyone has a turning point in life so, you also have .Be strong and beautiful as the way you are.
As Quran said:

" Allah does not burden a soul beyond that it can bear"( 2: 286).



پسیوں کی دوڑ


بچپن میں جب میں چھوٹا ہوا کرتا تھا تو  گاوں میں جب کوئی شادی ہوا کرتی تھی۔تو ہم سب دوست اس شادی پر پیسے لو ٹنے جایا کرتے تھے۔میں کبھی بیس کبھی چا لیس تو کبھی کبھی ساٹھ ستر بھی لوٹ لیا کرتا تھا۔جب برات کے لوگ پیسے لوٹا رہے ہوتے تھے۔ تو بہت دکھم پیل ہوا کرتی تھی ۔نفسا نفسی کا عالم ہوتا تھا ۔ہر بچے کی یہ کوشش ہوتی تھی کہ مجھے زیادہ سے زیادہ پیسے مل جائیں اگر کسی چھوٹے بچے کے ہاتھ کوئی نوٹ لگ جاتا تو وہ بھی اس بچارےسے  چھین لیا جاتا تھا ۔
کچھ شادیوں میں ایسا بھی ہوتا تھا کہ جب برات روانہ ہونے لگتی تو ایک گاڑی کی سپیڈ آہستہ کر کے کبھی ایک تو کبھی دو نوٹ پھینک دیے جاتے اور انہیں نوٹوں کے پیچھے بچے بھاگتے بھا گھتے کے کافی دور نکل جاتے تھے ۔
ایک دفعہ ایسا ہوا کہ میں بھی اس دوڑ میں شامل ہو گیا ۔اور پیسے لٹانے والی گاڑی کے پیچھے دوڑنا شروع ھو گیا ۔وہ کبھی کبھی دو چار نوٹ بینک دیتے ۔میں چونکہ بچا تھا تو میرے ہاتھ کوئی نوٹ نہیں آ رہا تھا ۔میں نے ہمت نہ ہاری اور بھاگتا رہا کہ کبھی تو کوئی نوٹ میرے ہاتھ بھی لگے گا ۔مجھے بھی میری محنت کا پھل ملے گا ۔پر بھاگ بھاگ کر میری حالت بہت بری ہو گئی تھی ۔پھر اچانک سات أٹھ نوٹوں کا گٹھا میرے منہ پر آ کر لگا اور میں نے اسے دبوچ لیا ۔میری خوشی کی انتہا نہ تھی ۔میں نے اور پیسوں کے لالچ میں اور تیزی سے بھاگنا شروع کر دیا ۔ہمیں پتہ ہی نہ چلا ہم دوست ان پیسوں کے لالچ میں اپنے گھر سے کتنا دور آ نکلے ہیں ۔ہم بس بنا سوچے سمجھے بھاگے جا رہے تھے ۔
پھر اچانک سے میرا پاؤں کسی چیز میں اٹکا اور میرا سر زمین پر زور سے جا ٹکرایا ۔اور میں تقریبا بے ہوش ہو گیا تھا ۔میرے سر سے خون بہہ رہا تھا ۔میرے دوستوں نے مجھے اٹھایا اور بڑی مشکل سے گاؤں واپس لائے ۔اور جو پیسے میں نے لوٹے تھے اسی سے میری پٹی کرواکے دوائی لے دی۔اور جب میں گھر پہنچا تو میرے پاس سر پر لگی ہوئی پٹی اور ہاتھ میں پکڑی ہوئی دوائیوں کے سوا کچھ بھی نہ تھا ۔
اب میں بڑا تو ہو گیا ہوں پر میں اب بھی اسی پیسوں کی دوڑ میں اسی کار کے پیچھے بھاگ رہا ہوں ۔اور دو چار نوٹ لوٹ لینے کے بعد اپنی دوڑ کو اور تیز کرتا جا رہا ہوں تاکہ اور نوٹ لوٹ سکوں اور ان  نوٹوں  کو لوٹنے کے نشے میں بھول ہی چکا ہوں کہ میں اپنے گھر اپنے رشتوں اور اپنے دوستوں کو کتناپیچھے چھوڑ آیا ہوں اور سب سے اہم رشتہ جو بندے کا اپنے اللہ سے ہوتا ہے اس سے کس قدر لاتعلقی اختیار کر چکا ہوں ۔اور اب مجھے ڈر ہے کہ کہیں پھرسے  مجھے ٹھوکر نہ لگ جائے اور میں نیچے نہ گر جاؤں۔اور میرے سارے لوٹے ہوئے پیسے لیں ذات پر ہی نہ لگ جائیں 
اور جب میں گھر جاؤں تو کہیں میرے ہاتھوں میں دوائیوں کے سوا کچھ نہ ہو۔